Hira’s write

  • Home
  • Hira’s write

Hira’s write Emotions

14/12/2022

دوریاں۔۔۔۔
دلوں میں فرق آ جائے تو اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ انسان کی دلیلیں ،منتیں بیکار ہو جاتی ہیں ۔۔۔۔
یہ بات میری زندگی کا تجربہ ہے کہ انسان کے کسی رشتے میں جب دوری آ جاتی ہے تو اُس میں وہ لذت نہیں رہتی۔۔۔۔
انسان اپنے تعلق کو ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کرے وہ چاہتا بھی ہو کہ سب کچھ پہلے جیسا ہو جائے تو بھی یہ ممکن نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔
اُس رشتے میں پہلے جیسی چاشنی نہیں پیدا ہو پاتی۔۔۔۔۔۔
رشتے میں آ ہوئی وہ دراڑ کبھی نہیں جاتی ۔۔۔۔ آپ کی پیوند کاری بھی اُسے ختم نہیں کر سکتی ۔۔۔۔ یہ ایک تکلیف دہ صورت ہے جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتی ہے۔۔۔۔
اس لیے رشتوں کو کبھی اس موڑ پر مت لے کر آئیں کہ آپ کے لیے بات کرنا محال ہو جائے ۔۔۔۔۔
آپ کے پاس الفاظ ختم ہونے لگیں۔۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمیں رشتوں کو نبھانے کی توفیق عطاء فرمائیں۔
آمین ثمہ آمین


دلوں میں فرق آ جائے تو اتنا یاد رکھنا تم
دلیلیں ، منتیں اور فلسفے بیکار جاتے ہیں

از قلم:حراء بسراء

07/12/2022

کیوں؟؟؟
آخر کیوں ہماری زندگی سے محبت نکلتی جا رہی ہے۔۔۔
کیوں ہم سمجھوتوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔۔۔کہیں ذات کا مسئلہ ہے تو کہیں سٹیٹس کا۔۔۔!!!
کیوں ہم اپنی زندگی میں سمجھوتوں کو جگہ دے رہے ہیں؟؟؟
ہر دوسرا انسان سمجھوتہ کیے زندگی بسر کر رہا ہے۔۔۔
کیونکہ!!!
ہماری محبت خالص نہیں رہی ۔۔۔ ہماری محبت میں وہ طاقت، شدت اور گہرائی ہی نہیں رہی جو محبت کی خاصیت ہے ۔۔۔۔
جہاں ہماری محبت سے خلوص نکلا وہیں سمجھوتہ داخل ہو گیا۔۔۔ ہم نے اپنی محبت کو خود یتیم کر دیا ہے۔۔۔
محبت نے بھی ہم سے منہ موڑ لیا ہے۔۔۔۔
جہاں محبت کی قدر نہیں ہوتی وہ وہاں سے ہجرت کر لیتی ہے۔۔۔
محبت کی بے قدری کرنے والوں کو محبت اپنے پاس بھی نہیں پھٹکنے دیتی۔۔۔۔
زندگی تو سب کی بسر ہو ہی جانی ہے۔۔۔کیا ہی اچھا ہو کہ محبت کے سائے میں بسر ہو۔۔۔
محبت کے بغیر زندگی گزار تو لی جاتی ہے بسر نہیں کی جاتی۔۔۔!!!
اللّٰہ پاک ہمیں محبت بھری زندگی عطاء فرمائیں ہم محبت کے حصار میں رہیں نہ کہ سمجھوتوں کہ۔۔۔!!!
از قلم: حراء بسراء

07/12/2022

انسان لکھ بھی تبھی سکتا ہے جب کوئی وجہ ہو۔۔۔
وہ وجہ خوشی کی ہو یاں غم کی۔۔۔!!!
فریز فیلنگز میں انسان کچھ لکھنے کے قابل بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔ الفاظ بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ جب انسان کچھ بھی محسوس نہ کر پا رہا ہو تو کچھ لکھنے کے لیے بھی الفاظ نہیں ملتے ۔۔۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ہینگ ہو گیا ہو۔۔۔۔
نہ رونا آتا ہے نہ ہنسی ۔۔۔!!!
انسان اپنی اُس کیفیت کو بھی بیان کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔۔۔
شاعر ، مصنف تبھی کچھ لکھتے ہیں جب وہ اُس کیفیت سے گزر رہے ہوتے ہیں۔۔۔
وہ اپنے دُکھ سُکھ کو اپنے تخیل میں ڈھال کر صفحے پر بکھیر دیتے ہیں۔۔۔
پھر ہر کوئی اپنی کیفیت کے مطابق وہاں سے الفاظ اٹھا لیتا ہے۔۔۔اور اُسے یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ اُسی کہ حالت کو بیان کیا گیا ہے۔۔۔
کیونکہ درد تو درد ہی ہوتا ہے۔۔۔
بس درد کی شدت میں فرق ہوتا ہے۔۔۔!!!
از قلم: حراء بسراء

07/12/2022

ہم میں سے ہر ایک اپنے اندر اپنے دُکھوں کا غموں کا پہاڑ اٹھائے ہوئے ہے۔۔۔۔
اُن کا اتنا بوجھ ہے کہ انسان لڑکھڑانے لگا ہے۔۔۔۔
ہر دفعہ خود کو نئی ہمت دینے کی باوجود پھر کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ انسان منہ کہ بل گِرتا ہے ۔۔۔۔
اور چوٹ پہلی چوٹ سے زیادہ شدت رکھتی ہے۔۔۔۔
از قلم:حراء بسراء

05/12/2022

جو انسان کا ہو اور اسے نہ ملے اس کے لیے تو بندہ روئے بھی۔۔۔۔۔
جو کبھی آپ ک تھا ہی نہیں اس کے لیے کیا رونا...!!!
حراء بسراء

15/11/2022

کیا محبت صرف افسانوں ،ناولوں اور کہانیوں تک محدود ہے ؟؟؟
نہیں۔۔۔
ایسا نہیں ہے حقیقی دنیا میں بھی محبت ویسی ہی ہوتی ہے۔۔۔ ہاں اگر وہ واقعی محبت ہو تو۔۔۔۔۔
وقتی جذبات کو محبت کا نام مت دیں۔۔۔۔
حقیقت میں بھی ہم جب کسی کو یاد کرتے ہیں تو اُس کے دل پر دستک ضرور ہوتی ہے ۔۔۔
اُس دستک کی کھٹکھٹاہٹ اتنی سٹرونگ ہوتی ہے جتنے ہمارے جذبات سٹرونگ ہوتے ہیں۔۔۔
یہ ہو سکتا ہے کہ دوسرا دستک پہ دروازہ نہ کھولے ۔۔۔۔ لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ اُسے آپکی دستک سنائی نہ دے۔۔۔۔۔
وہ دستک کو سن کہ نظر انداز کر دے وہ الگ بات ہے ۔۔۔۔۔
لیکن!
آپ کی سٹرونگ فیلنگز آپ کا مسیج اّسے پہنچا دیتی ہیں ۔۔۔۔
دنیا میں محبت نہ رہے تو دنیا کا وجود بھی قائم نہیں رہ سکے گا۔۔۔۔
محبت کے بغیر کچھ بھی مکمل نہیں ہوتا۔۔۔۔
محبت ازل سے ابد تک ہے۔۔۔۔ محبت خدا کی ذات کا وصف ہے۔❤️
جس دل میں محبت نہ ہو وہ دل نہیں صرف بلڈ پمپ کرنے والی مشین ہوتی ہے۔۔۔۔
انسان کو محبت کی بنا پر ہی اشرف المخلوقات ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے ۔۔۔۔ (الحمدللہ)
محبت جس کو اپنے لیے چن لیتی ہے اس کو پھر رنگ سنائی اور خوشبو دیکھائی دینے لگتی ہے ۔۔۔۔
ایسے لوگ پھر محبوب سے وصل میں ہی نہیں ہجر میں بھی ہمکلام رہتے ہیں۔۔۔ ان کی آنکھیں کھلی ہوں یابند ہوں محبوب کی صورت نگاہوں سے جاتی نہیں ہے۔۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمیں محبت کرنے والوں میں شامل رکھیں ۔۔۔۔ دردِ دل عطاء فرمائے آمین
از قلم: حراء بسراء

24/10/2022

دوریاں آ گئ سالوں کی درمیاں میں
محبت تو آج بھی وہیں کھڑی ہے
حراء بسراء

24/10/2022

طویل عرصے بعد میسر ہوا مجھے
ہاں وہ پل جیسے لوگ خوشی کہتے ہیں
حراء بسراء

24/10/2022

مدتوں بعد یہ محبت کی بارش
لگتا ہے دل جاناں میں بہار آ گئ ہو
از قلم: حراء بسراء

11/09/2022

میری جانب اٹھنے والی آنکھوں کا رخ موڑ لیا
تم نے میرے عیب دکھائے اپنی پردہ داری سے

از قلم: حراء بسراء

11/09/2022

رات ہوتے ہی دل کے آنگن میں یادوں کا سویرا ہو جاتا ہے ۔۔۔
پھر ایسی روشنی نمودار ہوتی ہے کہ نہاں خانہ دل کے تمام دکھ درد عیاں ہونے لگتے ہیں ۔۔۔
زخموں سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے ۔۔۔ جوڑ جوڑ سے درد کی ٹیھسیں اٹھ اٹھ کر دماغ کو مفلوج کر دیتی ہیں ۔۔۔
پھر جنون کی کیفیت طاری پیدا ہو جاتی ہے ۔۔۔سب کچھ بہنے لگتا ہے ۔۔۔۔
جیسے ہی صبح کی پہلی کرن پڑتی ہے اندر رات کا سماں پیدا ہو جاتا ہے اور سسکیاں دن کے شور میں دب جاتی ہیں ۔۔۔
ہم بظاہر نارمل انسان کی طرح دن سارے معمولات پورے کرتے ہیں ۔۔۔ اور پھر رات ہوتے ہی سب کچھ وہی سے شروع ہو جاتا ہے.!!!

از قلم: حراء بسراء

11/09/2022

محبت میں گزارا ہوا وقت کبھی نہیں بھولتا ۔۔۔۔
چاہے وہ چائے کا کپ ہو۔۔۔
یاں
ساتھ چلتے ہوئے چند قدم ۔۔۔
حراء بسراء

11/09/2022

سب کچھ کر لو لیکن!
راہ محبت میں کسی کا ہاتھ نہ چھوڑو۔۔۔
یقین کرو وہ ہاتھ چھوڑنا نہیں ہوتا کسی کی رگیں کاٹنے کے برابر ہوتا ہے ۔۔۔۔
یہ ایسی اذیت ہوتی ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہے ۔۔۔۔

حراء بسراء

11/09/2022

پچھتاوا
دنیا کا لا علاج مرض ہے۔۔۔۔
جو لا حق ہو جائے تو جان نہیں چھوڑتا ۔۔۔۔
یہ تو مرنے کے بعد بھی انسان کے ساتھ جاتا ہے اس کے اعمالوں کی طرح ۔۔۔
اس سے نجات ممکن نہیں ہے ۔ ہر شخص اس مرض کا شکار ضرور ہوتا ہے ۔۔۔
بس فرق یہ ہے کسی کو جلدی اور کسی کو دیر سے ۔۔۔
پچھتاوا کسی بھی بات کا ہو سکتا ہے ۔۔۔
ماں کی نافرمانی کا۔۔۔
کسی بے قدرے کے لیے جوگ لینے کا ۔۔۔
بے وفا سے وفا کرنے کا ۔۔۔
محبت سے منہ موڑ لینے کا ۔۔۔
اپنا شاندار وقت برباد کرنے کا ۔۔۔
اپنوں کو کھو دینے کا۔۔۔
نااہل کیلئے درد دل پالنے کا ۔۔۔۔
اور بھی بےشمار باتیں پچھتاوے کا باعث بن سکتی ہیں۔ یہ ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر سے ایسے کھوکھلا کر دیتی ہے جیسے لکڑی کو گن اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے ۔۔۔

از قلم: حراء بسراء

29/08/2022

واجب المحبت ہوتے ہیں وہ لوگ جو دوسرے کی خوشی کیلئے اپنی خوشی کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔۔۔۔
حراء بسراء

25/08/2022

ہمارا حقیقی معیار وہی ہوتا ہے جو دوسرے ہماری عدم موجودگی میں ہمیں دے رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔
جب انسان کو کسی سے کوئی تکلیف ملتی ہے تو اس کے نعم البدل میں اللّٰہ پاک ہمیں بہترین سے نواز دیتے ہیں ۔۔۔۔
انسان کو وہ کچھ عطاء کر دیا جاتا ہے جو اس کی پہنچ سے بہت دور ہوتا ہے ۔۔۔۔
اتنا بلند مقام ومرتبہ اور عزت اس میں انسان کا بھی کردار ہوتا ہے۔ اس کی بھی ریاضت شامل ہوتی ہے۔۔۔
لیکن!
در حقیقت یہ اللّٰہ پاک کا انعام ہوتا ہے۔۔۔
دیکھنے والے کو شاید یہ محسوس ہو کہ یہ بندہ تو اس قابل ہی نہیں ہے۔ لیکن انسان کو وہی منصب ملتا ہے جس کا وہ اہل ہوتا ہے ۔۔۔ یاں اللّٰہ پاک جب منصب عطاء کر دیتے ہیں تو انسان کو اس منصب کے قابل بھی بنا دیتے ہیں۔۔۔۔۔
اللّٰہ پاک کی عطاء میں کمی نہیں ہے۔۔۔۔ اس کی نعمتوں کا شمار ممکن ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔
میں مان ہی نہیں سکتی کہ انسان کی کیی گئی محبت کہ بدلے میں اس کے کاسئہ محبت کو خالی رکھا جائے۔۔۔۔
انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جو اس نے دوسروں کو دیا ہوتا ہے۔۔۔۔
چاہے وہ عزت ہو یاں محبت۔۔۔۔
اللّٰہ پاک نے جو مقام عزت مجھے عطاء کیا ہے میں تو ساری زندگی سر بسجود ہو کر بھی ایک نعمت کا شکر ادا نہیں کر سکتی۔۔۔۔
یہ صرف اللّٰہ پاک کی عطاء ہے۔۔۔ اس کا کرم ہے ۔۔۔ اس کی شان ہے۔۔۔
اس کی رحمت ہی ہے جو اس نے اس قابل سمجھا کہ وقت کے شیخ المکرم سے ہمیں جوڑ دیا۔۔۔۔
وہ شیخ المکرم جن کے راستے پر چل کر ہم
آقا دو جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
کے در پہ جانے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ۔۔۔
آج کے دور میں اس سعادت کا حاصل ہو جانا اللّٰہ پاک کا خاص کرم خاص رحم ہے۔۔۔۔
اتنی عزت اتنا مقام اس نسبت سے عطاء کر دیا جس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔۔۔۔
مالک دو جہاں رب العالمین اللّٰہ ہمارے دل کو اپنی محبت سے بھر دے۔۔۔۔
ہمارے حال پہ رحم فرما۔۔۔ بیشک تو رحیم ہے۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمارا حامی وناصر ہو۔۔۔۔
از قلم:حراء بسراء

23/08/2022

زندگی میں خوشی لانے کے لیے اک شخص ہی کافی ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
اس شخص سے بات کرنے کے لیے جتنا ہم تڑپتے ہیں ۔۔۔۔اس کی کیفیت کا اندازہ کوئی دوسرا شخص نہیں لگا سکتا۔۔۔۔۔
اک دفعہ آواز سن کے کچھ عرصے کے درد کا علاج مل جاتا ہے....
لیکن پھر وہی بیقراری ۔۔۔۔۔
لا حاصل کی چاہ ہی ایسی ہوتی ہے۔۔۔۔ درد عمر بھر کے لیے روح میں اتر جاتے ہیں۔۔۔۔
ہم میں سے ہر کسی نے کسی نہ کسی کو اپنے سینے میں دبایا ہے ۔۔۔۔۔ وہ ہماری محبت ہو ۔۔۔ یاں کوئی عزیز دوست۔۔۔ یاں عظیم استاد۔۔۔۔
ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ۔۔۔۔
شدت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔۔۔۔
کچھ لوگ ہوتے ہیں ایسے جن کے لیے ہر روایت توڑنے کو جی چاہتا ہے۔۔۔۔۔
ہم بھی ملے تھے کبھی حجابوں سے نکل کر ❤️
ہاں وہی ہے کل جہان میرا ۔۔۔
وہی ہے کل اثاثہ میرا۔۔۔

از قلم:حراء بسراء

19/08/2022

میرا پنجاب ڈوب رہا ہے!!!!😭😭😭
سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ان کی مدد کریں ۔۔۔
ان کی تکلیف کا اندازہ ہم نہیں لگا سکتے نہ وہ نقصان پورا کر سکتے ہیں لیکن اپنی طرف سے جتنی توفیق ہے اس کو استعمال ضرور کر سکتے ہیں ۔۔۔
برا وقت بتا کہ نہیں آتا۔۔۔۔
😭😭😭😭😭
ہم اتنے بے حسی ہو گئے ہیں کہ لونگ مارچ کے لیے تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کہ جا سکتے ہیں مرتے ہووں کو بچانے نہیں ۔۔۔۔
یا اللّٰہ آپ رحیم ہیں رحم فرما دے ہمارے دلوں میں محبت ڈال دے۔۔۔ احساس ڈال دے ۔۔۔
آج ہمیں اس بھائی چارے کی ضرورت ہے جو
آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔
ہمیں اپنے ان بے گھر بہن بھائیوں کے لیے اپنے گھر اور دل کے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے۔۔۔
میرے اللّٰہ ہمارے دل وسیع کر دے ۔۔۔۔
اب بھی ہم نے خود کو نہ بدلا اپنے دلوں کو وسیع نہ کیا تو وہ وقت دور نہیں جب ہمیں مدد کی ضرورت ہو گی اور کوئی موجود نہیں ہو گا۔۔۔۔
میرا پنجاب ڈوب رہا ہے ۔۔ 😥😥😥😥
کوئی میری تکلیف محسوس کرے نہ کرے اپنے ملک سے اپنے لوگوں سے محبت محسوس کرنے کی کوشش تو ضرور کریں۔۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمارا حامی وناصر ہو۔۔۔
از قلم:حراء بسراء

10/08/2022

دیس میں پردیس!
یہ نظم اُن تمام لوگوں کے لیے ہے جو بظاہر تو اپنے دیس میں رہتے ہیں۔۔۔ لیکن وہ دیس میں بھی پردیس کاٹ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔
چاہے جاب کے سلسلے میں یاں کسی بھی اور وجہ سے آپ اپنی فیملی سے دور رہ رہے ہوں۔۔۔۔
اس صورت میں آپ دیس میں پردیس جھیل رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔

دیس میں پردیس!
میں نے دیکھا ہے ہجر۔۔۔
میں نے کاٹا ہے ہجر۔۔۔
کیونکہ میں ہوں۔۔۔
دیس میں پردیس۔۔۔۔
درد کو سہا ہے میں نے۔۔۔۔
درد ہی ہمدرد رہا ہے میرا۔۔۔
اپنوں کے دیس میں رہتے ہوئے بھی۔۔۔
اتنی طویل دوری ہے۔۔۔
راتوں کو جاگی ہوں میں۔۔۔
دن بھی دردے بھرے گزارے ہیں۔۔۔
ہجوم ہے میرے اردگرد۔۔۔
پھر بھی اندر سے تنہا ہوں میں۔۔۔
جھیلا ہے ہجر کی شب کا عذاب۔۔۔
یوں ہی نہیں بدلی میں۔۔۔
رویوں کا زہر چکھا ہے۔۔۔۔
صحیح ہوتے ہوئے بھی چپ سادھ لی میں نے۔۔۔
کیونکہ!!!!
میں ہوں۔۔۔
دیس میں پردیس۔۔۔
میں ہوں۔۔۔
دیس میں پردیس!!!
از قلم: حراء بسراء

10/08/2022

ہاں مجھے محبت ہے ہر اس شخص سے جس کو محبت ہے
نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ۔۔۔❤️
اور محبت ہے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے۔۔۔
اور اس محبت میں خلوص اور شدت تبھی آتی ہے جب دوسرے کی محبت ہر قسم کی ریا کاری سے پاک ہو۔۔۔
منافق کی محبت محسوس ہوتی ہے کہ محبت نہیں صرف ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔۔۔
جن کو بغض ہو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اور وہ دعویٰ کرتے ہوں محبتِ محمدُ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا تو اس محبت میں دلی خلوص کبھی نہیں ہو سکتا نہ ایمان کامل ہو سکتا ہے۔۔۔ وہ محبت محض زبانی کلامی ہوتی ہے۔۔۔۔
محبت کامل وہی ہوتی ہے جس میں اتباع ہو۔۔۔
ایک طرف محبت کا دعویٰ ہو دوسری طرف اعتراضات ہوں تو کیا یہ محبت ہے؟؟؟؟
اگر یہ محبت ہے تو اس کا درجہ کیا ہو گا؟؟؟
محبت میں محبوب کی صرف اطاعت کی جاتی ہے۔۔۔ ہر ہر حکم پہ سر تسلیم خم کر دیا جاتا ہے۔۔۔۔
پھر کوئی سوال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمارے دلوں میں محبتِ محمدُ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ڈال دیں۔۔۔ وہ محبت جس میں صرف اتباع ہو۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمیں درد دل عطا کریں۔۔ ہمیں حق پہ قائم رہنے اور اس کو دوسروں تک پہنچانے کا سبب بنائیں۔۔۔۔ آمین ثم آمین
از قلم:حراء بسراء

31/07/2022

زندگی کا سفر رواں دواں ہے ۔۔۔
ہر کوئی اپنی اپنی منزل کی طرف گامزن ہے ۔۔۔
کوئی بھی ساتھ ہمیشہ کے لیے ساتھ نہیں رہتا ہے ۔۔۔
چلتے چلتے بہت کچھ پیچھے رہ جاتا ہے ۔۔۔۔ پیچھے مڑ کر دیکھنے پہ ہمیں صرف یادوں کا انبار ملتا ہے ۔۔۔۔
ہم چاہ کر پلٹ نہیں سکتے۔ زندگی میں لوگ ملتے ہیں بچھڑتے ہیں ۔۔۔
کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو خود تو زندگی سے چلا جاتا ہے۔
لیکن!!!
اپنا آپ ہمارے اندر ہمیشہ کے لیے چھوڑ جاتا ہے ۔۔۔ 😥
ہم اسی لا حاصل کی چاہ میں تڑپتے رہتے ہیں ۔۔۔ یہ ایسا خلا ہوتا ہے جو پوری زندگی پر نہیں ہو پاتا.!!!
اس درد سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے۔۔۔
ذکر اللّٰہ۔۔۔ ذکر قلبی۔۔۔
ذکر اللّٰہ سے ہی دل کو سکون اور راحت حاصل ہو سکتی ہے ۔۔۔
بیشک دل کو اللّٰہ کے ذکر سے ہی سکون ملتا ہے ۔ (القرآن)❤️
اللّٰہ کو دل میں بسایا جائے تا کہ غیر اللّٰہ کی محبت نکال کر اللّٰہ کی محبت کو دل میں سما لیا جائے ۔۔۔۔
اور یہ ذکر قلبی کے بغیر ممکن نہیں. اللّٰہ پاک ہمیں ذکر قلبی کرنا اس کو سب تک پہنچانا نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین
از قلم:حراء بسراء

31/07/2022

یکطرفہ محبت بہت بھاری ہوتی ہے ۔۔۔
اس کے بوجھ تلے انسان دبتا ہی چلا جاتا ہے ۔۔۔
یہ انسان کو لاچار بنا دیتی ہے۔۔۔
ہمیشگی کی تکلیف دہ حالت سے نوازا دیتی تھی ہے.!!!
تو کیوں نہ یہ تکلیف حق کی راہ میں اٹھائی جائے۔۔۔
اور اس کی راہ میں اٹھائی جانے والی چھوٹی سے چھوٹی تکلیف ،مشقت اس سے اوجھل نہیں ہے۔۔۔
بیشک اللہ تعالیٰ کس نفس پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے۔ (القرآن)
بیشک ہر تنگی کے بعد آسانی ہے ۔ (القرآن)
از قلم: حراء بسراء

28/07/2022

نہیں جانتی کیوں!
مگر میرا تخیل اتنا درد بھرا کیوں ہوتا ہے ۔۔۔۔
میں ایک اچھی زندگی گزار رہی ہوں۔ ضرورت کی ہر چیز بر وقت میسر آتی ہے۔۔
لیکن دل کا درد!
شاید درد بنیاد میں شامل ہو جائے تو آخر تک ساتھ رہتا ہی ہے۔۔۔
اور ملنے والی ہر خوشی کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے.!!!
انسان خوشی میں بھی خوش نہیں ہو پاتا۔۔۔
ہر کیفیت ایک شخص سے منسوب ہو جاتی ہے۔۔۔
اور اس شخص کو خبر بھی نہیں ہوتی کہ کوئی اس کے لیے اس رنگین دنیا میں سیاہ پوش ہو رہا ہے۔۔۔۔
از قلم: حراء بسراء

28/07/2022

ہاں میں اقرار کرتی ہوں مجھے آج بھی تم سے محبت ہے۔۔۔۔
آج بھی ہر جگہ میں تمہارا ساتھ چاہتی ہوں۔۔۔۔
چاہے وہ۔۔۔
برفباری ہو۔۔۔۔
بارش ہو۔۔۔۔
رمضان المبارک کی سحری ہو۔۔۔
قبائل کا کھانا ہو۔۔۔۔
چمن کی آئسکریم ہو۔۔۔
لونگ ڈرائیو ہو۔۔۔
رات کی تنہائی ہو۔۔۔
لوگوں کا ہجوم ہو۔۔۔
پہاڑ کی چوٹی ہو۔۔۔
دو دریاؤں کا ملاپ ہو۔۔۔
دشت ہو۔۔۔
صحرا ہو۔۔۔
جنگل ہو۔۔
۔coffee ہو۔۔۔
یاں!!!
یادوں کا طویل سلسلہ۔۔۔۔
مجھے ہر حال میں تمہارا ساتھ چاہیے۔۔۔۔
لیکن میرے خیال یار!
چاہنے سے بھی بھلا کوئی ملا ہے!
چاہتیں!
راحتیں!
محبتیں!
نصیب سے ملتی ہیں!!!
اور
نصیب!!!!!!!!!
وہ تو نصیب ہے کسی اور کا! 😥
از قلم:حراء بسراء

25/07/2022

اپنوں کے رویے اور طنز انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں۔۔۔۔
حراء بسراء

24/07/2022

الوداع!
کہنا کہاں آسان ہوتا ہے ۔۔۔۔
بہن بھائیوں کی لڑائی ہی ختم نہیں ہوتی لیکن جیسے ہی الوداع ہونے کا وقت آ جاتا ہے خود بہ خود محبت کا سمندر ٹھاٹھیں مارنے لگتا ہے ۔۔۔۔۔
آنسوں پلکوں کی حدیں توڑ کر باہر آنے کے لیے بیتاب ہوتے ہیں۔۔۔
آپا آتیں ہیں تو سو مسئلے ہوتے آپ کے بچوں نے میرے فون کا بیڑہ غرق کر دیا ۔۔۔
کوئی چیز جگہ پہ نہیں ملتی۔۔۔۔
میری بکس کا کیا حال کر دیا ۔۔۔
اور بھی اس طرح کی ہزاروں باتیں ہوتی ہیں دن میں یہ ہو گیا وہ ہو گیا۔۔۔۔
لیکن!
جب وہ جانے لگتی ہیں تو لگتا کسی نے دل کو مٹھی میں لے کر مسل دیا ہو ۔۔۔۔
دل جدائی کا سوچ کر ہی ڈوبنے لگتا ہے۔۔۔
بہن بھائیوں میں لاکھوں اختلافات ہوں مگر دوسرے کو پریشانی میں دیکھ کہ خود بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔۔۔۔
ان کی خوشی سے ہمارے اندر بھی سکون اتراتا ہے۔۔۔۔
یہی تو خاندان کی محبت ہے۔۔۔
جس کو اللّٰہ پاک نے ہمارے دلوں میں ڈالا ہے۔۔۔۔
اللّٰہ پاک ہم سب کو اپنے اپنے گھروں میں اپنوں کے ساتھ شاد و آباد رکھے آمین ثم آمین
از قلم: حراء بسراء

23/07/2022

طویل عرصے کی بیماری میں وہ حال نہیں ہوتا تھا جو ہجر کی ایک رات کر دیتی ہے ۔۔۔!!!
از قلم:حراء بسراء

06/07/2022

میں کینٹین میں بیٹھ کر چائے پی رہی تھی کہ میری نظر سامنے پڑی بوتلوں پر پڑی جس میں مختلف طرح کی بوتلیں تھی ۔۔۔
Dew, 7up, Mrinda, Pepsi, slice
تو میں سوچ رہی تھی ان کو الگ الگ گلاس میں ڈال دیا جائے تو سب کلر سے پہچان سکیں گے کہ کون سی کولڈرنک ہے ۔
لیکن اگر ان سب بوتلوں کو ایک گلاس میں ڈالا جائے تو کوئی نہیں بتا سکے گا کہ اس میں کون کون سی بوتل ہے۔۔۔
بلکل اسی طرح اگر آپ دیکھیں کہ ہم کسی انسان کے لیے خود کو اس کے سانچے میں ڈھال دیں ۔ اس کے ساتھ کے لیے اپنا آپ اس کو سونپ دیں تو کیا ہم باقی رہیں گے ؟؟؟؟؟؟
نہیں!!
ہرگز نہیں!
ہم نے اپنی شناخت ہی ختم کر لی۔ دوسرے کے رنگ کو اپنے اوپر چڑھا لیا تو ہم بے رنگ ہو گے۔۔۔۔
اس طرح ہم نے دوسرے کے لیے خود کو اتنا گرا لیتے ہیں کہ اپنے بھی نہیں رہتے۔۔۔
وہ پھر بھی ہمیں قبول نہیں کرتا!!!
پھر انسان کی حالت ہارے ہوئے جواری کی سی ہو جاتی ہے ۔۔۔
پھر سمجھ آتی ہے کہ یہ ہماری بھول تھی کہ میں خود کو دوسرے کے سانچے میں ڈھال لوں تو شاید وہ ہمیں قبول کر لے۔۔۔
لیکن یہ محض ہمارا خیال ہی رہتا ہے ۔۔۔
ہم اس کی زندگی میں بھی کوئی مقام حاصل نہیں کر پاتے اور اپنا بھی کھو دیتے ہیں ۔۔۔۔
اللّٰہ پاک ہمارے رنگ کو قائم و دائم رکھے ۔۔۔
ہمیں صرف خود کو اللّٰہ پاک کہ رنگ میں ڈھالنا ہے۔۔۔
ااس سے ہمارے رنگ بھرتے چلے جاتے ہیں۔ اور وہ رنگ کوئی مدھم نہیں کر سکے گا۔۔۔
از قلم:حراء بسراء

15/06/2022

جب انسان کا دل جلتا ہے تو اندر لگی آگ کی حدت آنکھوں سے باہر نکلنے کو بیتاب ہوتی ہے۔۔۔
اس کو اندر روک لیا جائے تو سارا وجود جل کر راکھ ہو جاتا ہے۔۔۔
وہ راکھ انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔۔۔
کتنا دشوار ہوتا ہے تنہا انسان کا مردہ وجود کو گھسیٹنا!!!
مردہ چیز کا وزن بھی دوگنا ہو جاتا ہے۔۔۔
کتنی آسانی سے لوگ ہمیں مار دیتے ہیں اپنے لفظوں سے ہمارے کردار کا خون کر دیتے ہیں۔۔۔
ہمیں زندہ لاش بنا کر کہتے ہیں اس کو تو کسی چیز سے فرق ہی نہیں پڑتا۔۔۔
بھلا کوئی بتائے ان کو مردوں کو کہاں فرق پڑتا ہے!!!
پہلے مرے ہوئے کو مار کر کیا حاصل ہونا بھلا!!!
از قلم:حراء بسراء

10/06/2022

آپ کو لگتا ہے کہ کہانیاں ڈرامے صرف ناولوں اور ٹی وی سکرینوں تک ہیں نہیں ہرگز نہیں۔۔۔
میں آپ ہم سب کسی نہ کسی کی کہانی کا ایک کردار ہیں۔۔۔
کسی کی زندگی میں ہم ہیرو کا رول کر رہے ہوتے ہیں تو کسی کی زندگی میں دشمن کا۔۔۔
بس فرق یہ ہے کہ ناول ہو یا ڈرامہ وہ سب کی نظروں سے گزرتا ہے۔۔۔اور ہماری کہانی بس ہم جانتے ہیں۔۔۔
ہم ایک ہی وقت میں کہیں مظلوم تو کہیں ظالم ہوتے ہیں۔۔۔
میں نہیں سمجھتی کہ کہ یہ سب قصے کہانیاں ہیں۔۔۔
یہ ہماری کہانی ہوتی ہے جو کسی کے تخیل میں سما جاتی ہے۔ کسی کے قلم سے ہمارا حال بیان ہوتا ہے۔۔۔
یہ ڈرامے صرف ڈرامے نہیں ہیں ہمی میں سے کچھ لوگوں کی زندگی کے حالات ہوتے ہیں۔۔۔
ہم کیوں رونے والوں کے ساتھ رونے لگتے ہیں کیونکہ جو زخم نظر آ رہا ہوتا ہے وہ ہمارے اندر بھی دبا ہوتا ہے پھر ہم مل کہ روتے ہیں۔۔۔
یہ جو کچھ ہمیں سوشل میڈیا پر نظر آ رہا ہے۔ یہ کسی ایک کا نہیں ہم سب کا حال ہے بس فرق یہ ہے کہ وہاں ہمارا رول کوئی اور پلے کر رہا ہے اور پردے کے پیچھے ہم اسے نبھا رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔
میں کم علم کم فہم ہوں ضروری نہیں ہے کہ آپ میرے نظریات سے متفق ہوں۔
اللّٰہ پاک ہم سب کا حامیوں ناصر ہو آمین
از قلم:حراء بسراء

21/05/2022

زندگی عجیب موڑ پہ رک سی جاتی ہے۔ جب من چاہے لوگوں سے دوری بڑھتی چلی جاتی ہے تو انسان کو اپنی لاچارگی کا احساس ہوتا ہے۔۔۔
حقیقتا اپنے کمزور ہونے کا پتہ چلتا ہے۔۔۔
محبت انسان کو ویسے بھی اتنا لاچار بنا دیتی ہے کہ اس کا کوئی حیلہ اس کے کام نہیں آتا۔۔۔
یہ وہ مقام ہے جہاں امیر ہو یا غریب دونوں کی حالت ایک سی ہوتی ہے۔۔۔۔
دونوں کی تکلیف اذیت ایسی ہوتی ہے جو دولت سے بھی ختم نہیں کی جا سکتی نہ اس کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔۔۔
جو لوگ محبت کی قدر نہیں کرتے ہیں محبت بھی پھر ان سے اپنا منہ موڑ لیتی ہے ۔۔۔
وہ ساری زندگی بھی تڑپتے رہیں تو بھی ان کو محبت حاصل نہیں ہوتی۔۔۔
محبت انسان کو اتنا حساس بنا دیتی ہے کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی اس کے دل میں برچھی کی طرح لگتی ہے۔۔۔
پھر انسان چند پل محبت کی آغوش میں گزارنے کے لیے اپنا آپ تیاگ دیتا ہے۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنی محبت نصیب فرمائے آمین

کرنے کو بہت کچھ تھا مگر طے یہی پایا
ہم اہل محبت ہیں، محبت ہی کریں گے

از قلم: حراء بسراء

19/05/2022

کیا ہم ہرٹ ہوئے بغیر رہ سکتے ہیں؟
کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ جس بات سے ہمیں دکھ پہنچا ہے۔ ہم دوسرے کے رویے سے تکلیف میں رہے۔
ہمیں برا محسوس ہوا۔۔۔۔ کیا دوسرے کو یہ سب محسوس نہیں ہوا ہو گا ؟
ہمیں اپنی تکلیف تو نظر آتی ہے لیکن دوسرے کی وہ کیفیت ہم جانتے نہیں ہیں یاں ہم جاننا چاہتے نہیں ہیں۔۔۔
جہاں ہم خود کو مظلوم سمجھ رہے ہوتے ہیں کیا معلوم ہم وہیں ظالم کا کردار ادا کر رہے ہوں ۔۔۔ اور ہمیں اپنے رویے کی خبر ہی نہ ہو۔۔۔
ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جس بات سے ہمیں دکھ ہوا ہوا ۔۔۔ ہمارے رد عمل سے دوسرے کو کتنا ہوا ہو گا ۔۔۔۔
لیکن ہم صرف دوسرے کے رویے کو دیکھتے ہیں کہ اس نے یہ کیا اس نے یہ کہا ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم نے جو کہا اس کا اس کی ذات پہ کتنا اثر آیا ہو گا۔۔۔
اس کو بھی تکلیف ہوئی ہو گی۔۔۔
اس نے بھی درد محسوس کیا ہو گا۔۔۔
پر افسوس!!!!
ہم بس خود کو صحیح سمجھتے ہیں۔۔۔
ہم اس چیز کو ختم ہی نہیں کرتے ہیں ۔ ہمارے اس عمل سے ہم کتنے دوستوں سے عزیز واقارب سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں ہمیں اندازہ ہی نہیں ہے۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ ہدایت پر رکھیں اور خاتمہ ایمان پر ہو۔ آمین
از قلم:حراء بسراء

17/05/2022

انسان جس سے محبت کرتا ہے اس کا ہر رویہ اس پر اثر انداز ہوتا ہے۔۔۔
رویہ نرم اور محبت بھرا ہو تو ایک جملہ ہی انسان کے سارے دن کو پر مسرت بنا دیتا ہے۔۔۔
اس ایک جملے میں اتنی وسعت ہوتی ہے کہ انسان مصروف ہو مشکل میں ہو تو بھی وہ بہت پر سکون ہوتا ہے۔۔۔
دل کی خوشی ہی الگ ہوتی ہے۔۔۔ دل اتنا شاد ہوتا ہے تو ہر چیز ہی بھلی محسوس ہو رہی ہوتی ہے ۔۔۔
ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے۔
اسی طرح سخت روکھا ہوا جملہ بھی انسان پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بظاہر تو وہ اپنے کاموں میں مصروف ہوتا ہے۔ لیکن اس کے اندر جنگ چھڑی ہوتی ہے۔۔۔
وہ اس جملے کی زد میں اس طرح آ جاتا ہے کہ وہ ٹینشن ڈیپریشن کی صورت اختیار کر جاتی ہے۔۔
سوچیے ذرہ بھر کے لیے...
اگر ایک جملے میں اتنی طاقت ہے کہ آپ کے دن کو اچھا برا بنا سکتا ہے۔ تو ہمارے غصے میں نفرت میں بیزاری میں بولے گئے جملے کس طرح دوسروں کو تکلیف دیتے ہیں۔
آپ جانے انجانے میں کتنے لوگوں کی تکلیف کا باعث بن جاتے ہیں۔ تو گزارش ہے کہ اپنے لہجوں میں نرمی پیدا کریں۔۔۔
انا کو رشتے توڑنے کا اختیار مت دیں۔۔۔۔
آپ کی بے رخی آپ کی ناراضگی شاید دوسرا برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے دنیا میں رہتے ہوئے بھی دنیا سے اجنبیت اختیار کر لے تو اس کی موت کی وجہ آپ ہیں۔۔۔
ہر سانس لینے والا زندگی جی نہیں رہا ہوتا۔۔۔
کسی کا مان ٹوٹنے مت دیں ۔۔۔ آپ پہل کر لیں اس سے آپ کی عزت کم نہیں بلکہ زیادہ بڑھ جائے گی۔۔۔
کیونکہ انا کو کچلنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔
یہی تو اصل امتحان ہوتا ہے کہ آپ میں، میں ہے یاں محبت۔۔۔
شاید وہ زندگی کو گزار رہا ہوتا ہے یاں کہ لیں زندگی اسے گزرا رہی ہوتی ہے۔۔۔
کسی کو اتنا مت تڑپائیں کہ اس کی خاموش آہ عرشِ عظیم پر پہنچ جائے۔۔۔
وہاں کے انصاف سے آپ کو کوئی نہیں بچا سکے گا۔۔۔
میں رائٹر نہیں نہ کوئی مصنفہ ہوں اور نہ ہی شاعرہ میں بہت عام سے لوگوں میں سے بھی عام ہوں۔ میں کسی قسم کی دعویدار نہیں ہوں۔۔
بس جو محسوس کرتی لکھ دیتی ہوں۔ بعض اوقات کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو لکھنے کے لیے مجھے الفاظ نہیں ملتے وہاں خاموش رہنا پڑتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں معاف فرمائے۔
ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین
از قلم: حراء بسراء

14/05/2022

بہت بار ارادہ کرتی ہوں
کچھ نہ بولنے کا
کچھ نہ لکھنے کا
بے حس بننے کا
احساس سے عاری ہونے کا
لیکن ہر اس کوشش میں ناکام ہو جاتی ہوں
ہر بار پہلے سے زیادہ حساسیت پیدا ہوتی ہے
ہر بار میرا قلم میرا ساتھ چھوڑ دیتا ہے
قلم کا اسرار ہے کہ
لکھو ، لکھو
اتنا لکھو اتنا کہ
اپنا ہر بوجھ کاغذ پہ اتار دو
اپنا ہر احساس لکھ دو
لکھو
ان یادوں کو جنہیں مقدر نے جلا ڈالا
لکھو ان لوگوں کے بارے میں
جنہوں نے تکلیف دی
ان رشتوں کو لکھو ,
جنہوں نے درد دیے
لکھو ان جذبوں کے بارے میں
جنہیں وقت کی سفاک زنجیروں
میں قيد کر لیا
ان خوابوں کو لکھو
جو ٹکڑے ٹکڑے بکھر گئے
ان آنکھوں کو لکھو
جو ٹوٹے سپنوں کی
کرچیوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں
ان آنسوؤں کو لکھو
جس کا ہر قطرہ اپنے اندر
درد کی الگ کہانی لیے ہوئے ہے
ان آنکھوں کو لکھو
جو ایک خونی سیلاب کو روکے ہوئے ہیں
ان دل کی حالت کو لکھو ,
جس کی ہر دھڑکن درد سے خالی ہے
اس روح کو لکھو ,
جو وقت سے پہلے مار دی گئی ہے
لکھنا بند نہ کرنا۔۔۔۔

30/04/2022

آپ سفر کرتے ہیں۔ تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ گاڑی منزل کی جانب رواں دواں ہوتی ہے۔
گاڑی چل رہی ہے لیکن آپ کھڑکی سے باہر دیکھ سکتے ہیں کہ آپ ہر چیز کو پیچھے چھوڑتے جا رہے ہیں۔ کیا ایسا ہے کہ آپ جو دیکھ رہے ہیں وہ آپ ساتھ بھی لے جا سکیں؟؟
یقیناً نہیں ۔۔۔۔ تو کیا ہماری زندگی کی گاڑی نہیں چل رہی ؟؟؟ یہ وہ گاڑی ہے جو نان سٹاپ چلتی جا رہی ہے ۔۔۔۔
تو ہمارا اس میں کیا کردار ہے؟؟؟
ہم پیچھے کیا چھوڑ رہے ہیں؟؟؟
جہاں جا رہے ہیں وہاں کیا لے کہ جا رہے ہیں؟؟؟
کیا آپ کسی کہ گھر خالی ہاتھ چلے جاتے ہیں؟؟؟
اگر نہیں تو سوچیں کہ ہم کیا لے کہ جا رہے ہیں۔۔۔
اور پیچھے کیا چھوڑ رہے ہیں۔۔۔
اپنے زہر آلودہ لہجے !
ٹوٹے ہوئے دلوں کا بوجھ!
اپنے رویوں کی کڑواہٹ!
دھوکہ دہی!
غلط بیانیاں!
حرام مال!
جب پیچھے آپ یہ چھوڑ کر جا رہے ہیں تو کیا یہ سب آپ کے ساتھ نہ جائے گا؟؟؟؟
ٹھہریے...
ایک لمحے کے لیے سوچیں
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ جس نے آپ کو تکلیف دی آپ نے بدلے میں کیا دیا ؟
ویسا ہی جواب نہ!!
تو پھر کیا تیر مار لیا آپ نے ۔۔۔۔ اچھوں کے ساتھ سب اچھے ہو جاتے ہیں۔ بات تب ہے جب بروں کے ساتھ اچھا بنا جائے۔۔۔
میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہ آسان ہوتا ہے۔۔
یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔۔۔
ایسی تکلیف ایسی اذیت ایسا درد دل میں اٹھتا ہے کہ پہلے تو انسان کے حواس جواب دے جاتے۔ لیکن جیسے ہی سینسیز کام کرنے لگتی ہیں۔۔۔ دوسرے کے زہریلے الفاظ آپ کے کانوں میں سیسہ پگھلا رہے ہوتے ہیں۔۔۔
لیکن اس وقت جس نے درد کو اندر اتار لیا۔ اپنا رویہ بہتر رکھا ایک تو اس نے سنت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پوری کی ۔ دوسرا اس نے ثابت کیا کہ برے لوگوں کی صحبت میں اس نے اپنے آپ کو بچا لیا۔۔۔۔
دوسرے کو الزام دینے سے بہتر ہے ۔جو شکایت آپ کو دوسروں سے ہے کوشش کریں دوسروں کو آپ سے وہ نہ ہو۔۔
جس تکلیف سے آپ گزر رہے ہیں۔ دوسروں کو وہ نہ دیں۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین
از قلم:حراء بسراء

23/04/2022

آج میں چھبیس سال کی ہو گئی ہوں۔ سکول کالج لائف تک بہت ہوتا تھا ہائے کسی نے مجھے وش نہیں کیا کسی کو بھی میری برتھڈے یاد نہیں۔۔۔
میں تو سب کو کرتی ہوں دو تین دن پہلے سے ہی وڈیوز پیکچرز ایڈیٹنگ شروع کر دیتی ہوں۔ پھر اس دن رات بارہ بجے تک انتظار کرتی کہ سب سے میں نے وش کرنا۔۔۔
اور میری؟؟؟؟؟؟؟
میں کسی گھر والے کو بھی یاد نہیں!!!
بس آنسوؤں کا ریلہ جو حلق میں اٹکا ہوا۔۔۔ باہر نکلنے کو بیتاب۔۔۔۔
ہمیشہ ایسا ہوتا آیا ہے۔۔۔
مجھے نہیں یاد کوئی دن ایسا آیا ہو جو میری دلجوئی کا باعث بنا ہو۔۔۔
تیئیس سال بعد یہ خیال آیا کہ میں کیوں توقعات رکھے ہوئے ہوں۔ اگر میں سب کی کرتی سلیبریٹ تو کیا ضروری ہے کہ ان پہ فرض ہے تمہاری بھی کریں۔۔۔
ہر دن کی طرح اس نے بھی گزر جانا کیا فرق پڑتا ہے کوئی کرے نہ کرے۔۔۔۔
بس آج کہ بعد نہیں ۔۔۔ اب یہ میرے لیے بھی عام دن ہو گا جیسے باقی سب کیلئے ہے ۔۔۔۔
بس چپ سادھ لی گئی۔۔۔
لیکن نہاں خانہ دل میں کہیں کسک رہ جاتی ہے۔۔۔ کہ کسی کے لیے تو خاص ہونا چاہیے نہ۔۔۔۔
انسان کو سراہا جانا ہمیشہ سے اچھا لگا ہے ۔۔۔
اس کی کیفیت ہی بدل جاتی ہے۔۔۔ دل خوشی سے بھر جاتا ہے کہ وہ خاص ہے کسی کے لیے یہ احساس انسان کے اندر جینے کی لگن پیدا کرتا ہے۔۔۔
زندگی حسین محسوس ہوتی ہے۔۔۔
چلیں کوئی نہیں۔۔۔ جب گھر والے بھول سکتے ہیں تو دوست احباب سے کیا گلہ!!!
جنہوں نے کیا وش ان کا بھی شکریہ
جو نہ کر سکے ان کا بھی شکریہ
جو آ سکے ان کا بھی شکریہ
جو نہ آ سکے ان کا بھی شکریہ
جنہوں نے یاد رکھا ان کا بھی شکریہ
جو بھول گئے ان کا بھی شکریہ
جو محبت کرتے ہیں ان کا بھی شکریہ
جو نفرت کرتے ہیں ان کا بھی شکریہ
جو دیکھ کر خوشں ہوتے ہیں ان کا بھی شکریہ
جو دیکھ کہ منہ موڑ لیتے ہیں ان کا بھی شکریہ
جو مجھے برداشت کرتے ہیں ان کا بھی شکریہ
جو نہیں کر سکتے ان کا بھی شکریہ
جن کو میرے الفاظ پسند ہیں ان کا بھی شکریہ
جن کو نہیں پسند ان کا بھی شکریہ
جو ساتھ ہیں ان کا بھی شکریہ
جو چلے گئے ہیں ان کا بھی شکریہ
ہر اس شخص کا شکریہ جو منسوب تھا جو منسوب ہے۔۔۔
رشتہ کوئی بھی ہو مقام کوئی بھی ہو
سب سے ہے عرض تہہ دل سے شکریہ
میں بہت عام سی ہوں
اداسیوں کی شام سی ہوں
اپنے جیسی ایک ہی ہوں
میں خاصوں میں خاص
میں عاموں میں عام سی ہوں
کہیں رونق آباد سی ہوں
کہیں دل ویران سی ہوں
کہیں گلزار سی ہوں
کہیں بیزار سی ہوں
کسی محفل کی جان ہوں
کسی محفل میں بے جان سی ہوں
ہر رنگ چڑھایا لیا ہے خود پر
اسی لیے سیاہ شام سی ہوں
بہت کچھ دفنا دیا ہے اندر
اسی لیے زندہ لاش سی ہوں
میں بہت عام سی ہوں
ہاں میں بہت عام سی ہوں
اداسیوں کی شام سی ہوں
از قلم:حراء بسراء

21/04/2022

انسان کو اپنا دکھ تو تکلیف دیتا ہے۔ یہ حقیقت ہے لیکن جب کسی دوسرے کا درد بھی آپ کو ویسا ہی محسوس ہو تو رشتے کے خلوص کا پتہ چلتا ہے۔۔۔
جب اپنے کسی عزیز کا درد ہم اپنے اندر محسوس کرتے ہیں تو اس کی جو حالت ہوتی ہے وہی آپ کی بھی ہونے لگتی ہے۔۔۔۔
سب سے مشکل اور تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہم بظاہر تو نارمل نظر آتے ہیں۔ بڑے تیار شیار ہو کہ اپنے آس پاس والوں سے آفس والوں سے ملتے ہیں۔ سارا دن اپنی ڈیوٹی بھی کرتے ہیں۔۔۔
لیکن دل و دماغ کی جو حالت ہوتی ہے وہ ہمارے اندر توڑ پھوڑ کر رہی ہوتی ہے۔۔۔۔
درد سمیٹنے کا ہنر کسی کسی کے پاس ہوتا ہے ۔۔۔یہ ہر شخص کے بس کا کام نہیں ہے۔۔۔
اگر ہمیں یہ فن آ جائے تو ہم اپنے کسی بھی عزیز کو کوئی تکلیف نہ ہونے دیں۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں درد سمیٹنے والا بنائے نہ کہ درد دینے والا۔۔۔۔(آمین)
لوگوں کو ہم سے ملنے کی آرزو ہو نہ کہ ہمارے نام پہ ان کی طبیعت بگڑنے لگے۔۔۔۔
آسانیاں بانٹیں آپ کی زندگی از خود آسان ہوتی چلی جائے گی۔۔۔۔
اپنی دعاؤں میں سب کو شامل رکھیں تاکہ آپ کو بھی رکھا جائے۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کا حامیوں ناصر ہو۔۔۔
از قلم:حراء بسراء

20/04/2022

دل درد کے بوجھ س بھاری ہے
کچھ رحمت کرو کہ شافی ہو

از قلم: حراء بسراء

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hira’s write posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hira’s write:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share