Hujjat Ullah

Hujjat Ullah A Reliable Name For Ziarat [Iran Iraq Sham]

07/03/2023

سامنے پہلے محمد ؐ کو بٹھایا ہوگا
پھر خدا نے علی اکبرؑ کو بنایا ہو گا
ولادت ہمشکل پیغمبر، محمد ثانی، شہزادہ حضرت علی اکبر علیہ السلام بن ابی عبد اللہ الحسین علیہ السلام 11 شعبان سن43 ھ کو مدینہ منورہ میں ہوئی ۔آپ علیہ السلام امام حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام کے بڑے فرزند تھے اور آپ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام لیلی بنت مرّہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہے ـ۔شاہ زادۂ علی اکبر علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بے انتہا خوبصورت ، شیرین زبان اور پر کشش تھے ، خلق و خوی ، اُٹھنا بیٹھنا ، چال ڈال سب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملتا تھا ـ جس نے پیغبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دیکھا تھا وہ اگر دور سے آپ علیہ السلام کو دیکھ لیتا گمان کرتا تھا کہ خود پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں ۔ اسی طرح شجاعت اور بہادری اپنے دادا امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے وراثت میں حاصل کی تھی اور جامع کمالات اور خصوصیات کے مالک رہے ۔ولادت با سعادت ہمشکل رسول ﷺ، قلبِ ابن علی ؑو بتولؑ، راحتِ اُم لیلیٰ، سکونِ شریکۃ الحُسینؑ، شبابِ کبریا، ارمانِ صغریٰؑ، برادرِ سکینہؑ، اخی السجادؑ، مثلِ شیر خداؑ، مؤذن اعظم، مالکِ الفجر،شہزادۂ علی اکبر علیہ السلام تمام عالم اسلام بالخصوص حجۃ القائم امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہُ الشریف کی بارگاہ میں ہدیۂ تہنیت پیش کرتے ہیں۔

06/03/2023

ماہِ شعبان کے مشترک اعمال
۱۔ ہر روز ستّر بار یہ کہا جائے:
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَ اَسْئَلُہُ التُوبۃ
میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا/کرتی ہوں اور اسی سے توبہ کی توفیق کے لئے ملتمس ہوں۔
۲۔ہر روز ستّر بار یہ کہا جائے:
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الّذیْ لَا اِلہَ اِلاَّ ھُوَ الَّرَحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلْحَیُّ الْقَیَّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
میں اللہ سے بخشش کا /کی طالب ہوںجس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں جو فیض رساں اور نہایت رحم کرنے والا جو زندہ اور قائم بالذات ہے اور اسی سے توبہ کرتا / کرتی ہوں۔
۳۔ صدقہ دیا جائے:
صدقہ دینا بہت ثواب و اجر رکھتا ہے اور پروردگار عالم صدقہ دینے والے کے جسم پر آتش جہنم حرام قرار دیتا ہے۔
۴۔شعبان کے پورے مہینے میں ہزار دفع کہا جائے:
لاَ اِلٰہَ اللّٰہ وَ لاَ نَعْبُدُ اِلاّ اِیَّاہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَو کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ
نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ہم اس کے لئے دین کو خالص رکھتے ہیں
خواہ مشرکین کو یہ بات ناگوار گذرے۔
۵۔اس مہینہ کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھی جائے:
ہر رکعت میں الحمد کے بعد سو مرتبہ سورۂ توحید کی تلاوت کرے اور سلام کے بعد سو مرتبہ درود پڑھے اللہ تعالیٰ اس کی ہر حاجت پوری کرے گااس دن کا روزہ بھی بہت فضیلت رکھتا ہے۔ (یہ نماز رجائے مطلوبیت کی نیت سے پڑھی جائے گی۔)
۶۔ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ درود پڑھے۔
(دیگر دعاؤں کے لئے مفاتیح الجنان کا مطالعہ کریں۔)
بشکریہ : مدرسۃ القائم

06/03/2023

اَمَّن یُّجِیْبُ المُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُوٓء

حورین جن کی طبعیت ناساز ہے انکی مکمل صحت و سلامتی کے لیے آپ تمام مومنین و مومنات سے خصوصی دُعاؤں کی درخواست ہے۔

پروردگار بحقِ مولا امام سید سجاد ؑ حورین کو صحت کاملہ و شفاء عاجلہ عطا فرمائے۔

الٰـــــہـــــــــی آمـــــــــــــــــــیــــــــــــــن 🤲

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hujjat Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hujjat Ullah:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share