Dream Xplorers

  • Home
  • Dream Xplorers

Dream Xplorers young passionate biker traveler group

Dream Xplorers on baboon top.
28/04/2024

Dream Xplorers on baboon top.

Chupursan                     is a valley containing approximately eight scattered villages situated within the Hunza Di...
19/11/2023

Chupursan
is a valley containing approximately eight scattered villages situated within the Hunza District of Gilgit−Baltistan in Pakistan. It is located in the northern part of the country, close to the border with the Wakhan District of Afghanistan and the Xinjiang Uyghur Autonomous Region of China.

Baba Gundi, whose real name was Muhammad Baqar, was a saint who migrated from Afghanistan to Gojal Valley in G-B to preach Islam centuries ago. His mission took him to many places and he finally settled in Chupurson – a village in Gojal Valley.

چپورسن
ایک وادی ہے جو پاکستان میں گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں واقع تقریباً آٹھ بکھرے ہوئے دیہاتوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک کے شمالی حصے میں، افغانستان کے ضلع واخان اور چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

بابا گنڈی، جن کا اصل نام محمد باقر تھا، ایک بزرگ تھے جو صدیوں پہلے اسلام کی تبلیغ کے لیے افغانستان سے وادی گوجال میں ہجرت کر کے آئے تھے۔ اس کا مشن اسے بہت سی جگہوں پر لے گیا اور آخر کار وہ وادی گوجال کے ایک گاؤں چوپورسن میں آباد ہو گئے۔
2 bikes
2 bikers
Shahbaz Ahmed on Gs150cc
And
All fotos 📸by Rana Waqas on hondcg
For stories, videos and more images, check out my instagram :

https://www.instagram.com/p/CkdCN5Kjj1-/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

Dream Xplorers bikers and hikers Pakistan

















Alhamdulillah Dream Xplorers back home after a successful tour de allai valley and around tourism spots.
28/04/2023

Alhamdulillah Dream Xplorers back home after a successful tour de allai valley and around tourism spots.

Watch on youtube..
09/01/2023

Watch on youtube..

Dream Xplorers at 10th birthday of motorcycle association of Pakistan.
05/12/2022

Dream Xplorers at 10th birthday of motorcycle association of Pakistan.

17/10/2022
















https://youtu.be/8v64D614u1MDay ride to kartarpur by dream Xplorers
05/10/2022

https://youtu.be/8v64D614u1M

Day ride to kartarpur by dream Xplorers

The Kartarpur Corridor is a visa-free border crossing and religious corridor, connecting the Gurdwara Darbar Sahib, near Lahore in Pakistan to Gurudwara Dera...

Happy world tourism day to all. .سال شروع ہوتا ہے جنوری سے۔ لیکن اگر بات کی جائے ٹوورزم سال کی تو میں سمجھتا ہوں کہ ستمب...
28/09/2022

Happy world tourism day to all. .

سال شروع ہوتا ہے جنوری سے۔ لیکن اگر بات کی جائے ٹوورزم سال کی تو میں سمجھتا ہوں کہ ستمبر سیاحت کے عالمی دن( 27 ستمبر) سے ہی شروع ہوتا ہے۔ تو اس حساب سے 27 ستمبر 2021 سے 27 ستمبر 2022 تک ڈریم ایکسپلورر بائیکر کلب نے 365 دنوں میں کشمیر ہو یا گلگت بلتستان۔ کے پی کے ہو یا پنجاب(سندھ اور بلوچستان کے علاوہ) الغرض ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہر اس جگہ کو بائیک پر دیکھا جہاں تک بائیک جا سکتی تھی اور جہاں تک بائیک نہیں بھی جا سکتی تھی وہاں پیدل گئے بائیکنگ کے ساتھ ساتھ ہائیکنگ کے میدان میں بھی قدم رکھا۔
درج زیل سالانہ رہکارڈ۔
گلگت بلتستان ۔
گلگت'ہنزا خنجراب بارڈر ، وادی نلتر، وادی غزر (خلتی جھیل ، اشکومن ویلی ، پھنڈر جھیل ۔شندور پاس)
استور راما میڈو اور راما جھیل۔
نانگا پربت روپل بیس کیمپ ، ہرلیگکوفر بیس کیمپ۔ لاتوبو بیس کیمپ
کالا پانی۔ دھرلے لیک۔
منی مرگ۔ڈومیل ویلی(رینبو جھیل۔ کرسٹل جھیل)
سکردو ۔دیوسائی(شیوسر جھیل۔بڑا پانی) ۔سدپارا جھیل۔ منٹھوکہ ،خامش آبشار ، حسینی ٹاپ ۔سیاچن۔ گیاری۔ خپلو۔ سرفرنگہ صحرا ، شگر ویلی، بلائینڈ جھیل، کٹپانا صحرا ،
لوئر کچورا جھیل (شنگریلہ جھیل) اپر کچورا جھیل

کے پی کے
ناران کاغان لولوسر بابوسر جلکھڈ۔ نوری ٹاپ۔ شاران جنگل مانشی ٹاپ ۔
شندور جھیل ۔پولو گراونڈ۔ مستوج۔ قاقلشت میڈو۔ بونی۔شپیشن میڈو۔ چترال ۔ کیلاش ویلی۔
کشمیر
نیلم ویلی۔ رتی گلی جھیل۔ شاردہ۔ کیل ۔اڑنگ کیل تاوبٹ۔
وادی سماہنی۔
صوبہ پنجاب
مری۔
پنج پیر راکس کہوٹہ روڈ۔۔ ٹلہ جوگیاں جہلم۔روہتاس قلعہ۔ متعدد بار لاہور اندرون کمپلیٹ ۔
کلر کہار رینج۔
سون سکیسر
سیالکوٹ ہیڈ مرالہ
ہیڈ سلیمانکی
راوی سیفن کالا خطائی روڈ ۔ کرتارپور نارووال۔ قصور بارڈر۔
شیخوپورہ ہرن منار وارث شاہ۔ اور بہت سی چھوٹی چھوٹی رائیڈ جن کا اب یاد بھی نہیں۔
سب سے پہلے ان سب کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کیا اور دوسرے لوگوں تک رسائی آسانی بنائی۔ اور سوشل میڈیا کے سہارے سے عام لوگوں کی پہنچ تک لایا تا کہ جو کوگ نہیں جاسکتے وہ بھی اپنا شوق ہماری پوسٹ سے پورا کر سکیں ۔
بہت سے خوابوں کی تکمیل ہوئی الحمدللہ۔















16/09/2022

Life is a ride,
Stay balanced and
Keep moving....

Vediography by shahbazthebiker
Edited by shahbazthebiker.
Team members
Shahbazthebiker (chairman)
Rana Waqas (co founder)
Shabbir hussain
Umer farooq
Moxin minhas
Aziz sawan
Tanzeel junejo

















Send a message to learn more

" The road is not long when you have right company"   سفر ہمراہ شہباز Travel with Shah'baz
13/09/2022

" The road is not long when you have right company"



سفر ہمراہ شہباز Travel with Shah'baz



12/09/2022

کے کے ایچ
اگست 22۔
ٹیم ڈریم ایکسپلورر
استور وادی میں نانگا پربت اور منی مرگ ڈومیل ویلی کے ٹوور پر۔

Team Dream Xplorers bikers and hikers Pakistan at crystal lake minimerg domel astore.                                   ...
25/08/2022

Team Dream Xplorers bikers and hikers Pakistan at crystal lake minimerg domel astore.





























Weekly midnight ride.By team dream xplorers Delhi gate lahoreLahore31.7.22
31/07/2022

Weekly midnight ride.
By team dream xplorers

Delhi gate lahore
Lahore
31.7.22















بلیو لیک نلترمئی2022Team Dream Xplorers at   valleySHAHBAZ AHMEDRana Waqas Waqas Jatt Shabbir Hussain Malik
15/07/2022

بلیو لیک نلتر
مئی2022

Team Dream Xplorers at
valley
SHAHBAZ AHMED
Rana Waqas
Waqas Jatt
Shabbir Hussain Malik

10/07/2022
📸by سفر ہمراہ شہباز Travel with Shah'baz
09/07/2022

📸by سفر ہمراہ شہباز Travel with Shah'baz

Dream team at kartarpur with sikh yatree
05/07/2022

Dream team at kartarpur with sikh yatree
















Team Dream Xplorers at phunder valleyThe wonderland
26/06/2022

Team Dream Xplorers at phunder valley
The wonderland









Grand bike tour de north 2022.By Dream Xplorers Explore Kkh(nalter. Nagar.hunza.khunjrab) and Ghizar valley{gopis .khalt...
23/06/2022

Grand bike tour de north 2022.
By Dream Xplorers
Explore Kkh(nalter. Nagar.hunza.khunjrab) and Ghizar valley{gopis .khalti lake.phunder).
Shandur(top.lake.pologround..mastuj.booni qaqlasht)..
8-9days.
2600+km

Day 06 (ghizar. Land of magestic landscape) phunder the wonder.
تفصیلات کے لیے فوٹو لازمی دیکھیے گا۔

پچھلی قسط میں جیسے بتایا کہ رانا وقاص ک ہیلمٹ گلگت شہر میں ڈھونڈتے تھوڑا لیٹ ہوگئے۔ اور پھر گاہکوچ پہنچتے 11 بج گئے۔ کیمپ لگایا سو گئے۔ رات کو پتا ہی نہیں چلا کہ کس ویلی میں آ چکے ہیں۔
صبح اٹھتے پتا چلا کہ ہم طلسماتی دنیا میں آچکے ہیں۔ اور ابھی نلتر ویلی کہ سحر سے نہیں نکل سکے تھے کہ ایک اور ویلی جان پر آن پڑی۔ آہ۔ سبحان اللہ ۔ بس لب پر حمد و ثنا جاری تھی۔ کوئی کسی سے زیادہ بات نہیں کر رہا تھا۔
میں اور دونوں وقاص برادر گاہکوچ سے 5 کلومیٹر دور تھے اور ہمارے 2 دوست گاہکوچ مین شہر میں تھے۔ تو انکے پاس پہنچتے ہی ناشتہ کیا۔ بائیکس کا آئیل تبدیل کیا جسمیں تھوڑا لیٹ ہو گئے کیونکہ اتنی صبح کوئی ورکشاپ کھلی نہ ملی۔ بہرحال اپنا اور بائیک کا پیٹ پوجا کرنے کے بعد خوابوں کا سفر شروع ہوا۔ بار بار حیرانگی کے ساتھ آنکھیں ملتے جاتے اور سفر کرتے جاتے ۔ اور ہر موڑ کے بعد پورا سین ہی تبدیل ہو جاتا۔ اور ہمارے وقاص جٹ صاحب تو اتنے محو ہوئے کہ پہاڑ سے بائیک سمیت چھلانگ لگاتے لگاتے بچے۔ ویلکم ٹو غزر ویلی کے بعد پوری ویلی کا ویو پوائینٹ آیا اور ایک تنہا پہاڑ پر چڑھ کر ڈریم پرندہ اڑایا اور خوب سیر ہو کر جتنا ڈیجیٹل آنکھوں میں سما سکتے تھے' سمویا۔ اب کہ دور سے ہم خلتی جھیل کو دیکھ رہے تھے ۔ گہری نیلگوں پانی اور اس پر پہاڑوں کا عکس اپنے نزدیک آنے والے ہر منظر ہر شئہ کو اپنے اندر سمونے کا ہنر جانتی ہے خلتی۔ ۔ اتنی دیر میں دور سے کافی دیر منہ چھپائے خلتی جھیل جو ہمارے انتظار کر رہی تھی۔ اور شکوہ کر رہی تھی کہ بڑی دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ اسکے حسن کی تاب نہ لاتے ہوئے ہم وہیں دل دے بیٹھے۔ خوب رج کے باتیں کی۔ جی بھر کے دیدار کیا۔ ہمارے آنے پر بادلوں نے تھوڑا پانی کا چھڑکاو بھی کیا تاکہ ہمیں زیادہ گرمی محسوس نہ ہوں۔ جھیل اور قدرت دونوں ہمیشہ کی طرح مہربان۔ فوٹوگرافی کے لیے موزوں موسم ملے۔ دل بھر کے عکاسی کی گئی۔ ڈریم پرندہ تو واپس آنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ بہرحال واپس بلایا اور چل دیے اپنی اگلی منزل کی طرف۔ پھنڈر۔۔ جو حیرت انگیز سرزمین ہے تازہ اور صاف شفاف پانیوں کی سر زمین۔ مشہور جگہ پھنڈر جھیل ہی ہے۔ جھیل میں تیرتی لال گلابی مچھلیاں ایسا نظارا کہیں اور نہیں ملتا ۔ پہاڑوں کی چوٹیوں ہر جمی برف اور اسکا جھیل میں پڑتا عکس بھی اپنی وجاہت پیش کر رہا تھا۔ اسکے بعد شندور ٹاپ تک راستے میں بہت سے خوبصورت گاوں آئے۔ جہاں وقفے وقفے سے بریک لگائی۔ ٹیرو گاوں کی خوبصورتی نے بہت مائل کیا۔ وہاں آگے گہرے بادل نظر آئے اور جیسے جیسے بلندی کی طرف جا رہے تھے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔ تو گرم جیکٹ اور برساتی سائیڈ باکس سے نکال کر پہن لی۔ اور چل دیے شندور ٹاپ کی طرف۔
آگے شندور ٹاپ پر برف باری میں کیسے پھنسے کب نکلے پنکچر لگانے کہ باوجود بائیک کیوں نہ چلا پائے۔ سب اگلی قسط میں۔
جاری ہے۔۔
Instagram fb and Youtube:dream Xplorers















Team dream Xplorers
07/06/2022

Team dream Xplorers













02/06/2022















جب ساری دنیا اپنا اپنا سالانہ ٹوور پلان کر رہے تھے تب ٹیم ڈریم ایکسپلورر اپنا ٹوور کامیابی سے مکمل کر کے واپس بھی آچکی ت...
30/05/2022

جب ساری دنیا اپنا اپنا سالانہ ٹوور پلان کر رہے تھے تب ٹیم ڈریم ایکسپلورر اپنا ٹوور کامیابی سے مکمل کر کے واپس بھی آچکی تھی۔ الحمدللہ۔
Lahore to Hunza Khunjrab pass
To Nalter valley
To Ghizar vally.
To Shandur pass
To lahore..
8days
2650km.



Proud of you my dream team
سفر ہمراہ شہباز Travel with Shah'baz
waqas
jatt

Grand bike tour de north 2022.By Dream Xplorers Day 3. Gonar farm to borith lake{hunza}دن 03_ عید کا دن اور پہاڑوں کا سف...
25/05/2022

Grand bike tour de north 2022.
By Dream Xplorers
Day 3. Gonar farm to borith lake{hunza}

دن 03_ عید کا دن اور پہاڑوں کا سفر ۔
عید کے دن صبح جلد اٹھے اور عید کی نماز کے لیے تیار ہونا تھا۔ پتا چلا نزدیک ہی جامعہ مسجد اور مرکزی عید گاہ ہے۔ رات جب یہاں بریک لگی تھی اور کیمپ سیٹ کیا تھا تو مجھے فکر لگی تھی کہ صبح کہاں اور کس ایریا میں جا کر عید کی نماز نصیب ہو گی ۔شکر اللہ تعالی کا کہ 10 قدم دور مسجد تھی۔ اور گونر فارم میں لوگ دور دور سے گاڑیوں اور ویگن میں لوڈ ہو کر یہاں نماز پرھنے کے لیے آرہے تھے۔جس سے اندازہ ہوا کہ واقعی ہم صحیح جگہ رکے۔الحمدللہ۔ مین بازار کے فوٹپاتھ پر لگے کیمپ کو لوگ حیرت سے دیکھ رہے تھے۔ اور ہم باری باری غسل کے لیے مسجد گئے۔ ہم نے عید کا سفید جوڑا نکالا اور زیب تن کیا۔ ۔7:30 نماز عید کا وقت تھا جو لوگوں کے جوک در جوک آنے کے باعث تقریبا 8بج گئے۔ نماز کھڑی ہوئے۔ امام صاحب پہلی رکعت میں اضافی تکبیرات بھول گئے۔ دوبارہ جماعت ہوئی پہلی رکعت صحیح ادا کرنے کے بعد دوسری رکعت میں تکبیرات میں اونچ نیچ ہوئی۔ لوگ تھوڑا سا مشتعل ہوئے۔ لیکن فوری طور پر جماعت کھڑی ہوئی اور کامیابی سے مکمل ہوئی۔ الحمدللہ اور دعا کے بعد تمام لوگ بغل گیر ہونے لگے۔ ہم بھی عید ملے۔ باہر آئے تو ہمارے کیمپ کے نزدیک بہت سے افراد جمع تھے۔ بچے جوان سب حیرت سے دیکھ رہے تھے یہ کون لوگ ہیں اور عید گھر کیوں نہیں کی۔ کیا ملتا سفر کر کے اور وہ بھی بائیک پر۔ لوگوں کے حیرت سے بھرے سوالات چل رہے تھے۔ ابھی سامان پیک اپ کر کے نکلنے والے ہی تھے کہ ایک بھائی(محمود) ہمارے پاس آئے اور اپنے ساتھ انکے گھر چل کر کھانے کی دعوت دی۔ جو کہ اتنی چاہت اور باربار اسرار کرنے پر انکے ڈیرہ پر جانا پڑا۔ رنگ برنگے کھانوں کر ساتھ خوبصورت دسترخوان سجایا گیا تھا۔ محمود بھائی کی اتنی عزت اور مہمان نوازی کبھی نہیں بھولے گی۔ اس کے بعد اجازت چاہی۔ اور سفر ہنزہ شروع کیا۔ رائےکوٹ پل کے بعد کے ہے ایچ کے مزے دار رائیڈ شروع ہوئی۔ اور پہلا پڑاو نانگا پربت ویو پوائینٹ جو کہ زیادہ بادل ہونے سے نانگا نے دیدار نہیں کروایا۔ اور پھر شارٹ سٹے جگلوٹ ہوا۔ جہاں تین پہاڑی سلسہ کی ملاقات کو دیکھا اور اپنا ڈریم پرندہ اڑایا۔ ویڈیوز بنائی اور آگے چل دیے۔ گلگت شہر کو بائیپاس کرتے ہوئے۔ نگر راکاپوشی ویو پوائینٹ پر آنکھیں ٹھنڈی کرتے سفر جاری رکھا۔ ویو پوائینٹ ہر چاپشورو کھایا مگر اتنا مزیدار نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑا افسوس ہوا۔ خیر سفر کوانجوائے کرتے شام کے قریب بوریت لیک گوجال ہنزا پہنچے۔ جہاں محبوب علی تاشی بھائی ویلکم کیا ۔ اور ٹھنڈ سے بھرپور شام اور نیچرل ماحول میں جھیل کنارے چائے انجوائے کی۔ تاشی بھائی سے گپ شپ کی اور تھکاوٹ کی وجہ سے جلد ہی کیمپ میں سو گئے۔
جاری ہے۔














NalterHeaven on earthJust before sunset.No filter. No editing
24/05/2022

Nalter
Heaven on earth
Just before sunset.
No filter. No editing















Team at thakot tunnel
19/05/2022

Team at thakot tunnel




18/05/2022

Welcome to official page of dream xplorers group of passionate motorbike travelers.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dream Xplorers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share