PakOverseas.com

  • Home
  • PakOverseas.com

PakOverseas.com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PakOverseas.com, .

03/03/2024
13/12/2023

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا

06/11/2021

وزیر اعظم صاحب

میں آپ کو *صدر ایوب خان کے دور کا* ایک سچا واقعہ بتاتا ہوں ۔۔
۔
"چاچا محمد خان آجڑی جو ماشاء اللہ حیات ہے بتاتے ہیں کہ
میں بھیڑ بکریاں پالتا تھا اور انہیں پر گُزر بسر تھا ۔ گھر میں گندم ختم ہو گئی ، مجھے کسی نے بتایا کہ قریبی گاؤں میں ایک رشتہ دار کے ہاں گندم ہے ۔ سو میں اس کے پاس گیا اور کہا کہ مجھے کچھ گندم ادھار دے دو میں چند دن بعد لیلے بیچوں گا تو آپ کو رقم دے جاؤں گا ،

اس نے میری بات سنی اور بے رخی سے بولا جب پیسے آ جائیں تب گندم لے جانا ، میں مایوس لوٹ آیا ،

شام کو *صدرایوب صاحب* نے ملک میں گندم کے بحران پر قوم سے خطاب کیا جو اس وقت ریڈیو پاکستان نشر کرتا تھا ، صدر صاحب نے کہا
*جس کسی کے پاس 10 من سے زائد گندم پائی گئی اسے لٹکا دیا جائے گا ، سو ذخیرہ اندوز مطلع رہیں.*

میں صبح اٹھا تو 3 اونٹ بوریاں اٹھائے اپنے گھر کی طرف آتے دکھائی دیئے ۔ اونٹ والے نے صدا دی میں گیا تو بولا یہ ایک اونٹ پر لدی 5 بوری گندم آپ کے لئے فلاں شخص نے بھیجی ہے (یہ وہی شخص تھا جس نے کل مجھے دھتکارا تھا) اور باقی دو اونٹوں پر لدی 10 بوریاں فلاں شخص کے لئے ہیں، آپ اپنی بوریاں لے کر مجھے اس شخص کا گھر بتا دو تا کہ میں اس کو اس کی گندم پہنچا دوں.

میں نے اس گندم کی قیمت کے بابت دریافت کیا تو بولا اس نے کہا ہے کہ جب اللہ دے مجھے پیسے دے جانا

یہ اس حاکم وقت کا دبدبہ تھا جس نے اسلام آباد میں بیٹھ کر بات کی لوگوں نے ریڈیو پر سنی اور ذخیرہ ادھر اُدھر کرنا شروع کر دیا۔
*میں چاہتا یوں کہ مجھے کچھ ایسا اور اس طرح ہوتا نظر آئے ۔۔*
۔
میں ان باتوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا
کہ
آپ نے 2 مُلازم رکھنے ہیں ،
گاڑیاں نیلام کرنی ہیں ،
دو کمروں کے گھر میں رہنا ہے ،
سفیروں کو بسکٹ پانی پہ ٹرخانا ہے ،
آپ نے پروٹوکول نہیں لینا وغیرہ وغیرہ ۔

میں چاہتا ہوں۔۔۔! !
بطور پاکستانی

میری جیب نہ کٹے ،

مجھے سودا سلف خالص اور کنٹرول ریٹ پر ملے

مجھے رشوت نہ دینی پڑے،

مجھے گالی نہ پڑے ،

مجھے ہسپتال میں عزت اور دوائی ملے ،

مجھے تھانہ میں ذلیل نہ کیا جائے ،

میری عزت نفس ہو میرا احترام بحال ہو۔۔۔

پھر میں مان کروں گا آپ کے وزیر اعظم بننے پر ،

ورنہ
باتیں تو میں 70 سال سے سنتا آ رہا ہوں.
منقول
Copy paste contant

feeling very sad. Dr Abdul qadeer khan was not only hero he was great super hero. i have no words to express my sorrow a...
10/10/2021

feeling very sad. Dr Abdul qadeer khan was not only hero he was great super hero. i have no words to express my sorrow and grief for his death.we lost our national hero 😢😢😢😢😢

    advisory for UK   requirementsTraveling requirements from Pakistan to UK and UK to Pakistan
08/10/2021

advisory for UK requirements
Traveling requirements from Pakistan to UK and
UK to Pakistan

05/10/2021

earning business
کل کا انٹرنیٹ بلیک آؤٹ پہلے سے پلان تھا!

آج سے دس ماہ قبل ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ڈالی اور ویڈیو میں وارننگ دی گئی تھی کہ "کیا ہوگا اگر دنیا میں فزیکل لاک ڈاؤن کے بجائے انٹرنیٹ لاک ڈاؤن لگ جائے"۔ یہ بالکل ایسے ہی تھا جیسے بل گیٹس نے کووڈ پینڈیمک سے پانچ سال قبل ایک سیمینار کیا تھا کہ "کیا ہم پینڈیمک کے لیے تیار ہیں؟" ۔۔۔ کل کا بلیک آوٹ جو کہ صرف سوشل میڈیا جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر مشتمل تھا، اس نئے آنے والے انٹرنیٹ پینڈیمک یا لاک ڈاؤن کی صرف ایک جھلک تھا۔ اور صرف اس جھلک میں ہی لاکھوں لوگوں کو کروڑوں کا کاروباری نقصان ہوا۔ سوچیں: کیا ہوگا جب ورلڈ اکنامک فورم کی وارننگ بلکہ (پیش ان گوئی) بلکہ یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ ان کی پہلے سے کی گئی پلاننگ کے مطابق پورے انٹرنیٹ کا بلیک آوٹ ہوگا اور لاکھوں لوگ جن کی کمائی صرف اور صرف انٹرنیٹ سے وابستہ ہے وہ گھٹنوں کے بل گر جائیں گے۔ سوچیں آپ بینک سے پیسے نہیں نکال سکتے، آپ کسی کو ایمیل یا میسج یا کال نہیں کرسکتے۔ یہ تو چھوٹے نقصان ہیں۔ لوگ واقعتاً ایسے بلیک آوٹ میں خودکشیوں پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ میں خوابی بات نہیں کررہا۔ "یہ طبقہ" اپنے کام پوری پلاننگ سے کررہا ہے اور جیسے انہوں نے باقاعدہ بتا کر وائرس والا سلسلہ کیا اور کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا ویسے ہی باقاعدہ بتا کر انٹرنیٹ بلیک آوٹ کیا جائے گا اور شاید اس وقت بھی لوگ آپس میں ہی بحث کرتے رہیں اور کانسپیریسی تھیوری پیش کرنے والوں کو ملامت کریں لیکن عقل کا استعمال نہیں کریں گے۔ وقت اب یہ ہے کہ فوراً سے پیشتر اپنے آنلائن کاموں کو فزیکل کاموں سے تبدیل کیا جائے، اگر آپ کی کمائی 100٪ آنلائن کام سے ہے تو آپ زیادہ بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں لہذا فزیکل کاروبار یا کام کو اپنی اگلی انکم اسٹریم بنائیں۔

01/10/2021

کینیا نے پاکستان سے سعودی عرب جانے کے لئے ٹرانزٹ ویزہ سروس بند کر دی ہے

اليوم الوطني للمملكة العربية السعوديةNational Day of the Kingdom of Saudi Arabia
23/09/2021

اليوم الوطني للمملكة العربية السعودية
National Day of the Kingdom of Saudi Arabia

22/09/2021

GDRFA/ICA approval is not required for passengers travelling to UAE on Visit Visa.

10/09/2021

سعودی حکومت نے ان تمام ممالک کے افراد جو سعودی عرب سے چھٹی پر گئے ہوئے ہیں ان کے اقاموں اور چھٹی کو 30/10/2021 تک بڑھا دیا ہے جن کے لیے سعودیہ کی پروازیں بند ہیں

09/09/2021

قادیانی ایسے ھی کافر قرار نہیں دۓ گۓ۔
جب قومی اسمبلی میں فیصلہ ہوا
کہ قادیانیت کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنا
موقف اور دلائل دینے قومی اسمبلی میں آئیں تو !!
مرزا ناصر قادیانی سفید شلوار کرتے میں ملبوس طرے دار پگڑی باندھ کر آیا۔متشرع سفید داڑهی۔قرآن کی آیتیں بهی پڑھ رہے تهے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا اسم مبارک زبان پر لاتے تو پورے ادب کے ساتھ درودشریف بهی پڑہتے.
ایسے میں ارکان اسمبلی کہ ذہنوں کو تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں تها۔
یہ مسلہ بہت بڑا اور مشکل تها
اللہ کی شان کہ پورے ایوان کی طرف سے مولانا شاہ احمد نورانی صاحب کو ایوان کی ترجمانی کا شرف ملا اور نورانی صاحب نے راتوں کو جاگ جاگ کر مرزا غلام قادیانی کی کتابوں کا مطالعہ کیا۔حوالے نوٹ کیئے۔سوالات ترتیب دیئے۔ اسی کا نتیجہ تها کہ مرزا طاہرقادیانی کے طویل بیان کے بعد جرح کا جب آغاز ہوا اب سوالات نورانی صاحب کی طرف سے اور جوابات مرزا طاہر قادیانی کی طرف سے آپ کی خدمت میں۔۔۔۔
__________
سوال۔مرزا غلام احمد کے بارے میں آپ کا کیا عقیدہ ہے؟
جواب۔وہ امتی نبی تهے۔امتی نبی کا معنی یہ ہے کہ امت محمدیہ کا فرد جو آپ کے کامل اتباع کی وجہ سے نبوت کا مقام حاصل کر لے۔
سوال۔اس پر وحی آتی تهی؟
جواب۔آتی تهی۔
سوال۔ (اس میں) خطا کا کوئی احتمال؟
جواب۔بالکل نہیں۔
سوال۔مرزا قادیانی نے لکها ہے جو شخص مجھ پر ایمان نہیں لاتا“ خواہ اس کو میرا نام نہ پہنچا ہو (وہ) کافر ہے۔پکا کافر۔دائرہ اسلام سے خارج ہے۔اس عبارت سے تو ستر کروڑ مسلمان سب کافر ہیں؟
جواب ۔کافر تو ہیں۔لیکن چهوٹے کافر ہیں“جیسا کہ امام بخاری نے اپنے صحیح میں ”کفردون کفر“ کی روایت درج کی ہے۔
سوال۔آگے مرزا نے لکها ہے۔پکا کافر؟
جواب۔اس کا مطلب ہے اپنے کفر میں پکے ہیں۔
سوال۔آگے لکها ہے دائرہ اسلام سے خارج ہے۔حالانکہ چهوٹا کفر ملت سے خارج ہونے کا سبب نہیں بنتا ہے؟
جواب۔دراصل دائرہ اسلام کے کئیں کٹیگیریاں ہیں۔اگر بعض سے نکلا ہے تو بعض سے نہیں نکلا ہے۔
سوال ایک جگہ اس نے لکها ہے کہ جہنمی بهی ہیں؟
(یہاں نورانی صاحب فرماتے ہیں جب قوی اسمبلی کے ممبران نے جب یہ سنا تو سب کے کان کهڑے ہوگئے کہ اچها ہم جہنمی ہیں اس سے ممبروں کو دهچکا لگا)
اسی موقع پر دوسرا سوال کیا کہ مرزا قادیانی سے پہلے کوئی نبی آیا ہے جو امتی نبی ہو؟ کیا صدیق اکبر ؓ یا حضرت عمر فاروق ؓ امتی نبی تهے؟
جواب۔ نہیں تھے۔
اس جواب پر نورانی صاحب نے کہا پهرتو مرزا قادیانی کے مرنے کے بعد آپ کا ہمارا عقیدہ ایک ہوگیا۔بس فرق یہ ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نبوت ختم سمجهتے ہیں۔تم مرزا غلام قادیانی کے بعد نبوت ختم سمجهتے ہو۔تو گویا تمہارا خاتم النبیین مرزا غلام قادیانی ہے۔اور ہمارے خاتم النبیین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
جواب۔وہ فنا فی الرسول تهے۔یہ ان کا اپنا کمال تها۔وہ عین محمد ہوگئے تهے (معاذ اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی اس سے زیادہ توہین کیا ہوسکتی تهی )
سوال۔مرزا غلام قادیانی نے اپنے کتابوں کے بارے میں لکها ہے۔اسے ہر مسلم محبت و مودت کی آنکھ سے دیکھ لیتا ہے۔اور ان کے معارف سے نفع اٹهاتا ہے۔ مجهے قبول کرتا ہے۔اور(میرے) دعوے کی تصدیق کرتا ہے۔مگر (ذزیتہ البغایا ) بدکار عورتوں کی اولاد وہ لوگ جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا رکهی ہے۔وہ مجهے قبول نہیں کرتے۔؟
جواب۔بغایا کہ معنی سرکشوں کے ہیں۔
سوال۔بغایا کا لفظ قرآن پاک میں آیا ہے” و ما کانت امک بغیا“ سورہ مریم ) ترجمہ ہے تیری ماں بدکارہ نہ تهی“
جواب۔قرآن میں بغیا ہے۔بغایا نہیں۔
اس جواب پر نورانی صاحب نے فرمایا کہ صرف مفرد اور جمع کا فرق ہے۔نیز جامع ترمذی شریف میں اس مفہوم میں لفظ بغایا بهی مذکور ہے یعنی ”البغایا للاتی ینکحن انفسهن بغیر بینه“ )پھر جوش سےکہا) میں تمہیں چیلنج کرتا ہوں کہ تم اس لفظ بغیه کا استعمال اس معنی (بدکارہ) کے علاوہ کسی دوسرے معنی میں ہر گز نہیں کر کے دکها سکتے۔!!!
(اور مرزا طاہر لاجواب ہوا یہاں )
13 دن کے سوال جواب کے بعد جب فیصلہ کی گهڑی آئی تو 22 اگست1974 کو اپوزیشن کی طرف سے 6 افراد پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی۔جن میں مفتی محمود صاحب“ مولانا شاہ احمدنورانی صاحب“پروفیسر غفور احمد صاحب“چودہری ظہور الہی صاحب“مسٹر غلام فاروق صاحب“سردار مولا بخش سومرو صاحب اور حکومت کی طرف سے وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ صاحب تهے۔ان کے ذمہ یہ کام لگایا گیا کہ یہ آئینی و قانون طور پر اس کا حل نکالیں۔تاکہ آئین پاکستان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ان کے کفر کو درج کردیا جائے۔لیکن اس موقع پر ایک اور مناظرہ منتظر تها۔۔۔۔۔
کفرِ قادیانیت و لاہوری گروپ پر قومی اسمبلی میں جرح تیرہ روز تک جاری رہی۔گیارہ دن ربوہ گروپ پر اور دو دن لاہوری گروپ پر۔ہرروز آٹھ گھنٹے جرح ہوئی۔اس طویل جرح و تنقید نے قادیانیت کے بھیانک چہرے کو بےنقاب کر کے رکھ دیا۔ اس کے بعد ایک اور مناظرہ ذولفقار علی بھٹو کی حکومت سے شروع ہوا کہ آئین پاکستان میں اس مقدمہ کا ”حاصل مغز “کیسے لکھا جائے۔؟
مسلسل بحث مباحثہ کے بعد۔۔۔۔۔۔
__________
22 اگست سے 5 ستمبر 1974 کی شام تک اس کمیٹی کے بہت سے اجلاس ہوئے۔مگر متفقہ حل کی صورت گری ممکن نہ ہوسکی۔سب سے زیادہ جهگڑا دفعہ 106 میں ترمیم کے مسلے پر ہوا۔حکومت چاہتی تھی اس میں ترمیم نہ ہو۔اس دفعہ 106 کے تحت صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلم اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی تهی۔ ایک بلوچستان میں۔ایک سرحد میں۔ایک دو سندھ میں اور پنجاب میں تین سیٹیں اور کچھ 6 اقلیتوں کے نام بهی لکهے ہیں۔عیسائی۔ہندو پارسی۔بدھ اور شیڈول کاسٹ یعنی اچهوت۔
نورانی صاحب اور دیگر کمیٹی کے ارکان یہ چاہتے تهے کہ ان 6 کی قطار میں قادیانیوں کو بهی شامل کیا جائے۔تاکہ کوئی "شبہ" باقی نہ رہے۔
اس کے لیے بهٹو حکومت تیار نہ تهی۔وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا اس بات کو رہنے دو۔
نورانی صاحب نے کہا جب اور اقلیتوں اور فرقوں کے نام فہرست میں شامل ہیں تو ان کا نام بهی لکھ دیں۔
پیرزادہ نے جواب دیا کہ ان اقلیتوں کا خود کا مطالبہ تها کہ ہمارا نام لکھا جائے۔ جب کہ مرزائیوں کی یہ ڈیمانڈ نہیں ہے۔
نورانی صاحب نے کہا کہ یہ تو تمہاری تنگ نظری اور ہماری فراخ دلی کا ثبوت ہے کہ ہم ان مرزائیوں کو بغیر ان کی ڈیمانڈ کے انہیں دے رہے ہیں (کمال کا جواب )
اس بحث مباحثہ کا 5 ستمبر کی شام تک کمیٹی کوئی فیصلہ ہی نہ کرسکی۔چنانچہ 6 ستمبر کو وزیراعظم بهٹو نے نورانی صاحب سمیت پوری کمیٹی کے ارکان کو پرائم منسٹر ہاوس بلایا۔لیکن یہاں بهی بحث و مباحثہ کا نتیجہ صفر نکلا۔حکومت کی کوشش تهی کہ دفعہ 106 میں ترمیم کا مسلہ رہنے دیا جائے۔
جب کہ نورانی صاحب اور دیگر کمیٹی کے ارکان سمجهتے تهے کہ اس کے بغیر حل ادهورا رہے گا۔
بڑے بحث و مباحثہ کے بعد بهٹو صاحب نے کہا کہ میں سوچوں گا۔
عصر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ نے نورانی صاحب اور دیگر کمیٹی ارکان کو اسپیکر کے کمرے میں بلایا۔ نورانی صاحب اور کمیٹی نے وہاں بهی اپنے اسی موقف کو دهرایا کہ دفعہ 106 میں دیگر اقلیتوں کے ساتھ مرزائیوں کا نام لکها اور اس کی تصریح کی جائے۔
اور بریکٹ میں قادیانی اور لاہوری گروپ لکها جائے۔
پیرزادہ صاحب نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو مرزائی نہیں کہتے، احمدی کہتے ہیں۔
نورانی صاحب نے کہا کہ احمدی تو ہم ہیں۔ہم ان کو احمدی تسلیم نہیں کرتے۔پهر کہا کہ چلو مرزا غلام احمد کے پیرو کار لکھ دو۔
وزیرقانون نے نکتہ اٹهایا کہ آئین میں کسی شخص کا نام نہیں ہوتا (حالانکہ محمد علی جناح کا نام آئین میں موجود ہے ) اور پهر سوچ کر بولے کہ نورانی صاحب مرزا کا نام ڈال کر کیوں آئین کو پلید کرتے ہو؟۔وزیر قانون کا خیال تها شاید نورانی صاحب اس حیلے سے ٹل جائیں گے۔ (لیکن نورانی تو پهر نورانی صاحب تهے )
نورانی صاحب نے جواب دیا کہ شیطان۔ابلیس۔خنزیر اور فرعون کے نام تو قرآن پاک میں موجود ہیں۔کیا ان ناموں سے نعوذ باللہ قرآن پاک کی صداقت و تقدس پر کوئی اثر پڑا ہے۔؟
اس موقع پر وزیر قانون پیرزادہ صاحب لاجواب ہو کر کہنے لگے۔
چلو ایسا لکھ دو جو اپنے آپ کو احمدی کہلاتے ہیں۔
نورانی صاحب نے کہا بریکٹ بند ثانوی درجہ کی حیثیت رکهتا ہے۔صرف وضاحت کے لیے ہوتا ہے۔لہذا یوں لکھ دو قادیانی گروپ۔لاہوری گروپ جو اپنے کو احمدی کہلاتے ہیں۔اور پهر الحمدللہ اس پر فیصلہ ہوگیا۔
تاریخی فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔۔
7 ستمبر 1974 ہمارے ملک پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا وہ یادگار دن تها جب 1953 اور 74 کے شہیدانِ ختم نبوت کا خون رنگ لایا۔اور ہماری قومی اسمبلی نے ملی امنگوں کی ترجمانی کی اور عقیدہ ختم نبوت کو آئینی تحفظ دے کر قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔
دستور کی دفعہ 260 میں اس تاریخی شق کا اضافہ یوں ہوا ہے۔
”جو شخص خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ختم نبوت پر مکمل اور غیرمشروط ایمان نہ رکهتا ہو۔اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد کسی بهی معنی و مطلب یا کسی بهی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرنے والے کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا ہو۔وہ آئین یا قانون کے مقاصد کے ضمن میں مسلمان نہیں۔
اور دفعہ 106 کی نئی شکل کچھ یوں بنی۔۔۔۔۔
بلوچستان پنجاب سرحد اور سندھ کے صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں میں ایسے افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی جو عیسائی۔ہندو سکھ۔بدھ اور پارسی فرقوں اور قادیانیوں گروہ یا لاہوری افراد( جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں ) یا شیڈول کاسٹس سے تعلق رکهتے ہیں۔ (ان کی) بلوچستان میں ایک۔سرحد میں ایک۔پنجاب میں تین۔اور سندھ میں دو سیٹیں ہوں گی، یہ بات اسمبلی کے ریکارڈ پر ہے۔کہ اس ترمیم کے حق میں 130 ووٹ آئے اور مخالفت میں ایک بهی ووٹ نہیں آیا ۔ اس موقع پر اس مقدمہ کے قائد مولانا شاہ احمد نورانی رحمہ اللہ نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔
اس فیصلے پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے اس پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں اطمینان کا اظہار کیا جائے گا۔میرے خیال میں مرزائیوں کو بهی اس فیصلہ کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیئے۔کیونکہ اب انہیں غیر مسلم کے جائز حقوق ملیں گے۔اور پهر فرمایا کہ سیاسی طور پر تو میں یہی کہہ سکتا ہوں (ملک کے) الجھے ہوئے مسائل کا حل بندوق کی گولی میں نہیں۔بلکہ مذاکرات کی میز پر ملتے ہیں
نوٹ ) احباب سے لائیک کمنٹس کی حاجت نہیں۔بس مودبانہ درخواست ہے کہ ختم نبوت کی اس آگاہی مہم میں ساتھ دیں۔اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں،
یہ ہمارے بڑوں کی جہدوجہد ہے۔جسے ہم اپنی نئی نسل تک ٹکڑوں ٹکڑوں میں سہی لیکن پہنچا دیں اپنے وال پر اس تاریح ساز الفاظ کو پوسٹ کریں ـ

سعودی عرب نے دبئی ساؤتھ افریقہ اور ارجنٹینا سے سفری پابندی ہندی اٹھا لی ہےانشاءاللہ پاکستان کی باری بھی آنے والی ہے
07/09/2021

سعودی عرب نے دبئی ساؤتھ افریقہ اور ارجنٹینا سے سفری پابندی ہندی اٹھا لی ہے
انشاءاللہ پاکستان کی باری بھی آنے والی ہے

07/09/2021

بحرین نے پاکستان اور انڈیا کے لیے وزٹ ویزے شروع کر دیے ہیں
اب پاکستانی اور انڈین براستہ بحرین سعودی عرب جا سکتے ہیں

07/09/2021

ازبکستان نے پاکستان اور انڈیا کے لیے وزٹ ویزے بند کر دیے ہیں

03/09/2021

بحرین نے پاکستان کے لیے فلائٹ بحال کر دی ھیں
اب سعودی آنے والے پاکستانی براستہ بحرین آسکتے ہیں

Dubai open to visitors
31/08/2021

Dubai open to visitors

31/08/2021

السلام علیکم
کیا کوئی حکومت پاکستان کا کوئی عہدیدار یہ بتا سکتا ہے کہ کرونا وبا کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے حکومت نے کتنا خرچہ کیا ہے

27/08/2021

کویت اردو نیوز 26 اگست: 60 سالہ عمر رسیدہ تارکین وطن کے لیے 6 ماہ کی مہلت

جن ملکوں کے لیے سعودی عرب کی ڈائریکٹ پروازیں بند ہیں ہیں ان کے جو افراد سعودی عرب سے کروناویکسین کے مکمل دو انجیکشن لگوا...
26/08/2021

جن ملکوں کے لیے سعودی عرب کی ڈائریکٹ پروازیں بند ہیں ہیں ان کے جو افراد سعودی عرب سے کروناویکسین کے مکمل دو انجیکشن لگوا کر چھٹی پر گئے ہیں وہ واپس سعودیہ میں داخل سکتے ہیں

مختلف احادیث میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
26/08/2021

مختلف احادیث میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

Lifting the suspension of direct entry to the Kingdom from the suspended countries for residents in the Kingdom who rece...
24/08/2021

Lifting the suspension of direct entry to the Kingdom from the suspended countries for residents in the Kingdom who received two doses of the vaccine inside the Kingdom before leaving it, and allowing them to return to the Kingdom directly.

23/08/2021

وزیراعظم عمران خان صاحب سے ایک سوال؟

خان صاحب اب تک کرونا وائرس کی وبا کے خلاف پاکستانی گورنمنٹ اربوں روپے خرچ کر چکی ہے اور اب اس مد میں مزید قرضہ لیا جا رہا ہے آپ سے معصومانہ سوال ہے اوورسیز پاکستانیوں پر کتنے پیسے خرچ کیے گئے ہیں
خصوصاً وہ مزدور طبقہ جو سعودی عرب اور دیگر مالک سے سے آکر بے روزگار بیٹھا ہوا ہے ان کے لئے کونسی مالی امداد کی گئی ہے یا ان کی واپسی کے لیے کون سی مالی معاونت کی جارہی ہے
مزید یہ کہ سعودی عرب کے ساتھ آپ کی خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ اب تک پاکستانی مزدور سعودی عرب جانے کے لیے 14 دن کسی دوسرے ملک میں گزار کر پھر سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں جس پر پر کم سے کم خرچہ ہے تین سے چار لاکھ روپے آ رہا ہے اور حکومت کی طرف سے کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی یا کی جارہی
:اور یہ اربوں کا جو قرضہ ہے یہ کہاں خرچ ہو رہا ہے

:اس میسج کو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

23/08/2021

سعودی حکومت نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے سائق خاص اور عامل منزلی احتیاط کریں

22/08/2021

*اپنے بچوں کو آنے والے دور کے لیے تیار کریں*

جسمانی طور پر بھی ذہنی طور پر بھی اور روحانی طور پر بھی...

ان کو اردو انگریزی اور عربی لازمی طور پر سکھائیں، اسلامی تاریخ اور تہذیب کے بارے میں مکمل آگاہ کریں...

اپنے بچوں کو لازماً ہنر سکھائیں، کوئی نہ کوئی ہاتھ کا کام جو ان کو مصروف بھی رکھے اور جس سے آنے والے وقت میں یہ کارامد ہو سکیں۔

سلطان عبدالحمید کارپینٹر تھے، لکڑی سے بنایا ہوا ان کا فرنیچر آج بھی محفوظ ہے۔
سلطان سلیمان زیورات بناتے تھے...
اورنگزیب بادشاہ قرآن کریم لکھتےتھے..

اپنے بچوں کی جسمانی اور ذہنی طور پر لازماً ایسی تربیت کریں کہ مشکل اور نامساعد حالات میں وہ برداشت کرنے کے قابل ہوں، جس طرح بواۓ سکاوٹ یا کیڈٹ کی تربیت ہوتی ہے، جنگل میں خیمہ لگانا، آگ جلانا، کھانے پکانا، شکار کرنا اور ہتھیار چلانا۔

آج کل ہمارے بچے بہت آرام طلب اور نازک ہو چکے ہیں، ماضی میں ہمارا تمام تر تعلیمی نظام بچوں کو دین اور ادب کے ساتھ ہنر بھی سکھاتا تھا، تمام مسلمان اپنے ہاتھوں میں مخصوص ہنر رکھتے تھے اور ہاتھ سے کام کرتے تھے...
کوئی لوہے کا کام جانتا تو کوئی لکڑی کا، کوئی کپڑا بناتا تو کوئی چمڑے کا، کوئی مرغبانی کرتا تو کوئی گلہ بانی یا کاشتکاری...

*آگے آنے والا دور مشکلات اور جنگوں کا دور ہے، اپنے بچوں کو اس کے لئے تیار کریں۔*

اب ڈگریاں ہاتھ میں لے کر کالج سے نکل کر نوکریاں تلاش کرنے کا دور ختم ہوگیا...

بہت سے لوگ ابھی بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ دنیا دوبارہ پرانی ڈگر پر واپس چلی جائے گی، آپ ہوش میں آ جائیں دنیا بدل گئی ہے، اب دنیا دوبارہ اس ڈگر پہ کبھی نہیں لوٹے گی...

اب ہم دجالی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، ایک کرونا نے ہی کیسا گھما دیا ہے.

آگے کے فتنے اس سے بھی مزید سخت ہونگے، اور یہ کوئی فرضی بات نہیں، ایک تو سب حالات آنکھوں کے سامنے ہیں، اور مزید ان سب حالات کی خبر افضل الرسل سرکار دو عالم نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دی ہوئی ہے کہ یہ سب ہو کر رہے گا، اب بچے گا وہی جو چوکنا ہو گا، دانشمندی اور ایمان و عمل کو اختیار کرے گا.

*اس لیے ایمانی،، جسمانی،، روحانی،، اعصابی مضبوطی بہت ضروری ہے، اگر زندہ رہنا ہے اور ان تمام فتنوں سے بچنا ہے تو اب ذرا جاگ جائیں...!!!
جزاکم اللہ خیرا۔

21/08/2021

نماز پڑھنے کے دوران جب سائنسدانوں نے دماغ کا معائنہ کیا تو کیا کیا انکشافات ہوے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PakOverseas.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share