Kasur Tourist Club

  • Home
  • Kasur Tourist Club

Kasur Tourist Club Welcome to our page! Kasur Tourist Club has over 03 years of experience in the tourism ind

Ayat of the day🔰 رسول اللہ ﷺ کے فرائضِ نبوت اور نبوتِ محمدی کی عظمتهُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّن...
08/02/2022

Ayat of the day
🔰 رسول اللہ ﷺ کے فرائضِ نبوت اور نبوتِ محمدی کی عظمت

هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ۝ وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ ؕ

القرآن، الْجُمُعَة، 62 : 2-3

وہی ہے جس نے اَنپڑھ لوگوں میں اُنہی میں سے ایک (با عظمت) رسول (ﷺ) کو بھیجا وہ اُن پر اُسکی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں اور اُن (کے ظاہر و باطن) کو پاک کرتے ہیں اور اُنہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں، بیشک وہ لوگ اِن (کے تشریف لانے) سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔ اور اِن میں سے دوسرے لوگوں میں بھی (اِس رسول ﷺ کو تزکیہ و تعلیم کے لئے بھیجا ہے) جو ابھی اِن لوگوں سے نہیں ملے (جو اِس وقت موجود ہیں یعنی اِن کے بعد کے زمانہ میں آئیں گے)۔

He is the One Who sent a (Glorious) Messenger (blessings and peace be upon him) amongst the illiterate people from amongst themselves who recites to them His Revelations and cleanses and purifies them (outwardly and inwardly) and teaches them the Book and wisdom. Indeed, they were in open error before (his most welcome arrival). And (He has sent this Messenger for purification and education amongst) others of them also who have not yet joined these people (that are present now i.e., they will come after them in later eras).

⤵️ Download app iOS & Android devices: http://get.irfan-ul-quran.com
----------------
Join official WhatsApp group https://whatsapp.minhaj.tv
----------------

Ayat of the day🔰 موت سے قبل صدقہ و خیرات کر لووَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ اَحَدَكُ...
07/02/2022

Ayat of the day
🔰 موت سے قبل صدقہ و خیرات کر لو

وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَیَقُوْلَ رَبِّ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنِیْۤ اِلٰۤی اَجَلٍ قَرِیْبٍ ۙ فَاَصَّدَّقَ وَ اَكُنْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ۝

القرآن،الْمُنَافِقُوْن، 63 : 10

اور تم اُس (مال) میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو قبل اِس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے پھر وہ کہنے لگے: اے میرے رب! تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کی مہلت اور کیوں نہ دے دی کہ میں صدقہ و خیرات کرلیتا اور نیکوکاروں میں سے ہو جاتا۔

And spend (in the way of Allah) out of (the wealth) which We have given you before death approaches one of you, and he says: ‘O my Lord, why did You not give me respite for a short while so that I could donate in charity and become one of the most pious?’

⤵️ Download app iOS & Android devices: http://get.irfan-ul-quran.com
----------------
Join official WhatsApp group https://whatsapp.minhaj.tv
----------------

مری انتظامیہ پیٹرول کی سپلائی پھنسی گاڑیوں تک یقینی بنائے ۔بھوربن سائیڈ پر پھنسے سیاح منہاج القرآن اسلامک سینٹر سے رابطہ...
08/01/2022

مری انتظامیہ پیٹرول کی سپلائی پھنسی گاڑیوں تک یقینی بنائے ۔بھوربن سائیڈ پر پھنسے سیاح منہاج القرآن اسلامک سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔03165020602

‏جن کے عزیز مری میں کہیں بھی مدد کے طلبگار ہوں وہ ان نمبرز پر رابطہ کریں۔مری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر‎Minhaj Welfare Fo...
08/01/2022

‏جن کے عزیز مری میں کہیں بھی مدد کے طلبگار ہوں وہ ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
مری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر
‎Minhaj Welfare Foundation
کے رضاکار آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
03352929836 03165020602
03105367446 03165076473
03215569870

‏برائے مہربانی بلھے شاہ ٹرین (لاہور،قصور،پاکپتن سیکشن) کو بحال کیا جائے۔
20/12/2021

‏برائے مہربانی بلھے شاہ ٹرین (لاہور،قصور،پاکپتن سیکشن) کو بحال کیا جائے۔

تمام عالم اسلام کو رمضان کریم کی آمد بہت بہت مبارک ہو.
13/04/2021

تمام عالم اسلام کو رمضان کریم کی آمد بہت بہت مبارک ہو.

یوم پاکستان 23 مارچ 2021ء کے موقع پر قصور ٹوریسٹ کلب کا پیغامآج کا دِن 81 سال پہلے کے اُس عظیم دِن کی یاد دلاتا ہے جب جن...
22/03/2021

یوم پاکستان 23 مارچ 2021ء کے موقع پر قصور ٹوریسٹ کلب کا پیغام
آج کا دِن 81 سال پہلے کے اُس عظیم دِن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیاکے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں کاٹنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پرُ عزم فیصلہ کیا تھا ۔ آج ہی کے دِن لاہور کے تاریخی اجلاس میں مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں وہ تاریخ ساز قرار داد منظور کی تھی جو بعد میں قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی ۔ اِس قراراداد نے منزل کا واضح شعور دیا اور صرف 7سال بعد پاکستان وجود میں آگیا ۔ یہ وہ منزل تھی جس کا واضح تصور علامہ اقبال نے 1930ء میں پیش کیا تھا ۔

آج ہم 23مارچ 1940ء کا یادگار دن یوم پاکستان کے طو رپر منا رہے ہیں ۔ ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل کی صورت گری کے لیے غور و فکر کرنا ہوگا ۔ ہمیں اپنی کامرانیوں کے ساتھ ساتھ اپنی کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا ۔ پاکستان ایک جمہوری جدو جہد کے ذریعے وجود میں آیا ۔ اس کی بقاء ، سلامتی ، یکجہتی ، ترقی اور خوشحالی کا راز بھی جمہوریت میں پوشیدہ ہے ۔ آئین کی سربلندی اور قانون کی بالا دستی کویقینی بنائے بغیر ہم آبرو مند نہیں ہوسکتے ۔ آیئے ہم پختہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لیے ہم ایک زندہ اور پر عزم قوم کے طو رپر اقبال اور قائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنائیں گے ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
Happy Pakistan Day | 23rd March

22/03/2021

15/03/2021

مُلک 🇵🇰 بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، وائرس کی موجودگی اور اس سے ہونے والا جانی نقصان قابلِ مشاہدہ حقیقت ہے۔ اپنے آپ کو اِس سے بچائیے اور دوسروں کو بچانے کا ذریعہ بنیے۔
👇👇👇👇👇👇
❤️ باہر سے گھر واپسی پر کوئی بھی اور کام کرنے سے پہلے صابن یا سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں۔

❤️ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لگا کر جائیں، اس میں کوئی بے عزتی محسوس نہ کریں، کسی کے مذاق کی پرواہ نہ کریں۔

❤️ ماسک اس طرح لگائیں کہ آپ کا منہ اور ناک اچھی طرح ڈھانپا جائے۔ یقین مانیے کہ صرف تھوڑی پر ماسک لگائے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

❤️ پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، بازار / مارکیٹ وغیرہ جانا ہو تو ایسے وقت کا انتخاب کریں جس میں رش کم ہو ۔

❤️ اگر آپ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو خوفزدہ مت ہوں، ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ہدایات پر عمل کریں، خود کو کچھ دن کے لیے دوسروں سے الگ رکھیں۔

❤️ یاد رکھیں کہ پہلے سے کسی بیماری کا شکار افراد اور بزرگوں کے لیے کورونا وائرس زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، دنیا بھر میں وائرس سے فوت شدگان کی زیادہ تعداد بزرگوں کی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی بے احتیاطی آپ کے گھر میں موجود معمر افراد کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔

❤️ وائرس کے وجود کے انکاریوں دوستوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے پر قائل کریں، مگر اُن سے اُلجھ کر خود کو پریشان مت کریں۔

بھیک کی لعنت کے خاتمے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ساتھ دیں۔
11/02/2021

بھیک کی لعنت کے خاتمے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ساتھ دیں۔

We support the Kashmiri People for their Freedom struggle.  ہم مظلو م کشمیری قوم کی جہد آزادی کی مکمل حمائت کرتے ہیں ۔
04/02/2021

We support the Kashmiri People for their Freedom struggle.

ہم مظلو م کشمیری قوم کی جہد آزادی کی مکمل حمائت کرتے ہیں ۔

Welcome to our page!Kasur Tourist Club has over 03 years of experience in the tourism industry. Our travel comp...
28/01/2021

Welcome to our page!

Kasur Tourist Club has over 03 years of experience in the tourism industry. Our travel company is the best at handcrafting and organazing different types of tours in Pakistan. Our services cover all logistics, transportation, accommodation, guides, and insider access to unique experiences – as well as 24/7 support throughout your trip.

We offer tours that suit the different tastes of any tourists such as walking through the most beautiful mountains and canyons, excursions to historical monuments, horse riding, off-road jeep tours and so much more that will surely give you an indelible experience and lasting happy memories. Explore with us life and culture of Pakistan

For more information visit our complete profile.
Our Team will be glad to answer all your questions!

Kasur Tourist Club

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur Tourist Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share