Chinji National Park

  • Home
  • Chinji National Park

Chinji National Park Land of nature fill with peace ,calm and beauty. it also home of animals and creatures of ALLAH. Its

02/03/2024
29/02/2024

29فروری سے 02 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش/ شدید برفباری/چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی شدید بارش کے باعث طغیانی / شدید برفباری سے متاثرہ علاقوں میں روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطا بق طاقتورمغربی ہواؤں کا سلسلہ29فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور 01 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جو کہ02 مارچ تک موجود رہےگا۔ جس کے باعث :

بلوچستان: 29فروری اور01 مارچ کے دوران نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
خیبر پختونخوا: 29فروری سے03 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
گلگت بلتستان/کشمیر: 29فروری سے03 مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اورشدید برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
پنجاب/اسلام آباد: 01مارچ اور02 مارچ کو مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان۔جبکہ مری،گلیات اورملحقہ علاقوں میں شدید برفباری بھی متوقع۔ 29فروری سے02 مارچ کے دوران ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
سندھ: 29 فروری اور01 مارچ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خیرپور اور میرپور خاص میں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
29 فروری اور01 مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان جبکہ 01 اور02 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
01اور02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
آندھی/بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

In Brazil, a couple planted 2 million trees in 20 years to recreate a forest 🥰
20/02/2024

In Brazil, a couple planted 2 million trees in 20 years to recreate a forest 🥰

   جادو نگری آپ پہاڑوں سے گزر رہے ہوں اور اچانک ایک ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں آپ کے جسم اور روح کو ایک طلسماتی طاقت اپنی ...
23/01/2024


جادو نگری
آپ پہاڑوں سے گزر رہے ہوں اور اچانک ایک ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں آپ کے جسم اور روح کو ایک طلسماتی طاقت اپنی طرف جکڑ لے ۔
پہلی بار یہ میرے ساتھ ہنگول نیشنل پارک بلوچستان میں ہندؤں کے چندر گپت ( Mud Volcano 🌋) پر ہوا ۔
جبکہ گزشتہ اتوار جابہ گاؤں وادی سون سکیسر سے چینجی نیشنل پارک کے پندرہ کلو میٹر کے ٹریک پر دوبارا ایک ایسا ہی منظر سامنے آ گیا ۔
سینڈ سٹون سے بنے ان چاکلیٹی پتھروں کا سلسلہ شروع ہوا تو قدرت کے بنائے ہوئے شاہکاروں نے اپنی گرفت میں لے لیا ۔۔
حسن ایسا کہ سبحان اللہ
پانی کے پریشر سے یہاں کافی تعداد میں یہ وجود میں آئی ہیں ۔
لوکل انہیں مگھی کے نام سے پکارتے ہیں یہاں تقریباً 20 سے ذائد مگھیوں کا ایک بڑا سلسلہ ہے۔۔۔
ایڈونچر اور نیچر لوورز کے لیئے یہ جگہ بہترین ہے 🥰
جو خطر ناک حد تک گہری بھی ہیں ۔
احسان اعوان سون ویلی ٹوئرز

17/12/2023

رات کو درختوں پر سوۓ ھوۓ پرندوں کا شکارکرنا ايسے ہںی ھےجيسے آپ اپنےبچوں کےساتھ گھرميں سوۓ ھوں اور دہشتگردحملہ کرديں ؟

    بیلجئیم کے شکاری جوہن جیکب نے  شکاری مقابلے میں حصہ لے کر  استور میں 40 انچ مار خور کا شکار کیا۔ اس  مقابلے میں حصہ ...
11/12/2023


بیلجئیم کے شکاری جوہن جیکب نے شکاری مقابلے میں حصہ لے کر استور میں 40 انچ مار خور کا شکار کیا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے جو ہن نے 50 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کیا۔

09/12/2023

*ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے عوام محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا ساتھ دیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان علی ورک*

چکوال (عبدالغفار پارس) غیر قانونی شکار کے ذریعے اڑیال،ہرن،تیتر،بٹیر،چکور،تیندوا نما چھپکلی،بچھو،مکڑی وغیرہ کی قیمتی و نایاب نسلوں کو تباہ کرنے والوں کی عوام نشاندہی کریں،ان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،عوام ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا ساتھ دیں،یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف چکوال عدنان علی ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ جس جگہ بھی غیر قانونی شکار کیا جارہا ہو تو اہلیانِ علاقہ اس کی نشاندہی کیلئے میرے نمبر پر 03005059055 پر اطلاع دیں،اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھ کر غیر قانونی شکاریوں کیخلاف بھرپور محکمانہ قانونی کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں،اگر کوئی شہری دفتر پہنچ کر معلومات لینا چاہے یا معلومات دینا چاہے وہ اگر دفتر نہیں پہنچ سکتے تو ٹیلی فونک رابطہ کے زریعے اطلاع دیں،غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،محکمانہ کاروائیاں عوام کو بھی نظر آئیں گی،ایک اچھے اور مہذب شہری ہونے کا ساتھ دیں،جنگلی حیات کے خلاف غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا ساتھ دیں۔

جہلم اور چکوال کے پہاڑوں کی خوبصورتی  #اڑیال
09/12/2023

جہلم اور چکوال کے پہاڑوں کی خوبصورتی #اڑیال

24/11/2023

تلہ گنگ: گاؤں (چینجی نیشنل پارک ) کی عوام جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہم آواز۔۔۔
گاٶں کے لوگوں کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہاں جنگلی حیات کی کثیر تعداد موجود ہے۔
گاوں کے لوگوں نے تمام پہلوٶں کو ذہن میں رکھتے ہوۓ فیصلہ کیا ہے ہمار ی تمام تر ہمدردیاں اپنے گاٶں کے ساتھ اور تمام کوششیں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیۓ مرکوز ہیں

20/11/2023

خبر دار
چینجی نیشنل پارک اور اس کے گرد ونواح ہر قسم اور ہر وقت شکار ممنوع ہے یہ ایک سنچری ایریا ہے اور یہاں کوئی بھی شخص شکار نہیں کر سکتا ۔ خلاف ورزی کرنے والے کو حوالہ پولیس کیا جائیگا

 ميں سالٹ رينج چکوال جہلم خوشاب ميانوالی کالا چٹا اٹک کی واديوں  کا شہزادہ اور پنجاب  پاکستان کا فخر   مجھے جينے کا حق د...
20/11/2023


ميں سالٹ رينج چکوال جہلم خوشاب ميانوالی کالا چٹا اٹک کی واديوں کا شہزادہ اور پنجاب پاکستان کا فخر مجھے جينے کا حق دو 2006 سے 2023 تک ميرے نام پرھونے والی ٹرافی ہنٹنگ بين کی جاۓ آپ کا ميرے نام پر بنايا گيا ہر پروجيکٹس ميری نسل اور دوسری واٸلڈ لاٸف کی تباہںی کا سبب ھے ميری نسل سے پہلے سالٹ رينج سے چنکارہ ہرن ،سیسی، چکور، پہلے ہںی ختم ھو چکا ھےچيف سيکرٹری صاحب پچھلے 18 سالوں ميں کوٸی سی بی اوز بھی 18 اُڑيال نہيں بچا سکی تقريبًا اب تک 216 سرکاری اُڑيال ٹرافی ہنٹز ھو چکی ہيں فی اُڑيال ٹرافی تقريًبا 50 لاکھ روپے اُڑيال کی نسل بھی نہ بچ سکی اورميلين ڈالر کدھر گںۓ ؟؟@ Chief and Parks Department Sindh Wildlife Department Wildlife Foundation ، Wildlife & Environment Deptt GB The News & Views -Pakistan

18/11/2023

10/11/2023

سوھاوہ۔رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی صدر سوھاوہ پریس کلب (رجسٹرڈ)
تھانہ ڈومیلی پولیس کے ھونہار آفیسر اے ایس آئی راجہ واجد کی بڑی کاروائی۔
پھڈیال کے پہاڑی علاقے میں قیمتی اڑیال مار کر ھمراہ لے جانیوالے چار ملزمان کو حراست میں لیکر محکمہ وائلڈ لائف کے گارڈ مدثر کے حوالے کر دیا۔
وائلڈ لائف کے عملے نے محکمانہ جرمانہ عائد کرنے کیلئیے ابھی تک ڈیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا ھوا ھے۔
متذکرہ بالا اڑیال کو کمیونٹی بیس آرگنائزیشن کے باس سہیل کھوکھر کے ذاتی گارڈ عامر جاوید ولد محمد جاوید ڈھوک کھبلاں داخلی پھڈیال تحصیل سوھاوہ ضلع جہلم نے شکار کر کے حافظ اباد کے رھائشی چار اشخاص کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا ھے۔
واضح رھے کہ مندرجہ بالا تنظیم کا قیام جنگلی حیات کے تحفظ کیلئیے عمل میں لایا گیا تھا جس کی نگرانی سہیل کھوکھر کر رھے ھیں ۔جبکہ یہ تنظیم قیمتی جنگلی حیات کی نسل کشی میں صف اول کا کردار ادا کر رھی ھے۔

07/11/2023
10/09/2023
جہلم اور چکوال کے پہاڑوں کی خوبصورتی
29/08/2023

جہلم اور چکوال کے پہاڑوں کی خوبصورتی

26/08/2023

وادی سون کے ہرن
آپ بے ضرر بن جائیں تو کائنات میں موجود مخلوقات بھی آپ سے محبت کرنا اور مانوس ہونا شروع ہو جائیں گی ۔
آج اس خوبصورت مخلوق کے ساتھ وقت گزرا بہت ہی نفیس جانور ہے ۔ 🥰
احسان اعوان

17/07/2023

جہلم ویلڈ لایف کی کاروائی... عدیل عرف بلو موضع کنگر نے یہ غیر قانونی شکار کیا اور لاہور کی ایک پارٹی کوبچنے جا رہا تھا... چوکی کھیر شریف کی کاروائی سے عدیل عرف بلو موقع پر جانور اور اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا... DG ویلڈ لایف سے التماس ہے مجرم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

18/07/2022
14/07/2022
14/06/2022

*خطرے کی گھنٹی*

پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ یاد رکھیں! اگر آج یہ گرمی ہم سے برداشت نہیں ہورہی تو دس سال بعد ہمارے بچے گلوبل وارمنگ سے ہمارے ہی ہاتھوں میں تڑپ تڑپ کے مریں گے۔ اس کا واحد حل شجرکاری ہے۔ آم، جامن، لیچی اور فالسہ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم پھل کھانے کے بعد ان پھلوں کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں، بلکہ ان کو دھو کر اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے آپ کا گزر ہو، جہاں پر درخت وغیرہ نہ ہوں، ان بیجوں اورگھٹلیوں کو وہاں پھینک دیں، یا ہائی ویز کی ساتھ ساتھ والی جگہوں پر پھینک دیں۔ چند دنوں کے بعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائے گا اور آپ کے پھینکے ہوئے ان بیجوں میں سے زیادہ تر اُگ آئیں گے اور اللہ کے فضل سے درخت بھی بن جائیں گے۔ درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اوردنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، ہمارا یہ چھوٹا سا عمل پاکستان کو ایک گرین پاکستان بنانے کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ اور یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے کہ جس کا فایدہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ہو گا اور آخرت میں ہم کو ہوگا ۔۔۔۔۔

10/06/2022

اگر یہ تصویر دیکھنے کے بعد بھی آپ اپنے گھر گلی محلے رقبہ ڈیرے پہ نیۓ پودے نہیں لگاتے تو آپ کی سوچ اور اخلاقیات قابل محاسبہ ہے

15/05/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chinji National Park posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share