11/02/2022
میں تمام پاکستانیوں سے کہتا ہوں. اگر کہیں بھی جانا ہو. پہلے اپنا اسٹیٹس بناؤ.. اپنا لیول بناؤ. تاکہ آپ کی عزت کو ہر ملک آپ کو ویزا دے سکے. دوسرا بیرون ملک سفر میں اپنے لباس میں تبدیلی پیدا کرو. اپنے حلیے کو اچھا بنائے..
اپنا بیگ لگیج اچھا لو. اپنے جوتے اچھے پہنوں.. تاکہ ہر ایرپورٹ پر آپ اچھا دکھ سکو....
میں عرب ممالک جانے والے پاکستانی جو لیبر طبقہ ہوتا ہے..
یہ اپنے وہی پرانے کپڑوں جوتوں بیگ کے ساتھ جاتے ہیں..
یہ بہت برا اثر دیتی ہے..
میں یہاں کسی کی بے عزتی نہیں کررہا. بلکہ رہنمائی کررہا ہوں... تاکہ آپ کو فائدہ مل سکے...
آپ بیشک شلوار قمیص پہنو. مگر اپنے لباس کا حلیہ درست رکھیں..
اپنے آپ کو ایسا رکھے کہ دوسرے ملک کے ائیرپورٹ پر دوسرے لوگ آپ کو اچھی نظر سے دیکھ سکیں..
دوسرا ہمارے اندر جلدبازی بہت ہے.
میں نے اکثر جہاز میں دیکھا. کہ جب جہاز لینڈنگ کے قریب ہوتا ہے. یا جہاز کے اندر ہم کھڑے ہونے کبھی ہینڈ کیری کو دیکھتے ہیں. کبھی ہم اوپر بیگ رکھنے والی جگہ کو کھول کر دیکھتے ہیں..
کبھی کیا کرتے ہیں ہیں...
کبھی واشروم کی لائن بناتے ہیں..
کبھی کوئی چوری چھپے ائیر ہوسٹس کی ویڈیو بناتا ہے.
کبھی تصویر کھینچتا ہے....
جب جہاز لینڈ ہوتا ہے. تو ہر بندہ پیچھے سیٹ سے بھاگتا ہوا دھکے مارتا ہے....
کبھی امیگریشن کی لائن کو خراب کرتے ہیں...
ہمیں یہ حرکتیں درست کرنی ہوگی......
کیونکہ انٹرنیشل ائرلائن میں اس طرح کی حرکتیں ہمارے ملک کی بدنامی کا باعث بنتی ہے...
تیسرا ہمیں بات کرنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے.
ہم نے انٹرنیشنل دنیا میں دوسرے لوگوں سے کیسے بات کرنی ہے....
چھوتھا۔ جس ملک میں جاؤ لیگل رہو. اکثر لوگ غیرقانونی ہوجاتے ہیں. یا ویزے پر جاکر وہاں اسائلم اپلائ کرتے ہیں.....
جس پر اس ملک کی امیگریشن پاکستان کیلئے ویزا پالیسیاں سخت کرتی ہے.....
جسکا نقصان یہ ہوتا ہے. عام ضرورت مند پاکستانی یا بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کو بہت سارے ثبوت ضمانتیں ڈاکومنٹیشن کے طور پر اس ملک کی ایمبیسی کو ظاہر کرنی پڑتی ہے....
جس ملک میں جانا چاہتا ہے....
پانچواں روزگار کے سلسلے میں جانے والے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ
کچھ ہنر سیکھ کر جائیں. ڈپلومہ کریں.....
ہنر کی بنیاد پر آپ بہت اچھے پیسے کما سکتے ہو......
یہ ساری باتیں ضروری ہے. تبھی ہمارے ملک کا پاسپورٹ رینک بہتر ہوگا.
ویزا پالیسیوں میں نرمی پیدا ہوگی.....