Traffic jam packed near lulusar lake on Babusar roads .
06/06/2021
::منی مرگ کا NOC لینے کا طریقہ::
استور لاری اڈے کے پاس راما روڈ کے اسٹارٹ میں اے سی آفس میں جائیں اور ایک سادہ کاغذ پہ درخواست لکھیں کے ہم اتنے افراد سیاحت کی غرض سے آئے ہیں اور منی مرگ، ڈومیل ویلی وزٹ کرنا چاہتے ہیں برائے مہربانی NOC ایشو کیا جائے۔
یہ درخواست AC صاحب کا CA سائین کروا کے لے آئے گا اور کلرک کو NOC ٹائپ کرنے کا بولے گا۔ جس میں آپ بائیک/کار کا نمبر ،شناختی کارڑ نمبر،جانے کی تاریخ وغیرہ غور سے ٹائپ کروائیں۔
کلرک اس کی تین کاپیاں نکال کے مہر لگوا کے آپ کو دے دے گا۔
آپ نے وہ کاپیاں لے کر دیوسائی روڈ پہ جانا ہے، جہاں بازار ختم ہوتا ہے وہاں ایک پیٹرول پمپ ہے جس کے آگے سو میٹر کی ایک چڑھائی ہے، جہاں چڑھائی ختم ہوتی ہے وہاں سے سیدھے ہاتھ ایک سڑک اوپر آرمی میس کو جاتی ہے۔
آرمی میس کے گیٹ پہ موجود جوان کو آپ وہ تینوں کاپیاں دے دیں، وہ آپ کو باہر تھوڑی دیر انتظار کروائے گا اور پھر دو کاپیاں آپ کو مہر لگوا کے واپس کر دے گا۔ ایک خود رکھ لے گا۔
آپ نے اگر اسی دن کی تاریخ لکھوائی ہے تو خیال رہے کے دن ایک بجے کے بعد چلم چوکی سے آگے اور شام پانج بجے کے بعد منی مرگ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
آپ ان دو کاپیوں میں سے ایک چلم چوکی پہ جمع کروائیں اور برزل پاس کراس کر کے منی مرگ پہنچ جائیں۔ منی مرگ سے ڈومیل اور رینبو لیک کا چالیس منٹ کا راستہ ہے۔
منی مرگ میں نارمل سے ہوٹل اور کھانا وغیرہ مل جاتا ہے آپ نائیٹ اسٹے بھی کر سکتے ہیں۔
اگر AC صاحب اور آرمی آفیسر موجود ہوں تو مندرجہ بالا پراسیس میں آپ کو آدھ گھنٹے سے زیادہ نہیں لگتا۔
Be the first to know and let us send you an email when C H I L a S posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.