Tour Operators Neelum Valley ٹور آپریٹرز نیلم ویلی آزاد کشمیر

  • Home
  • Tour Operators Neelum Valley ٹور آپریٹرز نیلم ویلی آزاد کشمیر

Tour Operators Neelum Valley     ٹور آپریٹرز نیلم ویلی آزاد کشمیر احباب کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر اور مناسب ٹران

29/08/2024

وادی نیلم اپر گریس آذاد کشمیر میں کیا سیاح احباب کو فری کھانا مل سکتا ھے ؟؟؟




05/08/2023

وادی نیلم آزاد کشمیر جنت نظیر وادی سیاحت احباب کے لئے یہ ویڈیو مکمل انفارمیشن کے لئے بنائی گئی ھے مذید معلومات کے لئے ساتھ نمبرز پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ویڈیو ضرور دیکھیں اور ہمارا پیج لائک اور شئیر ضرور کیجئے تاکہ دیگر احباب بھی فایدہ اٹھا سکیں شکریہ

27/07/2023

جنت نظیر وادی نیلم ویلی
#گاوں ہلمت اپر گریس
خوبصورت مناظر

27/07/2023

وادی نیلم جنت نظیر وادی کے خوبصورت مناظر
#گریس-وویو پوائنٹ
سرداری گاؤں سے آگے 5 منٹ کی مسافت پر

24/07/2023

الرٹ
تمام سیاح اور مقامی حضرات سے اپیل کی جاتی ہے مظفرآباد/ نیلم ویلی/گنگا چوٹی/تولی پیر کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر روڈ بلاک ہونے کی اطلاع ہے۔لہذا اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی اطلاع کیلٸے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں:-
1-مرکزی کنٹرول روم مظفرآباد
05822-930418
2-ریسکیو 15 کنٹرول روم
05822-930420
3-ٹوریسٹ پولیس 1422 کنٹرول روم
05822-930831
4-ریسکو 1122 کنٹرول روم
05822-924229
5۔ کنٹرول روم ضلع نیلم
05821-930005
6۔ٹوریسٹ پولیس ضلع نیلم
0355-8004520

گزشتہ روز نیلم ویلی آزاد کشمیر پھولاوئی کے مقام پر جیب حادثہ میں ڈرائیور سمیت 13 سیاح  افراد سوار تھے جن کا تعلق لاہور س...
02/05/2023

گزشتہ روز نیلم ویلی آزاد کشمیر پھولاوئی کے مقام پر جیب حادثہ میں ڈرائیور سمیت 13 سیاح افراد سوار تھے جن کا تعلق لاہور سے تھا جس میں 4 افراد زخمی حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیر علاج ھیں اور دو افراد موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملے اور 7 افراد لاپتہ ہیں اللّٰہ پاک زخمیوں کو صحت یاب فرمائے اور جو اس دنیا سے چلے گئے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے جو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اللّٰہ پاک ان کے سراغ لگانے میں مدد فرماے آمین

06/02/2023

پاکستانی قوم خدا را جاگو اب بھی وقت ھے

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں شکریہ

پاکستانی عوام الحمدللہ باشعور ھے پاکستان موجودہ دور میں جن حالات سے گزر رہا ھے تو یہ بہت ہی خطرناک صورت حال اختیار کر سکتا ھے ہمارے تمام نااہل حکمران کرپٹ حکمران اپنی کرسیوں کے پیچھے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے کام کر رہے ہیں یہ جب حکومت میں ہوتے ہیں تو ان کو مہنگائی، عوام کی مشکلات ، مسائل نظر نہیں آتے اقتدار میں آ کر عوام کو پاگل بنانے کے لئے اپنی نااہلی پچھلی حکومتوں پر ڈالتے ڈالتے اپنا عرصہ گزار جاتے ہیں جب یہ اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو کرسی کی تلاش میں ان کو مہنگائی ، اور دیگر تمام مسائل نظر آتے ہیں ۔۔۔ اصل قصور وار ہم خود ہیں ہم ان کو اقتدار میں لاتے ہیں اور پھر یہ مہنگائی اور مسائل ہمارے لئے ہی پیدا کرتے ہیں الحمداللہ پاکستان کی عوام اکثریت میں امیر تھی جس میں غریب لوگ بھی اپنا گزارہ کرتے تھے البتہ بدقسمتی سے پاکستان میں مہنگائی اور آئی ایم ایف کی شرائط جو موجودہ صورت اختیار کر رہی ھے یہ پاکستانی عوام کو مکمل غریب کرنے کی پالیسی ھے میری بحثیت شہری پاکستانی قوم سے اپیل ھے کہ آپ جس جس پارٹی کو بھی سپورٹ کرتے ہیں چاہے اقتدار میں ہیں یا باہر تمام لوگ اپنی اپنی پارٹی کا جھنڈا ہاتھ میں اٹھا کر اپنے پیارے ملک پاکستان کو بچانے کے لئے باہر نکلو تاکہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کا یہ ایشو ختم ہو جائے کہ یہ صرف ایک جماعت کے لوگ ہیں ان ایوانوں میں بیٹھے ہوئے نااہل نالائق اور کرپٹ ٹولہ کو روڈ پر گھسیٹنے میں اپنا کردار ادا کریں اگر ان سے ملک نہیں چلتا اگر یہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مستعفی کیوں نہیں ہوتے ؟ ہماری پاکستان چیف جسٹس ، پاکستان چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے اپیل ھے کہ خدارا ملک پاکستان کو بچانے اور غریب عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں پر عوام کی ضرورت پڑتی ھے عوام اپنے ملک کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ھے

مظلوم عوامی تحریک

25/08/2022
انا للّٰہ وانا الیہ راجعونوادی نیلم دریا کنارے سے ملنے والی ڈیڈ باڈی کی شناخت ہو گٸی ۔ عمیر ولد سجاد ساکنہ ناروال لاہور ...
19/08/2022

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
وادی نیلم دریا کنارے سے ملنے والی ڈیڈ باڈی کی شناخت ہو گٸی ۔

عمیر ولد سجاد ساکنہ ناروال لاہور ۔

یہ بندہ گزشتہ دنوں رتی گلی طغیانی کا شکار ہوا تھا جسکی ڈیڈ باڈی ابھی کچھ دیر قبل بگنہ کے مقام سے ملی تھی
لواحقين DHQ میں موجود ہیں ۔
ایک اندازے کے مطابق بتایا جا رہا ھے کہ اس طغیانی میں 5 لوگ بہہ گئے تھے مگر کوئی مصدقہ خبر نہیں زیادہ بھی ہو سکتے ہیں اللّٰہ پاک نیلم میں آئے ہوئے سب مہمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں آمین

تمام احباب سے گزارش ھے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور اگر کسی کا کوئی عزیز نیلم ویلی کی طرف آیا ہو ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تو ہمیں ضرور اطلاع دے تاکہ ہم آپ کی مدد کرسکے شکریہ
03465155318
03557154205

ایک پیارا سا کمنٹ تو بنتا ھے باہمت با حوصلہ  نوجوان گوجرانوالہ سے نیلم تاٶبٹ کا پیدل سفر کرنے والا نوجوان آج 17 روز بعد ...
19/08/2022

ایک پیارا سا کمنٹ تو بنتا ھے
باہمت با حوصلہ نوجوان

گوجرانوالہ سے نیلم تاٶبٹ کا پیدل سفر کرنے والا نوجوان آج 17 روز بعد ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام پہنچ آیا۔

میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا کہ بہت سے لوگ اس نوجوان کا مذاق اڑا رہے اور اسکو پاگل کہ رہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے ۔

گھر کی چارپاٶں پر مرنے والوں کو کیا خبر کہ ایسے ہی سرپھرے دنیا فتح کرتے 😎

شہدا کی دھرتی نیلم ویلی کی سرزمین پر ہم اپنے اس بہادر مہمان کو ویلکم کرتے ہیں ۔ ❤

پہاڑوں کا شہزادہ Muhammad Moosa ✊

ویلڈن Muhammad Moosa

18/08/2022

اہلیان نیلم کی عظمت کو سلام
سانحہ مری کے بعد محسوس ہوا تھا کہ انسانیت اور احساس ختم ہو چکا ھے لیکن آج نیلم کے غیور لوگوں کے احساس اخلاقیات، انسانی ہمدردی نے بہت متاثر کیا
سانحہ مری واقعہ کے بعد نیلم میں بھی سیلابی ریلے کی وجہ سے ٹوریسٹ کو پریشانی کا سامنا ہوا لیکن نیلم کے غیرت مند لوگوں نے کیا تعاون کیا کراچی سے آئے ہوئے سیاح احباب سے سنیں

وادی نیلم آزاد کشمیر رتی گلی میں سیلابی ریلا آنے کی وجہ سے سیاح احباب کو  الحمداللہ بیس کیمپ میں محفوظ کیا گیا تھا اخترا...
17/08/2022

وادی نیلم آزاد کشمیر رتی گلی میں سیلابی ریلا آنے کی وجہ سے سیاح احباب کو الحمداللہ بیس کیمپ میں محفوظ کیا گیا تھا
اخترایوب ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ڈی ایم اے نیلم
جس کے ہاتھوں سے ابھی مہندی تک نہیں اتری
ایک توبڑھاپے میں سنت ابراھیمی پہ عمل کیااورحق تویہ تھاکہ ایک دو ماہ چھٹیاں کرتے ہنی مون مناتے مگرکیاکریں نیلم کابیٹاہے نیلم کادردرکھتاہے اورہمہ وقت اپنے دستیاب وسائل کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہیں
اس کے متبادل اگرکوئی باہرکاافسرہوتاتووہ ہمارے وسائل بھی لوٹتااورکام بھی نہ کرتااورہمیں اس کے گن بھی گانے پڑتے اورآج شادی تودورکی بات کسی گاوں والے کی بھی شادی ہوتی تووہ آج ان حالات میں حاضرنہ ہوتا
سلام اورمبارکبادتوبنتی ہے اخترایوب کو کہ دو دن قبل سر پہ سہراسجایااوراپنے ہاتھ پیلے کی آج مہندی لگے ہاتھوں سے متاثرین کی خدمت کے لیے حاضرہے

16/08/2022

رتی گلی نالہ میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 5 سیاح لاپتہ، 4 گاڑیاں اور رتی گلی نالہ کے کنارے موجود کئے "سیزنل گھر" نالہ برد۔
8 کلومیٹر سڑک مکمل طور پر ختم۔
ڈی ڈی ایم اے کے اہلکار اقبال لون، مقامی رضاکار خواجہ ابرار، خواجہ خورشید، رستم لون، خواجہ گل حسن اور دیگر کئی رضاکاروں نے تقریباً 100 سیاحوں کو محفوظ طور پر دواریاں پہنچایا۔

 🥺لاہور سے سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاح اقبال ولد شجہان رتی گلی جھیل پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے حرکت قلب بند ہوجانے ...
16/08/2022

🥺
لاہور سے سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاح اقبال ولد شجہان رتی گلی جھیل پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے وفات پا گئے
بعد ازاں انکی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آٹھمقام منتقل کیا گیا جہاں سے آبائی علاقہ روانہ کیا جائے گا۔اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین

تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم وادی نیلم آزاد کشمیر کریما آباد ، تاوبٹ کے حسین نظارے کبھی تو دیکھنے آؤ نا
19/06/2022

تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم
وادی نیلم آزاد کشمیر کریما آباد ، تاوبٹ کے حسین نظارے
کبھی تو دیکھنے آؤ نا

حیدرآباد کے احباب متوجہ ہوں!حیدرآباد سے نیلم ویلی آنے والے کسی سیاح کا والٹ شاردہ کے قریب منڈ کرو گاوں سے ملا ہے- اس میں...
31/05/2022

حیدرآباد کے احباب متوجہ ہوں!

حیدرآباد سے نیلم ویلی آنے والے کسی سیاح کا والٹ شاردہ کے قریب منڈ کرو گاوں سے ملا ہے- اس میں کوئی رابطہ نمبر موجود نہیں البتہ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات اور نقد رقم ہے- جس کسی کا ہے وہ درج زیل میں دیے ہوئے نمبر پر رابطہ کر کے اپنا بٹوا اور دیگر کاغزات وصول کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کرے-
03558177101
پوسٹ: Jalaluddin Mughal

19/05/2022

*الحمد للّٰہ*
*تاوبٹ میں سیاح کا جو موبائل گم گیا تھا جو وہاں کے ایماندار مقامی شخص اقبال بن عبد الستار کو ملا اور اس نے اصلی مالک تک قیمتی موبائل پہنچا کر نیلم بالخصوص گریس کی مہمان نوازی اور ایمانداری کا حق ادا کیا*

13/05/2022
محمد عمیر سکنہ ٹاؤن شپ لاہور جو نیلم ویلی ٹور پر آیے تھے جس دوران مذکور کا بٹوا جسمیں9000 روپے و غیر ملکی کرنسی 107 سعود...
11/05/2022

محمد عمیر سکنہ ٹاؤن شپ لاہور جو نیلم ویلی ٹور پر آیے تھے جس دوران مذکور کا بٹوا جسمیں9000 روپے و غیر ملکی کرنسی 107 سعودی ریال اور ضروری کاغذات تھے کہیں گر کر گم ہو گیا تھا جو کسی طریقے سے ایک لوکل جیپ ڈرائیور کو مل گیا ٹورسٹ پولیس بیٹ کیل علی زمان کانسٹیبل نے پتہ چلنے پر بٹوا حاصل کرتے ہوئے دفتر ٹورسٹ پولیس اٹھمقام پہنچایا جہاں انچارج ٹورسٹ پولیس نیلم Abdul Qadoos Shahid نے کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہوے بذریعہ سوشل میڈیا مشتہر ی کرتے ہوئے مالک کو تلاش کر کے مذکور سے رابطہ قائم کر کے بٹوا مع نقدی رقم و سالم سامان بذریعہ لیپرڈ کورئیر سروس مذکور کے پتہ پر ارسال کروایا۔

اسلام وعلیکم۔۔۔!محمد عمیر نام کے اس سیاح کا نیلم ویلی ٹور کے دوران گم شدہ پرس جسمیں ضروری کاغذات کے علاوہ کچھ پاکستانی ا...
10/05/2022

اسلام وعلیکم۔۔۔!
محمد عمیر نام کے اس سیاح کا نیلم ویلی ٹور کے دوران گم شدہ پرس جسمیں ضروری کاغذات کے علاوہ کچھ پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی موجود ہے۔ آزاد جموں و کشمیر ٹوریسٹ پولیس نیلم نے حاصل کر لیا ہے۔ مزکور سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن تاحال رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کو تلاش کرنے میں ٹورسٹ پولیس کی مدد کریں تاکہ انکا گمشدہ پرس ان تک پہنچایا جا سکے۔
برائے رابطہ
آفس ٹوریسٹ پولیس نیلم 03558004515
عبدالقدوس شاہد انچارج ٹورسٹ پولیس نیلم 03557199222

سابقہ سالوں کی نسبت اس سال سیاح کا رجعان نیلم ویلی کی طرف زیادہ دیکھنے میں ملا ہے۔مری سانحہ کے علاوہ اور بھی کئ وجوہات ہ...
10/05/2022

سابقہ سالوں کی نسبت اس سال سیاح کا رجعان نیلم ویلی کی طرف زیادہ دیکھنے میں ملا ہے۔مری سانحہ کے علاوہ اور بھی کئ وجوہات ہو سکتی ہیں۔
نیلم ویلی کا باشندہ ہونے کے ناطے میں پورے پاکستان سے آنے والے اپنے مہمانوں کو نیلم ویلی میں خوش آمدید کہتا ہوں اور جو دوست بھی اس سال سیاحت کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں انکو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ نیلم ویلی ضرور آئیں۔
ویسے تو ہمارہ پورا پاکستان بہت خوبصورت ہے کراچی کے ساحل سمندر سے لے کر گوادر کے ساحل تک, بہاولپور کے نور محل سے ہنزہ کے بلتت فورٹ تک,پنجاب کے میدانوں سے سوات و چترال کے پہاڑوں تک خوبصورتی ہی خوبصورتی ہے لیکن جو خوبصورتی نیلم ویلی میں ہے وہ کہیں بھی نظر نہیں آتی پہاڑ,آبشاریں چشمے,دریا,جھیلیں مطلب کی قدرتی حسن۔
ویسے تو نیلم ویلی کا زیادہ تر ایریا تقریباً بارہ ماہ کھلا رہتا ہے لیکن سردیوں میں کیل سے آگے کچھ وقت کے لۓ بند رہتا ہے۔
نیلم ویلی آنے والے سیاح حضرات سے چند گزارشات ہیں۔
☜عید,محرم اور اس طرح کی چھٹیوں میں نیلم ویلی میں سیاح کا رش بڑھ جاتا ہے اور ہوٹلز کم ہونے کی وجہ سے سیاح حضرات خاص کر فیملیز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لۓ ایسے مخصوص دنوں میں کوشش کریں کہ سفر سے پہلے ہوٹل کی بکنگ کروا لیا کریں۔
☜ہر علاقے کا اپنا رہن سہن,کلچر ہوا کرتا ہے اسی طرح نیلم ویلی کا بھی اپنا ایک کلچر ہے سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ نیلم ویلی کی روایات و کلچر کا نا صرف خیال رکھیں بلکے انکا احترام کریں۔
☜الحمدللہ نیلم ویلی کی زیادہ تر عوام پڑھی لکھی اور معاشی طور پر مستحکم ہیں لیکن چند بچے گھر والوں سے چھپ کر سیاحوں سے پیسے مانگتے ہیں اس لۓ ایسے بچوں کو پیسے دے کر گداگری جیسی لعنت کا عادی نا بنائیں۔
☜نیلم ویلی کی زیادہ تر عوام پڑھی لکھی بااخلاق اور شرعی اصولوں کی پابند ہے اس لۓ انکے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں انشاللہ بدلے میں آپ کو بھی عزت و احترام ملے گا۔
سیاحت سے جڑے نیلم ویلی کے دوستوں سے چند گزارشات۔
☜نیلم ویلی کی رویت ہے کہ دشمن بھی گھر آ جاۓ تو اس کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن پورے پاکستان سے آنے والے سیاح ہمارے بھائی ہیں انکا خیال اسی طرح رکھیں جس طرح گھر آۓ مہمانوں کا رکھتے ہیں۔
☜یہ تو قدرتی بات ہے کہ ایک دفع ہی زیادہ سارا کھانے والا بندہ پھر تھوڑے سے بھی رہ جاتا ہے جس کی مثالیں بھی موجود ہیں اس لۓ سیاح کا رش ہو یا نا ہو کسی کی مجبوری سے فائدہ نا اٹھانا
☜کھانے,رہائش اور باقی سروسز کی قیمتیں رش والے دنوں میں بھی وہی لیں جو عام دنوں میں لیتے ہیں۔
☜اپنے کلچر کی حفاظت کریں اگر کوئی اسکی خلاف ورزی کر رہا ہو تو پیار سے سمجھائیں پھر بھی نا سمجھیں تو متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع کریں۔
☜ویسے تو ٹوریسٹ پولیس بہت بہترین کام کر رہی ہے لیکن انتظامیہ سے گزارش ہے کہ سیاح حضرات کو گائیڈ کرنے کے علاوہ ہوٹل و گیسٹ ہاؤسز کے معیار اور ریٹس کو ضرور چیک کریں۔
پوسٹ: ظاہر نظیر

نیلم  ٹوریزم اپ ڈیٹسیاح حضرات کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری پوری کوشش سے الحمدللہ ضلع نیلم اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ ...
07/05/2022

نیلم ٹوریزم اپ ڈیٹ

سیاح حضرات کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری پوری کوشش سے الحمدللہ ضلع نیلم
اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ عظیم خاں نے تحصیل شاردہ کی حدود میں سیاحوں کی سہو لیات اور شکایات کو مدنظر رکھتے ھوئے کٹیگری وائز گیسٹ ہاؤسز کے کرائے نامے کھانے پینے کے ریٹ لسٹ جاری کردیے
سیاح حضرات ان ریٹ۔لسٹوں کے مطابق قیام وطعام کریں جو ذائد کرائے یا کھانے پینے کے نرخ وصول کرے اس ہوٹل گیسٹ ہاؤس کی نشاندھی ھمراہ ثبوت اسسٹنٹ کمشنر شاردہ ایس ایچ او تھانہ شاردہ سے رابطہ کرے نہ صرف ہوٹل/گیسٹ ہاؤس کے خلاف کارروائی بلکہ اضافی کرائیہ نرخ واپس کروائے جائیں گے
ہماری پوری کوشش ھے کہ ان شاءاللہ پورے نیلم میں اسی طرح نوٹیفکیشن جاری کروائے جائیں ہم ہر وقت اپنے سیاح احباب کے لئے حاضر خدمت ہیں کسی بھی وقت آپ ڈائریکٹ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں شکریہ
ٹور آپریٹرز ضلع نیلم آزاد کشمیر
03465155318
03557154205
03119588588

نیلم ویلی اپڈیٹس...!!!محتاط اندازے کے مطابق کل شام تک نیلم ویلی میں دو سو سے زائد کوسٹرز داخل ہونے جا رہی ہیں۔ جبکہ آجکی...
06/05/2022

نیلم ویلی اپڈیٹس...!!!
محتاط اندازے کے مطابق کل شام تک نیلم ویلی میں دو سو سے زائد کوسٹرز داخل ہونے جا رہی ہیں۔ جبکہ آجکی صورتحال یہ ہیکہ چند مقامات پر مقامی لوگوں نے سیاحوں کو اپنے گھروں میں بھی رہائش کے لیے جگہیں فراہم کیں۔
براہ مہربانی نیلم ویلی اور مظفرآباد کی طرف نکلنے سے پہلے اپنی ہوٹل بکنگ کنفرم کر لیں۔
اگلے تین روز تک موقع پہ رہائش کے لیے ہوٹلز ملنا تقریباً ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ سپیشلی جو فیملیز کے ساتھ ٹورز پر نکل رہے ہیں وہ اپنی بکنگز کنفرم کروانے کے بغیر بالکل بھی نا نکلیں۔ شکریہ

05/05/2022

نیلم ویلی آزاد کشمیر میں آنے والے تمام معزز سیاح کو خوش آمدید کہتے ہیں نیلم کے لوگ بہترین میزبان ہیں اور امید ھے کہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہیں اپنے سیاح مہمانوں کو بہترین ویلکم کرینگے

22/03/2022

تحریر: عتیق الرحمن

آزاد کشمیر کی بلند ترین چوٹی سروالی چوٹی ہے جس کی بلندی 20755 فٹ ہے. دنیا میں صرف 13 ممالک ایسے ہیں جہاں اس سطح کی بلندی والا پہاڑ موجود ہے۔ یہ چوٹی یورپ، افریقہ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، روس اور دیگر تمام جزائر کی بلند ترین چوٹیوں سے زیادہ بلند ہے۔

آزاد کشمیر میں متعدد علاقے ایسے ہیں جن کی بلندی 15000 فٹ سے زیادہ ہے اور دنیا کے صرف 33 ممالک میں اس سطح کی بلندی والی چوٹیاں موجود ہیں۔

آزاد کشمیر میں ٹریکنگ کا ایک مشہور مقام چٹا کٹھا جھیل ہے جو 13500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس جھیل تک پہنچ کر آپ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت آپ دنیا کی آبادی اور رقبہ کے 99.999 فیصد سے زیادہ بلندی پر کھڑے ہیں۔یہ جھیل کیل سے 20 کلومیٹر جیپ ٹریک اور پھر 5 کلومیٹر ہائیکنگ ٹریک کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tour Operators Neelum Valley ٹور آپریٹرز نیلم ویلی آزاد کشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share