Explore Pakistan چلو پاکستان دیکھیں

  • Home
  • Explore Pakistan چلو پاکستان دیکھیں

Explore Pakistan چلو پاکستان دیکھیں پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا
(1)

14/11/2022

نتھیا گلی

14/11/2022

World's most polluted cities, as of November 2022:

1.🇮🇳 Delhi
2.🇨🇳 Beijing
3.🇧🇩 Dhaka
4.🇻🇳 Hanoi
5.🇮🇳 Kolkata
6.🇨🇳 Shenyang
7.🇵🇰 Karachi
8.🇮🇳 Mumbai
9.🇲🇳 Ulaanbaatar
10.🇳🇵 Kathmandu

25/08/2022

نوشهروفيروز جي تازہ ترین صورتحال

25/08/2022

*دوڑ ۔ باندھی، نوابشاہ، سندہ کے درمیان برسات میں ڈوبی ریلوے ٹریک پر سے گذرتی پسنجر ٹرین *

On this day in 2003. Pakistan’s Yasir Hameed made a memorable Test debut by scoring centuries in both innings of a debut...
25/08/2022

On this day in 2003. Pakistan’s Yasir Hameed made a memorable Test debut by scoring centuries in both innings of a debut Test match. He’s scored 170 in the first innings & then 105 in the second guiding Pakistan to a 7 wicket victory over Bangladesh. By doing so he became the second & last cricketer to score two centuries on debut after West Indies batsman Lawrence Rowe.

25/08/2022

ایک جشن جائز تو دوسرا ناجائز کیوں

25/08/2022

🔴Lasbela
اے ساھت ءَ وندر ءَ ھؤر اِنت۔
24/8/2022

Today in 2008Virat Kohli made his Intl Debut 🇮🇳14 Years463 Matches517 Innings74 Notouts23726 Runs254* HS53.55 Avg30198 b...
25/08/2022

Today in 2008

Virat Kohli made his Intl Debut 🇮🇳

14 Years
463 Matches
517 Innings
74 Notouts
23726 Runs
254* HS
53.55 Avg
30198 balls Faced
7 200s
14 150s
70 100s
122 50s
2368 4s
242 6s
8 Wickets
284 Catches
135 Wins as Cap
57 M.O.M Awards
19 M.O.S Awards
1 300+ Partnership
21 200+ Partnership
117 100+ Partnership
1493 days as No.1 ODI Batsman
1012 days as No.1 T20I Batsman
469 days as No.1 Test Batsman
Arjuna Award
Padma Shri
Khel Ratna Award
ICC Cricketer of Decade (2011/20)
ICC ODI Cricketer of Decade (2011/20)
ICC Spirit of Cricket (2019)
ICC Cricketer of Year (2017, 2018)
ICC ODI Player of Year (2012, 2017, 2018)
ICC Test Player of Year (2018)
Wisden Leading Cricketer (2016, 2017, 2018) 🐐❤️

24/08/2022

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں تیز بارش، ندی نالوں میں شدید تغیانی، سیلابی ریلہ آنے کیوجہ سے پانی گھروں میں داخل

24/08/2022

دہ مینگورے سوات خوڑ ۔۔۔۔۔مرغزار ٹاون ،اختر اباد ،امان کوٹ۔۔

23/08/2022

تونسہ کی 300 بستیاں تباہ ہوچکیں
بلوچستان ڈوب رہا ہے پنجاب سندھ ہر جگہ بدترین حالات ہیں ۔۔۔۔۔۔
مگر میڈیا سے لیکر سوشل میڈیا تک سب سے اہم مسلہ شہباز گل ۔۔۔۔۔۔
حکومت سے لیکر عوام تک کی بے حسی

ہم وہی قوم ہیں نا جو اک زلزلے پر یک جان ہوجاتے تھے ۔۔۔
ہم تو وہ تھے کہ زلزلہ کشمیر میں آئے تو ٹرک بھر بھر کر کراچی سے جاتے تھے
سیلاب پنجاب میں آئے تو پورا ملک تڑپ اٹھتا تھا ۔۔۔۔۔
میں فلاحی تنظیموں کی بات نہیں کررہا وہ تو اب بھی اپنی استطاعت کے مطابق کررہی ہیں میں تو انفرادی امداد کی بات کررہا ہوں
پورا ملک سسسک رہا مگر بے حسی کا ایسا عروج کبھی نہ دیکھا ۔۔۔۔
ہمیں ان سیاستدانوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا
ہمارے دلوں کو پھاڑ دیا ۔۔۔
ہمیں بے حس کر دیا ۔۔۔۔۔۔
ہم نے اپنے اپنے بتوں کی پوجا میں لگا دیا ۔۔۔
ہماری ترجیحات بدل دی گئیں
ہمارے جذبات مار دیئے گئے ۔۔۔۔۔۔
ہم اندھے بہرے گونگے ہوگئے ۔۔۔۔۔۔
ہمیں ڈوبتے بچوں کی لاشیں ماوں کی چیخیں ۔۔۔۔ بابوں کے نالے ۔۔۔کچھ سنائی نہیں دے رہے 😭😭😭😭😭
سوال تو ہم سے بھی ہوگا ہم نے کیا کیا ۔۔۔
اللہ ہم پر رحم کر
اس ملک پر اسکے باسیوں پر رحم کر
سسکتی ڈوبتی بستیوں کو بچالے مولا ہم بے بس ہیں کمزور ہیں ۔۔۔
گنہگار ہیں سیاہکار ہیں ۔۔۔
مگر مالک تیرے ہی ہیں ہمیں اپنے غضب سے ہلاک نہ کر ۔۔۔
ہمیں ایک کر دے
ہم پر رحم کردے مولا
ہمیں اجتماعی توبہ کی توفیق دے ۔
آمین ثم آمین🤲🤲🤲🤲

22/08/2022

جب pti کہیں بھی نہیں تھی

21/08/2022

مظفر آباد
آزاد کشمیر

21/08/2022

سخی سرور نالہ میں سیلابی صورتحال

21/08/2022

مٹھاون نزد بستی جوگیانی•

تھرپارکربارش سے پہلے اور بارش کے بعد
20/08/2022

تھرپارکر
بارش سے پہلے اور بارش کے بعد

20/08/2022
19/08/2022

Pakistan vs netherland highlight

15/02/2021

فروری

گريگورين (انگریزی) کیلنڈر کے مطابق سال کا دوسرا مہينہ ہے۔ شمالی نصف کرہ میں اس مہينے ميں سردی کا موسم ہوتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرہ میں گرمیوں کا۔ فروری قدیم زمانہ میں سال کا آخری مہینہ ہوتا تھا اور اس میں سال کے باقی بچ جانے والے دن رکھے گئے اسی لیے اس میں کم دن ہیں۔ اس مہینہ کا نام قدیم زمانہ روم میں پاکیزگی (februum) پر رکھا گیا کیونکہ سال کے آخری مہینہ میں بہار شروع ہونے سے پہلے ایک میلہ لگتا تھا جس میں پاکیزگی اور صفائی حاصل کرنے کے لیے مختلف رسومات ادا کی جاتی تھیں۔

30/12/2020

خواجہ آصف کے پاس کم و بیش 26 سے 32 کروڑ کے ایسے اثاثے موجود تھے کہ جن کا ریکارڈ اس کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ نیب نے جب اسے پچھلی بار نوٹس دے کر بلایا اور رسیدیں مانگیں تو اس نے امارات کی کمپنی کا اقامہ دکھا دیا اور کہا کہ وہ اس کمپنی کو مشاورت فراہم کرتا تھا جس سے ملنے والی تنخواہوں سے اس نے اثاثے بنائے۔

نیب نے اگلا سوال یہ پوچھا کہ امارات کی کمپنی سے تنخواہوں کی وصولی کی رسیدیں موجود ہیں؟
جواب ملا، نہیں۔
نیب نے پوچھا کہ امارات میں تنخواہیں ہمیشہ بنک کے ذریعے ٹرانسفر کی جاتی ہیں، خواجہ آصف کو اماراتی کمپنی کس بنک میں تنخواہیں بھیجتی تھی؟
خواجہ آصف نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف اپنے ایام جوانی میں ابوظہبی کے یونین نیشنل بنک میں ملازمت کرچکا ہے اور بنک کا ملازم ہونے کے باوجود اسے یہ نہیں علم کہ بنک کی ٹرانزیکشن کی رسیدیں کیسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

نیب نے اگلا سوال پوچھا کہ اماراتی کمپنی کا اقامہ تو دکھا دیا، لیکن کبھی تم نے وہاں حاضری دی؟ کمپنی میں حاضری کا کوئی ریکارڈ؟
خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اس کیلئے امارات میں جانا ضروری نہیں تھا، اسے پاکستان میں بیٹھے ہی تنخواہ مل جاتی تھی۔

نیب نے پوچھا کہ اماراتی کمپنی تمہیں گھر بیٹھے تنخواہ کیسے دیتی تھی جبکہ اس تنخواہ کا ریکارڈ بھی تمہارے پاس موجود نہیں؟
خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب اس کمپنی سے ہی پوچھا جائے۔

نیب نے اماراتی کمپنی کو خط لکھا لیکن جواب ندارد۔ چنانچہ آج خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ 26 کروڑ کے اثاثے موجود ہیں لیکن ان کی رسیدیں موجود نہیں۔ دنیا کے کسی بھی مہذب ملک کا کوئی سیاستدان اگر یہ کہے تو وہاں کے عوام اس سیاستدان کی آئیندہ آنے والی نسلوں کو بھی کبھی ووٹ نہ دیں۔

یہ صرف پٹواری ہی ہیں جو ہر قسم کی حرامزدگی کے باوجود ان سیاستدانوں کے پیچھے خوار ہوتے رہتے ہیں!!! بقلم خود باباکوڈا





23/12/2020

گھر کے بالائی خانے پر واقع سٹور میں کاٹھ کباڑ سمیٹ رہا تھا کہ پیتل کے ایک اگلدان پر نظر پڑی جو اماں کے جہیز میں آیا تھا۔ میں نے جیسے ہی اسے اٹھایا گرد و غبار کا دھواں سا نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک قبیح صورت جن ہاتھ باندھے سامنے آن کھڑا تھا۔ میں اسے دیکھ کر ڈرا تو وہ انتہائی احترام سے بولا " کیا حکم ہے میرے آقا" ۔۔ میں نے اسے ڈرتے ڈرتے کہا کہ کوئی حکم نہیں بس تم واپس اسی اگلدان میں چلے جاو۔

جن نے قہقہہ لگایا اور بولا " آقا، بکواس بند کریں۔ اب تو آپ کو حکم لگانا ہو گا۔ لیکن پہلے مجھے آپ کا عقیدہ جاننا ہے تاکہ تسلی کر سکوں کہ آپ مومن ہیں یا کافر"

مجھے یہ سن کر عجب لگا تو میں وہاں سے بھاگنے لگا۔ جن میرے راستے میں آن کھڑا ہوا اور اب کی بار اس نے ایسی شکل بنائی کہ میرا وجود وہیں شل ہو گیا۔ میں ڈرتے ڈرتے اسے اپنا عقیدہ سنانے لگا

"سب سے پہلے حمد اس رب کی جس کی قدرتوں کا کچھ شمار نہیں۔ جس نے لاکھوں کروڑوں کہکشائیں و دنیائیں بنائیں اور دس لاکھ مربع میل قطر کا سورج بنا کر اسے اس کائنات میں نقطے کی حیثیت بخشی۔

پھر درود اس نبی پر جس نے بادشاہوں کو فقیری اور فقیروں کو بادشاہت دے کر ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا۔ اس نے عقلوں سے پتھر ہٹا کر اپنے پیٹ پر باندھ لیئے۔

پھر سلام روشنی کے ان میناروں پر جنہوں نے باطل کا ساتھ نہ دیا اور حق کی خاطر اپنی گردنیں کٹوا کر نیزوں پر بلند کروا لیں۔

پھر رحمت ان عظیم لوگوں پر جنہوں نے فضا میں اوزون ، مٹی میں تیل اور ایٹم میں الیکٹرون پروٹون دریافت کیئے۔

اور آخر میں شاباش ان بہادروں کو جنہوں نے ہزار رکاوٹوں کے باوجود ہر حال میں زندگی کا سفر جاری رکھا"

جن یہ سن کر بولا " آقا۔۔۔ آپ کا ایمان کامل ہے لہذا میں آپ کو جنت رسید کرنا چاہوں گا" ۔۔ یہ سن کر مجھے کپکپی طاری ہو گئی۔ میں نے آخری بار کلمہ پڑھا اور آنکھیں بند کر لیں۔

آنکھ کھلی تو سامنے جانی پہچانی شکل تھی۔ جنت میں پہنچ کر اس شکل کو دیکھنا باعث اطمینان بنا۔ وہ بولی " کیا ہو گیا ہے آپ کو ؟ آپ خواب میں کانپ رہے تھے۔ ڈراونا خواب دیکھ رہے تھے کیا ؟ " ۔۔۔ میں نے اردگرد دیکھا۔ اپنا کمرا پہچان کر غور کیا تو سامنے اپنی بیگم تھی۔ وہ پھر بولی " آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے ؟ سردی میں پسینہ آ رہا ہے آپ کو" ۔۔ میں نے اسے کہا " ہاں ، سب ٹھیک ہے بس میں سمجھا کہ میں مر گیا ہوں اور مجھے حور ملی ہے" ۔۔

" کیا واہیات خواب دیکھتے رہتے ہیں آپ۔ حوروں کا تو میں گلا گھونٹ دوں گی آئی سمجھ ؟ ۔ اٹھیں اوپر سٹور سے پیٹی کھول کر رضائیاں و سرہانے نکالیں آج مہمانوں نے گھر آنا ہے۔ اور ہاں کام ختم کر کے باہر سے کچھ سامان بھی لانا ہے۔ جلدی کریں"

میں منہ ہاتھ دھو کر ڈرتا ڈرتا سٹور میں داخل ہوا۔ جن کہیں نہیں تھا نہ ہی وہ اگلدان نظر آ رہا تھا۔ میں نے خود کو بہادر کر کے کمبل و سرہانے نکالے۔ جیسے ہی کمبل و سرہانوں کی پنڈ کاندھے و سر پر رکھ کر میں پلٹا نجانے مجھے کیوں اپنے عقب سے آواز سی سنائی دی " آقا۔ پہلے اپنا جن تو قابو کرنا سیکھیں"

(SM Bukhari)



23/12/2020

*عورت ذات کے بارے میں کیا لاجواب بات کہی ھے ولیم گولڈنگ ایک مشہور برطانوی شاعر، ڈرامہ اور ناول نگار نے۔۔*

_لکھتے ہیں "میرے خیال میں یہ عورتوں کی بیوقوفی ھے جو وہ مردوں کو اپنے برابر سمجھتی ہیں۔ میرے نزدیک وہ مردوں سے کافی حد تک بالاتر ہیں اور آج سے نہیں یہ ہمیشہ سے ہیں۔_

تم لوگ عورت کو جو بھی دو گے وہ اسے عظیم بنا دے گی۔ اگر تم اسے گھر دو گے تو وہ اس کے بدلے تمہیں ایک خاندان دے گی۔ اگر تم اسے ترکاری لا کر دوں گے وہ تمہیں اس کے بدلے کھانا بنا کر دے گی۔ اگر تم اسے مسکراہٹ دوں گے تو وہ تمہیں اپنا دل دے گی۔ تم جو بھی اسے دو گے وہ تمہیں اس کا دوگنا کر کے دے گی۔ اب اگر تم اسے ذلیل و خوار کرو گے تو بدلے میں دگنا ذلیل وخوار ہونے کیلئے تیار رہو ."


ملک محمد ذوالفقار علی ضلع میانوالی کی تحصیل عیسی خیل میں 200 ایکڑ رقبے کے مالک ہیں.اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انہوں...
23/12/2020

ملک محمد ذوالفقار علی ضلع میانوالی کی تحصیل عیسی خیل میں 200 ایکڑ رقبے کے مالک ہیں.
اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انہوں نے کاشتکاری کو ہی اپنا ذریعہ معاش بنا رکھا ہے. کاشتکاری کا شوق انہیں اپنے والدِ گرامی سے وراثت میں ملا ہے.
ملک ذوالفقار گزشتہ کئی سالوں سے دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ کپاس بھی کاشت رہے ہیں. لیکن گزشتہ تین سال سے وہ کپاس کی فصل پر ایک ایسا تجربہ کر رہے ہیں جو دیکھنے اور سننے والے کسانوں کے لئے بڑا ہی منفرد، دلچسپ اور نفع بخش ہے.
بات کچھ یوں ہے کہ وہ پچھلے تین سال سے اپنی فصل پر کسی بھی کیڑے مار زہر کا سپرے نہیں کر رہے لیکن اس کے باوجود ان کی فصل ہر طرح کی بیماریوں، رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں وغیرہ کے حملوں سے محفوظ رہتی ہے.
تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کرتے کیا ہیں؟

آپ نے کوڑ تُمے کا نام تو سنا ہو گا. بعض علاقوں میں اسے تر تُماں بھی کہتے ہیں.
ترتماں ایک ایسی بیل ہے جو قدرے ریتلی زمینوں میں خود بخود اگتی ہے. اس بیل کی شکل کسی حد تک تربوز کی شکل سے ملتی جلتی ہے. اور اس کو لگنے والے تُمے تقریباََ سیب کی جسامت کے ہوتے ہیں. تماں شروع میں سبز رنگ کا ہوتا ہے لیکن پکنے پر یہ پیلے رنگ کا ہو جاتا ہے. اس کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ ذائقے میں یہ انتہائی کڑوا ہوتا ہے.
روائتی طور پر کوڑ تماں جانوروں کو دئیے جانے والے دیسی ٹوٹکوں میں استعمال کیا جاتا ہے. اس کے علاوہ بعض لوگ اس کا مربع بنا کر بھی کھاتے ہیں. تمے کے فوائد کی کئی دوسری کہانیاں بھی ہمارے دیہاتوں میں مشہور ہیں.
لیکن ملک ذالفقار نے اس کا ایک اور ہی استعمال ڈھونڈا ہے.
وہ کوڑ تمے کے رس کو نچوڑ کر کیڑے مار دوائی کے طور پر سپرے کر تے ہیں جس سے ان کی فصل ہر طرح کی بیماریوں، اور کیڑوں پتنگوں سے محفوظ رہتی ہے.

کوڑ تمے کے رس کو سپرے کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

کوڑ تُماں لے کر اسے چاقو یا چھری کی مدد سے چار ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے اور ہر ٹکڑے کو عام سپرے والی ٹینکی میں لیموں کی طرح ہاتھ سے نچوڑ دیا جاتا ہے. ایک ٹینکی میں کم از کم چار کوڑ تُمے نچوڑ لئے جاتے ہیں. اور ٹینکی کے پانی کو اچھی طرح مکس کر کے سپرے کر دیا جاتا ہے.
ملک ذوالفقار کو سب سے پہلے یہ طریقہ ان کے ایک دوست نے بتایا تھا جو اپنی کپاس کی فصل پر تمے کی سپرے کا تجربہ کر چکا تھا. ملک ذوالفقار نے اپنے تجربے کی کامیابی کے بعد اپنے بھائی کو بھی یہی مشورہ دیا.
ملک صاحب نے بتایا کہ میں تو کپاس پر سیزن میں دو مرتبہ سپرے کرتا ہوں لیکن میرے بھائی نے صرف ایک ہی مرتبہ سپرے کی اور اس کے باوجود بہت اچھے نتائج سامنے آئے.
ملک ذوالفقار نے یہ تجربہ مونگی کی فصل پر بھی کیا ہے اور نہائیت کامیاب رہا ہے. انہوں نے بتایا کہ جن دنوں کپاس یا مونگی کا سیزن ہوتا ہے، ان دنوں کوڑ تماں ہمارے علاقے میں عام مل جاتا ہے. جسے مفت میں حاصل کیا جاتا ہے.

ایک ایکڑ میں کتنی ٹنکیاں لگائی جاتی ہیں؟

ملک ذوالفقار نے بتایا کہ وہ ایک ایکڑ میں آٹھ ٹنکیاں لگاتے ہیں. آرام آرام سے سپرے کرتے ہیں تاکہ اچھی طرح پودوں کی دھلائی ہو جائے.
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ پانی سے کپاس کی فصل کو سپرے کر دیں اور پودوں کی اچھی طرح دھلائی کر دیں تو سفید مکھی مر جاتی ہے.
یہی سوال راقم نے ملک ذوالفقار سے بھی کیا.
اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب فصل پر تمے کا سپرے ہو جاتا ہے تو سفید مکھی اس کے اوپر بیٹھ ہی نہیں سکتی. اور سفید مکھی کے ساتھ ساتھ گلابی سنڈی وغیرہ کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے. ان کے خیال میں کوڑ تمے کی سپرے کرنے سے پھول ڈوڈی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے فصل کی پیداوار بڑھتی ہے.
علاقے کے حساب سے ان کی اوسط پیداوار 30 سے 35 من تک آتی ہے.

کسان حضرات کے لئے مشورہ!
کسانوں کے لئے مشورہ یہ ہے کہ اس مرتبہ کپاس کے ایک آدھ ایکڑ پر یہ تجربہ ضرور کریں.
کامیابی کی صورت میں اس طریقے کو اپنا یا جا سکتا ہے. اس سے ایک تو آپ کی مہنگی اور زہریلی ادویات سے جان چھوٹ جائے گی اور دوسرے فی ایکڑ پیداوار میں اگر دو چار من کا بھی اضافہ ہوجائے تو اور کیا چاہیئے؟





23/12/2020

Pakistan vs news Zealand
3rd t20
Highlights

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا اختتام پاکستان کی میچ میں جیت اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں جیت سے ہوا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہ...
23/12/2020

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا اختتام پاکستان کی میچ میں جیت اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں جیت سے ہوا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہدف دینا تھا لہذا کچھ ابہام موجود تھا۔ آج کل کی کرکٹ اور خصوصاً نیوزی لینڈ میں رنز جتنے زیادہ اتنے کم۔ گپٹل کو اب خود ہی پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ وہ بات نہیں رہی جو کبھی ہوتی تھی۔ ولیئم سن اور سائفرٹ فورم میں تھے مگر فہیم اشرف کی شان دار گیند بازی کا نشانہ بنے۔ فلپس بھی اچھا کھیلا مگر شاہین شاہ اس پر حاوی رہا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیون کون وے نے اپنا آپ خوب منوایا۔ شاداب کے خلاف مشکل میں پڑا، مگر باقی گیند بازوں کے خلاف وکٹ کے دونوں جانب خوب صورت سٹروکس کھیلے۔ انگریزی ضرب المثل یاد آئی:
Cometh the hour, cometh the man!
ڈیون کون وے بنیادی طور پر ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ کا کھلاڑی ہے، مگر اسے موقع ٹی ٹونٹی میں ملا۔ اینڈ ہی ٹُک اِٹ وِد بوتھ ہینڈز!

نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک نے کل مایوس کیا سوائے کگلائن بھائی کے۔ وہ اپنی توقعات پر پورا اترتے ہوئے سکون سے مار کھاتے رہے۔ حیدر علی کی وکٹ بھی ڈیرل مچل کے کھاتے میں لکھی جانی چاہیے۔ نیوزی لینڈ اور فتح کے درمیان ایک ہی شخص حائل رہا۔ محمد رضوان نے کمال اعتماد سے سٹروکس کھیلے اور اپنے ناقدین کو خوب جواب دیا۔ چوکے بھی شان دار تھے اور چھکے بھی۔ حفیظ کے ساتھ شراکت داری نے رضوان کو بھرپور اعتماد دیا۔ رضوان نے اپنی اننگز کو بہت اچھے سے pace کیا۔ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی بلے بازوں سے یہی توقع ہوتی ہے۔ بہرحال، کل کا میچ بھی بہت شان دار رہا۔

ہفتے سے ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے۔ دونوں ٹیمز نے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کا سکواڈ کم و بیش وہی ہے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف تھا۔ پاکستان البتہ بہت سی مشکلات کا شکار ہے، تاہم امید ہے کہ اظہر علی، فواد عالم، شان مسعود بلے بازی میں اور شاہین شاہ، محمد عباس اور یاسر شاہ گیند بازی میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔






23/12/2020

عماد وسیم گراونڈ سے کیوں چلا گیا
حفیظ شاداب سے
اسے کیوں جانے دیا
یہ گلی کرکٹ ہو رہی ہے کیا








23/12/2020

صبح جو سلام
الله پاڪ سڀني جو ڏينھن خوشين سان ڀري
آمين











18/12/2020

17/12/2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore Pakistan چلو پاکستان دیکھیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share