24/07/2023
پہاڑی علاقه میں سب کو احتیاط سے ڈرائیو کرنی چاہیے سب سے پہلی ذمہ داری اپنی ھے ۔ جان سے قیمتی کچھ نہیں ھے ۔
ہمارے بزرگ بچپن سے ہمیں سیر کے لیے پہاڑی علاقه میں ساتھ لے جاتے ۔ کار چلانےکی مجھے ہدایات دیتے ۔ جو میں نے پلے سے باندھ لیں اور کبھی ان سے روگردانی نہیں کی ۔
1کار چلاتے ہوئے اپنے اسٹئیرنگ کے درمیان سے آگے سڑک پر نظر رکھیں ۔ نظاروں پر توجہ نہیں دینی ۔ اگر بہت شاندار نظارے ہوں تو کار روک لیں سائیڈ پر لگا کر دیکھ لیں ۔
2دوران ڈرائیونگ گفتگو نہ کریں ۔
3نیند آئے تو ڈرائیو نہ کریں ۔ منہ دھو کر چاۓ پی لیں ۔
4 موڑ پر کار آهسته کر لیں کبھی تیز رفتاری میں موڑ نہ کاٹیں ۔
5اسی گئیر میں نیچے اتریں جس گئیر میں اوپر چڑھیں ۔ نیچے اترتے کلچ کا کم سے کم استعمال کریں ۔ ڈھلان پر رفتار نہ بڑھنے دیں ۔ گئیر چھوٹا ہو گا تو انجن کی طاقت سے رفتار کنٹرول میں رہے گی ۔
اپنی ساتھ بیٹھی بیگم کے حسین مکھڑے اور ان کے لمبے بالوں کو لہراتے نہ دیكهیں۔نوٹ آخری ہدایت میری جانب سے ھے ۔
حکومت اور ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اقدامات کیے جائیں جن سے سفر محفوظ ہو وہ بھی بری الذمہ نہیں۔ ہیں۔ موبائل فون پورے شمالی علاقہ جات
کی سڑکوں پر ميسر ہو ۔
برائے مہربانی اپنی، اپنے پیاروں اور دوسروں کی جان
کا خیال کریں