Jastaju e manzil

  • Home
  • Jastaju e manzil

Jastaju e manzil Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jastaju e manzil, Travel Company, .

.سنہری الفاظ
05/02/2024

.سنہری الفاظ

17/12/2023
15/12/2023

💔💔💔

20/11/2023

زمانہ وہ ہی اچھا تھا آج کی دنیا داری سے
ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی #غربت کیوں ھے؟
جواب ملا۔
میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا #لوگوں نے شور مچا رکھا ھے۔ ۔

۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل #خواہشات کا پورا نہ ہونا ہے۔

ہم نے تو غربت کے وہ #دن بھی دیکھے ہیں کہ اسکول میں #تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (مٹی) لگایا کرتے تھے۔۔

(سلیٹ) پر #سلیٹی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (بجری کا کنکر) استمعال کرتے تھے۔

اسکول کے #کپڑے جو لیتے تھے وہی عید پر بھی پہن لیتے تھے۔

اگر کسی شادی #بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے۔۔

کپڑے اگر پھٹ جاتے تو #سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے۔۔

جوتا بھی اگر #پھٹ جاتا بار بار سلائی کرواتے تھے۔۔

اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں #پلاسٹک کا ہوتا تھا۔۔

گھر میں اگر #مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ کسی سے #نمک مانگ کر لاتے تھے۔۔

آج تو ماشاء اللہ ہر گھر میں ایک ایک #ماہ کا سامان پڑا ہوتا ھے۔۔

مہمان تو کیا پوری #بارات کا سامان موجود ہوتا ھے۔ ۔

آج تو اسکول کے بچوں کے دو یا تین #یونیفارم ضرور ہوتے ہیں۔

آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں۔۔

ہمارے دور میں ایک چلتا پھرتا انسان جس کا لباس تین سو تک اور بوٹ دوسو تک ہوتا تھا اور جیب خالی ہوتی تھی۔۔

آج کا چلتا پھرتا نوجوان جو غربت کا رونا رو رہا ہوتا ھے اُسکی جیب میں تیس ہزار کا موبائل،کپڑے کم سے کم دو ہزار کے، جوتا کم سے کم تین ہزار کا...

غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں بتّی جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے۔

آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ھے..

اگر کسی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے تین جوڑے کپڑے یا عید کے لیے تین جوڑے کپڑے نہ سلا سکے وہ سمجھتا ھے میں
غریب ہوں۔

*آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ھے.*

*ہم ناشکرے ہوگئے ہیں, اسی لئے برکتیں اٹھ گئی ہیں.*

"سچ بات یہ ہے کہ پہلے درجہ بندی کم تھی معاشرتی اسٹیٹس کم و بیش ایک جیسا تھا ، توکل بہت تھا، باہمی ہمدردی زیادہ تھی، مل کر رہنا اچھا سمجھتے تھے جبکہ آجکل تنہائی پسندی ہے، علم کم مگر عمل بہتر تھا ۔
اس دور میں اللہ کی نعمتیں بدرجہا زیادہ ہیں لیکن اکثر شکر ، توکل اور باہمی تعلقات کمزور ہیں .
اللّہ کریم ہم سب کو کامل ہدایت بخشے آمین 😊

18/11/2023

سات وکٹیں لینے والا محمد شامی دراصل محمد سمیع ہے. س نہ بول سکنے والے بنگالیوں نے اسے شامی بنا دیا ہے. دراصل یو پی کی ٹیم میں کسی تعصب کی وجہ سے اسے سلیکٹ نہیں کیا جارہا تھا تو کوچ کے مشورے پر وہ کولکاتا چلایا. گنگولی نے اس کی شہرت سنی تو گراؤنڈ میں آئے. سمیع نے گنگولی کو کلین بولڈ کردیا. گنگولی نے اسے فوراً بنگال کی رنجی ٹیم میں شامل کرلیا. بنگالی اسے شامی کہتے اور اس نے بھی صبر شکر کرکے قبول کرلیا .
بنگلہ دیش کے منجورالاسلام، جہور الاسلام اور جُبیر حسین بھی بس اسی مجبوری کا نتیجہ ہیں.
بھارت کے اردو اخبارات "شامی" کو سمیع ہی لکھتے ہیں.
تنڈولکر کو ٹنڈولکر بھی انگریزی کی T اور انگریزوں اور ان کی نقل کرنے والے دیسی کمنٹیٹرز نے بنادیا ہے.
ایک اور بڑے بھارتی کھلاڑی کا نام تو پاکستان میں شاید ہی کبھی درست لکھا گیا ہو. ہمیشہ راہُل ڈریوڈ لکھا اور بولا گیا. حالانکہ اس کا درست نام... دراوڑ ہے. بھارت کے سبھی اردو اخبار یہی لکھتے ہیں.
یہ ڑ کو D سے لکھنے کا نتیجہ ہے. انگریزوں کے وقت سے ایسا لکھا جارہا ہے. پاکستان میں تو ابR یا rr سے لکھنے لگے ہیں لیکن بھارت میں D ہی چل رہا ہے.
وانکھیڈے سٹیڈیم بھی آپ نے بارہا پڑھا سنا ہوگا. یہ بھی دراصل وانکھیڑے سٹیڈیم ہے.
ہمارے مشہور اداکار لطیف کپاڈیا، دراصل لطیف کاپڑیا تھے، گجراتی میں کپڑے کا کاروبار کرنے والوں کو کاپڑیا کہتے ہیں.بزاز سمجھ لیں. کپاڈیا اتنا چلا کہ لطیف نے بھی قبول کرلیا.
اس ڑ اور D کے چکر میں کئی لفظ تو فحش بھی ہوجاتے ہیں. فلموں کے ناموں اور گانوں سے ہی کتنی مثالیں مل سکتی ہیں.

موہنجو ڈارو بھی بے معنی ہے. انگریزوں نے اپنے تلفظ کی مجبوری سے Mohenjo Daro لکھا تو ہم نے بھی اختیار کرلیا. یہ دراصل "موئیں جو دڑو" ہے یعنی مُردوں کا ٹیلہ. لیکن اب ہرجگہ غلط لکھا جارہا ہے.

🫂
17/11/2023

🫂

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jastaju e manzil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share