10/02/2024
ضلع نیلم کے شاردہ بازار میں آج صبح سویرے ایک ہوٹل کی بالائی منزل میں لگنے والی آگ نے پھیل کر 43 دوکانوں ،10ہوٹلز/گیسٹ ہاؤسز ، 10 کھوکھوں کو مکمل جلا ڈالا جبکہ جامع مسجد بھی شہید ہوئی ۔
ریسکیو 1122 ، پولیس ، مختلف اداروں کے اہکاران اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے مشترکہ کوشش کے زریعہ آگ پر قابو پایا ورنہ آگ پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی جس سے ناقابل تلافی نقصان ہو جاتا۔ أک لگنے کی وجوہات معلوم کرنے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس فیس بک پیج کی وساطت سے ہماری بالخصوص ضلع نیلم کی عوام سے اپیل ہے بارشوں اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ لکڑی جلاتے وقت حد درجہ احتیاط کرین اور رات کے وقت کسی صورت میں آگ یا انگیٹھی ، گیس ہیٹر یا بجلی کا ہیٹر کمرہ ،مکان یا کسی بند جگہ مں میں جلتا ہوا نہ چھوڑیں ۔
شکریہ