Mezban Tourism

  • Home
  • Mezban Tourism

Mezban Tourism We are here for all tourists from Pakistan in KPK and specially in Azad Kashmir.

15/07/2023

15/07/2023
13/07/2023

PAYE Meadows View Makra peak
Kagahn valley

13/06/2023

Neelum valley
Azad Kashmir

19/05/2023

Apricot Form Chitral ❤️🇵🇰

06/05/2023

Immit valley ishkoman ghizer

06/05/2023

Towards at Babusar Top💚💚

Aizaali

30/04/2023

Saral Lake - Neelum Valley AJK ❤️

26/04/2023

نیلم ویلی کی سیر و تفریح کرنے کا آسان طریقہ:
نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نیلم ویلی آنے کے لیے اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس ہائی وے مری سے ہوتے ہوئے آئیں۔ ایکسپریس ہائی وے کے اختتام پر بائیں جانب مری روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا سفر جاری رکھیں۔ (ہزارہ سے آنے والے معزز مہمان ہزارہ موٹر وے کا استعمال کریں)
خبردار- (اسلام آباد سے تقریباً 2 گھنٹے کے فاصلے پر نیلم پوائنٹ کے نام سے دریائے جہلم کے کنارے سیاحوں کو نیلم ویلی کا دھوکہ دینے کے لیے ایک کاروباری مرکز کھلا ہوا ہے جس کا آزاد کشمیر یا نیلم ویلی سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یاد رکھیں یہ جگہ آزاد کشمیر یا نیلم ویلی قطعاً نہیں ہے. لہٰذا دھوکہ کھانے سے بچیں)
اسی مقام کے پاس کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد ریاست آزاد جموں و کشمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ کوہالہ سے تقریباً ایک گھنٹہ کے فاصلے پر مظفرآباد شہر واقع ہے۔ سیاح حضرات اپنے وقت کے حساب سے فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے رات مظفرآباد میں قیام کرنا ہے یا نیلم ویلی کی طرف نکلنا ہے۔ عموماً رات کے وقت نیلم ویلی کا سفر سیاحوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں تو رات مظفرآباد میں قیام کیجئے۔ مظفرآباد شہر میں 2500/3000 روپے فی کمرہ سے لے کر پی- سی ہوٹل تک ہر معیار کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں اور آپ کا ارادہ آگے بڑھنے کا ہے تو مظفرآباد شہر کی مرکزی شاہراہ یا براستہ نلوچھی گوجرہ بائی پاس روڈ چہلہ بانڈی کی طرف نکل جائیں ۔ چہلہ بانڈی سے نکل کر آپکا نیلم ویلی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ راستے میں مختلف ٹورسٹ پوائنٹس (دھنی واٹرفال، نیلم جہلم ڈیم، لائین آف کنٹرول چلہانہ کا وزٹ کرتے ہوئے تقریباً 3 گھنٹے بعد آپ کنڈل شاہی پہنچ جائیں گے. کنڈل شاہی واٹرفال وزٹ کرنے کے بعد رات کا قیام کنڈل شاہی، کٹن یا آٹھمقام کریں. ان مقامات پر متعدد گیسٹ ہاؤسز سیاحوں کی رہائش کے لیے موجود ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے یا ان جگہوں پر رہائش کے لیے جگہ موجود نہیں تو آپ آٹھمقام سے 35 منٹس کے فاصلے پر کیرن یا پھر اپر نیلم کے مقام پر بھی قیام کر سکتے ہیں۔ اپر نیلم گاؤں کو نیلم ویلی کی سیاحت میں ایک خاص مقام حاصل ہے جو کہ اسکی خوبصورتی اور لائن آف کنٹرول کے بالکل سامنے ہونے کی وجہ سے ہے.
رات کے قیام کے بعد اگلی صبح ناشتہ وغیرہ کرنے کے بعد اگر آپکا ارادہ رتی گلی جھیل کا ہے تو کیرن سے تقریباً 30 منٹس کے فاصلے پر دواریاں گاؤں سے ایک لنک روڈ رتی گلی جھیل کی طرف جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی نہیں ہے تو دواریاں سے جیپ کرائے پر لے لیں جو تقریباً 10 سے 12 ہزار روپے میں مل جاتی ہے۔ اگر آپکا پیدل ٹریکنگ کا ارادہ ہے تو اپنے ساتھ انرجی فوڈز جیسے انرجی بسکٹ، انسٹنٹ پاؤدر جوسز، دودھ وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی سوغات کلچہ بھی کافی کار آمد رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی ہے تو بھی کوشش کریں کہ دواریاں سے کسی مقامی ڈرائیور کو ساتھ رکھ لیں جو مناسب دیہاڑی پر مل جائے گا۔ رتی گلی روڈ پر نا تجربہ کار حضرات خود ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
دواریاں سے رتی گلی بیس کیمپ جہاں تک گاڑیاں جا سکتی ہیں تقریباً 18 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ 18 کلو میٹر کا فاصلہ تقریباً 2.5 سے 3 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ رات قیام رتی گلی بیس کیمپ میں کریں جہاں آپ اپنے ٹینٹ بھی لگا سکتے ہیں، بصورت دیگر بیس کیمپ میں مناسب کرائے پر ٹینٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں رات کے قیام کے بعد صبح بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل کی طرف پیدل ٹریکنگ کریں، بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل تقریباً 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اپنی زندگی کا حسین ترین دن رتی گلی جھیل پر گزار کر دن کو موسم کی صورتحال کا اندازہ کرنے کے بعد 12 بجے تک واپس بیس کیمپ پہنچیں اور پھر واپس دواریاں کا سفر شروع کر دیں. دواریاں پہنچ کر شاردہ کے لیے نکل جائیں۔ دواریاں سے شاردہ کا فاصلہ تقریباً 2 گھنٹے کا ہے۔ یاد رکھیں دواریاں سے آگے سڑک کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے، لہٰذا محتاط ڈرائیونگ کریں۔ رات کا قیام شاردہ میں کریں، جہاں بہت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آپ کا آگے جانے کا ارادہ ہے تو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ شاردہ سے تقریباً 1.5 گھنٹے کے بعد کیل پہنچ جائیں گے، اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کریں اور کیل سے بذریعہ چیئرلفٹ اڑنگ کیل کے لیے روانہ ہو جائیں. چیئرلفٹ کے بعد تقریباً 35 سے 40 منٹس کا ہائیکنگ ہے. (یاد رکھیں کہ چیئرلفٹ اکثر مغرب سے پہلے پہلے بند ہو جاتی ہے)
رات قیام اڑنگ کیل کریں اور صبح سویرے اٹھ کر خوبصورت وادی کا نظارہ کریں۔ اس کے بعد کیل واپس آکر کیل سے بذریعہ جیپ یا ذاتی 4WD گاڑی تاؤبٹ کے لیے نکل جائیں۔ کیل سے تاؤبٹ کا فاصلہ 40 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جو تقریباً 3 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ کوشش کریں رات قیام تاؤبٹ کے پرفضا مقام پر ہی کریں، اگر آپکا ارادہ واپسی کا ہے تو دن کو تقریباً 2 بجے واپس کیل کی جانب نکل آئیں۔ کوشش کریں رات واپس کنڈل شاہی یا کٹن پہنچ جائیں.
رات قیام کے بعد اگلی صبح اٹھیں اور براستہ جاگراں بابون ویلی کی طرف نکل جائیں. جاگراں تک آپ کی اپنی کار جا سکتی ہے یا پھر آپ کٹن سے ہی 4WD گاڑی لے جائیں جو کے 10 سے 12 ہزار تک مل جائے گی. آپ آدھے گھنٹے میں جاگراں پہنچ جائیں گے. جاگراں سے تقریباً 2 گھنٹے میں آپ بابون ویلی پہنچ جائیں گے اور پہنچتے ساتھ ہی آپ کی زبان سے پہلا لفظ جو نکلے گا وہ کچھ یوں ہو گا.
''واہ بابون تیری کیا بات ہے''
دن بھر اللہ پاک کی قدرت کے نظارے کرنے کے بعد رات واپس قیام کٹن کریں.
اگلی صبح ناشتہ کرنے کے بعد کنڈل شاہی واٹرفال کے نظارے کرتے ہوئے واپسی کا سفر شروع کر دیں. اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو

کچھ ضروری گزارشات:
1. کیونکہ نیلم ویلی پہاڑی علاقہ ہے، انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں. اور سپیشلی نیند کی حالت میں مسلسل ڈرائیو کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
2. نیلم ویلی آتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق گرم شال، گرم کپڑے، جیکٹ، ٹوپی، دستانے اور جرابیں ضرور ساتھ رکھیں۔
3. چونکہ نیلم ویلی میں ہسپتال وغیرہ تک جلدی پہنچنا ممکن نہیں ہے اس لیے اپنے ساتھ ایمرجنسی میڈیسنز جیسے بخار، زکام، دست، الٹی، قبض وغیرہ کی ادویات، پٹیاں اور پائیوڈین وغیرہ بھی ساتھ رکھیں۔
4. رتی گلی اور بابون ویلی سطح سمندر سے انتہائی بلندی پر واقع ہے لہٰذا اپنی جلد کو الٹرا وائیلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے اچھے معیار کی سن بلاک کریمز ضرور ساتھ رکھیں۔
5. دریائے نیلم کی موجیں انتہائی طاقتور اور خطرناک ہیں لہٰذا دریا، ندی نالوں میں اترنے سے گریز کریں، ایک سیلفی یا کسی بھی نالے یا لکڑی کے پل پر ایک تصویر کا شوق آپ کی جان لے سکتا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں۔
6. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران اس علاقے کے قدرتی حسن کا خیال کریں اور اپنے ساتھ لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا کے ریپرز کو وہاں پھینکنے کے بجائے کسی شاپنگ بیگ میں رکھ کر اپنے ساتھ واپس لے جا کر کسی مخصوص جگہ پر ڈسپوز کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
7. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران وہاں کے مقامی لوگوں کی عزت اور پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بغیر اجازت کسی گھر یا عورت کی تصویر نہ بنائیں، یہ آپ کے لیئے جھگڑے اور بدمزگی کا سبب بن سکتا ہے۔
8. یہ کہ 4WD گاڑی کے علاوہ کوئی بھی گاڑی کچی یا سولنگ والی سڑکوں پر لے جانے کی کوشش مت کریں کیونکہ یہ آپکی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔۔
نوٹ: یہ ایک جنرل ٹور ہے باقی بھی اس کے علاوہ بہت ساری جگہیں ہیں وزٹ کرنے کے لیے جن میں شونٹھر ویلی، چٹہ کٹھہ جھیل، پتلیاں جھیل، گٹیاں جھیل، سرال جھیل وغیرہ قابل ذکر ہیں.
ہم نیلم ویلینز تمام معزز مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے نیلم ویلی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں

Beauty Of Tao Bat Neelam Valley AJK 🇵🇰June 2022
03/04/2023

Beauty Of Tao Bat Neelam Valley AJK 🇵🇰
June 2022

زندگی بس ایک ہی بار ملتی ہے۔ ایک سال میں کم از کم ایک ٹوور پلان ضرور بنایں۔ سارا سال رزق کے پیچھے، مسائل کے حل، دنیاوی ک...
03/04/2023

زندگی بس ایک ہی بار ملتی ہے۔
ایک سال میں کم از کم ایک ٹوور پلان ضرور بنایں۔
سارا سال رزق کے پیچھے، مسائل کے حل، دنیاوی کام کاج میں گزارتے ہیں تو کم از کم سال کی تین سو پینسٹھ ایام میں سے تین دن اپنے لیے گزاریں۔
دیکھیں خدا کی قدرت، کتنا پیارا دیس ہے اپنا، لوگ پوری دنیا سے ڈالر، ریال، یورو، خرچ کر آتے ہیں ہمارا جنت نظیر ملک دیکھنے تو ہم کیوں نہ دیکھیں
Arangkel Nellum velley Azad Kashmir ❤️

03/04/2023

Liswa bypass

Stay there in your Summer Holidays
03/04/2023

Stay there in your Summer Holidays

نیلم آزاد کشمیر گرمیوں کی چھٹیاں یہاں گزاریے نہ ٹریفک کا رش نہ مہنگے ہوٹل پر سکون ماحول قدرتی مناظر
01/04/2023

نیلم آزاد کشمیر گرمیوں کی چھٹیاں یہاں گزاریے نہ ٹریفک کا رش نہ مہنگے ہوٹل پر سکون ماحول قدرتی مناظر

Now You can enjoy your eid there
29/03/2023

Now You can enjoy your eid there

پیر چناسی مظفرآباد
27/02/2023

پیر چناسی مظفرآباد

25/02/2023

Seewen, Switzerland. Photo by Doounias | IG:

مری چھوڑیں،حویلی کہوٹہ آئیں آزاد کشمیر کاسب سے خوبصورت ضلع ہےیہاں کمروں کا کرایہ 4 ہزار سے 40 ہزار نہیں لیاجاتا یہاں گاڑ...
14/01/2023

مری چھوڑیں،حویلی کہوٹہ آئیں
آزاد کشمیر کاسب سے خوبصورت ضلع ہے
یہاں کمروں کا کرایہ 4 ہزار سے 40 ہزار نہیں لیاجاتا یہاں گاڑی کو دھکہ لگانے کے پیسے ہرگز نہیں لیے جاتے۔یہاں اگر کوئی راستہ پوچھے تو اسے غلط راستہ نہیں بتایاجاتا ۔ یہاں ایک بندہ آرام سے ایک سو روپے میں ناشتہ کرلیتا ہے
حویلی کہوٹہ میں انڈہ پانچ سو روپے کا نہیں ملتا بلکہ صرف بیس روپے میں ابلا ہوا انڈا مل جاتا ہے،یہاں اگرآپکے ساتھ خواتین ہیں تو آپ سے لڑائی نہی کیجاتی بلکہ ہربندہ آپکو عزت دے گا حویلی میں پانی کی بوتل 500 روپے کی نہیں ملتی بلکہ چشمے کامیھٹا پانی فری میں مل جاتا ہے یہاں انسانیت ہے،مری کی طرح مردہ ضمیروں کی بستی نہیں۔اگر یہاں خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوجائے تو پورے ضلع کی فضاء سوگوار ہوجاتی ہے۔اگر آپ کو برف انجوائے کرنے کا شوق ہو تو حویلی کا علاقہ بھیڈی سے زیادہ برف اور کہیں نہیں پڑتی،یہاں برف پوش پہاڑ بھی میدان بھی اور سرسبز کھیت اور پاک انڈیا بارڈر ایک ساتھ دیکھیں۔حویلی کے پاس رانی باغ اور بیشمار خوبصورت علاقے بھی دیکھنےکو ملیں گے یہاں کے لوگ نہایت پرامن مخلص اور مہمان نواز ہیں
کبھی آو تو سہی حویلی دیکھو تو زرا کیسا ہے میرا حویلی تمہیں کس نے کہا مری جاو،مری میں تو بندر رہتے ہیں۔بلند پہاڑ ہیں۔آنکھیں ہیں کہ پہاڑ کی دوسری جانب دیکھ ہی نہیں پاتیں۔جس کی وجہ سے انسان تنگ نظر ہو جاتا ہے۔
کبھی آو نہ میرے حویلی تیری آنکھوں کی پیاس بجھاوں تیری نظر کو وسعت دوں۔
کبھی آو نا دیکھو تو ذرا میرے حویلی میں ہوٹل نہیں ہیں کیونکہ یہاں مہمانوں کو پیسے لے کر کھلایا نہیں جاتا۔
آ تو سہی دیکھ تو ذرا میرے کہوٹہ جیسی جگہ دنیا میں کہاں۔جہاں جنگل بھی ہو اور ویرانہ بھی ہو اور دریا بھی،
آبادی بھی ہو اور جنگلی حیات بھی۔ایک شب میرے پہاڑوں میں گزار کر تو دیکھ،ایک رات یہاں خیمہ لگا کر تو دیکھ،اس کی ٹھنڈی ہوائیں اور خاموشی تجھے جوانی کی بہاریں پھر سے لٹا نہ دے تو کہنا۔
جس موسم میں تم دمے کے مریضوں کی طرح سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے کبھی آو اس موسم میں، رات کے پچھلے پہر دکھن کی ہوا تمہیں ماں کی طرح سلا نہ دے تو کہنا۔
کبھی آو تو سہی تمہیں شام کے وقت جانوروں کے گلے میں بندھی ٹلیوں اور بانسریوں کی آوازوں سے دنیا کے ہر غم سے بے غم نہ کردوں تو کہنا۔
آ تجھے پہاڑوں کی چاندنی کا پرکیف منظر اور جنگلات کی وسعت دکھاکر،تیری تنگ نظری کو وسعت دوں
#

29/12/2022

Snowfall in kashmir is start any who want to visit and stay there in very cheap budget

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mezban Tourism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share