THAL

THAL Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from THAL, Tourist Information Center, .

06/02/2023

ضلع بھکر جیسے پسماندہ ضلع میں کوئنز کولیکشن جیسی مہنگی ہابی جس کو سراہنے کیلئے بھی لوگ کنجوسی سے کام لیتے ہوں،
وہاں نوجوان خاص طور پر بچوں میں اس شوق کا پایا جانا اچنبھے کی بات ہے۔
قابل احترام محمد ذیشان مہدی جیسے کولیکٹر کیلئے اہل بھکر سے کم از کم پچاس شیئر تو حق بنتا ہے۔
انشااللہ محمد ذیشان مہدی کی کولیکشن پر جلد ہی ویڈیو آپ لوگوں سے شیئر کروں گا۔

تھل دی شاندلےوالا کےنوجوان *ڈاکٹر وسیم برخردار جهمٹ* ایف سی پی ایس کا امتحان پاس کر کے علاقہ تھل کے پہلے کنسلٹنٹ کارڈیال...
14/12/2022

تھل دی شان
دلےوالا کےنوجوان *ڈاکٹر وسیم برخردار جهمٹ*
ایف سی پی ایس کا امتحان پاس کر کے علاقہ تھل کے پہلے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ (ماہر امراض دل) بن گئے ہیں ۔۔

24/09/2022

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر سے فارغ التحصیل طلباء مختلف شعبہ جات میں ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
ان ہیروں کو چمکانے میں نہایت قابل اور محنتی اساتذہ کرام کی محنت شامل ہے۔انہی قابل اور محنتی اساتذہ کرام میں سے ایک حافظ محمد سرور صاحب بھی ہیں۔
جنہوں نے ہمیشہ اپنے طلباء کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ان کی شخصی اور دینی راہنمائی میں ہمیشہ آگے رہے
بہترین مشوروں اور بہتر راہنمائی فرماتے ہیں۔
ملنساری اور وقت کی پابندی حافظ صاحب کا طرہ امتیاز رہی ہے۔
بلاشبہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول انہی جیسے عظیم اساتذہ کرام کی بدولت ضلع بھکر کی ایک عظیم درسگاہ مانی جاتی ہے۔

22/08/2022
صحرائے تھل کی آندھی کے بارے میں پاک و ہند کے نامور ادیب و شاعر تلوک چند محروم نے 1920 کی دہائی میں کلورکوٹ قیام کے دوران...
28/07/2022

صحرائے تھل کی آندھی کے بارے میں پاک و ہند کے نامور ادیب و شاعر تلوک چند محروم نے 1920 کی دہائی میں کلورکوٹ قیام کے دوران ایک نظم "آندھی " کے نام سے تخلیق کی تھی جس پر بعد میں مغربی پاکستان کے چیف جسٹس ،جسٹس رستم کیانی نے بھی اظہار خیال کیا تھا۔جسٹس رستم کیانی 1930 میں بحثیت سب ڈویژنل مجسٹریٹ تحصیل بھکر میں تعینات رہے۔

صحرائے تھل کی آندھی کے حوالے سے ایک دلچسپ پہلو سابق چیف انجینئر اریگیشن پنجاب رمیض احمد ملک نے اپنی خود نوشت میں عام فہم مگر دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔رمیض احمد ملک 1948 سے 1951 کے دوران بھکر میں بطور ایس ڈی او کنسٹرکشن تھل کینال پراجیکٹ کے انچارج رہے۔

تھل(تھل چوٹیالی سے تھل ساگر دوآب کی کہانی)ہمارے خطے میں تھل نام کی شخصیت سب سے پہلے مکران بلوچستان میں کلہوڑا خانوادے می...
26/07/2022

تھل
(تھل چوٹیالی سے تھل ساگر دوآب کی کہانی)
ہمارے خطے میں تھل نام کی شخصیت سب سے پہلے مکران بلوچستان میں کلہوڑا خانوادے میں پیدا ہوئی۔ جن کا نام میاں تھل مشہور و معروف ہوا۔ عرب سے جب کلہوڑا عباسی مکران میں وارد ہوئے تو بلوچ قبائل نے ہمیشہ کی طرح ان خانوادوں کی پذیرائی کی۔ بہت سے قبائل ان کے عقیدت مندوں میں شامل ہوئے۔ میاں تھل نے اپنے عقیدتمندوں کے ساتھ سب سے پہلے مغربی مکران سے مشرقی مکران کے علاقے کراہ بیلہ کی طرف ہجرت کی اور میاں تھل کی اولاد نے وہاں سے سندھ کی طرف کوچ کیا اور آنیوالی صدیوں میں کلہوڑا سلطنت کی بنیاد رکھی گئی۔
بلوچی زبان میں پہاڑی سطح مرتفع میدان کو تھل کہتے ہیں۔ یہی وجہ ھے کہ تھل نام کے علاقے بلوچستان میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اور انہی علاقوں سے ماخوذ تھل چوٹیالی ضلع بھی اپنا وجود رکھتا تھا۔ سبی کے مغرب سے نکلتی ایک پہاڑی ندی کا نام بھی تھل ھے جو دکی سے ہوتے ہوئے تھل میدان میں شادوزئی کے علاقوں کو سیراب کرتی ھے۔ بلوچستان کے قدیم ترین آثار میں لونی ، ترکھڑ اور تھل کے آثار ہیں۔
سندھی زبان میں تھل اونچی جگہ ، ریت کے ٹیلوں یا برج کو کہتے ہیں۔ تھر پارکر کے علاقے میں ڈھاٹکی زبان سے تھر لفظ ریتلے صحرا کیلئے مستعمل ھے جو صحرائے تھر مشہور ھے۔
تھل ساگر دوآب جیسا کہ نام سے ظاہر دو دریاؤں (سندھ و جہلم) کے بیچ کا ایک ریتلا صحرا ہے۔ جو دریائی علاقوں سے بلند ھے اور اس کے کچھ علاقے جنہیں پٹی کا رقبہ کہا جاتا ھے انتہائی زرخیز اور کاشت کیلئے مشہور ہیں۔ اس تھل نے اپنا عروج پندرھویں صدی میں اس وقت دیکھا جب ریاست ملتان کی طرف سے بلوچ قبائل نے خراسان و ملتان کے بیچ ایک دفاعی لائن کھینچی۔ شورکوٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ایک دفاعی و ریاستی بندوبست کے تحت علاقے آباد کئے گئے۔ اور ان میں بلوچ اقوام کے ساتھ ساتھ سندھ و چولستان سے آئے قبائل نے اپنی اپنی جھوک آباد کی۔ چوبارہ، نواں کوٹ، فتح پور، حیدرآباد تھل، منکیرہ، اچ گل امام، جمالی بلوچاں، خانپور، دلیوالا، ڈب بلوچاں، نوتک ، بھکر ، دریا خان سمیت مختلف علاقے بسائے گئے۔
تھل میں آباد ہوئے ان قبائل میں کوئی مکران سے آیا تو کوئی بکھر سے کوئی ٹھٹہ سے تو کوئی روہی چولستان اور سبی سے۔ ان تمام قبائل کی معاشرت نے اس بیاباں کو بنایا تھل جو کسی کو اپنے آبائی وطن کی سطح مرتفع لگا تو کسی کو ریتلے ٹیلوں سے بھرا صحرا۔ اتفاق کی بات یہ بھی ھے کہ تھل میں آباد تل وطنی قبائل کی اکثریت کلہوڑا خاندان اور سید مہدی جونپور کے عقیدت مندوں میں سے ہیں اور یوں یہ تمام حوالے تھل کے تاریخی و معاشرتی ارتقاء کے حوالے سے انتہائی اہم و معتبر ہیں۔
تاریخ کے کسی بھی طالب علم کیلئے کسی علاقے کی وجہ تسمیہ جاننا ایک اولین ترجیح ہوتا ھے جو تحقیق کی ایک سمت متعین کر دیتا ھے۔

(وادی سندھ کے سرا اور سرائیکی وسیب کے تھل کے نام)

اقتباس۔۔۔
1. A historical & descriptive report on thal chotiali
2. Discovering Sindh 's past
3. Antiquities of Sindh
4

10/07/2022

وڈی عید دیاں مبارخاں

10/05/2022
29/04/2022

100 Shares to respect Pharma Re presentative

26/04/2022
20/04/2022
17/04/2022

صحرائے تھل
پنجاب پاکستان کے ایک صحرا کا نام ہے۔ یہ سلسلہ کوہ نمک کے جنوب میں دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے درمیان میانوالی، بھکر، خوشاب جھنگ لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں واقع ہے۔ اصل میں یہ تھل ان چھ اضلاع میں ایک مثلث بناتا ہے اور مظفر گڑھ جا کر ختم ہوتا ہے۔ اس کی شروعات ضلع خوشاب کے صدرمقام جو ہر آباد سے ہوتی ہے اورتحصیل قائد آباد کےخوبصورت گاؤں اوکھلی موہلہ کے مقام پر شروع ہوتا ہے پھر ضلع میانوالی میں ہرنولی کے قریب سے شروع ہو جاتا ہے۔ خوشاب سے میانوالی کو ملانے والی ریلوے سے جنوب میں سارا علاقہ تھل صحرا کا ہے۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ کا حامل یہ علاقہ اب کہیں سر سبز ہو رہا ہے مگر اس کی اصل ثقافت زوال پزیر ہو رہی ہے اور اکثر علاقوں سے مٹتی جا رہی ہے۔ ہر طرف ریت کے ٹیلے ٹبے ہیں۔ پانی اور آبادی کم ہیں۔ صحرا‎ئی پودے اور جانور پائے جاتے ہیں۔ دونوں دریاؤں کے اس درمیانی علاقے کو سندھ ساگر دو آب کہتے ہیں۔ تھل کے لوگوں کا رہن سہن بہت خوبصورت ہے۔ دریائے سندھ سے نکالی ہوئی ایک نہر اور لوگوں کی شدید محنت تھل کو آہستہ آہستہ زرعی علاقے میں بدل رہی ہے۔ راولپنڈی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی تھل سے ہو کر گزرتی ہے۔

اسلام علیکممِٹھڑی سنگت کوں فجریں خیر....!!13 رمضان المبارک ــــــ 2 وســـاکھ
15/04/2022

اسلام علیکم
مِٹھڑی سنگت کوں فجریں خیر....!!
13 رمضان المبارک ــــــ 2 وســـاکھ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share