26/07/2024
آپ اسلام آباد ہیں اور اگر آپ کا بجٹ کم ہے اور آپ دو دن سیر کے لئے جانا چاہتے ہیں تو وادی لیپہ کے لئے نکل جائیں۔ وادی
لیپہ کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں۔
1- جگہ انتہائی خوبصورت اور ٹھنڈی ہے۔ جون کے مہینے میں بھی دن کے وقت گرم کپڑے اور رات کو کمبل یا رضائی کی ضرورت پیش آتی ہے۔.
2- اس جگہ ٹورسٹ کا بالکل رش نہیں ہوتا اور 4-5 گیسٹ ہاؤس دستیاب ہیں جو آپ کو بہت ہی مناسب دام پہ رہائش اور کھانا عزت سے فراہم کریں گے۔
3- یہاں پہنچنے کے لئے بائیک، کار، کیری ڈبہ، ہائی ایس یا کوسٹر کسی بھی چیز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے، روڈ مکمل کارپٹ ہے اور وادی لیپہ کے آخری گاوں تک آپ اپنی گاڑی پہ با آسانی پہنچ سکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ پہ جانا چاہیں تو وہ بھی با آسانی دستیاب ہے۔
4- یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار اور با اخلاق ہیں۔
۔۔۔یہاں کے قابل دید مقامات کی فہرست درج ذیل ہے۔۔۔
لیپہ ویلی ٹاپ
🌿وادی لیپا ایک قابل کاشت وادی ہے جو آزاد جموں و کشمیر، پاکستان کے ضلع ہٹیاں بالا میں واقع ہے۔ یہ دارالحکومت مظفرآباد سے تقریباً 83 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اور اسلام آباد سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وادی نوکوٹ، کاسر کوٹ، داو خان، لیپا اور چنانیاں سیکٹرز میں تقسیم ہے۔
ریشیاں سے لیپہ سفر براستہ برتھواڑ گلی سے جو سب سے پہلا مشہور سیاحتی اور بلند ترین مقام آتا ہے وہ لیپہ ویلی ٹاپ (برتھواڑ گلی ٹاپ) کے نام سے مشہور ہے. ریشیاں سے جب آپ لیپہ کے لیے نکلتے ہیں تو آپ کا سفر بلندی کی جانب شروع ہوتا ہے اور ایک گھنٹے بعد آپ سب سے بلند ترین مقام لیپہ ٹاپ پر پہنچ جاتے ہیں.