Buraq Travel & Tours

  • Home
  • Buraq Travel & Tours

Buraq Travel & Tours Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Buraq Travel & Tours, Tour Agency, .

اہم اعلان رمضان غیر ویکسین شدہ زائرین کو سعودی عرب  میں داخل ہونے کی اجازت ہے مملکت میں آنے والوں کے لیے کورونا وائرس سے...
25/03/2022

اہم اعلان رمضان
غیر ویکسین شدہ زائرین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہے
مملکت میں آنے والوں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہے غیر ویکسین شدہ زائرین کو کسی بھی قسم کے ویزہ کے ساتھ مملکت سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت۔۔ 👈2:-مملکت سعودی عرب میں کورونا وائرس کیوجہ سے جو پابندیاں لگی تھیں وہ سب اٹھا لی گئی ہیں۔ 👈3:-وزارت صحت نے مقامی ویکسینیشن مہم کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔جس میں ویکسینیشن کی شرح 99% تک پہنچ گئی ہے اور COVID-19 مثبت کی شرح 5% سے بھی نیچے ہے۔

14/01/2022

insha'Allah
Umrah Package coming soon

24/08/2021

جو لوگ حرمین شریفین (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) کی زیارت عمرہ کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد سفر عمرہ پر روانہ ھونےچاھتے ہیں وہ یہ ہدایات ضرور پڑھ لیں، شاید کسی کا بھلا ھو جائے۔۔

ہمارے ایک دوست جناب غلام مرتضیٰ صاحب جو کہ مکہ مکرمہ میں ڈرائیور کے فرائض انجام دیتے ہیں وہ ابھی 20 دن پہلے عمرہ کر کے تشریف لائے ہیں، انہوں نے یہ باتیں ہمیں بتائی ہیں،
جو لوگ پہلے عمرہ یا حج کر چکے ہیں انکے لئے بھی یہ ماحول بالکل اچھوتا اور نیا ھو گا۔

1: اگر خانہ کعبہ میں عمرہ کی نیت سے داخل ھونا چاھتے ہیں تو آپ کے پاس انڈرائیڈ موبائل ھونا چاھئے اور اس پر انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ "توکلنا" ایپلیکیشن انسٹال ھونی چاھئے اور اگر مسجد نبویﷺ میں داخل ھونا چاھتے ہیں تو "اعتمرنا" ایپلیکیشن انسٹال ھونی چاھئے۔

2: ان ایپلی کیشنز پر آپ کی رجسٹریشن ھونی چاھئے اور داخلے کا میسج موجود ھونا چاھئے۔

3: خانہ کعبہ میں داخلے کا ٹائم ٹیبل میسج کی شکل میں جو آپ کے موبائل پر آئے گا، آپ اسی وقت میں ھی خانہ کعبہ داخل ھو سکتے ہیں، اور داخلے کے بعد سے 3 گھنٹے کا ٹائم آپ کے پاس ھو گا۔ 3 گھنٹے بعد انتظامیہ آپکو خانہ کعبہ سے نکال دیں گے،

4: تین گھنٹے کے اندر اندر آپ نے طواف اور سعی اور عمرہ کو مکمل ادا کرنا ھے۔

5: نماز ادا کرنے کے لئے آپ کو علیحدہ میسج کے ذریعے اجازت لینا ھو گی۔

6: کرونا وائرس کی ویکسین (جو سعودی گورنمنٹ کے متعین کردہ ھو) کا سرٹیفیکیٹ آپکے موجود ھونا چاھئے۔

7: آپ صحت مند اور تندرست ھونے چاھئیں، بیمار لوگوں کو داخل نہیں ھونے دیا جائے گا۔

8: پہلے عمرے کے لئے محرم کا ساتھ ھونا لازمی شرط تھی، اب اکیلی خاتون بھی عمرے پر جا سکتی ھے۔

9: 60 سال یا اسے زیادہ عمر کے لوگوں کو عمرے یا حرمین میں داخلے کی اجازت نہیں ھے۔

10: جو وقت آپکو حرم میں داخلے کا دیا جائے گا آپ اس سے پہلے حرم میں داخل نہیں ھو سکتے، یعنی اگر آپکا ٹائم 9 بجے س 12 بجے کا ھے تو آپ 8:30 بجے داخل نہیں ھو سکیں گے۔

11: ایک مرتبہ اگر آپ مطاف سے نکل گئے تو دوبارہ داخل نہیں ھونے دیا جائے گا، چاھے آپ نے واش روم جانا ھو یا کوئی اور مجبوری ھو۔

12: عمرہ کے لئے جانے والوں پہلے بھی کھانا پینا کم کرنے کا کہا جاتا تھا، تاکہ بار بار واش نہ جانا پڑے اور اب تو اسکی زیادہ پابندی کرنی ھو گی۔

13: حرم شریف کے اردگرد کافی ہوٹل اور دوکانیں ہیں لیکن بوجہ کرونا وائرس اکثر بند ہی رہتے ہیں، اور کھانے کے لئے دور دور جانا پڑ سکتا ھے، اور یہ بھی عین ممکن ھے کہ جہاں کھانا ملے وہ باسی بھی ھو اور مہنگا بھی ھو، لہذا حرم جانے سے پہلے کچھ نہ کچھ کھانے پینے کا بندوبست ضرور رکھیں۔

14 : پانی پینے کے لئے کولر جو حرم میں جگہ جگہ رکھے ہوتے تھے اب اٹھا لئے گئے ہیں، طواف کے بعد پانی پینا ھو انتظامیہ کے کچھ لوگ گھوم رھے ھوتے ہیں جو آپکو پانی دے دیں گے۔

15: طواف کے بعد مقام ابراہیم پر جو نفل ادا جائے جاتے تھے، اب آپکو نوافل ادا کرنے کی اجازت نہیں ھو گی، لہذا نوافل ادا کرنے کے لئے پہلے صفا مروا پر پہنچ جائیں اور سعی سے پہلے کوئی مناسب جگہ دیکھ کر نفل ادا کر لیں۔

16: حجر اسود اور حطیم کو بند کر دیا گیا ھے، اور کسی کو قریب آنے کی اجازت نہیں۔

17: حرمین کا باہری صحن وہ جگہ ھے جہاں اب آپ نمازیں بھی ادا کر سکتے ہیں اور زیادہ دیر بیٹھ سکتے ہیں، اور واش روم بھی قریب ہیں۔

18: کرونا وائرس کی وجہ سے دوکانیں بند ھونے کی وجہ سے جو اکا دکا دوکان کھلی ھو گی وہاں چیزیں سستی لیکن خراب ملنے کا چانس ھے، کھجوریں بھی کافی سستی ہیں لیکن تسلی کر کے اچھی نسل کی کھجوریں خریدیں۔

19: مصلے ٹوپیاں اور تسبیحیں وغیرہ وہاں سے نہ خریدیں بلکہ پاکستان سے خریدیں، یہاں سے آپکو سستی مل جائیں گی، وہاں سے صرف کھجوریں اور آپ زم زم جتنا ھو سکے اٹھائیں، کیونکہ یہ وہاں کی سوغات ہیں۔

20: اپنے گھر اور ملک سے ھی اپنے لئے کچھ نہ کچھ اشیائے ضروری ساتھ ضرور لے جائیں۔

شئیر کیجئے تاکہ جانے والے دوستوں کی راہنمائی کی جا سکے۔۔

اللّٰہ رب العالمین ہم سب کو بار بار سہولت کے ساتھ مقبول حاضری نصیب فرمائے، آمین.

سعودی عرب کا تمام ممالک سے کثیر تعداد میں حجاج کرام کو حج پر بلانے کی حتمی تیاری آخری مراحل میں داخل انشاءاللہ بہت جلد ا...
10/05/2021

سعودی عرب کا تمام ممالک سے کثیر تعداد میں حجاج کرام کو حج پر بلانے کی حتمی تیاری آخری مراحل میں داخل انشاءاللہ بہت جلد اچھی خبر ملے گی

  has announced on Sunday the   will be held this year following health and safety requirements due to the pandemic.  ht...
09/05/2021

has announced on Sunday the will be held this year following health and safety requirements due to the pandemic. https://saudigazette.com.sa/article/606473

Saudi Arabia has announced on Sunday the Hajj will be held this year following health and safety requirements due to the pandemic.

09/05/2021

*سعودی عرب نے 17 مئی کو فلائٹ شیڈول اوپن ہونے کا اعلان کردیا ہے*
جس میں کچھ شرائط سعودی حکومت نے لازم قرار دئیے ہیں.
1: توکلنا ایپ پر اپنی سعودی عرب اینٹری اور رجسٹریشن چیک کرنا. یہ پسینجر کے اقامہ پاسپورٹ نمبر اور ڈیٹ آف برتھ موبائل نمبر نیشنیلٹی وغیرہ ریکارڈ ڈالنے سے ہو جاتی ہے.
جو کہ کسی بھی صورت میں یہ کمپملیٹ نہیں ہوتی. اور نہ توکلنا ایپ کام کرتا ہے.
2: جس پسینجر نے ویکسین کی دو ڈوز کمپملیٹ کر چکی ہو. جو 1 مہینہ سے پہلے نہیں ہو سکتی. اسلئے کے ویکسینیشن کا ریکارڈ آنلائن پاسپورٹ نمبر کے ذریعے چیک کیا جاتا ہے. اس میں کسی قسم کا جھوٹا ریکارڈ نہیں بن سکتا. مطلب یہ لمبا پراسیس ہے.
3: جس شخص کو 6 ماہ پہلے کورونا ہو چکا ہو اور اس کا اس کے پاس میڈیکل ریکارڈ موجود ہو. جس میں 2 ڈوز ویکسن کا بھی کا ریکارڈ لازم موجود ہو.
یہ بھی بہت مشکل ہے.
4: 18 سال سے کم عمر بچے جا سکتے ہیں اقامہ والے میں کوئی بھی 18 سال کا بچہ نہیں ہوتا.
مطلب سعودی عرب ڈائریکٹ فلائٹ پر پسینجر کا جانا انتہائی مشکل ہے.

10/04/2021

السعودیہ کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ
ہفتہ 10 اپریل 2021 17:27

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح جاسر کی سربراہی میں سعودیہ ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ہے جس میں آئندہ ماہ سے بیرونی پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے ممکنہ اقدام کے حوالے سے تیاریوں پر بحث کی گئی ہے۔
ویب نیوز سبق کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فضائی سروس کی بحالی کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے جن میں ائیر لائن کی حدمات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز شامل تھیں۔
مزید پڑھیں

وزیرٹرانسپورٹ نے ادارے کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے مقررہ ایس او پیز کے تحت عمل کرنے کے اقدام کو سراہا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے اندرون ملک پروازوں کےدوران کورونا ایس اوپیز پرعمل کرتے ہوئے ایئرلائن کے مسافروں کا ہرطرح سے خیال رکھنے پر ادارے کی آپریشنل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے 17 مئی کو مملکت کے تمام فضائی ، بری اور بحری راستے کھولنے کا عندیہ دیا گیا تھا اس حوالے سے سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے آئندہ ماہ کےلیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

30/01/2021
15/01/2021

سعودی عرب نے 31مارچ سے ملک کے تمام ائیرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں کے سوا دیگر ممالک کو فلائٹ آپریشن کی اجازت ہوگی، جن ملکوں میں کورونا کا پھیلاؤ ہوگا ان کے شہریوں کے کیس کی جانچ پڑتال ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کے مسافروں کیلئےکوروناایس اوپیز پر مکمل لازمی ہوگا، سعودی حکومت کی قائم کمیٹیاں ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئےحج وعمرہ کےامکانات روشن ہوگئے ہیں۔

01/11/2020
31/10/2020

‏بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی پہلی پرواز اتوار کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی- نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور سب لوگوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کی خاطر احتیاطی تدبیر کے طور پر عمرہ و زیارت کے پروگرام معطل کردیے گئے تھے-

30/10/2020
30/10/2020

سعودی کونسلیٹ نے آج پاکستان کا پہلا عمرہ ویزا آٹھ ماہ بعد جاری کر دیا

26/10/2020

السلام وعلیکم
آپ تمام دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان سے باضابطہ عمرہ آپریشن انشاءاللہ یکم نومبر 2020 سے شروع ہو جائیگا جو کہ محدود پیمانےسے شروع ہو کر بتدریج نارملایئز ہوتا جائیگا۔ اور ہو سکتا ہے شروع میں 50 افراد کی ایک ساتھ گروپ ٹریولنگ ہو اس لیئے آپ سے گزارش ہے کہ
نومبر کی ٹریولنگ کے لئے ہم سے رابطہ کریں

ویزہ-ہوٹل-ٹرانسپورٹ اور دیگر سروسز چارجز سے جلد آپکو مطلع کر دیا جائے گا۔
مزید تفصیلات جیسے ہی موصول ہونگی آپ کو مطلع کر دیا جائیگا:

26/10/2020

Alhamdullilah

25/10/2020

سعودی حکومت نے عمرہ کے لئے تجاویز مرتب کر لی جس کا باقاعدہ اعلان ھونا باقی ھے

مقامی عمرہ کے لئے مندرجہ ذیل نئے طریقہ کار اپنائے گئے ہیں جن کے بعد غیر ملکی عمرہ کے ساتھ ساتھ آئندہ حج 2021 کے لئے بھی توقع کی جارہی ہے۔

صحت کی اسکریننگ:
1. عمر 18-65 (مقامی) اور 18-50 (غیر ملکی) کے درمیان
2. غیر مستحکم ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر ، کمزور مدافعتی نظام ، پلمونری بیماری ، جگر کی بیماری اور موٹاپا کی بیماری جیسے لوگوں کو دائمی بیماریوں کا سامنا نہیں ہے۔
3. کوویڈ 19 مفت ہر مقام پر تھرمل اسکینرز یعنی ائیرپورٹ ، شمسی ، ہوٹل ، حرامین۔

عمرہ / نمازی ریزرویشن:
1. توواکالنا اور ایٹمرنا ایپس کے ذریعہ تمام تحفظات۔
عمرہ کی مدت کو 7 دن (مکہ مکرمہ میں 4 اور مدینہ منورہ میں 3) کردیا گیا ہے جس میں آمد اور روانگی کے دن بھی شامل ہیں۔

نقل و حمل:
1. جی اے سی اے کی ہدایات کے مطابق مسافروں کی ہوائی جہاز میں تبدیلی۔
حجاج کو براہ راست مکہ مکرمہ جانے کے لئے بسوں میں لایا جائے گا۔ اسی بسوں میں سامان اٹھایا جائے گا۔
4. ماسک کے ساتھ 45 سیٹر بس میں 21 مسافروں کو اجازت دی گئی ہے۔ ہر استعمال کے بعد بسوں کی صفائی / جراثیم کشی کی جائے گی۔
مسافر (جدہ مکہ مدینہ) سفر کے دوران بس نہیں رکے گی اور بس میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔

رہائش:
1. عمارت / ہوٹل کی اجازت کی گنجائش کا نصف حصہ
2. دو افراد فی کمرہ
3. ہر کمرے میں ٹیلیفون ہاٹ لائن وزارت صحت کے ایس اے کی براہ راست نگرانی میں متعلقہ پیرامیڈکس عملہ کے ساتھ میڈیکل آفیسر ، تمام سہولیات کے ساتھ الگ تھلگ مرکز کے طور پر ایک منزل کو محفوظ کیا جائے
5. تھرمل سکینر ، سینیٹائزر ، اندراج کے مقام پر ماسک۔ سیکیورٹی عملہ عمرہ ، نماز ، ریاض الجنہ ، سلام کے لئے صرف ان لوگوں کے لئے عمارت سے باہر جانے کی اجازت دیتا ہے جن کے پاس تصریح ہے۔
7. صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات۔ روزانہ فرشوں ، سیڑھیاں اور دروازوں کے ہینڈلز کی نس بندی۔
8. ایک ہی پرواز کے مسافروں کو ایک عمارت / منزل میں رکھا جائے۔
9. ہر حاجی کا روزانہ درجہ حرارت اور جسمانی چیک اپ۔

کھانا:
دن میں تین بار کمرے میں کسی بھی کھانے کو کھانے کی سہولیات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
2. عمارت میں کھانا کھایا جائے۔
3. بوتل والا پانی / آبے زمزم۔
باورچی خانوں کی مناسب صفائی / نسبندی جہاں کھانا پکایا جائے۔

عملہ:
1. معاون عملہ سمیت تمام عملے (ٹی ٹی پی ، بلڈ جی ، فوڈ) کو بھی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کے ساتھ کوویڈ 19 میں دکھایا جائے گا اور رہائش / نقل و حرکت / خوراک سے متعلق صحت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔
2. اضافی عملہ خاص طور پر ہر عمارت میں الگ تھلگ مراکز کے لئے صفائی ستھرائی ، بلڈنگ اسٹاف ، کمروں اور پیرا میڈیکس میں فوڈ ڈیلیوری کے لئے تعینات کیا جائے گا۔

12/10/2020

الحمداللہ وزارت حج و عمرہ سعودی عرب کی طرف سے ہوٹلز اور عمرہ کمپنیوں کو سرکاری طور پر اطلاع دی گئی ہے کہ عمرہ کیلیے انٹرنیشنل معتمرین کی آمد نومبر میں شروع ہو گی۔
اس نشریاتی میمو میں کہا گیا ہے کہ تمام ہوٹلز اور عمرہ کمپنیاں اپنے اپنے انتظامات مکمل کریں۔۔ اب امید کی جاتی ہے کہ سلسلہ ان شا اللہ جلد شروع ہو گا۔

مستقبل میں عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمند دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے نام، شہر کا نام، واٹس نمبر ہمارے مندرجہ ذیل ای میل یا واٹس پر بھیج دیں تا کہ انہیں بروقت اطلاعات پہحنتی رہیں۔

WhatsApp: 03009316369. .. 03003124011

11/10/2020

🎅

09/10/2020

سعودی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ہمارے پاس عمرہ عمرہ کا اچھا اور محفوظ آغاز ہے اور یکم نومبر 2020 سے ہم بین الاقوامی عمرہ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے اس خط میں سعودی عمرہ کمپنیوں اور ہوٹلوں کو آنے والے سیزن کے لئے تیار رہنے کو کہا اور عمرہ کمپنیوں سے بھی تمام ضروری دستاویزات کا انتظام کرنے کو کہا۔.

09/10/2020

کہیں بھی بکنگ سے پہلے سعودی عرب کی جناب سے واضع پالیسی کے اعلان کا انتظار کریں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buraq Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share