09/01/2025
سنو ٹریکنگ مکڑا پیک، پائے میڈوز، کاغان ویلی
چار دن برفباری کے پیچھے بھاگتے بھاگتے بھی جب برف نہ ملی تو ارادہ کیا مکڑا ٹریک ایڈونچر کا، گوجرانوالہ سے پتریاٹہ پہنچے مگر برف نہ ملی، پتریاٹہ دو دن گزار کر نتھیا گلی پہنچے برف نہ ملی، نتھیا گلی سے وادی شوگراں پہنچے برف نہ ملی، شوگراں ایک رات گزار کر اگلی صبح پائے میڈوز کا ٹریک شروع کیا، پائے میڈوز پہنچے تو آخرکار برف مل ہی گئی، لیکن دل کو سکون پھر بھی نہ ملا کہ پائے میڈوز سے مکڑا ٹریک کی خوبصورتی اپنی طرف کھینچ رہی تھی تو پھر ہم چل دئے مکڑا ٹریک پر کہ تھوڑی ہمت اور سہی تاکہ دیدار ہوسکے مزید نئے جہانوں کا۔
ویسے تو میں خود کو ایک اچھا ٹریکر سمجھتا ہوں اور مکڑا ٹاپ ٹریک بہار کے موسم میں بارہا کر بھی چکا ہوں مگر سنو ٹریکنگ کا یہ تجربہ کافی عرصے کے بعد تھا اور ایک ڈر سا تھا، کیونکہ میں Asthma کا پیشنٹ ہوں، ایسی صورتحال میں سنو ٹریکنگ مائنس ٹمپریچر میں وہ بھی پائے میڈوز 9500 فٹ اور مکڑا پیک 12750 فٹ کی بلندی کی ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا، لیکن میں ایک بات جانتا ہوں کہ میری بیماری کا واحد علاج جدوجہد ہے، میں اپنا انہیلر ہارڈ ورکنگ، واکنگ، رننگ، ہائکنگ، ٹریکنگ کو سمجھتا ہوں، ایسے ٹریک میرے لئے وبال جان تو ہوتے ہی ہیں لیکن یہ سٹرگل ہی میری زندگی کی ضمانت بھی ہے۔
اس مہم جوئی میں میرے ساتھ کزنز سکواڈ تھا، وضاح، شامی، شرجیل، مبشر اور احتشام سب کی ہمت اور ساتھ نے اس ٹرپ کو 2025 کا پہلا بہترین ٹرپ بنا دیا، ایسے مواقع ہی ہیں جو ہمارے اپنوں کیلئے ہماری یاد اور محبت کا باعث بنیں گے۔ ان شاء اللہ
بیگم صاحبہ اتنے دن خوب مزا لیتی رہیں کہ ہم برفباری دیکھے بغیر واپس آجائیں گے لیکن ہم جو ٹھان لیں وہ کئے بغیر کہاں لوٹتے ہیں، دِکھی پھر برف؟ 😂
بوائز کو بھی میرا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ اگر یہ ٹرپ "مسٹر ٹریول ایڈونچر کمپنی" آرگنائز نہ کررہی ہوتی تو وہ برف دیکھے بِنا ہی واپسی کی راہ لیتے 😁
نوٹ: جنوری شروع ہوجانے کے باوجود بیشتر پہاڑی علاقوں میں ابھی تک برفباری کا نہ ہونا انتہائی حد تک تشویشناک ہے، مقامی لوگوں کیلئے بہت سی پریشانیوں کا باعث ہے، کلائیمیٹ چینج پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، گلیشیرز ختم ہونے کو ہیں، صاف پانی کا بحران سر اٹھا رہا ہے جبکہ ریاست اور ادارے اپنی ہی عوام پر ظلم و ستم میں مشغول ہیں۔
شہیر احمد