16/09/2017
✨✨✨ *انمول موتی* ✨✨✨
24 ذی الحجہ 1438ه مطاب15 ستمبر 2017ء ✨ملفوظ: *شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ*)
🕋 *پردہ کا فائدہ اور بے پردگی کا نقصان*..🕋
*’’ایک یونیورسٹی کے پروفیسر جو بڑے متبع سنت اللہ والے تھے چند طلباء کے ساتھ ٹرین میں کہیں جارہے تھے ۔ طلباء نے پردہ کے متعلق کہا کہ پردہ ایک غیر ضروری چیز ہے، اس میں کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ بغیر پردہ کے بھی مرد اور عورت پاکیزہ رہ سکتے ہی۔۔۔۔۔ پروفیسرصاحب نے اپنے تھیلے میں سے ایک لیموں🍋 نکال کر طلباء کو دکھایا کہ اس کو دیکھ رہے ہو یہ کیا ہے؟ طلباء نے کہا کہ جی ہاں یہ لیموں ہے 🍋۔ اس کے بعد پروفیسر صاحب نے چاقو 🔪 نکال کر اس کے دو ٹکڑے کر کے دِکھایا کہ اب دیکھ رہے ہو یہ کیا چیز ہے؟ طلباء نے کہا کہ جی ہاں لیموں ہے بس فرق اتنا ہوگیا کہ اب اس کو دیکھ کر ہمارے منہ میں پانی آگیا ہے۔ پروفیسر صاحب نے کہا کہ پہلے لیموں پردہ میں تھا اور اب بے پردہ ہے۔ بے پردگی سے یہ فرق پڑگیا۔ عورت جب بے پردہ ہوتی ہے تو فتنہ شروع ہوجاتا ہے یہاں تک کہ نوبت زِنا تک پہنچتی ہے۔ زِنا کا سبب بے پردگی ہے۔ اگر شریعت کے مطابق پردہ ہوتو زِنا ہوہی نہیں سکتا۔.*
(ملفوظات: خزائن معرفت ومحبت)
www.HazratMeerSahib.com | www.HazratFerozMemon.org
Hazratwala Meer Sahib is the Most Senior Khalifa of Hazrat Molana Shah Hakeem Muhammad Akhtar Sahab RA, He Spent 46 Years in the Company of his Shaikh.