09/12/2023
آج شام کو میں بالٹی مور ٹاون سنٹر میں گیا تو وہاں یہ دیکھ کر حیران ھو گیا کہ یہاں کے مقامی لوگ فلسطین کے لیے بہت بڑا احتجاج کر رھے تھے ۔
اور وہ سارے کے سارے یہاں کے مقامی لوگ تھے اور کسی کا بھی تعلق کسی مسلم ممالک یا فلسطین سے نیہں تھا۔۔
پولیس کی بہت ذیادہ تعداد موجود تھی اور روڈ کی ایک سائیڈ مکمل بند تھی ٹریفک بہت سلو تھی لیکن وہ لوگ اپنا پر امن احتجاج کر رھے تھے ۔۔
اور ہر ایک نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مذہب رنگ نسل اور زبان سے بلا تر ھو کر ظلم کے خلاف کھڑے تھے اور حکومت سے بلا خوف و خطرے کے اپنا احتجاج نوٹ کروا رھے تھے اس کو کہتے ھیں حقیقی آزادی اور قانون
ھمارے ہاں جو امریکہ کے بارے میں منفی پروپگنڈا کیا جاتا رہا ھے یہاں عقیدت کچھ اور ھے ۔۔
آپ کو حق حاصل ھے کہ آپ حکومت کے خلاف سر عام بات کر سکتے ھیں آپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کوئی بھی بٹ کع سکتے ھیں