07/03/2024
جب آپ کوئی کام کرنے کا ارادہ کر لیں تو اس میں جتنی بھی رکاوٹیں ہوں اگر آپ کا ارادہ آنے والی مشکلات پہ غالب رہے تو یقیناً آپ ا پنی منزل پا لیتے ہیں لیکن پختہ ارداے کے باوجود بھی اکثر کچھ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں کہ آپ کو منزل سے صرف چند قدم دور نا چاہتے ہوئے بھی اپنے آپ کو حالات کے سپرد کرنا پڑتا ہے ایسا ہی کچھ واقعہ ہمارے ساتھ پیش آیا ارادہ یہ تھا کہ میرانجانی ٹاپ پر جائیں گے پتہ تھا کہ مشکلات آیئں گی ان کا سامنا کرنے کے لیے بلکل تیار تھے لیکن منزل سے چند قدم دور برف سے لدے پہاڑوں میں جہاں صرف برف ہی برف تھی ٹریک کہیں نظر آتا اور کہیں ایسے گم ہو جاتا کہ جیسے یہاں پر آج سے پہلے کسی انسان نے قدم ہی نہ رکھے ہوں کوئی قدم ایسا نہ ہوتا جس کے نیچے زمین ہوتی، ہر قدم تب تک نہ اٹھایا جاتا جب تک قدموں کے نیچے برف جم نہ جاتی، جو قدم برف پر رکھتے اندازہ نہ ہوتا کہ کہاں جا کے رکے گا، اگلا قدم اٹھا بھی پائیں گے کہ نہیں، ایسے حالات میں چلتے ہوئے جب سامنے دیکھتے تو راستے کی بجائے صرف برف ہی نظر آ تی بس پھر منزل سے چند قدم پیچھے رستہ ٹنڈولتے ٹنڈولتے رستہ کھو بیٹھے جو ٹریک تین گھنٹے میں کرنا تھا ساڑھے پانچ گھنٹے مسلسل چلنے کے بعد بھی کسی منزل تک نہ پہنچا سکا۔ جب یقین ہو گیا کہ جہاں چل رہے ہیں یہ راستہ کبھی بھی ہمیں منزل تک نہیں پہنچائے گا حوصلے تب بھی سامنے نظر انے والے پہاڑ کی چوٹی جو اب بلکل سامنے نظر آ رہی تھی (میرانجانی)کی طرح بلند تھے دوبارہ سے راستہ ٹنڈو لنا شروع کیا تو اچانک سے جب گھڑی پر نظر پڑی تو پتہ چلا کہ ساڑھے پانچ گھنٹے ٹریکنگ کرنے کے بعد اب تو شام ہونے میں صرف ایک ڈیڑھ گھنٹہ ہی بچا ہے اور شام ہوتے ہی درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے بس پھر آپس میں مشورہ کیا کہ کیا کیا جائے اور مشکل ترین نہ چاہتے ہوئے فیصلہ یہ ہوا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جو ہم سب نے مل کے کیا تھا اور مجھے پورا یقین ہے کہ ایسا کرنا کوئی بھی نہیں چاہتا تھا، ضروری نہیں زندگی میں آپ جو چاہیں آپ کو ملے کئ دفعہ مشکل ترین کوشش کے باوجود بھی آپ کو منزل نہیں ملتی اس کا یہ مطلب نہیں آپ کوشش کرنا چھوڑ دیں ہم واپس تو آ گئے لیکن بہت کچھ سیکھا ہم نے سیکھا کہ ہر دفعہ جیتنا ہی ضروری نہیں ہوتا اگر اتنی کوشش کے باوجود آپ منزل تک نہیں پہنچ پائے تو اس میں یقیناً آپ کے لیے کوئی بہتری ہے جو آپ کو نہیں پتا، اور سب سے بڑھ کر ہم نے کوشش کرنی سیکھ لی کہ اصل معنوں میں کوشش کرنا کس کو کہتے ہیں ہمارا کوشش کرنے کا پیمانہ پہلے سے کئ گناہ زیادہ ہو گیا کہ اس حد تک بھی کوشش کی جا سکتی ہے۔
(الحمد للّٰہ یا اللّٰہ تیرا بے حد شکر ہے)
(موبی ایڈونچر ٹورز)