Pak Hiking

Pak Hiking Hiking To The Heights of Beauty

College Staff Tour to     June 2022
08/06/2022

College Staff Tour to
June 2022

PAK HIKERSAugust 2020سفر شمشال بے مثال !! سفروں کی وحشتوں کا احوال تو کبھی سن۔۔۔                   تمھیں تلاش کرتے کرتے ...
18/09/2020

PAK HIKERS
August 2020
سفر شمشال بے مثال !!

سفروں کی وحشتوں کا احوال تو کبھی سن۔۔۔
تمھیں تلاش کرتے کرتے میں خود سے کھو گیا

تمہارا سچ ہی آخری سچ نہیں،
دنیا میں اور بھی سچ ہیں،

انھیں تلاش کرنے کے لئے "سیاحت" پر نکلو۔

' مستنصر حسین تارڑ '

Pak Hikers                      Aug2020                   وادیء شمشال بے مثال کا سفر                                    ...
14/09/2020

Pak Hikers
Aug2020

وادیء شمشال بے مثال کا سفر
اور
یزغل گلیشیئر سے واپسی
کی تلخ یادیں

زندگی تیرے تعاقب میں ہم
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں۔۔۔۔

بہادر فوجی صرف جنگ جیت جانے والی فوج ہی میں نہیں ہوتے ہار جانے والی فوج میں بھی ہوتے ہیں اور جنگ میں شکست کے بعد ان بہادروں میں سے جن چند خاص بہادروں کی جو حالت ہوتی ہے ہماری حالت بھی بالکل ویسے ہی تھی۔۔۔
ہماری ترکش میں ہمہ وقت پڑے رہنے والے ہمت کے تمام تیر ختم ہو چکے تھے۔ حوصلوں کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر بکھر چکے تھے۔ امید کے چراغ بجھ چکے تھے۔ لہذا اس بے سامانی کی حالت میں بیچ رستے میں آرام کرنے کے علاوہ دوسری کوئی آپشن نہیں تھی۔

آسانیوں سے پوچھ نہ منزل کا راستہاپنے سفر میں راہ کے موتی تلاش کرذرے سے کائنات کی تفسیر پوچھ لےقطرے کی وسعتوں میں سمندر ت...
13/09/2020

آسانیوں سے پوچھ نہ منزل کا راستہ
اپنے سفر میں راہ کے موتی تلاش کر
ذرے سے کائنات کی تفسیر پوچھ لے
قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر

2018

"PAK HIKERS TEAM"                             اگست2020             'سفر شمشال بے مثال کی یادوں کی ایک                   ...
13/09/2020

"PAK HIKERS TEAM"

اگست2020

'سفر شمشال بے مثال کی یادوں کی ایک
خوبصورت جھلک'

" بوجھ میں اگر محبت نہ ہو تو بے شک ایک تنکے کا ہو۔۔۔۔
برداشت نہیں ہوتا۔ "

مستنصر حسین تارڑ

02/09/2020


"" شمشال بے مثال ""
اگست 2020

" حصہ دوم "
# تخیلاتی تصاویر #

' کیا تخیلاتی تصاویر باتیں بھی کرتی ہیں؟ '

ایسی تصاویر 'کہ جو تخیلاتی عکس پیش کرنے کے ساتھ انھیں دیکھنے والوں سے ہم کلام ہونے کی اہلیت بھی رکھتی ہوں' کے حصول کے لئے درج ذیل طریقہ کار اختیار کرنا اشد ضروری ہے۔

1۔ بسلسلہ ٹور کسی بھی ایسی وادی یا مقام کا چناؤ کریں، جہاں آپ کو منزل مقصود کے حصول کی خاطر جیپ ٹریولنگ ۔ ٹریکنگ اور ہائیکنگ کرنا پڑے۔

وجہ ! وہاں آپ کو نیچرل بیوٹی اور تخیلاتی تصاویر کا ماحول باآسانی فراہم ہو جائے گا۔

2۔ لانگ ٹریولنگ ۔ ٹریکنگ ۔ ہائیکنگ بسا اوقات انسانی طبیعت میں چڑچڑا پن پیدا کر دیتی ہیں۔ اس کیفیت کو خود پر ہرگز حاوی نہ ہونے دیں۔

3۔ ایک دوسرے سے اختلاف کی وجہ تلاش کرنے کے برعکس باہمی تعاون ۔ قربت ۔ محبت کو فروغ دے کر ایک مکمل ٹیم بن کر رہیں۔

4۔ باہمی مشاورت سے کسی ایک دوست کو گروپ لیڈر بنا لیں۔

5۔ سفر میں اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ دوران سفر کھانا کھانے ۔ آرام کرنے (سونے) کے لئے گھر جیسا ماحول دستیاب نہیں ہو سکتا۔

6۔ گروپ لیڈر کی مشاورت میں مثبت انداز میں اس کا ساتھ دیں۔

7۔ گروپ لیڈر کی اتباع کر کے اس کے لئے معاملات کو آسان اور سادہ بنانے کی کوشش کریں۔

آپ کی باہمی محبت و خلوص

آپ کا باہمی مشاورتی ماحول

آپ کا ایک دوسرے کے لئے جذبہ ایثار
اور اس کا
' عملی مظاہرہ '

نہ صرف آپ کے سفر و ٹور کو یادگار اور خوبصورت بنانے کا
" ضامن " ہے،
بلکہ آپ کی تصاویر کو ایسا رنگ دے گا کہ آپ کی انفرادی و اجتماعی تصاویر نہ صرف آپ کے پرخلوص رویوں کی 'روداد' بیان کرتی دکھائی دیں گی بلکہ ایک ایک تصویر تخیلاتی جھلک کے ساتھ ساتھ انھیں دیکھنے والوں کو آپ کی باہمی الفت - محبت اور خلوص سے لبریز سیاحتی داستانیں سناتی نظر آئیں گی۔

: انشاءاللہ :

اگست 2020حصہ اول  !!                    " تخیلاتی تصاویر "یہ تصویر ہمارے گائیڈ جنید نے بنائی تھی۔اس میں 0% ایڈیٹنگ نہیں ...
01/09/2020

اگست 2020
حصہ اول !!

" تخیلاتی تصاویر "

یہ تصویر ہمارے گائیڈ جنید نے بنائی تھی۔
اس میں 0% ایڈیٹنگ نہیں ہوئی۔
کسی DSLR کیمرہ سے نہیں لی گئی۔
صرف آئی۔فون سے لی گئی ہے۔
گائیڈ ہر گز فوٹو گرافر نہیں تھا۔

ہمارے گروپ میں 'جو 14 افراد پر مشتمل تھا' سے اکثر نے اسے اپنے اپنے فیس بک پیج کی زینت بنایا۔ مذکورہ تصویر بلاشبہ سابقہ 10سالہ سیاحتی ٹورز کے دوران لی جانے والی تصاویر میں سے ایک خوبصورت گروپ فوٹو کے طور منتخب کی جا سکتی ہے۔ البتہ ہمارے ایک انتہائی اہم اور قابل قدر بھائی کی غیر موجودگی کے باعث میں اسے ایک مکمل گروپ فوٹو ماننے سے قاصر ہوں۔ لیکن باوجود اس کے اس کی نیچرل بیوٹی اور تخیلاتی کشش کو نظر انداز کرنا بھی نا ممکن ہے۔

تخیلاتی تصاویر بنانا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟

دور حاضر میں اگر ہر فرد کے پاس ایک اچھا کیمرہ نہیں تو ایک عدد موبائل فون بمع کیمرہ ضرور میسر ہے۔
پاکستان میں ٹورزم کو بہت تیزی سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ فیملیز ۔ نوجوان بچے ، بچیاں ۔ حتی کہ پاکستانی بوڑھے بھی اب کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔
فی زمانہ فیس بک ۔ انسٹا گرام اور بہت سی سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر اپنی اپنی خوبصورت ترین تصاویر اپ لوڈ کرنے کی دوڑ میں اب کوئی ایک بھی پیچھے نہیں ہے۔ ہر ایک اس خواہش میں مبتلا دکھائی دیتا ہے کہ اس کی تصویر /ان کی تصاویر تخیلاتی لک کے علاوہ قدرتی خوبصورتی کا عکس پیش کرے/کریں۔

بسلسلہ تخیلاتی تصاویر مندرجہ ذیل شرائط پر عمل کرنا از حد ضروری ہے۔

1۔ سب سے پہلے اپنی ذات کے لئے وقت نکالنا ہو گا۔
(خواہ آپ کی سروس ۔ نوکری ۔ کاروبار کی جو بھی نوعیت ہے۔)

2۔ سفر پر نکلنا ہوگا۔
(آغاز سفر کی دعا ۔ اپنی سکت کے مطابق صدقہ ۔ دوران سفر نماز ترک نہ کرنے کی نیت و ارادہ پرسکون اور secure سفر کی شرط ہے۔)

3۔ ٹریکنگ اور ہائیکنگ کرنے والے گروپ کو جوائن کر لیں۔
(خود کو انسانی مزاج ۔ رویے برداشت کرنے کا عادی بنائیں)

4۔ سفری معاملات و مشکلات سے دل برداشتہ ہونے کی بجائے انھیں انجوائے کرنا سیکھیں۔

5۔ گلگت بلتستان کی وادیء شمشال کو اپنی منزل بنا کر چلتے بنیں۔

" جاری ہے "

اس پوسٹ کا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ شمشال وادی کے علاوہ کسی بھی دوسرے مقام پر قدرتی خوبصورتی موجود نہیں ہے۔ سارا پاکستان قدرت کے حسن و جمال سے بھرا پڑا ہے۔ البتہ مذکورہ بالا الفاظ سے میرا مقصد فقط اپنے سفر کی حسین یادیں شئیر کرنا ہے۔

 Yazgal Glacier, Shimshal Valley, Aug 2020.
25/08/2020


Yazgal Glacier, Shimshal Valley, Aug 2020.

Para Motor Gliding at Chakwal. July 2020
26/07/2020

Para Motor Gliding at Chakwal. July 2020

  Some clicks 2019, Kumrat Valley
24/04/2020


Some clicks 2019, Kumrat Valley

 Ever best click 2018. Do you know the name of this Lake?
22/04/2020


Ever best click 2018. Do you know the name of this Lake?

 Water reflects back what stands perfect before it. 😊~Nusrat Ali ~ .
18/04/2020


Water reflects back what stands perfect before it. 😊~Nusrat Ali ~
.

 Being together lessens the pain, shortens distances, and increases joy. (2019)
02/04/2020


Being together lessens the pain, shortens distances, and increases joy. (2019)

31/03/2020

Memories (2019)
"It's the magic of the River which makes you go rafting either you boat inside or travel along it."
Nusrat Ali

Kumrat Valley
21/02/2020

Kumrat Valley

15/10/2019

Address


51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Hiking posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Hiking:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share