09/03/2024
آج برطانیہ میں میرے ایک گورے Colleague نے مجھ سے ایسا سوال کیا کہ پہلے سوشل میڈیا پہ صرف لکھی گئی وہ تحریر شاید ہزاروں دفعہ نظروں سے گزری ہو لیکن جو آج محسوس ہوا کہ شاید اب مسلمان کا دوسرے مسلمان پہ حق شاید سلام کے جواب تک ہی رہ گیا ہے
اس کے الفاظ کچھ یوں تھے
You know there are 50 plus Muslim countries in the world. What’s happening in Palestine Gaza….. Women Children are being killed everyday. You Muslims are fighting with each other on your religious beliefs internal matters.Muslims have forget about their history. How they fought for themselves.
میں اپنی کم عقلی ، کم فہمی اور کمزور انگریزی کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کر رہا تھا کہ مزید پوچھے جانے والے سوال نے اقبال کا شعریاد دلا دیا
شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلمان نابود
ہم یہ کہتے ہیں تھے بھی کہیں مسلم موجود
وضع میں تم ہو تو تمدن میں ہنود
یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کہ شرمائیں یہود
Even Pakistan and Iran has nuclear Power. Many of Muslims countries have strongest economy but they cannot sit on one table why. Muslims are just protesting in different countries that’s it.
Protest سے یاد آیا ہم نے کشمیر کے لئے بھی آدھاگھنٹہ دھوپ میں کھڑےہو کر آزاد کروانے کی کوشش کی تھی
ہم اس پُر ہمت عمل کے بعد آخری مراحل یعنی بدوعاؤں پر تو آ گئے ہیں پہلے احتجاج اور مذمت تھی اور اب اسرائیل کے لئے بدوعاائین۔
🌹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کی ایک دوسرے سے محبت، ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی اور ایک دوسرے کی طرف التفات و تعاون کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کے ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو باقی سارا جسم بیداری اور بخار کے ذریعے سے (سب اعضاء کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر) اس کا ساتھ دیتا ہے۔