Complete Guide of #PirGhaib #Balochistan
پیر غائب بلوچستان کا ایک خوبصورت پکنک پوائنٹ ہے۔ یہاں آنے کے لئے سکھر موٹروے سے 330 کلومیٹر کا سفر کر کے 5 گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں اور کوئٹہ سے 2 گھنٹے میں پیر غائب پہنچ سکتے ہیں۔ یہاں کافی زیادہ پولز اور واٹر فالز ہیں، یہ نہانے کے لئے بہترین پانی ہے۔ یہاں ہوٹل اور ریستوران نہیں ہیں، کھانا پینا اپنے ساتھ لائیں، یہ ایک گرم علاقہ ہے۔ یہاں کی مشہور جگہیں ہنا لیک، عروق ویلی، چلتن نیشنل پارک، وادی بولان، جھل مگسی ڈیزرٹ ریلی ہیں۔
Complete Guide of #SoonValley
ایک دن میں آٹھ جگہیں دیکھنے کے لیے آپ صبح 6 بجے کلرکہاڑ پہنچ جائیں۔ سات بجے آپ سویک جھیل پہنچ جائیں گے اور اس کے بعد کٹاس راج 9 بجے پہنچیں اور پارکنگ سے گائیڈ لے لیں۔ 10 بجے آپ کلرکہاڑ پیراگلائیڈنگ کے لذت اندوز ہوں۔ 11:30 بجے آپ نیلا واہان پر ہوں اور نہانے کے بعد 1 بجے آپ سون ویلی کی طرف بوہر والا ریستورا کے پاس لنچ کریں۔ 3 بجے آپ نرسنگ پھوار پہنچیں ویلی کا منظر دیکھنے کے بعد آپ سلطان مہندی 3:30 تک پہنچ جائیں گے اور اس کے بعد 4:30 تک کھبیکی جھیل ہوں گے۔ شام 6 بجے آپ جھیل پر غروب آفتاب دیکھ سکتے ہیں۔
Complete guide of #ranaresort #safaripark
رانا ریزورٹ سفاری پارک لاہور شہر کے قریب ایک خوبصورت پکنک پوائنٹ ہے۔
یہاں آنے کے لئے آپ ننکانہ صاحب موٹروے انٹرچینج سے 40 منٹ میں پہنچ سکتے ہیں اور لاہور این 5 جی ٹی روڈ سے 2 گھنٹے لگتے ہیں اور رانا ریزارٹ سے چھا نگا مانگا 20 کلومیٹر دور ہے۔
یہاں کی داخلہ ٹکٹ 100 سے 300 تک ہے اور یہاں ریستوران اور ہوٹل بھی موجود ہیں۔ یہاں دھند کے علاوہ کسی دن بھی آ سکتے ہیں۔
یہاں فوٹو گرافی بہترین ہوتی ہے اور بچوں اور بڑوں کی کافی زیادہ ایکٹیویٹیز ہیں جو ایک دن میں پورا نہیں ہو سکتی۔ آپ کوشش کریں کہ صبح 10 بجے پارک میں داخل ہوجائیں۔
یہ پارک مختلف علاقوں میں تقسیم ہے جیسے فوٹو گرافی علاقہ، میوزک علاقہ، فوڈ علاقہ، بویٹنگ علاقہ، کھیلنے اور مزے کرنے کا علاقہ، جنگلی حیات علاقہ اور بہت کچھ۔ آنے سے پہلے ان کی ہیلپ لائن پر کال کرکے سکول ٹرپ کے لئے ڈسکائونٹ بھی لے سکتے ہیں۔
#PackagesMall #rahatfatehalikhan
Complete Guide of #SHOGRAN #kaghanvalley
شوگراں کاغان ویلی میں واقع ایک سبز وادی ہے۔ دسمبر سے مارچ تک یہاں برف باری ہوتی ہے جبکہ اپریل سے ستمبر تک یہاں ہر جانب سبزہ اور خوشگوار موسم ملتا ہے۔
شوگرن آنے کے لئے آپ کو ہزارہ موٹروے سے نیو بالا کوٹ انٹرچینج سے اتر کر کاگھان روڈ پر کیوائیے پارکنگ سے جیپ لے کر شوگرن جائیں۔ وہاں ہوٹلز اور ریستوراں ہیں۔
شوگران سے آپ جیپ لے کر سری پائے تک جا سکتے ہیں۔ یہاں کی مشہور جگہیں شارن جنگل ہیں۔
Complete Guide of #ThandianiTop #Abbotabad
تھنڈیانی پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقے میں واقع ہے۔ یہ جگہ بہت خوبصورت پہاڑوں اور درختوں کے درمیان واقع ہے۔
تھنڈیانی پہنچنے کے لئے آپکو ایبٹ آباد سے مری روڈ پر آنا ہوگا۔ آٹھ کلومیٹر دور تھنڈیانی روڈ کے لئے بائیں جانب ہو جائیں اور یہ بیس کلومیٹر کا راستہ آپکو تھنڈیانی ٹاپ تک پہنچا دے گا۔ تھنڈیانی میں آپ کو بہترین رہائش اور کھانا مل جائے گا، برف یہاں فروری تک رہتی ہے اور گرمیوں میں یہاں موسم خوشگوار رہتا ہے۔ یہاں سے آپ نتھیا گلی، ایوبیہ اور مری جا سکتے ہیں۔
Complete Guide of #neelawahan #punjab
نیلا واہن پنجاب میں ایک خوبصورت ٹورسٹ پوائنٹ ہے۔
کلر کہار موٹروے سے خوشاب روڈ پر20 کلومیٹردور نور پور گاؤں ہے۔
ہر ایک گاڑی یہاں پر آسانی سے آ سکتی ہے
خوشاب روڈ سے نیلہ واہن تک ایک کلومیٹر کا راستہ ھے
یہ ایک کلومیٹر کا راستہ کچا اور پتھریلاھے
ہونڈا کی گاڑیوں کے علاوہ باقی تمام گاڑیوں کا آسانی سے آ جا سکتی ہیں
ایک کلو میٹر کا راستہ طے کرنے کے بعد آپ یہاں سے پیدل ٹریک شروع کرتے ہیں
پندرہ منٹ کی اسان ریکنگ ہے لیکن واپسی آپ کو آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے نہانے کے لیے یہ بہترین جگہ ہے یہ نیلا واہن پانچ بڑےتالاب پر مشتمل ہےمارچ سےمئی تک پانی صاف
ملے گا یہاں آنے کے لئے آپ کو یہ چیزیں لانا ضروری ہے ایک عدد چھتری نہانے والے کپڑےپانی اور کھانے والا سامان رہائش اور کھانے کا سامان آپ کلر کا ہار سے ہی میسر ہوگا
جو مشہور جگہ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کلر کا ہار سویک لیک اور کٹاس راج ہے
باقی دوسری جگہ ہے نہیں سون ویلی میں موجود ہیں جن میں کنہٹی گارڈن سلطان مہدی چشمہ اچھال جھیل کھابیکی جھی
Complete Guide of #SaifulMalook
سیف الملوک آنے کے لیے، آپ کو ہزارہ موٹروے سے بالاکوٹ انٹرچینج سے چار گھنٹے کا سفر کرکے ناران تک پہنچ جائیں گے۔ ناران میں ہوٹل موجود ہیں۔ ناران سے جیپ بک کروا کے آپ ایک گھنٹے میں سیف الملوک پہنچ جائیں گے۔ کوشش کریں جھیل کی دوسری طرف تک جیپ پر جائیں۔ یہاں آنے کا بہترین مہینہ مئی سے جولائی تک ہے۔ یہاں پر ریستوران موجود ہیں لیکن ہوٹل نہیں۔ یہاں سے آپ گھوڑوں پر چار گھنٹے کا سفر کر کے انسو لیک تک جا سکتے ہیں جو ایک مشکل سفر ہے۔ یہاں کی مشہور جگہیں شوگران، سری پائے، شارن جنگل، لالزار، للوسر لیک، درمسر لیک، سات سر مالا، باتوگہ لیکس اور سوپاٹ ویلی ہیں۔
Complete Guide of #PhanderValley #ghizervalley
پھندر آنے کے دو رستے ہیں، ایک مشکل چترال سے اور دوسرا 6 گھنٹے کا آسان راستہ گلگت سے ہے۔ پھندر میں ہوٹلز موجود ہیں اور آپ یہاں آ کر ایک دن میں ہی پھندر جھیل اور پھندر پل اور تیروں سے فشنگ پرمٹ لے کر برسات کے علاقے میں فشنگ کر سکتے ہیں۔ پھندر کی مشہور جگہیں ہنڈرپ گاؤ، کھلتی جھیل ہیں۔ یہاں پورے سال آپ آ سکتے ہیں۔
آپ پھندر سے بہا جھ جا کر ٹراوٹ مچھلی پکڑ سکتے ہیں، اور اس کے بعد آپ شندور ٹاپ جا سکتے ہیں۔ پھندر سے شندور تاک راستہ کچہا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود، اس جگہ کی خوبصورتی سے آپ کو واقعی لطف اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔
Complete Guide of #NaltarValley #Naltar #gilgitbaltistan
اگر آپ گلگت آئے اور نلتر ویلی دیکھے بغیر چلے گئے تو یقین کریں آپ نے بہت کچھ مِس کر دیا۔ نلتر میں چار جھیلیں ہیں اور اور خوبصورت واٹر سٹریم ہے۔ گلگت سے صبح صبح جیپ میں 2 گھنٹے بعد آپ نلتر ویلی پہنچ جائیں گے۔ نلتر میں بہترین ہوٹل موجود ہیں۔ یہاں اپنا سامان رکھ کر جیپ سے 4 جھیلیں دیکھنے کے لئے فوراً نکل جائیں۔ 1 گھنٹے بعد آپ جھیلوں کی وادی میں داخل ہو جائیں گے۔ سب سے پہلی جھیل سترنگی جھیل ہے اور یہاں سے 15 منٹ پیدل آپ بلیو لیک اور فیروزہ لیک دیکھ سکتے ہیں، یہاں کی واٹر سٹریم کا کلر آپ کا موڈ خوشگوار بنادے گا، اور یہاں سے 1 گھنٹے پیدل راستہ آپکو بدولوک لیک پہنچا دے گا۔ یہاں ہوٹل نہیں ہیں اور کیمپنگ کرنا چاہتے ہیں تو درجہ حرارت منفی تک جا سکتی ہے۔ بہترین مہینہ مئی سے ستمبر تک ہے، یہ ایک ٹھنڈا علاقہ ہے۔
Complete Guide of #Upparkachuralake #skardu
COMPLETE GUIDE OF #Kumrat_Valley #Kumrat #KumratWaterfall