14/12/2023
کولر میں ابلے ہوئے انڈے ، شاپر میں دو ایکسٹرا لارج ڈائپرز ، یوسف میرا نام ، کاشف ابو کا نام ہے ، روزانہ تقریباً 30 انڈے بیچ لیتا ہوں ، بڑا بھائی لے کر آتا ہے ، ماں ابال دیتی ہے 😭
" ابا منگدا ، نشہ کردا "
دو چھوٹے بھائی ، دو چھوٹی بہنیں
میرا ایک بھائی" سائیں " ابنارمل ہے ، یہ پیمپرز اس کے لیے ہیں ، " سبحان اللہ مسجد " کے پاس سے آتا ہوں ۔
اس معصوم بچے کی آنکھوں سے شاید آپ کیا کچھ محسوس کر پائیں گے ؟؟؟
اپنے کلاس فیلوز اور سکول کے دوستوں سے بھلا کیسے فخر سے کہتا ہوگا ؟؟ 🤔
" ابو نے سیر کروائی ، پیزا کھلانے لے گئے تھے ، جھولے والے پارک لے کر گئے تھے ، نئے جوتے بھی لے کر دئیے ، دیکھو کتنے پیارے ہیں ، یہ کوٹ جو میں نے پہنا ابو لائے تھے ، مجھے بخار تھا ابو ڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے ، دوائی بھی دلائی ، چاکلیٹ بسکٹ کینڈیز بھی لے کر دیں " .
😭😭😭😭
روزانہ کی روٹی سالن کی ذمہ داری
غیر محفوظ مستقبل
کندھوں پر مکمل پری وار کا بوجھ
سوچ میں بچپن کے شوق
ماں کی پریشانیوں کا سہارا
پڑوسیوں ، محلے والوں سے ماں کے دکھوں کا پردہ
باپ کی گمراہی کا غم و غصہ
دادا دادی کے آنسو ، محتاجی اور دعائیں
بجلی گیس پانی کے بلوں کی فکر
اس چھوٹی عمر میں اس سب کچھ کا
کون قصور وار ہے ؟؟؟
میرا ملک ؟ میرے ملک کی حکومت ؟ میرے ملک کے مقتدر ادارے ؟ کرپٹ حکمران ؟ معاشرہ ، غلط سوسائٹی ، تعلیمی ادارے ؟ ماں باپ کی تربیت ؟
چائلڈ لیبر ایکٹ ؟ این جی اوز ؟ ری ہیبیلی ٹیشن سنٹرز ؟
دنیا کی محبت ، پیسے کی لالچ ، ہمیں جانوروں سے بھی بدتر کر چکی ہے ، موت آخرت قبر حشر کو ہم بالکل بھلا چکے ہیں ۔
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی سزا پائی ہے
✍️✍️ مولوی محمد اکرام ارشاد
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جھگی تعلیمی پروجیکٹ
غیث ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ