26/08/2022
*ٹریول ایڈوائزری*
چلاس:
دیامر,کوہستان اور ناران میں حالیہ بارشوں سے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہے۔کوہستان مٹہ بانڈہ ,جیجال اور شطن پڑی میں سیلاب اور پتھر گرنے سے شاہراہ قراقرم بدستور بند ہے جبکہ بابوسر روڈ ناران اور کاغان کے درمیان مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث بند ہوچکی ہےجس کی وجہ سے راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔مسافروں اور سیاحوں سے گزارش یے کہ موسم کی صورت حال بہتر ہونے اور شاہراہ قراقرم ,بابوسر کاغان روڈ کی بحالی تک سفر سے گریز کریں,دوران سفر راستے میں موجود مسافر اور سیاح واپسی اختیار کریں اگر واپسی ممکن نہیں تو قریبی سٹیشنوں پر روڈ کی بحالی تک انتظار کریں۔
*منجانب:
ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد۔*