Let us Change Our Burewala

  • Home
  • Let us Change Our Burewala

Let us Change Our Burewala Join Us Because its time to change our Burewala.....

محدود سیٹیں   خواھشمند طلباء فوری رابطہ فرما لیں
22/03/2024

محدود سیٹیں خواھشمند طلباء فوری رابطہ فرما لیں

ایچ ایل۔ رئیل سٹیٹ ۔۔۔بورے والہ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا ایک بھروسہ مند نام
02/01/2024

ایچ ایل۔ رئیل سٹیٹ ۔۔۔بورے والہ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا ایک بھروسہ مند نام

 #بوریوالہ کی نفیس محنتی اور علم دوست شخصیت  سر خالد مجید صاحب کو ضلع وہاڑی کے ممتاز علمی ادارے گورنمنٹ ایم سی  ماڈل ہائ...
10/09/2023

#بوریوالہ کی نفیس محنتی اور علم دوست شخصیت سر خالد مجید صاحب کو ضلع وہاڑی کے ممتاز علمی ادارے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والہ کے انچارچ پرنسپل تعینات ھونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ھیں۔۔۔امید کرتے ھیں ایم سی ماڈل ہائی سکول اپنی سابقہ مایہ ناز روایات کو قائم رکھتے ھوے بورے والہ کے زرخیز زھنوں کی آبیاری کرتا رھے گا۔۔۔۔
khalid majeed

ماؤں کے عالمی دن پر انعام جیتیں۔  ماؤں کے عالمی دن پر اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ویڈیو بنا کر وٹس ایپ بھیجیں اور...
09/05/2023

ماؤں کے عالمی دن پر انعام جیتیں۔

ماؤں کے عالمی دن پر
اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ویڈیو بنا کر وٹس ایپ بھیجیں اور
یعقوب جیولرز سے انعامات پائیں ۔
آپ کو کیا کرنا ہے؟؟؟
صرف 10 سال تک کے بچے کا ویڈیو پیغام صرف 25_30 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر اور ہمیں وٹس ایپ 03006994996 پر بھیج کر شامل ہو جائیں ۔
ویڈیو کیسے بنانی ہے؟؟
ویڈیو میں بچہ صرف یہ کہے گا
بچہ اپنا نام لے گا
بچہ بڑا ہو کر اپنی ماں کے لئیے کیا کرنا چاہتا ہے ؟؟؟
ویڈیو بھیجنے کی آخری تاریخ 14 مئی بروز ہفتہ شام 5 بجے۔
فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کریں اور وٹس ایپ بھیج دیں۔
تو دیکھتے ہیں
کون ہے خوش نصیب۔ ؟؟؟

اس دفعہ ٹیم  ۔لائی پھر کچھ خاص۔ بورے والا کے معروف کاشت کار سردار فیصل منیر ڈوگر نے سماب "کچھ تو خاص ھے" ٹیم کو اپنے فار...
07/04/2023

اس دفعہ ٹیم ۔
لائی پھر کچھ خاص۔

بورے والا کے معروف کاشت کار سردار فیصل منیر ڈوگر نے سماب "کچھ تو خاص ھے" ٹیم کو اپنے فارم 257 ای بی میں زراعت کے شعبہ میں انقلابی قدم پیش کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ "نارک جی 1 لہسن" آرگینک فصل کا وزٹ کروایا اور اس لہسن کی دنیا میں انقلابی فصل پر تفصیلی بریفنگ دی ۔۔۔
جس کا ویڈیو پیکج اور انٹرویو جلد وائرل کیا جائے گا ۔
اس موقع پر حافظ محمد سجاد ڈائریکٹر بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اور زمین دوست چینل سے محسن باجوہ بھی موجود تھے

وہاڑی۔وہاڑی وہاڑ سے ماخوز ہے جس کا معنی ہے نشیب یعنی نیچاٸی والا علاقہ۔دیگر روایت بھی تحریر میں زکر ہے۔1976 تک ضلع ملتان...
21/01/2023

وہاڑی۔
وہاڑی وہاڑ سے ماخوز ہے جس کا معنی ہے نشیب یعنی نیچاٸی والا علاقہ۔دیگر روایت بھی تحریر میں زکر ہے۔1976 تک ضلع ملتان کا حصہ رہنے والا یہ شہر جسے یکم جولاٸی 1976 کو ضلع کا درجہ ملا تین تحصلیوں پہ مشتعمل ہے ۔وہاڑی ۔بورے والا۔اور میلسی۔ پورے پاکستان میں کپاس کی پیداوار کا سب سے بڑا ضلع ۔ اس ضلع کی شرقاً غرباً لمبائی 80 میل اور شمالاً جنوباً چوڑائی 40 میل بنتی ہے۔ اس کا کل رقبہ1854 مربع میل ہے۔وہاڑی کی آباد کاری باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت 1924ء میں شروع ہوئی۔ اس سال پاک پتن نہر نکلی اور1925ء میں نیلی بار پراجیکٹ شروع ہوا۔ مسٹر ایف ڈبلیو ویس پہلے منتظم آبادی مقرر ہوئے۔ 1925ء میں یہاں لائن بچھائی گئی اور 1928ء میں منڈی کی تعمیر ہوئی۔ 1927ء میں اسے نوٹیفائیڈ ایریا قرا ر دیا گیا، پھر ٹاٶن کمیٹی اور 1966ء میں میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل ہوگیا۔ ایک سکیم کے تحت علاقے میں دس ایکڑ فی خاندان رقبہ الاٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ ضلع وہاڑی کے چکوک ڈبلیو بی 19، 21 اور 23، 1926ء میں اسی سکیم کے تحت وجودمیں آئے تھے۔ 1942ء میں وہاڑی کو تحصیل میلسی سے الگ کر کے تحصیل کا درجہ دے دیا گیا۔ 1963ء میں وہاڑی کو سب ڈویژن اور 1976ء میں اسے ضلع بنا دیا گیا۔ میلسی، بوریوالہ اور وہاڑی کو اس کی تحصیلیں اور ٹبہ سلطان اور گگو منڈی کو سب تحصیلوں کا درجہ دیا گیا۔دو دریاوں کو ملانے والی ٹھنگی نہر بھی وہاڑی سے گزرتی ہے۔میجر طفیل شہید نشان حیدر
۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان وسیم احمد.بوریوالا ایکسپریس وقار یونس.اولمپین وقاص اکبر کا تعلق اس ضلع سے ہے۔
ضلع وہاڑی میں 3 تحصیلیں
1-بوریوالہ۔2وہاڑی۔3میلسی ہیں
ضلع وہاڑی قومی اسمبلی کے4
اورصوبائی اسمبلی کے8حلقوں پرمشتمل ہے
مردم شماری2017کے مطابق ضلع وہاڑی کی کل آبادی
2897446ہے
پنجاب کا شہر ضلع وہاڑی، ملتان سے 100 کلومیٹر جبکہ بوریوالہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یہ ضلع دو دریائوں ستلج اور بیاس کے درمیان ہے۔ اس ضلع کا علاقہ دریائے ستلج کے بائیں اور بیاس کے دائیں کنارے کے درمیان ہے۔ ماضی میں یہ علاقہ نیلی بار کہلاتا تھا۔ اس ضلع کی حدود جنوب کی طرف ضلع بہاولپور اور بہاولنگر سے ملتی ہیں۔ دریائے ستلج ان دونوں اضلاع کی حد بندی کا کام دیتا ہے۔ مشرقی طرف ضلع ساہیوال، شمال میں ضلع خانیوال اور شمال مغرب کی طرف ضلع ملتان واقع ہے۔ ماضی قدیم میں ہزاروں سال قبل اس علاقے میں چھوٹی چھوٹی آبادیاں پھیلی ہوئی تھیں اور یہ علاقہ تاریخی ریاست ملوہہ کا حصہ تھا۔ اس زمانے میں دریائے بیاس اپنی پوری روانی کے ساتھ موجود تھا۔ وسطی پنجاب یعنی ہڑپہ اور ملتان کے علاقے میں دریائے بیاس سوکھ گیا۔ اس آبی گزرگاہ کو آج کل مقامی زبان میں سکھ ویاہ (خشک بیاس) کہتے ہیں۔ 1985ء سے اس میں تھوڑا تھوڑا پانی رواں رہتا ہے۔ دریائے بیاس کے خشک ہوجانے کے بعد ان کے کنارے بسی بسائی آبادیوں پر موت نے اپنے سائے پھیلا دئیے۔ مختصر مختصر سی بستیاں، بڑے بڑے قصبے اور گاٶں کھنڈروں میں بدل گئے اور وہ بلند ٹیلوں کی صورت میں باقی رہ گئے۔ نہروں کے نکلنے کے بعد لوگوں نے ہزاروں برس پرانی بستیوں کے آثار کے حامل ٹیلوں کو ہموار کر کے زراعت شروع کردی۔ اس طرح قدیم مقامات کا نام و نشان ہی مٹ گیا۔ ضلع وہاڑی کے علاقے میں دریائے بیاس کو مقامی لوگ ’’ویاہ‘‘ کہتے تھے۔ جب بیاس سوکھ گیا تو برساتی نالے کی گزرگاہ کے لئے بھی لفظ ’’ویاہ‘‘ استعمال ہونے لگا۔ چنانچہ برساتی نالوں کے قریب کئی بستیاں آباد ہوئیں جو لفظ ’’ویاہ‘‘ کی نسبت سے ’’ویاڑی‘‘ اور پھر ہوتے ہوتے ’’وہاڑی‘‘ کہلائیں۔ اس نام کی کئی بستیاں مثلاً وہاڑی سموراں والی اور وہاڑی ملکاں والی وغیرہ آباد ہیں۔ وہاڑی دراصل ’’وہاڑی لُڑکیاں والی‘‘ نام کی ایک معمولی بستی تھی جو اس جگہ آباد تھی جہاں آج کل اسلامیہ ہائی سکول واقع ہے۔ رفتہ رفتہ اس لمبے نام کا تخصیصی حصہ ’’لُڑکیاں والی‘‘ کثرت استعمال سے حذف ہوگیا، اور اس پرانی بستی کی جگہ جواب ناپید ہو چکی ہے۔ نئی بستی صرف ’’وہاڑی‘‘ کہلائی۔ ابتداً وہاڑی میلسی میں شامل تھا ۔ ماضی میں اس علاقہ کا تعلق ملتان سے رہا ہے۔ ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ کا قصبہ کھتوال سب سے پُرانا اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ علاقہ محمد بن قاسم کی ملتان فتح کے وقت راجہ داہر کی حکومت کے ماتحت تھا۔ اکبر بادشاہ کے زمانے میں 1591ء میں ملتان، کہروڑپکا، جھنگ، شورکوٹ اور وہاڑی کے علاقوں کو ملا کر دوبارہ صوبہ ملتان بنایا گیا۔ اسی عرصے میں بادشاہ اکبر کے دور میں ستلج دریاکے دائیں کنارے کے علاقے پر جوئیہ خاندان کا راج تھا اور ان کا مرکز فتح پور (تحصیل میلسی) تھا۔ یہ قصبہ آج بھی قائم ہے۔ 1748ء سے 1752ء کے دوران معین الدین اور میر منو لاہور اور ملتان کے صوبیدار مقرر ہوئے۔ میر منو نے ایک چھوٹے درجہ کے ہندو کوڑا مل کو علاقہ ملتان کا کچھ مشرقی حصہ، جس میں وہاڑی، میلسی، کہروڑپکا، بہاول گڑھ اور دُنیا پور کے علاقے شامل تھے، پٹے پردے دیا۔ کوڑا مل نے بغاوت کی اور مہاراجہ کا لقب اختیار کر کے ان علاقوں پر حکمرانی کرنے لگا۔ بعد ازاں اس کے خلاف کارروائی کرکے اس کا اقتدار ختم کر دیا گیا۔ اٹھارہویں صدی عیسوی کے آخری ربع میں نواب مظفر خاں والیِ ملتان کی حکومت قائم ہوئی

امید کرتے ھیں سماب راہنماء جناب شہزاد مصطفی چوہان صاحب اور لطیف خلجی صاحب بورے والہ  میں ٹریفک کی بگڑتی ھوئی صورتحال پر ...
25/12/2022

امید کرتے ھیں سماب راہنماء جناب شہزاد مصطفی چوہان صاحب اور لطیف خلجی صاحب بورے والہ میں ٹریفک کی بگڑتی ھوئی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنا بھر پور کرادار ادا کریں گے۔
ڈی پی او وہاڑی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں نے بورے والہ شہر کے دو قابل ترین لوگوں کو ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے چُنا۔

02/11/2022

سموگ الرٹ
شہر میں سموک کی آمد آمد کے ساتھ ہی سورج کی روشنی میں کمی اور ہوائی الودگی میں اضافہ
سموگ کی آمد کے ساتھ ہی مُختلف قسم کی سانس اور گلے کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس موسم میں ماسک کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ باہر سے جب گھر کی طرف آئیں تو آنکھوں میں پانی ڈالیں۔ گلے میں کسی طرح کی خراش پیدا ہو تو نیم گرم پانی میں نمک کا استعمال کر کر اسک غرارے کریں۔
غیر ضروری باہر نا جائیں اور گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ کیوں کے علاج سے بہتر اختیات ضروری ہے۔

ایڈمن

بورے والہ کا ایک اور اعزاز۔۔۔۔۔بی ٹی ایم ہائی سکو داؤد آباد بورے والہ کا ایک اور منفرد ریکارڈ  41 طلباء نے ایک ھزار سے ز...
15/09/2022

بورے والہ کا ایک اور اعزاز۔۔۔۔۔بی ٹی ایم ہائی سکو داؤد آباد بورے والہ کا ایک اور منفرد ریکارڈ 41 طلباء نے ایک ھزار سے زائد نمبرز حاصل کر کے ملتان ڈویژن میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔۔۔۔۔ھیڈ ماسٹر جناب ڈاکٹر انیس احمد صاحب اور سینئر استاد جناب شاھد لطیف صاحب سمیت تمام واجب الاحترام اساتذہ کرام کو بورے والہ کے تمام شہریوں کی جانب سے دلی مبارکباد

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Let us Change Our Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Travel Agency?

Share