02/04/2023
بَلْتِسْتان، پاکستان کے شمال اور صوبہ گلگت بلتستان میں دو پہاڑی سلسلے کوہ قراقرم اور ہمالیہ کے دامن میں واقع ایک شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔ آٹھویں صدی ہجری میں ایرانی مبلغین کے ذریعے وہاں تک اسلام اسلام پہنچا۔ بلتستان کا مرکزی شہر سکردو ہے۔
بلتستان گلگت بلتستان کا نقشہ
عمومی معلومات
ملک پاکستان
صوبہ گلگت بلتستان
نام بلتستان
زبان بلتی اور شینا
قومیت بلتستانی
ادیان اسلام
مذہب امامیہ، اسماعیلیہ، اہل سنت
مسلم آبادی سو فیصد
شیعہ آبادی تقریبا 85 فیصد
تاریخی خصوصیات
قدیمی نام تبت خورد
تاریخ اسلام چودھویں صدی عیسوی کے اواخر
تاریخ تشیع آٹھویں صدی ہجری
اہم واقعات جنگ آزادی، اسد عاشورا
تاریخی مقامات کھرپوچو، مسجد امبوڑک شگر اور مسجد چقچن
اماکن
زیارتگاہیں قتلگاه، مرقد شیخ علی برلمو، آستانہ سید محمود
حوزہ علمیہ جامعہ قبازردیہ، جامعہ منصوریہ، جامعۃ النجف، جامعۃ الزہرا اور محمدیہ ٹرسٹ کے مدارس
مساجد جامع مسجد سکردو، مسجد امبوڑک شگر اور مسجد چقچن
امام بارگاہیں چھوغو ماتم سرا
مؤسسات انجمن امامیہ، جامعہ روحانیت بلتستان
مشاہیر
مذہبی میر سید علی ہمدانی، میر شمس الدین عراقی
سیاسی علی شیر خان انچن
بلتستان میں بلتی اور شینا زبانیں بولی جاتی ہیں۔ سنہ 1948ء میں ڈوگروں سے آزادی حاصل کرکے پاکستان میں شامل ہوگیا۔ لیکن اپریل 1949ء میں معاہدہ کراچی کے تحت گلگت بلتستان کو مقامی باشندوں کی مرضی کے بغیر مسئلہ کشمیر کے ساتھ ملحق کر دیا گیا۔ بلتستان خپلو، روندو، سکردو، شگر، کھرمنگ اور گلتری کے علاقوں پر مشتمل ہے۔