Fahi Jan

Fahi Jan Bannu Medical College Main Ajwo

وہ الفاظ ڈھونڈ رہا تھامجھے روکنے کے لئے🍁آنکھوں میں کئی سوال تھےمجھے واپس پانے کے لئےکئی الفاظ بے معنی سےکئی جذبات بے سہا...
21/08/2024

وہ الفاظ ڈھونڈ رہا تھا
مجھے روکنے کے لئے🍁
آنکھوں میں کئی سوال تھے
مجھے واپس پانے کے لئے
کئی الفاظ بے معنی سے
کئی جذبات بے سہارا سے۔۔🥀
نہ کوئی دلیل تھی
نہ کوئی وضاحت تھی
الفاظ کا ایک ہجوم تھا
اس گہری خاموشی میں🖤
انتبا کا درد تھا
پر اس میں ایک سکون تھا
کچھ امیدیں ٹوٹی ہیں
کچھ سانیس بھی ہیں
محبت کے بھرم کو نبھا رہا تھا
وہ مجھے واپس بلا رہا تھا 💔

سوچا یہی تھا زندگی , تجھ کو گزارتے تُو  نے  ہمیں  گزار  کے  حیران  کر دیا ...!!!
07/08/2024

سوچا یہی تھا زندگی , تجھ کو گزارتے
تُو نے ہمیں گزار کے حیران کر دیا ...!!!

جان ہوتے ہوئے ' بے جان بُرے لگتے ہیں خوش ادا لوگ پریشان بُرے لگتے ہیں 🖤 اچھی لگتی ہیں مجھے نیلگوں آنکھیں ' لیکن اِن میں ...
03/06/2024

جان ہوتے ہوئے ' بے جان بُرے لگتے ہیں
خوش ادا لوگ پریشان بُرے لگتے ہیں 🖤

اچھی لگتی ہیں مجھے نیلگوں آنکھیں ' لیکن
اِن میں ٹھہرے ہوئے طوفان بُرے لگتے ہیں🍁

تیری رحمت سے تو اِنکار نہيں ہے ' مولا !
جیب خالی ہو تو مہمان بُرے لگتے ہیں🥀

میں نے اِک شخص کو کیا جیت کے ہارا ' عامی
اب مجھے کھیل کے میدان بُرے لگتے ہیں 💔

تمہارا خیال کسی سائے کی طرح میرے ہمقدم رہتا ہے 🖤میں کہیں بھی جاؤں،کچھ بھی کر لوں  میرے دماغ کی پرتوں پر ہمیشہ تمہارا ہی ...
27/03/2024

تمہارا خیال کسی سائے کی طرح
میرے ہمقدم رہتا ہے 🖤
میں کہیں بھی جاؤں،کچھ بھی کر لوں
میرے دماغ کی پرتوں پر
ہمیشہ تمہارا ہی عکس چھایا رہتا ہے🍁
میں خود کو تو انا کی بیڑیوں میں جکڑ سکتا ہوں
مگر تم ہی بتاؤ اس دل کو تم سے محبت کرنے سے کیسے روکوں ؟😢
اپنے خیالات کو زنجیروں میں کیسے جکڑوں ..؟
آج روزے کے حالت میں بھی تمھیں بھول نہیں پایا 💔
اب سہری تک میری رات کیسی گزرے گی
یہ میرا رب جانتا ہے۔۔؟

میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسےجب وہ کھلتے گلاب جیسا تھا❤️اس کی پلکوں سے نیند چھنتی تھیاس کا لہجہ  شراب جیسا تھااس کی...
17/02/2024

میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے

جب وہ کھلتے گلاب جیسا تھا❤️
اس کی پلکوں سے نیند چھنتی تھی
اس کا لہجہ شراب جیسا تھا
اس کی زلفوں سے بھیگتی تھی گھٹا
اس کا رخ ماہتاب جیسا تھا✨
لوگ پڑھتے تھے خال و خد اس کے
وہ ادب کی کتاب جیسا تھا
بولتا تھا زبان خوشبو کی
لوگ سنتے تھے دھڑکنوں میں اسے🖤

میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے

جب وہ ہنس ہنس کے بات کرتا تھا
دل کے خیمے میں رات کرتا تھا
رنگ پڑھتے تھے آنچلوں میں اسے
میں نے دیکھا تھا ان دنوں میں اسے

یہ مگر دیر کی کہانی ہے
یہ مگر دور کا فسانہ ہے
اس کے میرے ملاپ میں حائل
اب تو صدیوں بھرا زمانہ ہے💔

اب تو یوں ہے کہ حال اپنا بھی
دشت ہجراں کی شام جیسا ہے

کیا خبر ان دنوں وہ کیسا ہے ؟🍁
"میں نے دیکھا تھا اِن دنوں میں اسے "

15/01/2024

*Ksa One Year Multiple Visit Visa Approved ✅✅ Fast Service

میں مرنے سے پہلے تھمیں ایک خط لکھوں گا🥀وہ خط تم تک نا پہنچا تو سمجھ لینامیرا خط اللہ تک پہنچ گیا ہے😢 پھر وہیں پہ ملیں گے...
06/01/2024

میں مرنے سے پہلے تھمیں ایک خط لکھوں گا🥀
وہ خط تم تک نا پہنچا تو سمجھ لینا
میرا خط اللہ تک پہنچ گیا ہے😢
پھر وہیں پہ ملیں گے
وہیں فیصلہ ہوگا
کس نے کس کو زیادہ دکھ دیے
وہیں فیصلہ ہوگا کون کس کے لئے کیسے تڑپا تھا💔
کس کو ملن کی دید کی آواز کی حسرت تھی
اور کس نے کس کی خوشی چھینی، سب فیصلے وہیں ہوں گے
میرے پاس تمہارے گھر کا پتہ بھی نہیں
پھر بھی میں چاہوں گا وہ خط تم تک پہنچ جاۓ
بات اللہ تک نا جاۓ
🍁🖤



Old pic ❤️🌷

میں خواب بن کے اسے نیند میں دکھائی دوںوہ میرا قُرب جو مانگے تو میں جُدائی دوںکتاب  کھول  کے  بیٹھے  تو  میرا  چہرہ  ہومی...
17/12/2023

میں خواب بن کے اسے نیند میں دکھائی دوں
وہ میرا قُرب جو مانگے تو میں جُدائی دوں

کتاب کھول کے بیٹھے تو میرا چہرہ ہو
میں ورق ورق میں خود ہی اُسے دکھا ئی دوں✨

کچھ اس طرح مجھے چاہے کہ ہر گھڑی اسکو
میں دھڑکنوں کیطرح قلب میں سُنائی دوں💕

تڑپ تڑپ کے مجھے مانگتا پھرے لیکن
سوائے اپنے اُسے ساری میں خُدائی دوں💔

کچھ اسطرح میں اسے باندھ کے رکھوں مجھکو
وہ ہاتھ جوڑ کے کہتا رھے رہائی دوں🍁

کاش کہ خوشیاں بکتی_ہوتیںاور دکھوں کا ٹھیلا ہوتاایک ٹکے میں آنسو آتےاور محبت چار ٹکے میںپانچ_ٹکے_میں_ساری_دنیامفت ہنسی او...
13/12/2023

کاش کہ خوشیاں بکتی_ہوتیں
اور دکھوں کا ٹھیلا ہوتا
ایک ٹکے میں آنسو آتے
اور محبت چار ٹکے میں

پانچ_ٹکے_میں_ساری_دنیا
مفت ہنسی اور مفت ستارے✨

چاند بھی ٹکڑے ٹکڑے بکتا
خواہش نام کی چیز نا ہوتی🍁

ہاتھ بڑھا کے سب ملتا
ہم چاہتے تو مر جاتے💔
جی چاہتا تو جیتے رہتے
اونچے نیچے شہر نا ہوتے
پانی پر بھی گھر ہوتے

کاش کے اپنے پر ہوتے
اور وہ گہرا نیلا امبر
سات سمندر پار کے ساحل
جنگل، ندیاں، گرتا پانی
سب کچھ اپنا دھن ہوتا
کسی بھی چیز کی حد نا ہوتی🖤

وہ کرتے جو من_ہوتا
چاند کی کرنیں پہن کے جاگتے
اور خاموشی اوڑھ کے سوتے
راتیں دن بھر رکتی ہوتیں
کاش کے خوشیاں بکتی ہوتیں😢

💉

"یہ تعلق اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے" بدلے ہوئے رویے محسوس کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔"تو۔۔؟؟"ایک لفظ کا رپلائی کافی بھ...
14/11/2023

"یہ تعلق اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے"

بدلے ہوئے رویے محسوس کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔

"تو۔۔؟؟"
ایک لفظ کا رپلائی کافی بھاری ہوتا ہے۔ بے رحم اور جذبات سے عاری💔

امید کا دیا اب بھی پھڑپھڑا رہا تھا۔
" میں اس تعلق کو ایسے نہیں ختم کرنا چاہتا"

"کیوں؟"
۔ اس کیوں کا جواب دینے میں میں ہمیشہ سے فیل ہوا تھا۔
" مجھے تم اچھی لگتی ہو!"

یہ الفاظ ہمیشہ اندر کہیں دب جاتے تھے۔ وہ ان الفاظ سے بہت زیادہ ڈیزرو کرتی تھی۔

وہ چند سیکنڈز خاموش رہی۔ انتہائی خاموش۔
"تم کچھ بول کیوں نہیں رہی؟"۔۔

میں اس کی سوالیہ نظروں سے ہمیشہ بچتا آیا تھا۔
"میں کب تک اس بے نام رشتے سے آپ کے ساتھ جڑی رہوں؟"🍁

یہ کریٹیکل سوال تھا۔ جینئوئن اور پیور۔

میں نے سر جھکا دیا۔ !!
جب میں نے سر اٹھایا ، وہ جا چکی تھی
۔
وہ میرا سر جھکا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی۔
یہ انڈر سٹینڈنگ کی آخری حد تھی۔

"بل لائیے گا پلیز !!"
میں نے ویٹر کو آواز دی۔
" میم بل پے کر کے گئی ہیں سر۔!"

"آخری بار بل میں ہی دوں گی۔ "

ساڑھے چار سال پہلے اس نے غیر معمولی بات کی تھی۔

"میں چاہتی ہوں ، میرا قرض آپ پہ عمر بھر رہے"

اس کا قرض عمر بھر کا ہے۔۔۔!!!!🖤🥀

ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے 🍁پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سونے میں ہماری آنکھوں کو ابھی ...
13/09/2023

ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے
ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے 🍁

پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سونے میں ہماری
آنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے

دل اجڑی ہوئی ایک سرائے کی طرح ہے
اب لوگ یہاں رات جگانے نہیں آتے 🥀

یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیں
اب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے 💔

اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں
پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے

اس شہر کے بادل تری زلفوں کی طرح ہیں
یہ آگ لگاتے ہیں بجھانے نہیں آتے

احباب بھی غیروں کی ادا سیکھ گئے ہیں
آتے ہیں مگر دل کو دکھانے نہیں آتے🥀

💉

سنو! اے دریا صفت آنکھوں والی صحرا مزاج لڑکی!تم بہت خوبصورت ہو...!مگر تم جتنی بھی خوبصورت ہو"زندگی" سے زیادہ خوبصورت تو ن...
01/08/2023

سنو! اے دریا صفت آنکھوں والی صحرا مزاج لڑکی!
تم بہت خوبصورت ہو...!
مگر تم جتنی بھی خوبصورت ہو
"زندگی" سے زیادہ خوبصورت تو نہیں.!
اور میں جتنا بھی بد صورت ہوں
محرومی" سے زیادہ نہیں...!
تم اتنی خوبیوں کے باوجود بھی
جب چاہو خوش نہیں ہو سکتی
اور میں اتنی خامیوں کے باوجود بھی
اپنی مرضی سے اُداس ہونے کا ہنر رکھتا ہوں__💔🍁

ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﻧﻈﻢ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯﮐﻮﺋﯽ ﻣِﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ🥀ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ....!ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮﺗﯽﮐﺴﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﭘﺎؤﮞﮐﺒﮭﯽ ﺩﻝ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘ...
26/07/2023

ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﻧﻈﻢ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﻣِﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ🥀
ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ....!
ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮﺗﯽ
ﮐﺴﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﭘﺎؤﮞ
ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻝ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘﮯ
ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺸﮑﻮﻝ ﻣﯿﮟ
ﻗﻮﺱ ﻭ ﻗﺰﺡ ﺍُﺗﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ✨
ﺻﺤﯿﻔﮧ ﺭِﺣﻞ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﺳﮯ
ﻗﺮﺁﮞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ .....!
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ
ﺷﺎﻋﺮ ﮐﮯ ﺁﻧﺴﻮ
ﺧﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﻮﻧﭽﮭﮯ😢
ﺩﻻﺳﮧ ....!
ﻟﻔﻆ ﮐﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ ﮬﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ
ﮐﺴﯽ ﺧﻮﺍﮬﺶ ﮐﻮ
ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﻧﮯ
ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮﺗﯽ💔

ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺿﺪ ﮐﻮ ﭘُﻮﺭﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺩﯾﮑﮭﻮ....!
ﺳﺘﺎﺭﮮ ، ﭼﺎﻧﺪ، ﺳُﻮﺭﺝ ، ﺭﻭﺷﻨﯽ، ﺧﻮﺷﺒﻮ
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺩَﺭ ﭘﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﺩﮬﺮ ﺩﯾﺎ ﺩﯾﮑﮭﻮ 🖤

ﮔُﻞِ ﻓﺮﺩﺍ ..... !
ﺍﺑﮭﯽ ﮐِﮭﻞ ﺟﺎﻭ !
ﮐﮩﻨﮯ ﺳﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﮐِﮭﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ🥀
ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﻧﻈﻢ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﻣِﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ 💔

نمی دے کر جو مٹی کو مسلسل گوندھتے ہو تمبتاؤ کیا بناؤ گے؟؟؟کوئی کوزہ ، کوئی مورت یا پھر محبوب کی صورت؟🖤سخن ور ہوں کہو تو ...
24/07/2023

نمی دے کر جو مٹی کو مسلسل گوندھتے ہو تم
بتاؤ کیا بناؤ گے؟؟؟
کوئی کوزہ ، کوئی مورت یا پھر محبوب کی صورت؟🖤

سخن ور ہوں
کہو تو مشورہ اک دوں۔۔!
یہ گھاٹے کا ہی سودا ہے
یہاں مٹی کی مورت کی اگر آ نکھیں بناؤ گے
تمھیں آ نکھیں دکھائے گی🥀
تراشو گے زبان اسکی
تو ترشی جھیل پاؤ گے؟؟؟؟
اگر جو دل بنایا تو
ہزاروں خواہشیں بن کر تمھیں تم سے ہی مانگے گی💔
عطائے خلعتِ احمر اسے خود سر بنائے گی

وہاں اپنی محبت کا جو نادر تاج پہنایا
خدا خود کو ہی سمجھے گی🍁

ابھی بھی وقت ہے مانو ،
ارادہ ملتوی کر دو
اسے مٹی ہی رہنے دو🥀

Address

Dubai
00000

Telephone

+971559761522

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fahi Jan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category