Nasim malik

Nasim malik Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nasim malik, Boat Tour Agency, Dubai.
(1)

11/03/2024

*ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـْﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ وَ بَرَكَاتُهُ⚘﷽ 🌾🌸🌴*
*يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ○🍃♦️🌱*
*( سورة البقرہ # ١٨٣ )💐🌲💖*
*ترجمہ؛ اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کر دیئے گئے ھیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ھو○☘🌷🌿*
*📚 سورة البقرہ # 183🌻*
*🌹ھمیشہ شادوآباد رھیں💝*

17/02/2024
21/01/2024

🚨 *ازقلم سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید*

"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے اتنی خوفزدہ کیوں ھے؟
یہ سوال سن کر مجھے اپنے پاکستانی لوگوں کی معلومات پر حیرت ہوتی ہے
کہ اس لاعلم قوم کو اتنا بھی علم نہیں کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار چھٹی جماعت سے لے کر 12ویں جماعت تک ہر بچے کے لیے قرآن بمعہ ترجمہ اور سیرت النبی کی تعلیم شروع کی گئی
ملک کے کروڑوں بچے سکولوں میں قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھتے تھے
جماعت 12th 11th 10th 9th میں بچوں کے بورڈ کے امتحانات میں قرآن بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر یہ سبجیکٹ شامل کیا
یہ کتنا بڑا قدم ہے یہ بات پاکستان کی سادہ عوام نہیں جانتی مگر امریکہ اچھی طرح جانتا تھا کہ عمران خان اس قوم کی نوجوان نسل کو قرآن سے جوڑ رہا ہے کیونکہ امریکیوں کو پتا ہے کہ کالج اور سکول کے سلیبس کس طرح نئی نسلوں کی ذہن سازی کرتے ہیں تو آپکا کیا خیال ہے کہ
قرآن کو عام کرنے والے اس عمران خان سے امریکہ خوش ہو گا؟؟؟
یقینا نہیں۔۔
جب سے کافر ملکوں نے اقوام متحدہ قائم کی ہے اور پچھلے 300 برسوں سے کافر ملکوں کے پلیٹ فارم پر کسی مسلمان سربراہ نے کبھی یہ الفاظ نہیں بولے کبھی قرآن کی آیات کو اس انداز میں نہیں جیسے پڑھا جیسے عمران خان نے پڑھا
تاریخ میں یاد رکھے جانے والے کافروں اور منافقوں کے دلوں پر بجلی گرادینے والی قرآنی آیت جب پڑھی تو کفر کے ایوانوں پر لرزہ طاری ہوگیا وہ سمجھ گئے اب مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا رہنما امت مسلمہ میں پیدا ہوگیا ہے

*اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ*
اے پروردگار ! ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مددچاہتے ہیں۔

کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا یے؟؟

یہاں ایک اور وجہ بھی یاد کرانا ضروری ہے
عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر 193 ملکوں کی تنظیم کے سامنے یہ جملے بولے

" *حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام* ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور جب مغرب میں(انگریزوں میں) کوئی حضور کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو ہمارے دل دکھتے ہیں اور دلوں کا درد سب سے زیادہ شدید درد ہوتا ہے"
کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا یے؟؟

یاد کرو جب خان اقوام متحدہ میں 193 ملکوں کو للکارتے ہوئے کہا تھا کہ جب کوئی طاقتور دشمن ہمیں ختم کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم جواب میں اسے مارنے کی پوری کوشش کریں گے چاہے اس کی لپیٹ میں ساری دنیا آجائے ہم موت سے نہیں ڈرتے کیوں کہ ہم الله کے سوا کسی کو خدا نہیں مانتے وہی واحد ہمارا الله ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں "
کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا یے؟؟

یاد کرو جب خان نے مغربی تہذیب کے بخئیے ادھیڑتے ہوئے گوروں کو کہا تھا کہ تمھاری عورتیں ننگی گھومیں تم اس
کو فیشن کہتے ہو اور اگر ہماری خواتین حجاب میں گھومیں تو تم کو دہشت گرد اور اسلامی انتہا پسندی یاد آجاتی ہے "
کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا بولے

یاد کرو جب اس کی ماں کینسر سے فوت ہوئی تو اس نے کینسر ہسپتال بنا دیا کہ کسی اور کی ماں کینسر سے نہ مرے اور آج پاکستان میں دنیا کے جدید 3 کینسر ہسپتال ہیں
پھر جب وہ وزیر اعظم بنا اور سردی کا موسم آیا تو اس نے پناہ گاہیں بنائیں کہ مزدور اور غریب سڑکوں فٹ پاتھ وغیرہ پر نہ سوئیں۔ پھر
صحت کارڈ دے کر ہر غریب کو 10 ، 10 لاکھ علاج کے لیے دیے
جب وہ لنگر خانے میں گیا تو مزدورں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے لگا
جب بات شروع کی تو ایاک نعبد و ایاک نستعین کہہ کر آغاز کیا
جب مدینہ منورہ پہنچا تو جوتے نہیں پہنے بلکہ ننگے پیر چلا

مشرف نے امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی
زرداری کے دور میں ڈرون اٹیک ہوتے رہے
نواز شریف کے دور میں بھی سلسلہ جاری رہا
مگر عمران خان نے Absolutely Not کہہ کر کر بتا دیا کہ وہ غلامی قبول نہیں کرے گا
عمران خان کے 3.5 سالہ دور میں امریکہ ایک ڈرون حملہ نہیں کر سکا
اب بتائیں
کیا ایسا شخص امریکہ کو برداشت ہو سکتا تھا؟؟
پھر وہی ہوا جو ہونا تھا امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے فوجی جرنیلوں کو بول دیا کہ بس اب اور نہیں اور بالآخر امریکہ اور پاکستانی فوج جیت گئی اور عمران خان اور پاکستان ہار گیا
میں 45 سال سے زیادہ عرصے سے صحافت کر رہا ہوں تاریخ کے مطالعے اور اپنے 45 سالہ مشاہدے کی بنیاد پر میں کہتا ہوں کہ 75 سال میں اتنا ظلم کسی پارٹی پر نہیں ہوا جتنا آج فوج عمران خان پر کر رہی ہے
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ 75 سالوں میں فوج کو ایسے کوئی نہیں ٹکرا جس طرح عمران خان ٹکرا ہے
کیونکہ جو جیسا ٹکرتا ہے اس کو جواب بھی اتنا ہی ملتا ہے اور یہاں جواب کی شدت بتا رہی ہے کہ اس بار اسٹیبلشمنٹ کو بندہ شدید ٹکر کا ملا ہے

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ کسی امیدوار کو الیکشن کے کاغذات ھی جمع کرانے سے روک دیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ ایک جماعت پر الیکشن کمپین کرنے پر گرفتاری ہو جب کہ دوسری جماعت کے جلسے ہر وقت TV پر دکھائے جا رہے ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ فوج ایک پارٹی سے اتنی ڈر گئی کہ سرے سے اس پوری پارٹی کو ہی الیکشن سے نکال دیا
واقعی
آج تک عمران خان جیسا کوئی آیا ہی نہیں
جو امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا ہو
یہاں تو سب لیٹ جاتے تھے
ڈٹ جانے والا پہلی بار دیکھا ہے
اگر عمران خان کو تاریخ کے آئینے میں پرکھا جائے اور موجودہ حالات میں عمران خان کی ثابت قدمی دیکھی جائے تو بلامبالغہ باآسانی کہا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عمران خان کے سامنے ایسے ہی ہے جیسے سورج کے سامنے چراغ ہو
خلاصہ کلام یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں عمران خان سب سے بڑا لیڈر ہے۔ عمران خان کو ہم سمجھ نہیں سکے اور دشمنوں کی چالوں میں اگیے۔ اللہ تعالٰی ہم پر رحمت کرے۔۔۔ آمین

childhood friends.......Memories remain
16/07/2023

childhood friends.......Memories remain

07/03/2022

Address

Dubai
55050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasim malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nasim malik:

Videos

Share