Abdullah Bin Karam hajj and umrah travels

Abdullah Bin Karam hajj and umrah travels Provides and arrange hajj & umrah tours, tourist visa to KSA & UAE ,air tickets & hotel booking to all over the world from United Arab Emirates and Pakistan
(5)

Provides and arrange hajj & umrah tours,air tickets & hotel booking to all over ther world from United Arab Emirates and Pakistan

24/05/2024

21/05/2024

21/05/2024

*عورت کے ایام مخصوصہ میں  #حج و عمرہ کے مسائل*     *سوال*  عورت کے ایامِ مخصوصہ میں حج و عمرہ کے مخصوص اور موٹے مسائل بت...
16/05/2024

*عورت کے ایام مخصوصہ میں #حج و عمرہ کے مسائل*

*سوال*

عورت کے ایامِ مخصوصہ میں حج و عمرہ کے مخصوص اور موٹے مسائل بتا دیجیے!

*جواب*

جس عورت / لڑکی کو حج یا عمرہ کے لیے نکلنا ہو اور اسے حیض آجائے تو اگر اس نے ابھی تک احرام نہ باندھا ہو تو بھی کوئی حرج نہیں؛ کیوں کہ عورت حالتِ حیض میں بھی احرام باندھ سکتی ہے، حالتِ حیض میں احرام باندھنے کے بعد عورت کے لیے تمام افعال کرنا جائز ہیں، صرف طواف کرنا اور نماز پڑھنا منع ہے، اس لیے احرام کی نیت کرتے وقت جو دو رکعت نفل نماز پڑھی جاتی ہے وہ نہ پڑھے، بلکہ غسل یا وضو کر کے قبلہ رخ بیٹھ کر احرام کی نیت کر کے تلبیہ پڑھ لے، اب اگر اس عورت نےصرف حج کا احرام باندھا ہے تو چوں کہ حالتِ حیض میں مسجد میں داخل ہونا اور بیت اللہ کا طواف کرنا جائز نہیں؛ اس لیے مکہ مکرمہ پہنچ کر طوافِ قدوم نہ کرے، اگر منیٰ جانے سے پہلے پاک ہوجائے تو غسل کر کے طوافِ قدوم کر لے، اور اگر منیٰ جانے سے پہلےپاک نہیں ہوئی تو طوافِ قدوم چھوڑ دے اور منیٰ چلی جائے، طوافِ قدوم چھوڑنے کی وجہ سے کوئی کفارہ یا دم لازم نہیں ہوگا؛ کیوں کہ طوافِ قدوم فرض یا واجب نہیں ، بلکہ سنت ہے، البتہ دس ذی الحجہ سے بارہ ذی الحجہ کا سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے جو طواف کیا جاتا ہے جس کو "طوافِ زیارت" کہتے ہیں، یہ طواف فرض ہے، لہٰذا اگر عورت اس دوران حالتِ حیض میں ہو تو پاک ہونے تک طوافِ زیارت میں تاخیر کرے، پاک ہونے کے بعد غسل کر کے طواف کرے اور چوں کہ یہ تاخیر عذر کے سبب سے ہوئی اس لیے اس تاخیر کی وجہ سے کوئی کفارہ یا دم واجب نہیں ہوگا۔لیکن اگرپاک ہونے تک وہاں رہنے کی اجازت نہیں ملتی ہے یا محرم واپس آرہا ہے تو اسی حالت میں طوافِ زیارت کر لے اور حدودِ حرم میں ایک بدنہ (اونٹ، گائے یا بھینس) ذبح کرے۔ مکہ مکرمہ سے رخصت ہونے کے وقت جو طواف کیا جاتا ہے وہ طوافِ وداع کہلاتا ہے، یہ طواف واجب ہے، لیکن اگر مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت عورت حالت حیض میں ہو تو اس طواف کو چھوڑ دے، حیض کی وجہ سے طواف وداع چھوڑنے سے کوئی کفارہ، دم یا قضا لازم نہیں ہوگی۔

اگر عورت نے حالتِ حیض میں عمرہ کا احرام باندھا یا احرام باندھنے کے بعد حیض آگیا، مثلاً: گھر سے مکہ مکرمہ کے لیے نکلتے وقت حیض تھا اور اسی حالت میں احرام باندھنا پڑا یا احرام باندھنے کے بعد حیض آگیا تو مکہ مکرمہ جانے کے بعد پاک ہونے کا انتظار کرے اور پاک ہونے کے بعد غسل کر کے عمرہ کرلے.

إعلاء السنن (۱۰ ؍ ۳۱۷ ):
بشكريه حج و عمرة

Category A & D available only.Last chance for paksitani passport holders to perform short  hajj 2024.Experience luxury a...
16/05/2024

Category A & D available only.
Last chance for paksitani passport holders to perform short hajj 2024.
Experience luxury and comfort like never before at every step on the blessed journey of Hajj.2024
Limited seats are available only, so book yours now!

Hajj E-Visa service available for expatriates
Five Star Hotels near Haram MAKKAH and MADINAH.
No Azziziyah shifting.
Economy hotels @ 300 meter
Category A and D available only.

For Reservations.
050 820 9210

https://bio.link/abkhajjumrah


11/05/2024

Last chance for Pakistani passport holders to perform hajj 2024.
Experience luxury and comfort like never before at every step on the blessed journey of Hajj.2024
Limited seats are available only, so book yours now!

Hajj E-Visa service available for expatriates
Five Star Hotels near Haram MAKKAH and MADINAH.
No Azziziyah shifting.
Economy hotels @ 300 meter
Category A and C available only.

For Reservations.

https://bio.link/abkhajjumrah


حج تربیتی پروگراماحرام کی پابندیاں ۔احرام کی کل سات پابندیاں ہیں1۔ مرد سلا ہوا کپڑا احرام کی حالت میں نہیں پہن سکتے عورت...
09/05/2024

حج تربیتی پروگرام

احرام کی پابندیاں ۔
احرام کی کل سات پابندیاں ہیں
1۔ مرد سلا ہوا کپڑا احرام کی حالت میں نہیں پہن سکتے عورتیں پہن سکتی ہیں

2۔ مرد احرام کی حالت میں اپنے چہرے اور سر کو نہیں ڈھانپ سکتے خواتین احرام کی حالت میں چہرے پر کپڑا نہیں لگنے دیں گی سر پر سکارف باندھیں گی

3۔ مرد اور عورت احرام کی حالت میں اپنے ہاتھ پاؤں کے ناخن نہیں کاٹیں گے

4۔ مرد و خواتین احرام کی حالت میں بدن کے بال نہیں کاٹیں گے

5۔ مرد اور خواتین احرام کی حالت میں خوشبو نہیں لگائیں گے خوشبو دار صابن یا کریم استعمال نہیں کریں گے

6۔ مردہ احرام کی حالت میں دستانے موزے جرابیں بند جوتے نہیں پہن سکتے خواتین یہ سب پہن سکتی ہیں

7۔ ‏اگر بیوی سفر میں ساتھ ہو تو احرام کی حالت میں ازدواجی تعلق قائم نہیں کرسکتے اور اس کے متعلق کوئی کام نہیں کرسکتے یعنی تقبیل وغیرہ
(یہ پابندیاں حج تمتع میں صرف چار دن کے لیے ہوتی ہیں ایک دن عمرہ کا تین دن حج کے )

مکہ پہنچ کر طواف کرنا ہوگا جو کہ عمرے میں فرض ہے

2۔ طواف کا طریقہ
مسجد الحرام میں داخل ہو مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھیں نفلی اعتکاف کی نیت کرلیں جب خانہ کعبہ پر نظر پڑے تو خوب دعائیں مانگیں سب سے پہلے یہ دعا مانگیں کہ اے اللہ میں جو دعا مانگو وہ قبول فرما
پھر طواف شروع کریں خانہ کعبہ کے اس کونے سے جس کونے میں حجر اسود لگا ہوا ہے حجر اسود عام انسانوں کے کندھوں کے برابر لگا ہوا ہے رش ہو تو نظر نہیں آتا اس لیے پہلے انہوں نے زمین پر کالی پٹی لگائی ہوئی تھی اب وہ بھی ختم کر دی ہے
اب انہوں نے حجر اسود کے کونے کے سامنے سبز ٹیوب لائٹ لگا دی ہے اب سبز ٹیوب لائٹ کے پاس آجائیں اس سے ذرا پہلے مرد تین کام کریں گے
خواتین اس میں سے پہلے دو کام کریں گی
1۔ تلبیہ پڑھنا بند کردیں
2۔ عمرے کے طواف کی نیت کریں
3۔ مرد اضطباع کریں یعنی دائیں کندھے کے اوپر سے احرام کی چادر کو ہٹا کر بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لیں اس کیفیت کو اضطباع کہتے ہیں
اس کے بعد مرد اور خواتین سبز ٹیوب لائٹ کے سامنے اس طرح کھڑے ہو جائیں کہ بالکل پیچھے سبز ٹیوب لائٹ ہو اور چہرہ خانہ کعبہ کی طرف ہو اس طرح مرد و عورت کا چہرہ حجر اسود کی طرف ہوگا
اب اس جگہ تین کام کرنے ہیں
1۔ حجر اسود اور بیت اللہ کا استقبال
اس کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھ تکبیر تحریمہ کی طرح اٹھائیں بسم اللہ اللہ اکبر وللہ الحمد کہیں اور ہاتھوں کو نیچے چھوڑ دیں

2۔ حجر اسود کا استلام
اس کا طریقہ یہ ہے کہ مرد اور عورت کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھائیں دونوں ہتھیلیاں خانہ کعبہ کی طرف ہو بسم اللہ اللہ اکبر وللہ الحمد کہیں اپنے ہاتھوں کو چومیں اور نیچے چھوڑ دیں

3۔ بیت اللہ کا طواف شروع کریں
اس طرح کے آپ کے دائیں (یمین) طرف سبز ٹیوب لائٹ ہو اور بائیں طرف خانہ کعبہ ہو گول گھومنا شروع کردیں جب دوبارہ سبز ٹیوب لائٹ کے پاس پہنچیں گے تو ایک چکر یعنی شوط مکمل ہو جائے گا اس طرح کے سات چکر لگائیں یعنی سبعةَ أشواط تو ایک طواف مکمل ہوگا ہر چکر کے اختتام پر جب سبز ٹیوب لائٹ کے پاس پہنچیں تو حجر اسود کا استلام کرنا سنت ہے اس طرح کہ سبز ٹیوب لائٹ کے پاس رک جائیں دونوں پاؤں کو طواف کی صورت میں سیدھا رکھیں صرف چہرے کو خانہ کعبہ کی طرف کریں دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھائیں بسم اللہ اللہ اکبر وللہ الحمد کہ کر ہاتھوں کو چومیں اور چھوڑ دیں اور اگلا چکر شروع کر دیں
پہلے تین چکروں میں مردوں کے لیے اکڑ کر چلنا کندھے ہلا کر چلنا چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر چلنا یہ سنت ہے اسے رمل کہتے ہیں
جب سات چکر مکمل ہو جائیں تو طواف مکمل ہو گیا اب اضطباع ختم کر دیں یعنی دونوں کندھوں کو ڈھانپ لیں
اب مقام ابراہیم کے پیچھے آ کر دو رکعت واجب الطواف ادا کریں پہلی رکعت میں قل یا ایھا الکافرون دوسری رکعت میں قل ھو اللہ احد پڑھیں
دو رکعت واجب الطواف ادا کرنے کے بعد دعائیں مانگیں کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر زم زم پیئیں اب تک آپ نے حجر اسود کے آٹھ استلام کیے تھے اب استلام نمبر 9 کریں سعی سے پہلے

3۔ سعی کا طریقہ
خانہ کعبہ کے پاس دو تین منٹ کے فاصلے پر پیدل چلیں گے تو صفا پہاڑی پر پہنچ جائیں گے (جوتے اپنے پاس ضرور رکھیں) صفا اور مروہ دونوں پہاڑیوں کے درمیان سات چکر لگانا واجب ہے اسے سعی کہتے ہیں
اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ صفا پہاڑی پر جائیں وہاں کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے تین دفعہ تکبیر کہیں دونوں ہاتھ اٹھا کر دعائیں مانگیں اب مروہ پہاڑی کی طرف جائیں یاد رہے کہ صفا پہاڑی سے مروہ تک جائیں تو ایک چکر مروہ سے صفا واپس آئیں تو دوسرا چکر صفا سے مروہ جائیں تو تیسرا چکر اس طرح سعی شروع ہوگی صفا سے ختم ہوگی مروہ پر سعی کے لئے وضو لازم نہیں جبکہ طواف کے لیے وضو شرط ہے
سعی کرتے ہوئے صفا سے ذرا سا آگے جائیں تو میلین اخضرین یعنی سبز نشانوں کے درمیان تیز چلنا مردوں کے لیے سنت ہے عورتوں کے لیے نہیں
اب میلین اخضرین کے درمیان چھت پر سبز ٹیوب لائٹیں لگا دی گئی ہیں جہاں وہ سبز ٹیوب لائٹیں رہیں وہاں تیز چلیں یہ سنت ہے مروہ پر سعی مکمل ہو جائے گی اب سر کے بال منڈوانے یا کتروانے ہیں

4۔ بال منڈوانا یا کتروانا
مردوں کے لیے
مرد سر کے بال منڈوا بھی سکتے ہیں اور چھوٹے بھی کرواسکتے ہیں لیکن اس کے لیے شریعت میں ضابطہ ہے اگر سر کے بال ایک اینچ یا ایک پوروے سے زیادہ ہو تو سارے سر کے بال ایک ایک اینچ چھوٹے کروالیں اور اگر مرد کے سر کے بال ایک پوروے کے برابر ہو پھر سر کے بال منڈوانا واجب ہیں جونہی سر کے بال منڈوائے احرام کھل گیا عمرہ مبارک

خواتین کیسے بال کٹوائیں ۔
خواتین کو بھی نائی کی دکان پر لے جائیں مرد اپنے بال کٹوانے کے بعد نائی سے قینچی لے لیں اور جس عورت کا یہ محرم یا شوہر ہے محرم یا شوہر بال کاٹ سکتا ہے اور کوئی نہیں
حجام سے قینچی لے کر عورت کے پیچھے جو سر کے بال لٹک رہے ہیں اس کے باریک کونے کو کاٹ دیں پھر ان بالوں کو ایک دفعہ انگلی پر لپیٹیں انگوٹھے سے پکڑیں اور قینچی سے کاٹ دیں اب عورت کا احرام بھی کھل گیا عمرہ مبارک

حج کا طریقہ ۔
عمرہ کرکے حج تمتع کرنے والا 8 ذوالحجہ تک بغیر احرام کے بغیر کسی پابندی کے رہے گا
مناسک حج کو یاد رکھنے اور سمجھنے کے لیے پانچ دنوں کو ذہن میں رکھنا ہوگا ہر روز کیا کام کرنا ہے اسے سمجھنا ہوگا
حج کے کل پانچ دن ہیں

حج کا پہلا دن 8 ذوالحجہ
آج صرف ایک کام کرنا ہے حج کا احرام باندھ کر منیٰ جاکر اپنے خیمے میں رہنا ہے

حج کا دوسرا دن 9 ذی الحجہ
آج دو کام کرنے ہیں
1۔ وقوف عرفہ جوکہ فرض ہے
2۔ وقوف مزدلفہ جوکہ واجب ہے

وقوف عرفہ کا طریقہ ۔
اب آج کل رش کی وجہ سے فجر سے پہلے ہی رات کو منیٰ سے عرفات لے جاتے ہیں جہاں وقوف عرفہ کرنا ہوگا وقوف عرفہ کو سمجھنے کےلئے تین چیزوں کو سمجھ لینا چاہیے
1۔ وقوف عرفہ کیا ہوتا ہے
وقوف عرفہ کا مطلب ہے عرفات میں ٹھہرنا حاجی عرفات میں جاکر ٹھہر گیا اس کا حج کا فرض ادا ہوگیا

2۔ وقوفِ عرفہ کا وقت کیا ہے
زوال سے لے کر سورج کے غروب ہونے تک میدان عرفات میں رہنا واجب ہے

3۔ وقوف عرفہ میں کیا کرتے ہیں
اگر حج کا امام ہو تو ظہر اور عصر کی دو دو رکعت ظہر کے وقت میں پڑھتے ہیں
اگر آپ مقیم ہیں تو چار رکعت پڑھیں گے مسافر ہیں تو قصر کریں گے

وقوف مزدلفہ ۔
سورج غروب ہونے کے بعد مزدلفہ روانہ ہو جائیں مزدلفہ پہنچ کر آج مغرب کی نماز مغرب کے وقت میں نہیں پڑھیں گے بلکہ مغرب اور عشاء کی نماز عشاء کے وقت میں پڑھیں گے دونوں نمازیں ادا شمار ہوں گیں ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ دونوں نمازیں ادا کریں گے رات کو مزدلفہ میں قیام کریں گے مزدلفہ ہی سے شیطانوں کو مارنے کے لیے ہر حاجی ستر کنکریاں چنے گا مٹر کے دانے کے برابر کجھور کی گٹھلی سے چھوٹی پھر جب فجر کی اذان ہوجائے تو اذان دے کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں گے
یاد رہے کہ وقوف مزدلفہ کا وقت صبح صادق سے لے کر سورج نکلنے کے درمیان ہے اور یہ پورا وقت مزدلفہ میں گزارنا ضروری نہیں ہے لہذا جب فجر کی نماز پڑھے گا تو خودبخود وقوف مزدلفہ ادا ہوگیا
اب فجر کی نماز پڑھ کر سورج نکلنے سے پہلے منیٰ اپنے ⛺ میں روانہ ہو جائے

حج کا تیسرا دن 10 ذوالحجہ
آج تین کام کرنے ہیں
1۔ صرف جمرہ عقبہ کی رمی کرنی ہے جب کنکریاں مارنے کے لیے جائیں تو تلبیہ پڑھنا بند کردیں (کل تین جمرات ہیں) سات کنکریاں مارنی ہیں ایک ایک کرکے
آج کنکری مارنے کا وقت ہے سورج نکلنے سے لے کر سورج غروب ہونے تک اور سورج غروب ہونے کے بعد سے ساری رات (یہ رات 10 ذی الحجہ کی رات ہے اس لیے کہ حاجی کے لیے حج کے ایام میں رات دن کے تابع ہوتی ہے)

2۔ دوسرا کام قربانی یعنی دم تمتع
3۔ سر کے بال منڈوانا یا کتروانا
سر کے بال منڈوانے یا کتروانے کے بعد حج کا احرام کھل جائے گا اب عام کپڑے پہن لیں اور طواف زیارت کے لئے مکہ چلے جائیں

طواف زیارت کیسے کریں ۔
طواف زیارت کے لئے تین دن ہیں 10 ذوالحجہ 11 ذوالحجہ 12 ذوالحجۃ کی سورج غروب ہونے سے پہلے تک
کوشش کرکے آج رات یا کل صبح طواف زیارت کر کے واپس منیٰ آجائے جو کہ حج میں فرض ہے
طواف زیارت کے ساتھ سعی بھی کرنی ہوگی اس وقت احرام کی حالت بھی نہیں ہوگی

حج کا چوتھا دن گیارہ ذوالحجۃ
آج صرف ایک کام کرنا ہے تینوں جمرات پر سات سات کنکریاں مارنی ہیں ایک ایک کرکے

حج کا پانچواں دن بارہ ذوالحجہ
آج بھی صرف ایک کام کرنا ہے تینوں جمرات پر سات سات کنکریاں مارنی ہیں

گیارہ اور بارہ تاریخ کو کنکریاں مارنے کا وقت ہے زوال کے بعد سے لے کر سورج کے غروب ہونے تک اور سورج غروب ہونے کے بعد ساری رات

بارہ تاریخ کو کنکریاں مار کر واپس مکہ اپنی رہائش گاہ میں آجائیں حج مکمل ہو گیا الحمد للہ

اب ایک واجب عمل باقی ہے کہ اپنے وطن آنے سے پہلے الوداعی طواف کر لیں جو کہ واجب ہے
الوداعی طواف اس طرح کریں گے کہ وضو کر کے خانہ کعبہ کے سات چکر لگائیں گے بغیر احرام کے بغیر رمل کے بغیر سعی کے اور دو رکعت واجب الطواف ادا کریں گے

اب جو اکیس کنکریاں بچی ہیں اگر یہ تیرا تاریخ کو بھی منیٰ میں رہتا تو یہ تینوں جمرات کو کنکریاں مارتا
اگر یہ تیرہ تاریخ کو منٰی میں نہیں رہا تو یہ 21 کنکریاں ضائع کردے

  Ministry sets Dhul Qadah 15 as the last date for expiry of   visa
15/04/2024

Ministry sets Dhul Qadah 15 as the last date for expiry of visa

The Ministry of Hajj and Umrah announced that Dhul Qadah 15 will be the last day for the expiry of Umrah visa for pilgrims coming from outside the Kingdom

11/04/2024

Booking deadline last date for Registration
20 April 2024.
Last chance to perform hajj 2024 with Pakistan Private hajj scheme
Mohibeharamain Services PVT LTD
Shakir Hajj Services - Pvt Ltd Islamabad Pakistan
https://bio.link/abkhajjumrah

Most masjids in the UAE offer Eid khutba in Arabic. Here are some of the exceptions where you can understand the Khutba ...
09/04/2024

Most masjids in the UAE offer Eid khutba in Arabic. Here are some of the exceptions where you can understand the Khutba in your language as well as pray in an open air musallah.

1️⃣ Urdu Khutba with Shaikh Zafar Ul Hasan Madani in Sharjah
Click here for location: https://goo.gl/maps/P1VoKeVCopKL2mn99

2️⃣ Malayalam Khutba with Shaikh Hussain Salafi in Sharjah
Click here for location: https://maps.app.goo.gl/y8RtPpRP9H7f6ZMbA

3️⃣ English khutba with Shaikh Abdulrahman Hassan in Dubai

Click here for location: https://maps.app.goo.gl/dU4sswGwhfbwuT6RA

Don't forget to carry your own prayer mats.

For similar updates please join
https://whatsapp.com/channel/0029VaV9KRy72WToIZMXfB33

08/04/2024

packages by bus and by air from and
17 April 2024
24 April 2024
1 May 2014
As low as 1250 by bus every Wednesday.
Near by hotels in and .
For Reservation.
https://bio.link/abkhajjumrah

08/04/2024


Short Executive 🇵🇰Hajj 2024 Package details (14) Days for overseas Pakistani only
ALL CATEGORY HAJJ 2024 PACKAGES AVAILABLE (A-B-C-D)
🇸🇦E-Hajj visa from approved private hajj company from Pakistan
Not required personal visit or original passport for visa issuance in Pakistan.

🇵🇰 On behalf of Mohib-e-Haramain services Islamabad Pakistan.(Approved private hajj quota company) &
Shakir Hajj Services - Pvt Ltd Islamabad Pakistan
Sister concern of Bin karam hajj and umrah UAE*

https://bio.link/abkhajjumrah

                      We are a just click away.
04/04/2024


We are a just click away.

HAJJ & UMRAH TRAVELS

04/04/2024

    in Eid holidays by bus from    as low as 1350AED.Departure on 7th April 2024.2 nights Madinah3 nights Makkah.For Res...
04/04/2024


in Eid holidays by bus from as low as 1350AED.
Departure on 7th April 2024.
2 nights Madinah
3 nights Makkah.
For Reservations.
https://bio.link/abkhajjumrah

04/04/2024
Launching the Golf carts for the elderly and disabled on the roof of   to facilitate Tawaf . Each cart has a seating cap...
29/03/2024

Launching the Golf carts for the elderly and disabled on the roof of to facilitate Tawaf . Each cart has a seating capacity of 10 people, the fare per person is 25 riyals and the Timings are from 4.00 PM to 4.00 AM.

Address

23rd Street Al Riqqa
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdullah Bin Karam hajj and umrah travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdullah Bin Karam hajj and umrah travels:

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Travel Agencies in Dubai

Show All