Pakistan Tourism

Pakistan Tourism PAKISTAN TOURISM

08/31/2024

تاریخ ملتان اور صوبہ ملتان یا سرائیکی وسیب یا جنوبی پنجاب آج کے وقت اور پاکستان کی اشد ضرورت ہے !

پچھلے 5 ہزار سال میں ملتان صوبہ و ریاست کی تاریخی تور پر بہت زیادہ اہمیت تھی جو کہ انگریز نے اپنے خوف کے مارے تاج برطانیہ کے اقتدار کو بچانے کے لیے مکمل ختم کر دی تھی ۔
ملتان کے آخری مسلم حکمران نواب مظفر خان سدوزئی شھید جن کے نام پر شہر مظفر گڑھ آباد کیا گیا تھا ۔ ان کے آخری حکمرانی کے دن تک جب سکھوں نے ملتان فتح کیا تھا ان سے اور پھر ملتان میں سکھوں کے صرف مختصر 50 سالہ حکمرانی کے آخری دن اور آخری حکمران سکھ حکمران حاکم و گورنر و صوبیدار دیوان ساون مل اور اسکا بیٹا مول راج مل تک ملتان کی حکومت یا صوبہ بلوچستان، پورا سرائیکی وسیب سوائے ریاست بہاولپور چھوڑ کر ملتان کے ہی زیرنگیں تھا۔ باالخصوص نواب مظفر خان شھید ملتان صوبے و ریاست کے آخری مسلم حکمران تھے جو سکھوں سے لڑتے ہوئے اپنے بیٹوں سمیت 1818 میں شھید ہوئے اور پھر 48 سے 50 سالہ سکھ دور حکومت ملتان میں شروع ہوا اور اس دور تک سب ہی ملتان کے حکمران تاج وتخت دلی کے ہی تحت تھے مگر خودمختار تھے ۔ سکھ حکمران بس تھوڑے سے زیادہ بے باک تھے اور مغلوں کی تضحیک کرتے تھے لیکن رسمی تور پر وہ بھی تخت دلی کے ماتحت تھے مگر سکھوں کو ملتان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کی قبائیلی عوام زیادہ گھاس نہیں ڈالتے تھے ۔
جتنے بھی افغانی ، ترک ، مغل ، عرب جنگجو بادشاہ سپہ سالار ہندوستان پر حملہ آور ہوئے وہ سب یا تو ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے یا اٹک کے راستے پھر بلوچستان کوئٹہ لورالائی یا پھر مکران سے براستہ سکھر سندھ سے پہلے ملتان آئے کیونکہ اس دور میں ملتان سے پاکپتن بزریعہ دیپالپور دلی کو راستہ جاتا تھا جبکہ دلی فتح کرنے کے لیے ملتان کا پورا علاقہ بشمول سکھر ڈیری غازی خان جھنگ خوشاب کوئٹہ بلوچستان ایک زبردست علااہ تھا جہاں ملتان جیسا زبردست شہر مکس سرائیکی قبائلی بلوچ پختون فوجیں قومیں سب ہی ایک زبردست قسم کے زرائع تھے دلی کو فتح کرنے کے لیے ۔ اور 5 ہزار سال سے ہی ریاست و صوبہ ملتان موہنجوداڑو اور ہڑپہ کے دور سے ہی بہت اہم بلکہ پورے برصغیر میں سب سے بڑی تھی ۔

احمدشاہ ابدالی تو پیدا بھی ملتان میں ہوا تھا جسکی جائے پیدائش کے مقام پر ملتان کی سب سے مہنگی کارپوریٹ سڑک ابدالی روڈ آج بھی جہاں پر شہنشاہ و بادشاہ ابدالی کی ایک خیمے میں پیدائش کا مقام آج بھی موجود ہے ۔
جبکہ پورے دنیا سے ہندوستان آنے والے اولیاء کی بڑی اکثریت ملتان ہی آئی تھی یعنی کہ بہاالدین زکریا ، شمس تبریز سبزواری ، بابا فرید الدین گنج شکر ، موسی پاک شھید اور بہت سے بڑے صوفیاء و اولیاء کرام بزرگان دین سب سے پہلے یہیں ملتان ہی آتے تھے کیونکہ ملتان تاریخی تور ہندومت کی جائے پیدائش اور سب سے بڑا گڑھ تھا ۔ جبکہ ہندومت کی بہت سی مزہبی مقدس کتابیں ویدیں ملتان قلع کہنہ قاسم باغ کے پرہلاد مندر میں لکھی گئی تھیں ۔ جبکہ ہندوں کا ہولی کا تہوار بھی ملتان کے پر ہلاد مندر اور پر ہلاد بادشاہ کی وجہ سے شروع ہوا جس نے انسانوں کی پوجا کی بجائے ایک خدا کی عبادت کا درس دیا اور اپنے بادشاہ باپ کی پوجا کرنے سے انکار کر کے اسکا مقابلہ کیا۔
جبکہ ملتان بزرگان دین اور صوفیاء کرام تبلیغ کے لیے اسی لیے آتے تھے کہ ملتان کا اس پورے خطے میں اثر ورسوخ کی تاریخ کئی ہزار سال پرانی تھی اور ہے ۔ خاص کر اسی لیے حضرت بہالدین زکریا سینٹرل ایشیاء سے ملتان میں آ کر بالکل پرہلاد مندر کے ساتھ اپنی خانقاہ اور دنیا کی بہت بڑی اور ہندوستان کی پہلی اسلامی دینی و سائنسی و معاشی ہنر کی یونیورسٹی بنائی تھی جہاں اسلام کی کرنیں تعلیم و ترقی پوری دنیا میں دور دور کے علاقوں تک پھیلی ۔ اس پورے خطے برصغیر کی پہلی اسلامی سائنسی و معاشی ہنر کی یونیورسٹی بھی حضرت بہالدین زکریا نے اپنی خانقاہ کے بالکل ساتھ ملتان میں بنائی تھی اور مندر کے ساتھ بیٹھ کر بے تحاشہ اکثریت ہندو آبادی کو مسلمان کیا تھا۔ مگر صحیح شریعت و دین کی پابندی و علم ، پیار محبت اخلاق عدل مساوات اور دلیل سے ۔ جبکہ بہاالدین زکریا اپنی جیب سے بہت پیسہ بھی خلق خدا پر خرچ کرتے تھے بے تحاشہ غریب لوگوں پر ۔

ملتان ہر حوالے سے بہت اہم تھا کیونکہ ہندوستان پر قبضے کا راستہ میں پہلا پہاڑ امتحان یا فتح ملتان کی لازمی شرط ہوتی تھی ۔لورالائی، ڈیرہ غازی خان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سکھر تک ملتانی سرائیکی زبان اور ملتانی وسیب ہی ہے ۔ جبکہ محمدبن قاسم ، سکندراعظم ، محمود غزنوی ، غوری ، تغلق ، مغل بابر ، ہمایوں ، نادرشاہ ، غوری ، ابدالی ، حتکہ پرانا اسماعیلی نظاری فرقہ جسے صلاح الدین ایوبی نے مصر ، شام ، لبنان ، فلسطین اور خطہ عرب سے کدھیڑ کر ختم کیا یا نکالا تھا ۔ یہ سب ہی ملتان پر حکومت کر کے ہندوستان میں داخل ہوئے ۔ کیونکہ 5 ہزار سال سے ملتان پر حکومت کرنے یا فتح کرنے کا مطلب آدھا سندھ ، پورا بلوچستان ، آدھا کے پی کے اور آدھا پنجاب ساہیوال اور اوکاڑہ تک اور آدھا چولستان راجھستان پر حکومت کرنا تھا اس سے ہندوستان میں داخل ہونے اور فتح کرنے کے بے شمار دروازے کھل جاتے تھے ۔
یہ سب باتیں مستند تاریخی ہیں ۔ رہی بات انگریز نے 1849 میں ملتان صوبہ یا ریاست فتح کی اور پھر ملتان صوبہ ریاست اور اسکے علاقے بلوچستان کو مزید ٹکڑے ٹکڑے کیوں کیا ؟؟؟؟
وہ اس لیے کہ 1857 میں جنگ آزادی غدر بغاوت ملتانی چھاونی کی گیرژن میس کمپنی باغ قاسم بیلہ سے شروع ہوئی تھی جس میں سارے انگریزی غیرملکی گورے افسر مار دیے تھے کالے دیسی ملتانی فوجیوں نے ۔
اس لیے انگریز نے اس سارے خطے کے سرائیکی بلوچی اور پٹھان جنگجو قبائیل سے ڈرتا تھا اور یہ سارا خطہ کٹر حنفی سنی جنگجو مسلمانوں کا تھا ۔ اس لیے انگریز نے ملتان اور بلوچستان کو تقسیم بھی کیا اور پسماندہ بھی رکھا ۔ مگر پاکستان بننے کے بعد اس سارے خطے کی قسمت جاگ اٹھی اور ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع یوا ۔
آج پنجاب کی آبادی بہت زیادہ ہے اور انتظامی مسائل بھی بہت زیادہ ہیں اس لیے حکومت وقت فوری تور پر ملتان صوبہ بحال کرے تاکہ ان علاقوں میں مزید خوشحالی ، ترقی کاروبار اور روزگار ملے اور انتظامی مسائل بھی حل ہوں ۔ صوبہ ملتان اگر 175 سال بعد دوبارہ بحال ہو جاتا ہے تو اس سے پنجاب کے خلاف نفرت باالکل ختم ہو جائے گی پسماندہ جنوبی پنجاب سرائیکی وسیب مزید ترقی کرے گا اور پورے ملک میں ایک مضبوط قومی ہم آہنگی پیدا ہو گی ۔ یہ آج کے وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ ایک نیا صوبہ بنانے سے سب صوبوں کے درمیان بھی توازن پیدا ہو گا ۔ کیونکہ اب 12 سے 14 کروڑ کی پنجاب کی بے ہنگم آبادی وقت کے ساتھ مزید بدتر انتظامی مسائل ، سیاسی مسائل پیدا کریگی ۔
اگر 4.5 سے 5.5 یا 6 کروڑ آبادی کا ایک نیا صوبہ ملتان یا جنوبی پنجاب یا سرائیکی وسیب بن جائے تو انتظامی تور پر یہ سب کے لیے ہی بہت بہتر ہو گا اور اس خطے کی عوام کو جلد زیادہ سہولیات اور توجہ بھی ملیں گیں۔ جس سے اس خطے کی عوام کا بہت زیادہ معاشی اور معاشرتی سماجی فائدہ ہو گا ۔ ۔ جبکہ ملک میں قومی تور ہم آہنگی بڑھے گی اور ملک ریاست وفاق مزید مضبوط تر ہو جائے گا ۔

زرا سوچیے گا۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
پاک فوج زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

تحریر : نوید احمد بھٹی


07/29/2024

*أعوذُ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ ٱلرَّجِيمِ🎄 ﷽*

*اسلام علیکم وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَكَاتُهُ*
*صبح بخیر*
*(مفہوم قرآن) "بیشک وہ لوگ جو اللہ تعالٰی کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں ان کے لئے آخرت میں کوئی حصّہ نہیں اللہ تعالٰی نہ ان سے بات چیت کرے گا اور نہ ان کی طرف قیامت کے دن دیکھے گا نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے"○ اے رب ذوالجلال، ہماری ناشکری کو ہمیشہ کی طرح درگزر فرما دے اپنے لازوال خزانوں سے ہمیں ہمیشہ کی طرح نوازتے رہنا ہمیں صابر، شاکر بنا ہمیشہ ہر مشکل میں مدد فرمانا ہماری زندگیوں کو خوشیوں، کامیابیوں سے بھر دے ‎اپنی ناراضگی، زمینی و آسمانی عذاب، آفات سے محفوظ فرمانا ہمارے لئیے آسانیاں پیدا فرماآمین ثمہ آمین یا رب العالمین یا ارحم الراحمین یا قادر مطلق یا رحمان یا رحیم یا اللّٰہ*

*رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ*

07/25/2024

Heavy Rain in Islamabad

07/21/2024

Best location for Chemical
Best location for Artificial jewellery
Best location for Dry fruits
Best Location for Horsey, Towels misc

Shop cm plot Available for Sale
In main market
29 Yards = 260 Square Feet
At Virjee Street, Jodia Bazar, Karachi

Welcome Buyers

05/05/2024
05/05/2024

Happy Star Wars Day everyone

04/09/2024

Total eclipse of the heart (and the sun). 🌖🌕

04/09/2024
03/01/2024

Dua
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَآ اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَآ اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ، اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ فَاقْدُرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدُرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِہٖ
’’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے تیرے علم کے ساتھ بھلائی طلب کرتا ہوں اور تجھ سے تیری قدرت کے ساتھ طاقت طلب کرتا ہوں اور میں تجھ سے تیرے فضلِ عظیم کا سوال کرتا ہوں کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا، تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو غیبوں کو خوب جانتا ہے۔ اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ بے شک یہ کام میرے لیے میرے دین، میرے معاش اور میرے انجام کار کے لحاظ سے بہتر ہے تو اس کا میرے حق میں فیصلہ کردے اور اسے میرے لیے آسان کردے، پھر میرے لیے اس میں برکت ڈال دے اور اگر تو جانتا ہے کہ بے شک یہ کام میرے لیے میرے دین، میرے معاش اور میرے انجامِ کار کے لحاظ سے بُرا ہے تو اسے مجھ سے دور کردے اور مجھے اس سے دور کردے اور میرے لیے بھلائی کا فیصلہ کردے جہاں بھی وہ ہو، پھر مجھے اس پر راضی کردے۔‘‘
Invocation seeking help from Allah

Reference: Al-Bukhari 7/162. and Aal-'Imran 3:159.

Address

Windsor, ON
N9H2R7

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tourism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Tourism:

Videos

Share

Category