02/07/2021
السلام عليكم
سکردو جانے والوں کے لئے چند انتہائی ضروری گزارشات::
سب سے پہلی بات سکردو جنت ہے، اگر آپ نے پورا پاکستان بھی پھر لیا ہے اور سکردو نہیں دیکھا تو سمجھیں کچھ بھی نہیں دیکھا۔۔۔
آپ میں سے بہت سے لوگ اس سال سکردو کا سفر کرکے آئے ہوں گے لیکن کافی ابھی ارادہ رکھتے ہوں گے ۔۔
میں بھی بمعہ فیملی بشمول چھوٹا بچہ براستہ روڈ سکردو کا 10 روزہ ٹور کرکے گزشتہ روز لاہور واپس پہنچا ہوں ۔۔۔
لہذا روڈ کنڈیشن، ہوٹل ریٹس, راستے کے stop overs اور سکردو کے کون کون سے مقامات زیادہ بہتر ہے، آپ کو مکمل معلومات کی فراہمی میں مدد کر سکتا ہوں ۔۔۔
1)- سواری:
سکردو جانے کو کوئی بھی گاڑی جا سکتی ہے لیکن برادرانہ مشورہ ہے کہ انجن، ٹائرز 10/10 حالت میں ہونے چاہئیں
2)-بریکس، ڈسک، توے:
بابوسر تا چلاس، ناران تا بالاکوٹ، سکردو تا جاگلوٹ کافی مقامات پر شدید اترائی ہے، لہذا بریک سروس +ڈسک چینج اگر جانے سے پہلے کروائیں تو زبردست ہے، ایک ڈسک سیٹ ہمراہ لازمی رکھیں ۔
3)- Stop overs
لاہور سے سکردو جانے کے لئے دو دن سفر کو دیں، پہلے دن سب سے بہترین stopover ناران ہے، آپ بٹہ کنڈی بھی رک سکتے ہیں، لیکن شام کے اوقات میں یی جگہ بالکل بےرونق ہو جاتی ہے، لیکن چلاس تک جانے کی غلطی بالکل مت کریں کیونکہ بابوسر کے بعد خطرناک اترائی ہے جوکہ شام کے اوقات میں یہ سفر خطرناک بھی ہو سکتا ہے ۔۔۔چالاس میں کوئی اچھے ہوٹل بھی نہیں ہیں
4)-Road Condition
لاہور تا بالاکوٹ موٹروے جاتی ہے جو بہترین ہے، موٹروے تا بالاکوٹ مور تک کا حصہ انتہائی خستہ حالت میں تھا۔۔
کاغان تا ناران روڈ بھی ڈیم کی تعمیر کی وجہ سے جگہ جگہ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے خستہ حالت میں ہے۔۔۔
چالاس تا جاگلوٹ تک حصہ بھی کئی جگہ سے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے زیر تعمیر ہے۔
جاگلوٹ تا سکردو روڈ 60% مکمل کارپٹ روڈ ہے، لیکن جو 40% نہیں ہے وہ انتہائی انتہائی خستہ حالت میں ہے۔۔
5)- سفر کا وقت:
ناران تا سکردو اگر آپ سفر کرنا چاہتے ہیں تو بہترین وقت ناران سےعلی الصبح نکلنے کا ہے اور بہترین دن جمعہ کا ہے کہ اس دن FWO کا تعمیراتی کام نہیں ہوتا، بصورتِ دیگر آپ کو mountain blasting کی وجہ جگہ جگہ ملا کر 6 7 گھنٹے تک رکنا بھی پڑ سکتا ہے ۔۔۔۔
6)- کھانے کے مقامات:
ناشتہ کیوائی واٹرفال
کھانا دوپہر/رات ناران پنجاب تکہ ہاؤس
مناسب ریٹس کے رات گزارنے کے ہوٹل
بابِ ناران ہوٹل، ہوٹل one plus ، ہوٹل Marriott Inn
ریٹس 4000 تا 5000 / نائٹ
احتیاطی تدابیر و سامان ہمراہ:
اگر آپ خود یا آپ کے بچے دوران سفر متلی، قے کے مرض کا شکار ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایت لے کر آپ بچوں کو Gravinate سیرپ، اور خود گولی روزانہ سفر کے آغاز سے پہلے دے سکتے ہیں۔۔۔اس طرح آپ متلی، قے دل خراب ہونے سے محفوظ رہیں گے
اپنی کار کا ایکسٹرا ٹائر، ہوا بھرنے کا آلہ، Touch joint, رسی اور ایک بریک ڈسک سیٹ ہمراہ لازمی رکھیں
یہ تو رہا سکردو تک کا سفر۔۔۔۔
باقی تفصیلات اگلی پوسٹ میں کل انشاءاللہ ۔۔۔۔