Trips and Tips

Trips and Tips (ٹوکن فیس ١٠٠٠ روپے/ ١٠ ڈالر).

ٹریپ اینڈ ٹپ
بیرون ملک سفر کرنا، لوگوں سے ملنا، طرز زندگی کا مشاہدہ کرنا، علم میں اضافہ کرتا اور سوچ کو وسعت دیتا ہے. لیکن بیرون ملک سفر کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ اخراجات ہیں. لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں. آپ کے ٹریپ کو آسان، آرامدہ اور کم خرچ بنانے کے لئے ہم ٹپس دیں گے.
اگر آپ سپر سستی ہوائی ٹکٹ خریدنا چاہتے ہوں؟
ویزا سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں؟
مناسب رہائش انتہائی کم قیمت م

یں چاہتے ہوں؟
کس شہر میں جانا ہے، کیا کچھ دیکھنا ہے، کہاں سے کیا کھانا ہے؟
کیا ساتھ لے کر جانا ہے، کیا ساتھ لے کر آنا ہے؟
نیز اگر یورپ کا ٹریپ ہو تو بطور گائیڈ بھی خدمات پیش کر سکتا ہوں.
یہ سب معلومات اور سروسز نہایت معقول چارجز پر آپ کو "ٹریپ اینڈ ٹپ" دے گا.
---------------------------------------------------------
ان تمام سروسز اور معلومات کے لئے بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے. اس لئے صرف سنجیدہ پلان ہونے کی صورت میں ٹوکن نمبر لے کر رابطہ کریں.

30/12/2018

نیا سال، نئی پیشکش__
اگر آپ امارت آئرلین سے سفر کر رہے ہیں تو ہم آپ کو پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک دیں گے.
تفصیلات کے لئے انبکس میں رابطہ کریں، لیکن صرف تب اگر آپ کے پاس ٹکٹ موجود ہے یا ٹکٹ خریدنے والے ہوں.
نیز سستی انٹرنیشنل ٹکٹ اور بہترین سفری خدمات و تفصیلات جاننے کے لئے رابطہ کریں.

It was rainy, windy, cold, crowded but memorable, beautiful, amazing. Venice, Italy
12/11/2018

It was rainy, windy, cold, crowded
but memorable, beautiful, amazing.
Venice, Italy

03/10/2018

کیا آپ سیر کے لئے بیرون ملک لئے جانا چاہتے ہیں؟
کیا آپ کم خرچ میں بہترین تفریح چاہتے ہیں؟
کیا آپ سیر کو تفریح کے ساتھ معلوماتی بھی بنانا چاہتے ہیں؟
اگر ہاں
تو "ٹرپس اینڈ ٹپس" کے ساتھ 'باکو" چلیں.
تمام اخرجات صاف شفاف آپ کے سامنے تاکہ آیندہ آپ اپنا ٹریپ خود پلان کریں.
(سروس فیس لاگو ہو گی.)

25/04/2018

بیرون ملک جانا....

ضرور، سب کو زندگی کا کچھ عرصہ، کم از کم ایک مہینہ تو ضرور کسی دوسرے ملک میں گزرنا چاہئیے. ان کے ساتھ،ان کی طرح کچھ عرصے کے لئے زندگی گزارنی چاہئیے. اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے. خصوصی طور پر خود پسندی میں کمی واقع ہوتی ہے، احساس برتری کم کرنے میں مدد ملتی ہے. دنیا اور زندگی کو ایک سے زیادہ انداز میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اپنے عقائد میں نرمی پیدا کر کے انسان کو انسان سمجھنے کی تربیت ہوتی ہے.
اب سوال پیدا ہوتا ہے، کہاں جانا چاہئیے؟
تو جناب، جہاں آپ نہ بجٹ اجازت دے. کسی دوسرے شہر میں، صوبے میں یا ملک میں. لیکن سہولت کے ساتھ، بجٹ دیکھ کر. یاد رہے، یورپ اور امریکہ کے علاوہ بھی دنیا ہے. ہمارے پڑوسی ملک نہایت شاندار ہیں، نیپال، سرلنکا، بھوٹان اور بہت سارے.
اچھا تو پھر جانا کیسے چاہئیے؟
اگر تو امیر ملک میں جانا ہے تو ویزا مشکل ہے. ایجنٹ سے دھوکہ تو مل سکتا ہے، لیکن ویزا نہیں مل سکتا. انسانی سمگلر آپ کو شائد پنچا تو دے لیکن راستے میں مرنے اور لاش سمندر میں پھینکے جانے کا بھی قوی امکان ہے.
چلیں پھر ترقی یافتہ ممالک جانے کے قانونی راستوں کی بات کر لیتے ہیں. تو یاد رہے، کسی بھی قانونی راستے کے لئے آپ کے پاس کم از کم دس سے بیس لاکھ موجود ہونے چاہیں اور آپ کی آمدن پچاس ہزار روپے ماہانہ تک ہونی چاہئیے. ایک تو ٹوریسٹ ویزا ہے، عام طور پر تین مہینے کے لئے ملتا ہے. دوسرا سٹوڈنٹ ویزا ہے، اس کے لئے زبان کا امتحان پاس کرنا، یونیورسٹی کی ڈگری موجود ہونا اور اگلی ڈگری میں داخلہ ملا ہوا ہونا، پندرہ سے بیس لاکھ روپے ہونا ضروری ہے. تیسرا راستہ بزنس امیگریشن ہے، اس کے لئے پانچ کروڑ کے آس پاس کی رقم موجود ہونی چاہئیے. اس کے علاوہ بھی طریقے ہیں لیکن شائد وہ زیادہ مشکل ہیں.
ایک اچھی بات یہ ہے کے ترقی پذیر ممالک کے ویزے آسان ہیں اور کچھ ممالک اور جزیروں پر تو ویزے کے بغیر بھی سیر کی جا سکتی ہے.
مزید معلومات کے لئے میرے پیج Trips and Tips کو وزٹ کریں. سوالات ہوں ہو تو صرف پانچ سو روپے ادا کر کے تفصیلی گفتگو کریں. اب یہ پانچ سو روپے کی شرط اس لئے لگانی پڑی کہ صرف سنجیدہ دوست رابطہ کر سکیں. آپ کے سوالات کے جوابات کے لئے میں گھنٹوں کام کروں اور پتا چلے آپ تو ایسے شوق سے پوچھ رہے تھے. ضرور، شوق بھی اچھا ہے لیکن اس کے لئے خود گوگل استعمال کریں اور ایمبسی کا پیج وزٹ کریں. وہاں ساری معلومات مل جائیں گی اور آپ کے پانچ سو روپے بچ جائیں گے.

ٹریپ اینڈ ٹپ بیرون ملک منتقل کیسے ہوں؟---------------بیرون ملک منتقل ہونا بہت مشکل لیکن ممکن ہے. اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ...
28/01/2018

ٹریپ اینڈ ٹپ
بیرون ملک منتقل کیسے ہوں؟
---------------
بیرون ملک منتقل ہونا بہت مشکل لیکن ممکن ہے. اس میں سب سے بڑی رکاوٹ پیسوں کی ہے اور دوسری تعلم کی ہے. اگر آپ کی پاکستان میں اچھی نوکری ہے تو میرا مشورہ ہے، آپ منتقل ہونے کا نہ سوچیں، کیونکہ یہاں آپ کو صفر سے آغاز کرنا ہو گا. بہتر ہو گا، اگر آپ اپنے بچوں کو بیرون ملک منتقل کریں.
بیرون ملک جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے، چند قابل عمل اور قانونی تجاوزات پیس ہیں.
١. سب سے آسان اور تیز طریقہ ہے، سٹوڈنٹ ویزا. یہ اتنا آسان ہے کہ سٹوڈنٹس کو اکثر اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ بیرون ملک منتقل ہونا ایک مشکل کام ہے. یوں تو مختلف تعلیم و ٹریننگ پروگرامز کے لئے جایا جا سکتا ہے. لیکن عام طور پر آپ سولہ سالہ تعلم (بی.ایس) مکمل کر کے اپنی پسند کے ملک میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ لے لیں، آپ انگریزی کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کر لیں، آپ کے پاس بیس لاکھ روپے کے قریب رقم ہو، تو آپ کا ویزا لگنے کے روشن امکانات ہیں. میرا مشوره ہے آسٹریلیا یا کینڈا کا انتخاب کیا جائے. وہاں خرچ تو زیادہ آتا ہے، لیکن سیٹل ہونے کے مواقعے زیادہ ہیں.
٢. بزنس ویزا بھی بہت اچھا آپشن ہے لیکن صرف ان کے لئے جو دو سے تین کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں. آپ اپنا بزنس پلان بنا کر دیتے ہیں، پھر آپ کو ویزا ملتا ہے. آپ کاروبار کرتے ہیں، شرائط کو پورا کرتے ہیں تو آپ کو شہریت مل جاتی ہے.
٤. ورکر ویزا بہت سی اقسام کی خدمات سر انجام دینے والے ورکرز کو مل سکتا ہے. لیکن ٹریننگ اور کاغذات مکمل ہونے چاہیں. اس بارے میں مجھے زیادہ معلومات نہیں، اکثر زیادہ فراڈ بھی ورکر ویزے کے نام پر ہوتے ہیں، اس لئے میں مزید رائے نہیں دے سکتا. البتہ، کینڈا کا اعلی مہارت رکھنے والے ورکرز کے لئے پروگرام بہترین ہے، آپ کو اپنے کوائف کی بنیاد پر اپنا سکور چیک کرنا ہوتا ہے. اگر آپ درکار سکور حاصل کر لیں تو آپ درخواست دے سکتے ہیں. یہ معلومات بدلتی رہتی ہیں، اس لئے متعلقہ ملک کے سفارتخانے یا ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کریں.
٥. ایک اور طریقہ ہے، جس سے آپ سب واقف ہیں، یعنی کسی پروگرام میں شرکت کرنے، یا وزٹ کے لئے بیرون ملک سفر کریں اور....... سیر کریں.
آپ جو بھی طریقہ اپنائیں، کوشش کریں، زیادہ سے زیادہ کام خود کریں اور کسی بھی شک کی صورت سفارتخانے سے تصدق کریں. تمام معلومات ان.لائن موجود ہیں، بس کچھ دنوں تک محنت کرنے کی ضرورت ہے. اگر آپ محنت نہیں کرنا چاہئیے تو "ٹریپ اینڈ ٹپ" یا کسی اور کو ادائیگی کریں اور معلومات حاصل کریں.

15/01/2018
14/01/2018

مسیحی مقامات کی زیارت
"ٹریپ اینڈ ٹپ"
---------------
اگر آپ خود فارم فل نہیں کرنا چاہئیے، لائن میں نہیں لگنا چاہتے، کاغذات بنا کر فائل بنا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہتے تو پھر آپ کسی ٹور آپریٹر کو ١ یا ١.٥ لاکھ اضافی دیں اور سہولت سے سیر کریں.
اگر آپ یہ سب کام خود کر سکتے ہیں تو "ٹریپ اینڈ ٹپ" کو دس ہزار روپے فیس ادا کریں، آپ کو مکمل معلومات اور راہنمائی کے علاوہ سستا ترین ایئر ٹکٹ اور آپ کی مرضی کے مطابق ہوٹل ملے گا. آپ کم خرچ میں بہتر سفر اور قیام کریں گے.

آپ جس بھی ایئر لائن پر سفر کریں. اس کی ممبرشپ ضرور حاصل کریں. ممبرشپ عام طور پر مفت ہوتی ہے. ہر ممبر کو سفر کے بدلے اعزا...
12/11/2017

آپ جس بھی ایئر لائن پر سفر کریں. اس کی ممبرشپ ضرور حاصل کریں.
ممبرشپ عام طور پر مفت ہوتی ہے. ہر ممبر کو سفر کے بدلے اعزازی پوانٹس ملتے ہیں. جنہیں ٹکٹ کی خریداری اور دیگر سہولیات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے.
مفت ہے، کوئی ذمداری بھی نہیں تو پھر کیوں نہ فائدہ اٹھایا جائے.

12/11/2017

ٹپ اینڈ ٹریپ کیا ہے؟
---------------------
یہ سروس میں نے سیر و سیاحت کے شوقین دوستوں کے ساتھ مل کر شروع کی ہے. یہ دوستوں ایئر لائن کنکشن، انتہائی کم قیمت ٹکٹ خریدنے کے طریقوں، رہائش کا اعلی اور قم قیمت انتظام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں. ہم جس شوق اور ذمداری سے اپنے ٹریپ کو اعلی اور کم قیمت بناتے ہیں. اسی طرح آپ کے ٹریپ کی پلاننگ بھی کریں گے. اس سب کے لئے بہت وقت درکار ہوتا ہے اور کم قیمت افر صرف چند لمحوں کے لئے موجود ہوتی ہے، جسے دبوچنا پڑتا ہے.
ماضی میں ایسی خدمات مفت پیش کی جاتی رہیں. لیکن چونکہ وقت اور محنت درکار ہوتی ہے. اس لئے اب آپ کے ٹریپ کے لئے ٹپس کا انتظام کرنے والوں کو کیش کی صورت میں ٹپ درکار ہے. ماضی کے تجربات کے پیش نظر ٹوکن سسٹم کا آغاز کیا گیا، اس کا مقصد صرف شوق کے لئے معلومات لینے اور ہم سے گھنٹوں کام کروانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے. لیکن حقیقی طور پر سیر و سیاحت کے شوقین افراد کے لئے، بہت محبت، بہت جذبے اور نیک خواھشات کے ساتھ حاضر ہیں.
سوال و جواب.
١) ٹریپ اینڈ ٹریپ سستی افر کا بندوبست کیسے کرتا ہے؟
جواب: ایک تو ہم ریگولر سفر کرنے والے ہیں اور افرز سے متعلق معلومات رکھتے ہیں اور معلوماتی رسالوں کی ممبر شپ حاصل کرتے ہیں.
دوسرا ہم خود سے آپشنز کو سامنے رکھ کر کنکشن بناتے ہیں تاکہ سفری اخراجات میں نمایاں کمی آ سکے.
تیسرا ہمارے پاس اپنے سفر کے بدلے ایئر لائن، ہوٹل چین اور کریڈٹ کارڈ کمپنی کی طرف سے اعزازی افرز موجود ہوتی ہیں. جنہیں ہم آپ تک منتقل کر دیتے ہیں.
٢) پیمنٹ کیسے ہوتی ہے؟
جواب. آپ خود اپنے کارڈ سے ڈائریکٹ ایئر لائن کو پیمنٹ کریں گے. یا ہمارے لاہور آفس میں پیمنٹ کرنا ہو گی. آپ بینک ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں.
٣) آپ کی سروس کے کیا اخراجات ہوں گے؟
جواب. اگر ہم آپ کو بہترین بچت دلانے میں ناکام رہے تو معمولی فیس چارج کریں گے. لیکن اوسط فیس پچاس یورو ہے. یہ فکس نہیں ہے. نیز اس سروس کا اولین مقصد آپ کے سیر و سیاحت کے شوق کو بڑھاوا دینا اور آسان بنانا ہے.
٤) کیا ٹوکن فیس ضروری ہے؟
جواب. جی ہاں. ماضی کے تلخ تجربات کے پیش نظر معمولی ٹوکن فیس رکھی گئی ہے. آپ اپنے پاس موجود افر بتا سکتے ہیں. اگر ہم اس سے کم افر نہ دے سکے تو آپ کو شروع میں ہی بتایا دیا جائے گا.

12/11/2017

ٹریپ اینڈ ٹپس
-------------
اس آئیڈیا کا آغاز ایک ہفتہ پہلے کیا تھا. یہ پروجیکٹ بہت شاندار جا رہا ہے. دو روز پہلے تین ہوائی ٹکٹ دیئے گئے. سستے ترین ٹکٹ کا انتظام کرنے والے دوستوں کو فی کس پانچ ہزار ملے لیکن زیادہ خوشی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی ہے، جنہیں مارکیٹ میں ایک لاکھ کا ٹکٹ مل رہا تھا اور انہیں"ٹریپ اینڈ ٹپس" سے صرف ساٹھ ہزار کا ٹکٹ ملا. آپ بھی اپنے یا اپنے عزیزوں کے سفر کے لئے خدمات حاصل کر سکتے ہیں.

12/11/2017
12/11/2017

ٹریپ اینڈ ٹپ Trip and Tip
بیرون ملک سفر کرنا، لوگوں سے ملنا، طرز زندگی کا مشاہدہ کرنا، علم میں اضافہ کرتا اور سوچ کو وسعت دیتا ہے. لیکن بیرون ملک سفر کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ اخراجات ہیں. لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں. آپ کے ٹریپ کو آسان، آرامدہ اور کم خرچ بنانے کے لئے ہم ٹپس دیں گے.
اگر آپ سپر سستی ہوائی ٹکٹ خریدنا چاہتے ہوں؟
ویزا سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں؟
مناسب رہائش انتہائی کم قیمت میں چاہتے ہوں؟
کس شہر میں جانا ہے، کیا کچھ دیکھنا ہے، کہاں سے کیا کھانا ہے؟
کیا ساتھ لے کر جانا ہے، کیا ساتھ لے کر آنا ہے؟
نیز اگر یورپ کا ٹریپ ہو تو بطور گائیڈ بھی خدمات پیش کر سکتا ہوں.
یہ سب معلومات اور سروسز نہایت معقول چارجز پر آپ کو "ٹریپ اینڈ ٹپ" دے گا.
---------------------------------------------------------
ان تمام سروسز اور معلومات کے لئے بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے. اس لئے صرف سنجیدہ پلان ہونے کی صورت میں ٹوکن نمبر لے کر رابطہ کریں.
(ٹوکن فیس ١٠٠٠ روپے/ ١٠ ڈالر).

Adresse

Weinheimer
Heidelberg
69198

Telefon

+4917634962063

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von Trips and Tips erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Teilen