کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہاں بسنے والے لوگوں کے ہجوم میں گھس کر دیکھا جائے۔۔اور اس کے لیے پیدل چہل قدمی سب سے بہترین ذریعہ ہے۔۔۔لیکن جب وقت کم ہو اور زیادہ سے زیادہ دیکھنے کی خواہش ہو تو۔۔پبلک ٹرانسپورٹ یا بائسائیکل سب سے بہترین ذریعہ ہے ۔۔اور ویسے بھی ترقی یافتہ ممالک کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے۔۔الیکٹرک بائیسکل متعارف کی گئی ہیں ۔۔جو ہر جگہ با اسانی دستیاب ہیں۔۔اس لیے پروگرام یہ بنا کے نیویارک کو بائیسیکل کے ذریعے دیکھا جائے۔۔۔نیویارک میں بائیسیکل کی سواری ایک زبردست تجربہ رہا ۔۔کم وقت میں تمام مشہور مقامات کی سیر کی۔۔۔الیکٹریکل بائسیکل ہونے کی وجہ سے تھکن کا احساس بھی نہ ہوا۔۔۔😊😊😊
#NYK #CityBikes #newyork #brooklyn #lahore2paris
#پیرس اولمپکس میں جہاں میدان تو تماشائیوں سے بھر چکے ہیں ۔ ساتھ ہی مقامی ریلوے اسٹیشنوں پر لوگوں کی آمدورفت میں بتدریج کمی آئی ہے ۔۔۔وج جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
اج 26 جولائی 2024 اور اج شام پیرس میں ایک بڑی رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہی اولمپکس کا اغاز کر دیا جائے گا۔۔فیرس کی اس تقریب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس تقریب کو دریائے سین کے کنارے منعقد کیا گیا ہے۔۔۔۔اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ تمام ملکوں کے مہمان کھلاڑی دستے سٹیڈیم کے روایتی انداز سے ہٹ کر کھلے اسمان تلے دریائے سین میں کشتیوں میں سوار ہو کر ائیں گے۔۔اور اس الگ انداز کو پوری دنیا میں لوگ براہ راست دیکھیں گے۔۔۔۔جہاں تک پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان کی کشتی میں کھلاڑیوں کی تعداد کم ہی نظر ائے گی۔۔۔سب سے افسوسناک بات۔۔پاکستان کے قومی کھیل #ہاکی میں بھی اس دفعہ پاکستان اولمپکس کے لیے کوالیفائیڈ نہیں کر سکا۔۔۔اس لیے پاکستانی عوام کی اولمپکس میں دلچسپی کم دیکھنے کو ملے گی... لیکن دوسری طرف پیرس اپنی چکا چوند تقریب کے ساتھ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے.... نیچے ویڈیو میں ریلوے اسٹیشن پر موجود نقشے کو دیکھ کر خیال ایا کہ نقشے سے واضح کروں کہ پیرس میں کون سے مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔۔۔امید ہے اپ کو ویڈیو پسند ائے گی۔۔۔۔۔