30/07/2024
لنڈی کوتل کلب ڈسٹرکٹ خیبر ، جمرود پریس کلب اور باڑہ پریس کلب خیبر پښتونخوا یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام شہید صحافی خلیل جبران افریدی کی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ جرگہ حال میں ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین شاہ جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینٹر مشتاق احمد خان کے علاوہ سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیموں کے عہدے داران نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان میاں افتخار حسین شاہ سینیر صحافی محمود جان بابر شمس محمد ابراہیم شنواری سیف الاسلام سیفی کاشف الدین سید وقاص شاہ و دیگر نے صحافی خلیل جبران کی سماجی اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیں.
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت وقت پر زور دیا کہ صحافی خلیل جبران کے قاتلان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے مقررین کا کہنا تھا کہ صحافی خلیل جبران کا قتل صحافت کو خاموش کرنے کے مترادف ہے سینٹر مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ خلیل جبران معاشرے کی مثبت عکاسی کا دعوی دار تھا اور حق کی پرچار کرنے پر انہیں ظالم ریاست نے بے دردی سے شہید کر دیا اس موقع پر وہ صحافتی تنظیموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور قاتلان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں سینٹر مشتاق نے کہا کہ صحافی خلیل جبران شہید کے یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیمی اخراجات کا بیڑا اٹھانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے صوبائی حکومت صحافی خلیل جبران کے یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیمی اخراجات کا بیڑا اٹھائے اور ان کے قاتلان کو گرفتار کر کے عبر ت ناک سزا دی جائے انہوں نے صحافی خلیل جبران کے بچوں کو شہید پیکج دینے کا بھی مطالبہ کیا
میاں افتخار حسین شاہ نے کہا کہ حق کی اواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا صحافی خلیل جبران اج بھی زندہ ہیں اور ان کا مشن جاری و ساری رہے گا خیبر پختون خواہ یونین اف جرنلسٹ اور ضلع خیبر کی تین پریس کلبوں نے شرکا سے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خلیل جبران کے لواحقین کو شہید پیکج دیا جائے ان کے بچوں کی تعلیمی اخراجات اور کفالت کا بھی صوبائی حکومت ذمہ لے اور ساتھ ہی صوبے بھر میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں ان تینوں قراردادوں کو شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا تقریب سے خطاب میں سینیئر صحافی شمس مومند نے خیبر کے دھرنا منتظمین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل جدوجہد اور شہید صحافی کو انصاف دلانے کی غرض سے دھرنا دینے والے کو سلام پیش کرتے ہیں تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات ضلع خیبر کے نامور ملکان کے علاوہ اساتذہ تنظیموں طلبہ تنظیموں اور سماجی شخصیات نے شرکت کیں اور صحافی خلیل جبران افریدی کی صحافتی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا.