HajjUmrah

HajjUmrah Best Hajj and Umrah Packages from UK and Europe. We arange best Hajj and Umrah packages from 5 star to economy packages.

We are specialist in Hajj and Umrah from UK. Now you can also perform Umrah on the way, while you are travelling to your own country. (for details please view notes thank you) You can contact us any time for quick quote.

03/05/2024
03/05/2024

استخارہ کب کیسے کیوں اور کس طرح کریں؟
استخارہ کیا ہے؟
انسان کوئی بھی کام اپنے اچھے کے لئے کرنے کی کوشش کرتا ہےلیکن وہ غلط بھی ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان کو پریشانی اور مشکل اٹھانی پڑھ جاتی ہے۔ اس مشکل اور مصیبتوں سے بچنے کے لئے انسان کسی عقل والے یا اس کام کا تجربہ کار شخص سے مشورہ لیتا ہے تاکہ اس کام کا نتیجہ اچھا نکلے لیکن عقل والواں اور تجربہ کار لوگوں کے مخلص مشورہ پر عمل کرنے کے باوجود انسان کو نقصان ہو جاتا ہے۔
لیکن اگر ہم اللہ پاک سے مشورہ کریں جو آنے والے یعنی لمحہ، وقت اور غیب اور ہر چیز کا علم رکھتے ہیں، تو پھر تو ان شاءاللہ وہ کام نقصان میں جا ہی نہیں سکے گا بلکہ اس کام میں خیر حاصل ہوگی۔ اللہ پاک سے مشورہ کرنے کو استخارہ کہتے ہیں۔ استخارہ کے لغوی معنی “خیر طلب” کرنے کے ہیں
بعض مرتبہ ہم جب کوئی کام کرنے لگتے ہیں تو سمجھ میں نہیں آتا اور اطمینان نہیں‌ہوتا کہ ان دو یا ان تین یا ان پانچ کام یا راستوں میں سے کس کا انتخاب کروں، کس کام یا راستہ کو انتخاب کرنے میں خیر ہے یا تمام نظر آنے والے راستوں کے انتخاب میں بظاہر تو خیر ہے لیکن سمجھ نہیں‌ آتا کس کا انتخاب کریں؟
جیساکہ اگر ہم روزگار کی تلاش میں نکلتے ہیں تو کس کام کا انتخاب کریں آیا کہ نوکری کریں یا پیتل کا کاروبار کریں یا کپڑے کا؟
اسی طرح ہم رشتہ کرنے لگے ہیں تو آیا کہ میں اس ایک ، دو یا تین یا جتنے بھی رشتے آئے ہیں ان میں سے کس کا انتخاب کریں؟
ان سب پریشانیوں کا حل استخارہ (اللہ پاک سے مشورہ) کرنا ہے۔ اگر ہم استخارہ درست کریں اور شرعی شرائط پر پورا اتریں اور تو وہ کام اللہ پاک کی رضا سے درست ہو جائے گا
:استخارہ کرنے کا طریقہ
:جابر بن عبد اللہ رضي اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ
رسول كريم ﷺ اپنے صحابہ کرام کو سارے معاملات میں استخارہ کرنےکی تعلیم اس طرح دیا کرتے تھے جس طرح انہیں قرآن مجید کی سورۃ کی تعلیم دیتے، رسول کریم ﷺ وسلم فرماتے
جب تم میں سے کوئی ایک شخص کام کرنا چاہے تو وہ فرض کے علاوہ دو رکعت ادا کر کے یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ، وَاَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ، فَإِنَّکَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ، اَللّٰھُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ ھٰذَا الْأَمْرَ، خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَةِ أَمْرِیْ، فَاقْدُرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ، وَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ ھٰذَا الْأَمْرَ، شَرٌّ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَةِ أَمْرِیْ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدُرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِہٖ
یہ دعا کرتے وقت اپنی ضرورت کا بیان کر دینا چاہیے۔ صحیح البخاری، کتاب الدعوات:6382
ترجمہ: اللہ! میں بھلائی مانگتا ہوں (استخارہ) تیری بھلائی سے، تو علم والا ہے، مجھے علم نہیں اور تو تمام پوشیدہ باتوں کو جاننے والا ہے، اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لیے بہتر ہے، میرے دین کے اعتبار سے، میری معاش اور میرے انجام کار کے اعتبار سے تو اسے میرے لیے مقدر کر دے اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لیے برا ہے میرے دین کے لیے، میری زندگی کے لیے اور میرے انجام کار کے لیے تو اسے مجھ سے پھیر دے اور مجھے اس سے پھیر دے اور میرے لیے بھلائی مقدر کر دے جہاں کہیں بھی وہ ہو اور پھر مجھے اس سے مطمئن کر دے
نوٹ: دعا میں جب بھی ھٰذَا الْأَمْرَ کے الفظ آئیں گے تو اس کے آگے اپنی حاجت یا حاجات (یعنی جو کام آپ کرنے لگے ہیں) اس کا نام لینا ہے اور اگر عربی زبان میں آپ اپنی حاجت (ضرورت) کا ذکر نہیں کر سکتے تو علماء کہتے ہیں کہ اپنی مادری زبان میں بھی اپنی ضرورت کا نام لیا جا سکتا ہے۔

ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ جب بھی دعا میں ھٰذَا الْأَمْرَ کے الفاظ آئیں تو صرف اپنی حاجت یا حاجات (کرنے والے کام) کو ذہن میں لانا ہے یعنی نام لیے بغیر بھی صرف کرنے والے کام کو ذہن میں لایا جا سکتا ہےکیونکہ ھٰذَا الْأَمْرَ کا مطلب "اس کام” ہے اور آپ کے ذہن یا دل میں جو کام ہے وہ اللہ پاک بہترجانتے ہیں۔
یاد رکھئیے اس دعا میں ھٰذَا الْاَمْرَ کے الفاظ دو مرتبہ آتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ دعا یاد نہیں تو اس دعا کو کتاب یا موبائل سے دیکھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی عربی کو دیکھ کر بھی نہیں‌پڑھ سکتا یعنی عربی پڑھنا نہیں جانتا، توعلماء کہتے ہیں کہ وہ اس دعا کے ترجمہ کو اپنی زبان میں پڑھ سکتے ہیں اور اگر ترجمہ پڑھنا نہیں آتا تو کوئی بھی پڑھا لکھا شخص دعا مانگتے وقت آپ کو پڑھا سکتا ہے، نماز استخارہ کے دو نفل پڑھنے کے بعد
٭استخارہ کی دعا کے بعد خیر والے کام کا انتخاب کیسے کریں؟
جب ہم استخارہ کر لیتے ہیں تو ہمارے ذہن میں آتا ہے کہ کس کام کے انتخاب کا فیصلہ کریں۔ تو اس کا جواب جاننے سے پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ ہم نے اللہ پاک سے استخارہ کی دعا میں مختلف کاموں کا ذکر کیا ہے کہ کس کام میں خیر ہے؟ مثلاً جب استخارہ کی دعا میں پہلی مرتبہ ھٰذَا الْاَمْرَ (یہ کام) کے الفاظ آئے اور اس کے آگے ہم اپنے کاموں یا حاجات کو ذہن میں لائے یا ان کاموں کا زبان سے ذکر کیا کہ ‘ اے اللہ!، اگر یہ کام ( کپڑا، سونا یا برتن کا کام) میرے دین معاش اور انجام میں بہتر ہے تو اسے میرے مقدر میں کر دے اور میرے لیے اس میں آسانی پیدا کر دے اور میرے لیے اس میں برکت ڈال دے۔ پھر دوبارہ دعا میں ھٰذَا الْاَمْرَ (یہ کام) کے الفاظ آئے اور ہم دوبارہ ذہن یا زبان میں لائے کہ اے اللہ!، اگر یہ کام ( کپڑا، سونا یا برتن کا کام) میرے دین، معاش اور انجام کے لحاظ سے نقصان دہ ہے تو پھر مجھے اس سے اور اسے مجھ سے دور کر دے اور جو میرے حق میں بہتر ہے، اسے میرے مقدر میں کر دے اور مجھے اس پر راضی کردے۔

اب آتے ہیں کہ اس بات کی طرف کہ ہم نے سونا، کپڑا اور برتن میں سے کس کام کا انتخاب کرنا ہے، جو خیر والا ہو، تو اس کا جواب ہے کہ ہمیں وہی کام کرنا ہے کہ جس کے کرنے پر ہمارا دل مطمئن ہو جائے ہمیں اس کو کرنے میں لگ جانا ہے۔

فرض کر لیں کہ ہمارا دل مطمئن ہو گیا ہے سونے کا کاروبار کرنے میں اور ہم نے اس کام کو شروع کرنے کی تیاریاں کر دینی ہیں اور ساتھ ساتھ آنکھیں اور کان کھلے رکھنے اور دماغ کو حاضر رکھنا ہے، پھر اگر اس کام میں خیر ہوئی تو آپ یہ کام شروع کر دیں گے اور اگر اس میں خیر نہ ہو یہ بھی ہو جاتا ہے کہ عین وقت پر آپ کو کوئی بتا دیتا ہے کہ اس کام میں آجکل فلاں مسائل درپیش ہیں یا آپ کا دل اچانک اس سے اٹھ جاتا ہے اور آپ اس کام کو کرنے سے رک جاتے ہو اور پھر برتن کا کاروبار اختیار کر لیتے ہو۔

بعض مرتبہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم نے جن کاموں میں سے ایک کو انتخاب کرنے کا ذکر کیا تھا اللہ تعالیٰ سے، یعنی آپ نے اللہ تعالیٰ سے سونا، کپڑا اور برتن میں سے ایک کام کو کرنے کا کہا تھا لیکن اللہ تعالیٰ آپ کو ان تینوں میں سے کسی بھی کام کی بجائے اور کوئی کام عطا کر دیتے ہیں، کیونکہ وہی آپ کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ آپ نے استخارہ کی دعا میں یہ بھی کہا تھا کہ اے اللہ اگر یہ کام(سونا، کپڑا، برتن) میں شر ہے تو مجھے ان سے دور کر دے اور خیر والا کام میرے مقدر کر دے اور مجھے اس پر راضی کر دے۔

٭ استخارہ کرنے سے پہلے آپ اپنوں اور لوگوں سے مشورہ بھی کر سکتےہیں جو اس کام کا تجربہ رکھتے ہیں یا اس کام سے وابستہ ہیں
٭ استخارہ کے لئے سو جانے کی کوئی شرط نہیں، نہ ہی استخارہ کو رات کے وقت کرنے کی کوئی شرط ، ہے، نہ ہی کسی کی اجازت کی اگر آپ قرآن و سنت سے کرنا جانتے ہوں
٭ دن میں جس مرضی استخارہ کر سکتےہیں، سوائے ان اوقات کے جس وقت کوئی بھی عبادت ممنوع یا مکروہ ہو
مکروہ و ممنوع اوقات کا وقت بہت تھوڑا ہوتا ہے ان اوقات میں استخارہ نہیں‌کرنا چاہیے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 3 وقتوں میں نماز سے روکتے تھے اور مردوں کے دفن سے۔
ایک تو جب سورج طلوع ہو رہا ہو یہاں تک کہ بلند ہو جائے
دوسرے جس وقت کہ ٹھیک دوپہر ہو جب تک کہ زوال نہ ہو جائے
تیسرے جس وقت سورج ڈوبنے لگے جب تک کہ پورا نہ ڈوب جائے۔ صحیح مسلم 1929

٭ اسی طرح خواب دیکھنا کوئی شرط نہیں استخارہ کے لئے، کیونکہ ہمیں‌ کیسے پتا چلے گا کہ وہ خواب شیطانی تھا یا اللہ کی طرف سے اشارہ تھا یا انسان کے دن بھر کے خیالات کی وجہ سے تھا، جیساکہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ اچھا خواب اللہ کی طرف خوشخبری، برا شیطان کی طرف سے تکلیف رنج اور ڈرانا اور تیسری قسم کا خواب آدمی کی خیالات یا جو وہ بیداری میں کرتا ہے اس کی وجہ سے آتا ہے ترمذی 2270
برے خواب کا اثر زائل کرنے کی دعا:۔
اور نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب تم کو برا خواب آئے تو اسے لوگوں میں‌ بیان نہ کر بلکہ اس کو زائل کردے یعنی اپنی بائیں طرف تین مرتبہ تھتکارے(تھو تھو کرے) اور تین ہی مرتبہ یہ دعا پڑھے “اَعُوْذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشَرِّهَا” یعنی اللہ کی پناہ مانگے شیطان کے شر سے۔ ابن ماجہ 3910، صحیح مسلم،5903-5904-5897
کیونکہ خواب کی تعبیر کرنا بہت ہی مشکل ہے، عام انسان کے لئے خواب کی تعبیر کرنا آسان نہیں بلکہ معبروہ قابل ہوتا ہے جو تعبیر کا علم رکھتا ہو قرآن و سنت کی روشنی میں، اسی لیے بہتر ہے آپ خواب کا انتظار یا اس کے پیچھے مت چلیں اور جیساکہ ایک امام صاحب کے شاگرد کو خواب میں آگ دکھائی دی وہ گھبرا کر امام صاحب کی مجلس میں گیا اور خواب سنایا تو امام صاحب نے اس کی تعبیر اچھی بتائی اسی مجلس میں ایک اور شخص بیٹھا یہ دیکھ رہا تھا، کچھ عرصہ بعد اس کو بھی خواب میں آگ دکھائی دی اور وہ خوشی میں آکر امام صاحب کو بتانے لگا تو امام صاحب نے اس کی تعبیر کو خطرناک بتایا، اس شخص نے کہا کہ پہلے شخص کی آگ والی تعبیر تو آپ نے اچھی بتائی تھی، میری تعبیر کیوں بری ہے؟ تو امام صاحب نے کہا کہ اس نےآگ کو سردی میں دیکھا تھا جبکہ تم نے گرمی میں دیکھا۔

٭ اسی طرح نبی ﷺ خواب میں خود کوقید اور بیڑیاں میں جکڑے دیکھنے کو پسند فرماتے تھے اور طوق کو ناپسند فرماتے تھے، جبکہ عام آدمی تو قید اور بیڑوں میں خود کو جکڑے دیکھنے کو برا خواب سمجھتا ہے اور طوق کو بھی غلط جانتا ہے اسی لیے تو خواب کی خود تعبیر کرنا بہت مشکل ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ برا خواب کے اثر کو زائل کر دینا چاہیے، ایک صحابی نے خواب میں دیکھا کہ انکی گردن اڑا دی گئی اور سر الگ ہو گیا اور وہ اس کے پیچھے چلے گئے اور اسے اپنے جگہ پر لگا دیا اور اس خواب کی نبیﷺ سے تعبیر چاہی تو آپﷺ نے فرمایا ”جب شیطان خواب میں تم میں سے کسی کے ساتھ کھیلے تو وہ اسے لوگوں سے بیان نہ کرے“ ابن ماجہ، كتاب تعبير الرؤيا: 3912

٭ قرآن و سنت سے علاج کرنے والے ایک بڑے معالج شیخ اقبال سلفی فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے مجھے کہا کہ میری بیٹیوں کی عمریں بہت زیادہ ہو گئیں ہیں شادی نہیں‌ہوئی، تو اس معالج نے کہا کہ آپ کی بیٹیوں‌ کے لئے رشتے آتے تھے تو استخارہ ہی کر لیتی؟ تو عورت نے کہا کہ جب بھی کوئی رشتہ آنے پر میں استخارہ کروں‌ تو مجھے خواب میں سانپ دکھائی دیتے ہیں، اس لیے اس عورت نے اس خواب کی تعبیر کو غلط جانا اور رشتے ہی نہ کئے، جبکہ نبیﷺ نے فرمایا کہ شیطان تمہیں خواب تنگ کرتا ہے یعنی تم سے کھیلتا ہے۔
٭ ضروری نہیں کہ آپ نے جو استخارہ کر کے کام کیا تھا تو اس میں کبھی نقصان ہو گا ہی نہیں. جیساکہ آپ نےکوئی کاروبار کیا اور بعد میں آپکو کوئی نقصان ہوتا ہے تو آپ اب فکر میں پڑگئے ہو کہ میں‌ نے تو استخارہ کر کے اس کام کا انتخاب کیا تھا، حالانکہ میں‌یہ کیوں نہیں سوچتا کہ استخارہ کر کے میں نے جو کام چنا تو اس سے اتنے عرصہ فائدہ حاصل کرتا رہا لیکن اب اگر کوئی نقصان ہوا تو اسکا قصور استخارہ کو نا سمجھوں‌بلکہ اسے کام کا حصہ ہےہو تا ہے یہ ہماری ناہلی اور غلطی کی وجہ سے ہوتا ہے. اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ استخارہ کر کے اس کام میں توجہ اور محنت کرنا تو کام کا لازی حصہ ہے
٭ اسی طرح استخارہ کا پورا عمل خشوع و خضوع سے کرنا چاہیے، آپکی توجہ ادھر ادھر کے بجائے اللہ تعالیٰ کے آگے نفل ادا کرنے میں ہونی چاہیے، جیساکہ حدیث نبویﷺ ہے کہ غافل کی دعا قبول نہیں ہوتی. ترمذی 3479
٭ استخارہ کسی ایک مسئلہ یا کام کیلئے زیادہ مرتبہ یا بار بار بھی کر سکتے ہیں، اگر درست طریقہ سے کیا جائے تو ایک ہی مرتبہ کافی ہے۔ جیساکہ ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے کعبہ کی دوبارہ تعمیر کے لیے 3 دن کیا تھا(صحیح مسلم 3245)
٭ استخارہ خود کرنا ہوتا ہے کسی سی نہیں کروا نہیں‌سکتے، یا یہ ایسا ہے کہ اگر آپ کاروبار کرنے لگے ہو باپ بیٹا دونوں استخارہ کر سکتےہیں یا جو اشخاص کوئی کام کرنے لگے وہ دونوں بھی استخارہ کر سکتے ہیں، اسی طرح بیٹی یا بیٹے کا رشتہ دیکھتے وقت ماں، باپ بھی استخارہ کر سکتے ہیں یا جس بیٹے یا بیٹی کیلئے رشتہ دیکھا جا رہا ہے وہ بھی استخارہ کر سکتے ہیں، کچھ لوگ اس لیے استخارہ خود نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ گناہگار ہیں اوروہ نیک نہیں لیکن استخارہ اسی کو کرنا ہو گا جس کا کام ہے۔
٭ آن لائن استخارہ یا کسی نیک شخص یا کسی بھی پیر یا عالم سے بھی آپ استخارہ نہیں کروا سکتے، کیونکہ استخارہ خود ہی کیا جا سکتا ہے نبی ﷺ، صحابہ اور تابعین کا یہی عمل رہا ہے. کیونکہ اسکی دعا کے شروع میں ہے کہ ” اے اللہ “میں” تجھ سے خیرطلب ، کرتا ہوں یعنی صحابہ نے تو نبیﷺ سے کبھی اپنا استخارہ کروانے کا نہیں کہا جبکہ نبیﷺ کو وحی بھی آتی تھی لیکن پھر بھی نبیﷺ نے صحابہ کو استخارہ کی دعا ایسے سکھاتے جیسے کوئی قرآن کی آیت سکھاتے ہوں
٭ فال نکال کر استخارہ کرنا جیساکہ کبوتروں، طوطوں سے یا تیروں سے، اسی طرح قرآن کو کھولنے کا استخارہ یہ سب سنت کے منافی ہیں اور بدعات ہیں
٭ استخارہ یہ جاننے کا عمل نہیں کہ یا اللہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے یا کیا ہوگا بلکہ یہ ایک یا زیادہ راستوں میں سے خیر والے راستے کے انتخاب کا نام ہے۔ یعنی استخارہ سے مستقبل یا غیب کو جاننے کا نام نہیں بلکہ آپ کے مستقبل کے لئے خیر والے کام کو اللہ سے طلب کرنا مقصود ہے۔
٭ اگر آپ اچھی کمپنی سے ملازمت کی آفر آئی ہے اور ایک ایسی جگہ سے بھی ملازمت کی آفر آئی ہے توہم پیسے اور شہرت والی ملازمت کرتے ہیں اور یہاں استخارہ بھی نہیں‌کرتے، اسی طرح اگر ہمیں‌ امیر گھر سے رشتہ کی پیشکش آئی اور دوسری طرف وہاں سے بھی پیشکش آئی جو امیر نہیں ہم یہاں بھی استخارہ نہیں کرتے بلکہ پیسے کو ترجیح دیتے ہیں، جو کہ اسلام کے منافی ہے
٭ جائز چیزوں کا استخارہ ہوتا ہے حرام کام کا نہیں، (جیساکہ اے اللہ میں فلاں سودی کاروبار کروں یا فلاں جگہ چوری یا گناہ والا کام کروں یا نہیں)۔
٭ استخارہ ایسے نیک کام جو کرنے ہی کرنے ہیں ان کے لئے بھی نہیں کیا جاتا (جیساکہ میں عمرہ یا حج کروں یا نہیں یا نماز پڑھوں یا نہیں) ہاں یہ ہے کہ آپ کس تاریخ کو عمرہ پر جائیں یا کس کمپنی کی ہوائی جہاز کی فلائٹ میں سفر کریں تو بے شک آپ اس کے لئے استخارہ کر سکتے ہیں

اللہ تعالی ہم سب کو مرتے دم تک حق کا پیروکار بنائے ،آمین۔

یہ تحریر islurdu.wordpress.com کی ہے اور سب سے پہلے alikraam.com پر شائع ہوئی تھی مگر alikraam.com اخراجات نہ پورے ہونے کی وجہ سے ایک ماہ تک ختم ہو جائے گی اسی لیے اسے islurdu.wordpress.com پر ٹرانسفر کیا گیا مگر آپ اسے صدقہ جاریہ سمجھ کر ضرور پھیلائیں
یہ تحریر کسی عالم نے نہیں لکھی لہذا اگر اس میں غلطی ہو تو معذرت البتہ تحقیق و تصدیق کے لیے قرآن و سنت اور صحیح بڑے سلفی اہل حدیث عالم سے بھی استفادہ اور رجوع فرمائیں۔
پوسٹ کا اصل لنک
https://islurdu.wordpress.com/2021/10/11/istikhara/

27/11/2023
22/09/2023
15/05/2023

Get 10% off when you shop at Samsung.com using my exclusive referral link. Limited time offer.

Former Pakistani pm
01/05/2023

Former Pakistani pm

31/07/2018

New PM of Pakistan.

05/03/2017

Hajj 2017

05/03/2017

Photos from HajjUmrah's post

15/06/2016

Dr Zakir naik

رمضان مبارك

Must share!

12/06/2016

Dr Zakir naik

21/04/2016
Database Error

Hajjumrahservice Presents

MAY UMRAH PACKAGE 2016

Flights
Turkish Airline: From Manchester or Heathrow

Departure: 27/05/2016
Return: 05/06/2016

Hotels
Makkah: Al Shohada 5* BB
Madinah: Grand Mercure 5* BB

All Ground Transport included
Ziyarat in Makkah and Madinah

4 SHARING £995

Hajj umrah service
Contact 07738824235
Or visit our website
www.hajjumrahservice.com

10/04/2016
HajjUmrah

HajjUmrah

🕋 MAY UMRAH PACKAGE 2016

Flights
Turkish Airline: From Manchester or Heathrow

Departure: 27/05/2016
Return: 05/06/2016

Hotels
Makkah: Al Shohada 5* BB
Madinah: Grand Mercure 5* BB

All Ground Transport included
Ziyarat in Makkah and Madinah

4 SHARING £995

Hajj umrah service
Contact 07738824235
Or visit our website
www.hajjumrahservice.com

11/03/2016

🕋 MAY UMRAH PACKAGE 2016

Flights
Turkish Airline: From Manchester or Heathrow

Departure: 27/05/2016
Return: 05/06/2016

Hotels
Makkah: Al Shohada 5* BB
Madinah: Grand Mercure 5* BB

All Ground Transport included
Ziyarat in Makkah and Madinah

4 SHARING £995

Hajj umrah service
Contact 07738824235
Or visit our website
www.hajjumrahservice.com

23/02/2016

A robber stole Umar Ibn Al-Khattab's (radiAllahu anhu's) turban in a market place and ran. Umar (radiAllahu anhu) ran after him shouting "I bear witness to Allah that I have given it to you, so say 'I accept it' so that the hellfire does not touch you!
"WOW SubhanAllah look how amazing our leaders in Islam were.
After reading this story a very famous hadith comes to mind,
where the Prophet Muhammad (sallallahu alahiwasallam) said
'Love for your brother what you love for yourself'!
These amazing companions lived and breathed Islam Alhamdulillah...

23/02/2016

HajjUmrah

14/02/2016
11/02/2016

Presidant of Pakistan on Hajj

11/02/2016

Dr Zakir naik

The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: "Whosoever goes to a FORTUNE-TELLER and asks him about something,his prayer will not be accepted for FORTY NIGHTS"

[Sahih Muslim :: Book 26 : Hadith 5540]

14/01/2016

Dr Zakir naik

Aameen

30/11/2015

Be Careful of Cursing...................
In the Hadeeth The Prophet ﷺ said: when the word of cursing leaves the moth of the who says it, if it doesn't find the way to the destination ot is sent to then it will definitely return to the who it came from"
So becaref don't curs others.
M.Al-amalki
اللعن احذروا
قال ﷺ :
" إذا خرجت اللعنة من في صاحبها نظرت، فإن وجدت مسلكا في الذي وجهت إليه وإلا عادت إلى الذي خرجت منه ".
السلسلة الصحيحة
للعلامة الألباني1269

27/11/2015

HajjUmrah

Mohammad Ali kissing HAJRE ASWAD..

27/11/2015

HajjUmrah

Boxer Mohammad Ali Killay

Address

London

Website

http://www.hajjumrahservice.co.uk/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HajjUmrah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HajjUmrah:

Share

Category



You may also like