25/06/2022
یہ درخواست ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کوٹلی کے باشعور طبقے کے خلاف دی گئی ہے باشعور پڑھے لکھے طبقے کو شر پسند عناصر لکھا گیا ہے اگر کوٹلی کے چند پڑھے لکھے باشعور نوجوان جو پسے طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں کمزور اور ضرورت مند طبقے کی آواز بنتے ہیں ان کو شر پسند کہہ کر پکارا گیا
ایک سوال
اگر ہسپتال انتظامیہ یا ایکشن کمیٹی ان کو شر پسند کہتی ہے تو وہ اپنے آپ کے بارے کیا خیال کرتے ہیں کہ پڑھا لکھا طبقہ ان ڈاکٹرز کو کیا کہے گا
یاد رہے کہ ان شرپسند افراد میں کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کوٹلی ہسپتال ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عثمان کے تبادلے پر آواز بلند کی تھی تین دن اور تین راتیں گرمی میں شہید چوک میں شرپسندوں نے ہڑتالی کیمپ لگایا اور ڈاکٹر عثمان کا تبادلہ رکوایا تھا
ایک اور سوال
ہسپتال کے اندر کھانے کا ٹھیکہ پچیس سال مخصوص غیر مذہبی لوگوں کو سندھ کے اخبارات میں اشتہارات شائع کروا کر کون دیتا رہا ہے
ایک اور سوال
ہسپتال کے اندر اب بھی کھانے کا ٹھیکہ کن بنیادوں پر دیا جاتا ہے کیا ہسپتال انتظامیہ بکرے کے گوشت مرغی کے گوشت گاۓ بھینس کے گوشت نمک آلو پیاز چاول آٹے کے ریٹس پبلک کرے گی