Aducation India

Aducation India انمول موتی

30/12/2024

*"صدقہ" صرف پیسے سے نہیں، دل سے بھی کیا جاتا ہے♥*
ایک غریب عورت نے بڑی عزت کے ساتھ آواز دی،
آ جائیے میڈم!
آپ یہاں بیٹھ جائیں،" کہتے ہوئے اس نے اپنی سیٹ پر ایک استانی کو بیٹھا دیا اور خود بس میں کھڑی ہوگئی۔
میڈم:بہت بہت شکریہ! میری تو بری حالت تھی، سچ میں۔۔ کہتے ہوئے دعائیں دیں۔
اس غریب عورت کے چہرے پر ایک خوشکن مسکان پھیل گئی۔
کچھ دیر بعد استانی کی پاس والی سیٹ خالی ہو گئی لیکن اس عورت نے ایک اور عورت کو، جو ایک چھوٹے بچے کے ساتھ سفر کر رہی تھی اور مشکل سے بچے کو اٹھا پا رہی تھی، کو سیٹ پر بیٹھا دیا۔
اگلے پڑاؤ پر بچے والی عورت بھی اتر گئی، سیٹ پھر خالی ہوگئی، لیکن اس نیک دل عورت نے پھر بھی بیٹھنے کی بالکل کوشش نہیں کی بلکہ اس ایک کمزور اور بزرگ آدمی کو بیٹھا دیا، جو ابھی ابھی بس میں سوار ہوئے تھے۔
مزید کچھ دیر کے بعد وہ بزرگ بھی اتر گئے، سیٹ پھر سے خالی ہو گئی۔ بس میں اب چند مسافر ہی رہ گئے تھے، اب اس استانی نے غریب خاتون کو اپنے پاس بٹھایا اور پوچھا کہ
"کتنی بار سیٹ خالی ہوئی لیکن آپ لوگوں کو بٹھاتی رہیں، خود نہیں بیٹھیں۔؟
کیا بات ہے؟ "
اس خاتون نے جواب دیا:
"میڈم میں مزدور ہوں، میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں کچھ صدقہ و خیرات کرسکوں، تو میں کیا کرتی ہوں؟
کہ سڑک میں پڑے پتھروں کو اٹھا کر ایک طرف رکھ دیتی ہوں، کبھی کسی ضرورت مند کو پانی پلا دیتی ہوں، کبھی بس میں کسی کے لیے سیٹ چھوڑ دیتی ہوں.
پھر جب سامنے والا مجھے دعائیں دیتا ہے تو میں اپنی غربت بھول جاتی ہوں، میری دن بھر کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔
اور تو اور، جب میں روٹی کھانے کے لیے باہر بینچ پر بیٹھتی ہوتی ہوں، کچھ پرندے میرے قریب آ کر بیٹھ جاتے ہیں، میں روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے انکے سامنے ڈال دیتی ہوں، جب وہ خوشی سے چلاتے ہیں تو خدا کی مخلوق کو خوش دیکھ کر میرا پیٹ بھر جاتا ہے۔
روپے پیسے نہ سہی، سوچتی ہوں دعائیں تو مل ہی جاتی ہوں گی مفت میں۔۔ فائدہ ہی ہے نا، اور ہمیں کیا ہی لے کر جانا ہے اس دنیا سے؟
استانی ہکا بکا رہ گئی، ایک ان پڑھ سی دکھنے والی غریب عورت نے اتنا بڑا سبق جو پڑھا گئی انہیں۔
اگر دنیا کے آدھے لوگ بھی ایسی خوبصورت اور مثبت سوچ اپنا لیں تو یہ زمین جنت بن جائے گی سب کے لئے۔

حقیقی زندگی کی کہانیایک شخص اپنی بیوی کو ڈوبنے دیتا ہے تاکہ خود کو بچا سکےآپ سوچیں گے: "آخر کس قسم کا انسان ایسا کر سکتا...
22/12/2024

حقیقی زندگی کی کہانی
ایک شخص اپنی بیوی کو ڈوبنے دیتا ہے تاکہ خود کو بچا سکے

آپ سوچیں گے: "آخر کس قسم کا انسان ایسا کر سکتا ہے؟"
یہ کہانی حقیقی ہے اور انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوئی کیونکہ یہ آپ کو لوگوں کے رویوں اور ان کی اصل حقیقت پر غور کرنے پر مجبور کر دے گی۔

ایک استاد اپنے شاگردوں کو ایک کہانی سنانے لگے:
ایک بحری جہاز سمندر میں اونچی لہروں کی وجہ سے ڈوبنے لگا۔ اس جہاز پر ایک مرد اور اس کی بیوی بھی موجود تھے۔
جب جہاز ڈوبنے لگا اور لوگ اپنی جان بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے، تو صرف ایک کشتی بچی جس میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی جگہ تھی۔
اس مرد نے اپنی بیوی کو پیچھے چھوڑ دیا اور خود اس کشتی میں سوار ہو گیا۔
خاتون جہاز پر کھڑی اپنے شوہر کو دیکھ رہی تھی اور اس سے صرف ایک جملہ کہا۔
یہاں استاد رکے اور شاگردوں سے پوچھا:
"آپ کے خیال میں بیوی نے اپنے شوہر سے کیا کہا ہوگا؟"

زیادہ تر شاگردوں نے پرجوش انداز میں جواب دیا:
"خود غرض! مجھے تم سے نفرت ہے! تم مرد نہیں ہو!" وغیرہ۔

لیکن ایک شاگرد کے جواب نے سب کو حیران کر دیا۔
اس نے کہا:
"اس نے کہا ہوگا: ہمارے بچوں کا خیال رکھنا۔"
استاد نے حیران ہو کر پوچھا:
"کیا تم نے یہ کہانی پہلے پڑھی ہے؟"
شاگرد نے نفی میں سر ہلایا اور کہا:
"نہیں، لیکن یہ وہی الفاظ ہیں جو میری ماں نے میرے والد سے اپنی موت سے پہلے کہے تھے۔"

استاد نے کہا:
"تمہارا جواب درست ہے

استاد نے کہانی جاری رکھی:
جہاز سمندر میں ڈوب گیا، اور وہ شخص اپنے گھر واپس آ گیا، جہاں اس کی اکلوتی بیٹی اس کی منتظر تھی۔
سال گزرتے گئے اور وہ شخص بھی انتقال کر گیا۔ کچھ عرصے بعد اس کی بیٹی کو اس کی ڈائری ملی۔

ڈائری میں لکھا تھا:
"میں اپنی بیوی کے ساتھ سمندری سفر پر گیا کیونکہ ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ وہ ایک جان لیوا بیماری کا شکار ہے اور چند دنوں میں اس کی موت یقینی ہے۔
جب جہاز ڈوب رہا تھا، میں نے اسے بچانے کے لیے اصرار کیا کہ وہ کشتی میں بیٹھ جائے، لیکن اس نے انکار کر دیا اور کہا:
'مجھے چھوڑ دو اور خود جاؤ تاکہ ہماری بیٹی کے لیے زندہ رہ سکو۔
میں تو ویسے بھی مرنے والی ہوں، لیکن وہ یتیم ہو جائے گی۔'"

ڈائری کے آخر میں اس نے لکھا:
"کاش میں تمہارے ساتھ سمندر میں ڈوب جاتا، میری پیاری بیوی 💔
لیکن اپنی بیٹی کی محبت کی خاطر میں نے تمہیں تنہا سمندر کی آغوش میں چھوڑ دیا۔"

کہانی ختم ہوئی تو کلاس میں مکمل خاموشی چھا گئی۔
استاد نے محسوس کیا کہ شاگردوں نے کہانی کا مطلب سمجھ لیا ہے، جو یہ تھا:
زندگی میں اکثر ایسی پیچیدگیاں ہوتی ہیں جو چیزوں کو سمجھنا مشکل بنا دیتی ہیں۔
ہمیں ظاہری باتوں پر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ حقیقت اکثر وہ نہیں ہوتی جو ہمیں نظر آتی ہے۔

ہر انسان کی اپنی کہانی ہوتی ہے اور اس کے حالات اس کے دل کی گہرائیوں میں چھپے ہوتے ہیں۔
اگر آپ انہیں نہیں جانتے تو ان کے بارے میں حسنِ ظن رکھیں۔

بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا، "تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟" کمہار نے جواب دیا کہ "جو بھی...
19/12/2024

بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا، "تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟" کمہار نے جواب دیا کہ "جو بھی گدھا لائن توڑتا ہے، میں اسے سزا دیتا ہوں، بسی اسی خوف سے یہ سب سیدھا چلتے ہیں۔" بادشاہ نے کہا، "کیا تم ملک میں امن قائم کر سکتے ہو؟" کمہار نے حامی بھر لی، بادشاہ نے اسے منصب عطا کر دیا۔ پہلے ہی دن کمہار کے سامنے ایک چوری کا مقدمہ لایا گیا۔ کمہار نے فیصلہ سنایا کہ "چور کے ہاتھ کاٹ دو۔" جلاد نے وزیر کی طرف دیکھا اور کمہار کے کان میں بولا کہ "جناب یہ وزیر صاحب کا خاص آدمی ہے۔" کمہار نے دوبارہ کہا کہ "چور کے ہاتھ کاٹ دو۔" اس کے بعد خود وزیر نے کمہار کے کان میں سرگوشی کی کہ "جناب تھوڑا خیال کریں۔ یہ اپنا خاص آدمی ہے۔" کمہار بولا، "چور کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور سفارشی کی زبان کاٹ دی جائے۔" اور کہتے ہیں کمہار کے صرف اس ایک فیصلے کے بعد پورے ملک میں امن قائم ہو گیا۔ ہمارے ہاں بھی امن قائم ہو سکتا ہے مگر اس کے لیئے چوروں کے ہاتھ کاٹنا پڑیں گے اور کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنی پڑے گی.

یہ دسمبر میں ہمیں صرف محبوب ہی کیوں یاد آتا ہے ؟ماں کیوں یاد نہیں آتی ؟جو دسمبر کی سرد راتوں میں خود ہماری گیلی کی گئی ج...
17/12/2024

یہ دسمبر میں ہمیں صرف محبوب ہی کیوں یاد آتا ہے ؟
ماں کیوں یاد نہیں آتی ؟جو دسمبر کی سرد راتوں میں خود ہماری گیلی کی گئی جگہ پر سو کر ہمیں خشک اور گرم جگہ سلاتی رہی۔ ہمارے لیئے ہر طرح کی پیش آنے والی مشکلات برداشت کیں۔
باپ یاد کیوں نہیں آتا جو اپنی انا کو پس پشت ڈال کر ہمارے لیے معاشرے کے کڑوے کسیلے لہجے برداشت کرتا ہے تمام مصائب اپنے اوپر لے لیتا ہے۔

ہمیں والدین کی قربانیوں اور احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے
اللہ تعالٰی ہم سب کے والدین پر اپنا خاص کرم فرمائے۔ جو والدین زندہ ہیں اللہ انہیں صحت اور خوشیوں سے بھرپور لمبی زندگیاں عطا فرمائے اور جو وفات پاچکے ہیں ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔۔

انسان تو سب ہیں ۔مگر ۔۔۔۔۔۔آپ کے خیالات خوبصورت ہیں آپ کی بات چیت خوبصورت ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی ایک خوبصورت انسان ہ...
17/12/2024

انسان تو سب ہیں ۔مگر ۔۔۔۔۔۔
آپ کے خیالات خوبصورت ہیں آپ کی بات چیت خوبصورت ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی ایک خوبصورت انسان ہیں۔ظاہری شکل صرف باہر کی جھلک ہے اصل خوبصورتی اندر کی ہوتی ہے۔ 😇💗

بادشاہ نے ایک درویش سے کہا۔۔ مانگ کیا مانگتا ہے؟ درویش نے اپنا کشکول آگے کر دیا اور عاجزی سے بولا: حضور صرف میرا کشکول ب...
17/12/2024

بادشاہ نے ایک درویش سے کہا۔۔ مانگ کیا مانگتا ہے؟ درویش نے اپنا کشکول آگے کر دیا اور عاجزی سے بولا: حضور صرف میرا کشکول بھر دیں۔۔

بادشاہ نے فوراً اپنے گلے کے ہار' انگلیوں میں پہنی انگوٹھیاں اور جیب سے سونے چاندی کی اشرفیوں کی تھیلیاں نکالیں اور درویش کے کشکول میں ڈال دیں لیکن کشکول بڑا تھا اور مال متاع کم۔ بادشاہ نے اپنے وزیر خزانہ کو مزید مال لانے کا کہا۔ وزیر ہیرے جواہرات کی بوری لیکر حاضر ہوا۔ بادشاہ نے پوری بوری کشکولِ میں الٹ دی لیکن جوں جوں جوہرات گرتے گئے' کشکول بڑا ہوتا گیا یہاں تک کہ سب ہیرے جواہرات غائب ہوگئے۔۔۔

بادشاہ کو اپنی بے عزتی کا احساس ہوا اور اس نے خزانے کے منہ کھول دیئے لیکن کشکول بھرنے کا نام ہی نہی لے رہا تھا۔ خزانے کے بعد وزراء کی باری آئی پھر درباریوں کی لیکن کشکول خالی کا خالی رہا۔ اسی طرح پورے شہر نے اپنا مال متاع کشکول میں ڈال دیا لیکن کشکول خالی ہی رہا۔ آخر بادشاہ ہار گیا اور درویش جیت گیا۔۔

درویش نے اپنا کشکول بادشاہ کے سامنے سے اٹھایا' ہلکا سا مسکرایا' بادشاہ کو سلام کیا اور اپنے رستے چل دیا۔ بادشاہ درویش کے پیچھے بھاگا اور ہاتھ باندھ کر عرض کیا! حضور مجھے اتنا بتادیں کہ یہ کشکول کس چیز کا بنا ہوا ہے؟ درویش مسکرایا اور کہا۔۔۔۔

" اے نادان---- یہ خواہشات سے بنا ہوا کشکول ہے' جسے صرف قبر کی مٹی ہی بھر سکتی ہے۔۔۔!!!!!

09/11/2024
https://youtube.com/watch?v=oStpcJYgAgU&feature=shared
25/04/2024

https://youtube.com/watch?v=oStpcJYgAgU&feature=shared

भैंस जैसे प्राणी अक्सर गरमता, धूप, या जल के संपर्क में रहने के बजाय ठंडे और पानी में रहने को पसंद करते हैं

Address

Basantrai
Godda
814155

Telephone

+917982485574

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aducation India posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aducation India:

Videos

Share