Taher ULLAH Shah

Taher ULLAH Shah Enterpreneur
Travel Agent
property Dealer
Property Investor
&
many more

20/11/2024

*بزنس کے تین راہنما اصول*

ایک بہت بڑے تاجر گزرے ہیں حضرت عبدرالرحمان بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ

انہوں نے اپنا کارو بار صرف دو کلو پنیر سے شروع کیا تھا

لیکن جب اس دنیاسے رخصت ھوئے تو ان کے موٹے موٹے جو اثاثے تھے

صرف سونا جو تھا ایک ارب دس کروڑ بیس لاکھ تولے سونا تھا جیسے تقسیم کرنے کیلے جب کاٹا گیا تو لوہے کے ارے ٹوٹ گے کاٹ کاٹ کر اور ایسی ہی ہزاروں جاگیریں ہزاروں بھیڑ بکریاں اور ہزاروں اونٹ اور گھوڑے اور غلام تھے
اور ہماری طرح جمع بھی نہیں کرتے تھے
ادھر سے مال ایا تو ادھر بانٹ دیا اور ادھر سے ایا تو ادھر بانٹ دیا
یہ وہ مال تھا جو بانٹتے بانٹتے بچ گیا تھا
جب ان سے کاروبار کی ترقی کا راز پوچھا گیا تو انہوں فرمایا میں تین کام کرتا ھوں

نمبر 1 : میں مال ادھار نہیں خریدتا

نمبر 2 : میں مال ادھار نہیں بیچتا

نمبر3 : کل کی امید پہ مال نہیں روکتا کہ مہنگا ھو گا تو بیچوں گا اگر اج مجھے ایک روپے نفع مل رھا ھے اور یہ پکی امید ھو کہ کل بیچوں گا تو مجھے دس روپے نفع ملے گا
تو میں اج ہی بیچوں گا کل کا انتظار نہیں کروں گا

سب سے بڑی بات اس کے باوجود دنیا میں ہی جنت کا ٹکٹ لے گئے اور وہ بھی اپﷺ کی زبان مبارک سے

اور قیامت تک کے تاجروں کو ایک راستہ دے گئے کہ تجارت میں مال کے ساتھ ساتھ جنت کیسے حاصل کرنی ہے

06/11/2024

*** خوشخبری خوشخبری خوشخبری ***
*** بنوں ڈویژن کے عوام کیلئے خوشخبری ***

بن واحد ٹریول اینڈ ٹوورز آپ کو دے رہا ہے تین ملکوں کا گروپ ٹور ایک ساتھ ( تاجکستان، ازبکستان، آذربائیجان )( پاکستان سے روانگی 10 جنوری سے 20 جنوری کے درمیان کوئی بھی تاریخ ہو سکتی ہے )

*نوٹ : یہ گروپ ٹوورز ان نوجوانوں کیلئے ہیں جو امریکہ ، برطانیہ ، اسٹریلیا ، کنیڈا کے ویزہ حاصل کرنے کیلئے ٹریول ہسٹری بنانا چاہتے ہیں*

یہ گروپ ٹور 12 دن پر مشتمل ہو گا، ( 4 دن ازبکستان ) (4 دن آذربائیجان ) ( 4 دن تاجکستان )

گروپ ٹوور میں شامل سروسز

3 ملکوں کے ویزے

ھوٹل رہائش ناشتہ + ائرپورٹ پیک اینڈ ڈراپ ( ٹوٹل پیکج 650،000 روپے )

ریٹرن اٹرٹکٹ
1 دن باکو سٹی ٹور
1 دن تاشقند سٹی ٹور
1 دن دوشنبہ سٹی ٹور
کھانہ اس پیکیج میں شامل نہیں ہے
مزید معلومات کے لیے آپ درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں

آپ کا اعتماد..... ہمارا یقین.... بنائے سفر آسان

✈️✈️ بن واحد ٹریول اینڈ ٹورز کے ساتھ ✈️✈️

📞معزز صارفین مزید تفصیلات کے لیے آپ درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں

☎️ آفس نمبر
0928-611144
نمائندے سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں

📱03319160824
📲03449485924

رابطے کے اوقات صبح 11 🕘 سے شام 6 🕖 بجے تک

آفس کا پتہ:🏠
آفس نمبر : یو جی / 26 ، یونیورسٹی پلازہ، بنوں

معزز کسٹمرز حضرات 🇺🇸 کیا اپ پاکستان سے امریکہ کا 5 سالہ وزٹ ویزا اپلائی کر کے حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا اپ کو ارجنٹ اپوا...
03/11/2024

معزز کسٹمرز حضرات 🇺🇸 کیا اپ پاکستان سے امریکہ کا 5 سالہ وزٹ ویزا اپلائی کر کے حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا اپ کو ارجنٹ اپوائنٹمنٹ نہیں مل رہا ؟
تو آج ہی رابطہ کریں اور ہمارے پروفیشنل ویزا کنسلٹنسی سروسز سے فائدہ اُٹھائیں

*بن واحد ٹریول اینڈ ٹوورز بنوں*
🇺🇸
🇺🇸
🇺🇸

السلام علیکمسعودیہ  عربیہ کے ایک سال کی بزنس ملٹیپل ویزٹ ویزہ کیلئے رابطہ کریں*Whatsapp* : *0344-9485924*
01/11/2024

السلام علیکم
سعودیہ عربیہ کے ایک سال کی بزنس ملٹیپل ویزٹ ویزہ کیلئے رابطہ کریں
*Whatsapp* : *0344-9485924*

28/10/2024

*السلام علیکم*

*ہم ہمیشہ اس جگہ پھنس جاتے ہیں جہاں پہلے سے پھنسے ہوتے ہیں*

*مطلب یہ کہ*

*جب ہم کسی کے اوپر کریڈٹ / قرض کر جاتے ہیں اور وہ ہمیں پھانسا لیتے ہیں تو ہم کوشش کر لگ جاتے ہیں کہ اس بندے کو مزید کام کر کے دو تاکہ یہ کما کر میرا قرض آیڈجسٹ کر سکیں یا اس کو مزید کام دے کر کوشش کرتے ہیں کہ کچھ پیسے نئے کام کے دے کر اور کچھ پرانے لیجر میں آیڈ جسٹ کر جائیں گے*

*تب اپ کو پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟*

*وہ رزیل / ذلیل کا بچہ اپ کا وہ نیا پیمنٹ بھی پھانسا لیتا ہے کیونکہ اس نے تو دینا ہے نہیں اور جس نے دینا ہے وہ مزید کام نہیں مانگے گا اپ سے بلکہ جہاں کہی سے کمائے گا اہستہ آہستہ اپ کو واپس کر کے بھیجتا رہے گا اور جس نے اپ کو قرض واپس نہیں کرنا وہ اپ کی ہر کوشش ہر تھوک کے جاتا ہے*

*لہذا صاحبان جن کے ساتھ ایک بار پھنس جاو ان کے ساتھ مزید آیڈجسٹمنٹ کی لالچ میں پھنس مت جانا بس جو رقم ان پر کریڈیٹ ہے ان کو نکلوانے کی کوشش کرنا*

*دعا میں یاد رکھنا*
*بن واحد*

برطانیہ کے 6 مہینے کا ویزٹ ویزہ مکمل پراسیس کیلئے رابطہ کریںبرطانیہ کا ویزٹ ویزہ ریٹ 150,000 روپے ہیںیعنی 1 لاکھ 50 ہزار...
26/10/2024

برطانیہ کے 6 مہینے کا ویزٹ ویزہ مکمل پراسیس کیلئے رابطہ کریں

برطانیہ کا ویزٹ ویزہ ریٹ 150,000 روپے ہیں
یعنی 1 لاکھ 50 ہزار صرف

یہ پراسیس ڈان بیس پر نہیں ہوگا
بلکہ نارمل پراسیس ہوگا

مزید معلومات کیلئے کال کے بجائیں واٹس ایپ پر رابطہ کریں

*واٹس ایپ رابطہ نمبر : 03449485924*

*ایجنٹس خضرات کیلئے حصوصی رعایت ہوگی*

14/10/2024

جس طرح کی وافر مقدار میں ہمارے ملک میں قدرتی وسائل موجود ہے
ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ سوچنا چاہیئے کہ یہی وسائل ہم انسان کے جانوں کی دشمن بھی بنی ہوئی ہے

اور اگر اج کل کے پاکستان کے حالات کو سامنے رکھا جائیں تو ہمیں یہ صاف صاف دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کی پروڈکشن مارکیٹ پر چائنہ کا گرفت بھی کافی زیادہ دکھائی دیتا ہے

لہذا میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارے ملک میں حالات خراب کرنے کے پیچھے زیادہ تر انویسٹ منٹ ان چائینز کی بھی ہو سکتی ہے

کیونکہ وہ وافر مقدار میں بے دردی سے ہمارے ملک کے وسائل کم دموں میں خرید کر لے جا رہے ہیں
اور
وہاں پروڈکشن کر کے دوبارہ تیار آشیاء یہاں بیچنے کیلئے لائے جاتے ہیں

ایک مثال بجلی کی پیداوار کو اپ سامنے رکھیں
اگر
پاکستان پانی سے بجلی بنائے گا تو ہم نے کھبی سوچا یا ریسرچ کیا کہ ہم پاکستانی پانی سے سستی بجلی کیسے بنا سکتے ہیں ؟
اور کتنی مقدار میں بنا سکتے ہیں ؟
اور ہمارے ملک کی ٹوٹل بجلی کی ضروریات ہے کتنی ؟

اس آرٹیفیشئل مسلے کو چائینیز نے رشوتیں دے کر اور ٹھیکے دے کر پیدا کیا ہے

تاکہ

وہ لوگ سولر ، بیٹریاں اور باقی الیکٹریک سامان یہاں بیچ سکیں
اسی طرح ہمارے دوسرے وسائل یہاں سے لوٹ مار کے چائنہ شیفٹ ہو رہے ہیں

نہ کوئی آڈیٹ ہے اس ملک میں
نہ کسی کو یہ جاننا ہے

جو وسائل وہ لوگ پاکستان سے خریدتے ہیں ان کی سورس تک کسی کو نہیں پتہ کہ سورس ہے کیا؟

کون بیچتا ہے چائینیز کو یہ وسائل ؟

اور ان وسائل کے بدلے جو پیسہ ملتا ہے وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟

کہاں انویسٹ ہوتا ہے؟

اور اس ملک کے اندر ان چائینز کے سب سے بڑے دلے (ایجنٹس) کون بیٹھے ہیں ؟

یہ بھی کسی کو نہیں پتہ

اور نہ ہی ہم لوگوں نے پتہ لگانا ہے

بس دوستی دوستی والا ڈرامہ رچایا ہوا ہے 75 سالوں سے ان چائینیز کے ساتھ

قسم سے بڑے زہریلے لوگ ہے کھیڑے مکوڑوں کی طرح چٹ جائیں گے پاکستان
یہ چائینیز لوگ 🐭🐷🐖🐨🐼🐢🦎

12/10/2024

افسوس کہ فرعون کو انگلش کی نہ سوجھی

ہمیں مٹانے کے لئے کیسی کیسی سازشیں ہوتی ہیں اور کس کس طرح سے ہماری بربادی کے منصوبے بنائے جاتے ہیں اور کون کون ان منصوبوں کو بروئے کار لانے کے لئے سرگرم ہے، ہمیں پتا چل جائے تو معلوم نہیں ہم کیا کر گزریں، کس کس کا گریبان ہمارے ہاتھوں میں ہو اور کس کس کی رنگیں عبا ہمارے ہاتھوں تار تار ہو جائے۔
پاکستان میں ذہانتوں کو کچلنے کا، ہماری نسلوں کو بنجر کر دینے کا اور ہمارے بچوں کو تباہ و برباد کرنے کا جو کھیل کھیلا جا رہا ہے پوری روئے ارض پر اور پوری تاریخ انسانی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
ذرا غور کریں، لوگوں سے پوچھیں دنیا میں ادھر ادھر آنے جانے والوں سے معلوم کریں، دنیا بھر میں اپنے دوستوں سے رابطہ کریں اور پوچھیں
میں ملکوں کا نام لیتا ہوں اور پھر آپ پتا کریں۔
1۔انگلینڈ
2۔ روس
3۔چین
4۔ کینیڈا
5۔ سپین
6۔ ہالینڈ
7۔ فرانس
8۔ جرمنی
9۔ امریکا
10۔ بلغاریہ
11۔ لکسمبرگ
12۔ ڈنمارک
13۔ ناروے
14۔ اٹلی
15۔ مالٹا
16۔ کوریا
17۔ ویتنام
18۔جاپان
ان ملکوں میں رہنے والوں سے پوچھیں کہ جب آپ کا بچہ 4 یا 5 سال کا ہوتا ہے اور آپ اسے سکول بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ کتنی زبانوں میں تعلیم حاصل کرنا شروع کرتا ہے؟
کیا ایسا ہی ہوتا ہے کہ ایک تو اپنی زبان اور ایک کسی عالمی طاقت کی زبان، تاکہ وہ ترقی کر سکے، آگے بڑھ سکے، اگر آپ کو جواب نہ ملے یا پتھر پڑیں تو انہیں بتائیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک ہے جہاں یہ تماشا پچھلے 76 سال سے ہو رہا ہے، اور ساتھ یہ بھی بتائیں۔۔
میں بات دہرا بھی دوں اور واضح بھی کر دوں کہ پاکستانیوں کا آئی کیو بھی خطرناک حد تک گر چکا ہے اور انہیں سامنے کی بات سمجھانے کے لئے بھی بہت مغز ماری کرنی پڑتی ہے۔
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر ایک 4، 5 سال کے بچے کو دو زبانوں میں تعلیم دینے کا آغاز کیا جاتا ہے اور یہ عمل پوری دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ یا معقول ملک میں نہیں ہوتا۔ اس سے کیا ہوتا ہے، اگر آپ کو نہیں پتا تو میں بتاتا ہوں۔
ایک زبان دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہےاور دوسری زبان بائیں سے دائیں لکھی جاتی ہے۔
دونوں زبانوں کا رسم الخط ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے اور دونوں میں کسی قسم کا کوئی ربط یا تعلق نہیں
بچہ گھر میں ایک زبان سیکھتا ہے اس کو بولتا ہے اور جونہی وہ سکول میں پہنچتا ہے ایک دوسری زبان میں تعلیم حاصل کرنا شروع کر دیتا ہے، جس سے عملی طور پر علم حاصل کرنے کو وہ ایک مشکل اور پیچیدہ عمل سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔
الفاظ حروف پر مشتمل ہوتے ہیں، اور ہر حرف کی ایک شکل ہوتی ہے، شروع کے سالوں میں جب بچے کو پڑھایا جاتا ہے تو وہ ہر لفظ کی ایک شکل ذہن میں بناتا ہے، جب دو زبانوں میں اس کو تعلیم دی جاتی ہے تو اس کے ذہن میں یہ شکل گڈ مڈ ہونا شروع ہو جاتی ہے نتیجتا"وہ لکھنے پڑھنے میں مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے کیا آپ نے کبھی اپنے بچوں کو الجھتے، سٹپٹاتے اور بیزاری سے کتابوں کو ادھر ادھر پھینکتے دیکھا ہے، اگر ایسا ہوا ہے تو اس کا سبب یہی دوغلا نظام تعلیم ہے۔
پھر یہ بھی ہے کہ ایک بچہ ایک زبان میں جب علم حاصل کرتا ہے تو اس کا ذہن یکسو ہوتا ہے، اب اس کا ذہن انتشار کا شکار ہو جاتا ہے اور وہ دہرے بوجھ تلے دب جاتا ہے، نتیجہ وہی ہوتا ہے جو کہ ہے کہ پچیس کروڑ کا ملک اور اس میں ایک بھی عالمی معیار کا سائنس دان، انجینئر، ماہر معاشیات، ڈاکٹر، سکالر، یا ماہر تعلیم نہیں بن سکا۔
یہ ہمارے حکمرانوں کے اندر کا خوف ہے کہ ان سے ان کا راج سنگھاسن چھن نہ جائے، وہ طبقاتی تقسیم اور ایک طبقے کی دوسرے طبقے پر بالا دستی کو رکھنے کی جدو جہد میں مصروف ہیں، جب وہ کہتے ہیں کہ ہم دانش سکول اس لئے قائم کر رہے ہیں کہ غریب کا بچہ بھی اسی معیار کی تعلیم حاصل کرے جو کہ ایک امیر کا بچہ حاصل کر رہا ہے تو ان کے ذہن میں غریبوں کو تعلیم سے محروم کرنے اور ان کو کچل دینے کے سوا کوئی مقصد نہیں ہوتا، سیدھی سی بات ہے اگر وہ واقعی غریبوں کے بچوں اور امیروں کے بچوں کو ایک جیسی تعلیم دینا چاہتے ہیں تو پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں، پورے ملک میں ایک زبان میں تعلیم دی جائے جو اردو ہو، اگر چین اور روس جیسے بڑی آبادی اور وسیع رقبے والے ملک اپنے ہاں ایک زبان نافذ کر کے ترقی کی سیڑھیاں چڑھ سکتے ہیں تو پاکستان پر ایسا کیا عذاب ہے کہ اس میں ایک زبان نافذ نہیں ہو سکتی اور اس کے ساتھ ساتھ ایک غیر ملکی زبان کو مسلط کیا جا رہا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ جو فرعون نے بنی اسرائیل کے ساتھ کیا تھا وہی پاکستانی قوم کے ساتھ کیا جا رہا ہے، وہ بھی بنی اسرائیل کے بچوں کو قتل کروا رہا تھا یہاں بھی یہی ہو رہا ہے صرف طریقہ جدا ہے مگر مقصد اور ہدف ایک ہی ہے، میں کسی دوسری تحریر میں یہ بھی بتاؤں گا کہ پاکستان میں لڑکوں کو کس طرح قتل کیا جا رہا ہے، مگر آج کی تحریر میں میں اسی بات پر اکتفا کروں گا کہ پاکستانی بچوں کی ذہانتوں کو کس طرح کچلا جا رہا ہے ان کو کس طرح ذہنی انتشار کا شکار کیا جا رہا ہے اور کس طرح ان کے جوہر کو برباد کیا جارہا ہے۔

آخری بات:
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں زبان کو علم کا درجہ دے کر بچوں کو ہمیشہ کے لئے اس کی گتھیوں کو سلجھانے پر لگا دیا جاتا ہے وہ 14 سال تک اس زبان کی گتھیاں سلجھانے کے چکر میں لگے رہتے ہیں گرتے ہیں، فیل ہوتے ہیں اٹھتے ہیں پھر گرتے ہیں، فیل ہوتے ہیں اور آخر کار تعلیم کو خیرباد کہہ جاتے ہیں۔ علم کیا ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی کیا ہے، معیشت اور معاشرت کیا ہے اس تک تو ان کو پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا۔
آئیے مل کر اس جال کو اس پھندے کو توڑنے کی کوشش کریں ورنہ ماتم کرنا اور پیٹنا تو ہمیں آتا ہی ہے۔ آؤ پچھلے 76 سالوں کا ماتم کریں، جو نسلیں بے فیض مر گئیں ان کا ماتم کریں اور جس غلامی اور بیچارگی کی طرف ہمیں دھکیلا جا رہا ہے اس کا ماتم کریں، اپنی آنے والی نسلوں کا ماتم کریں۔ اپنی بربادی اور تباہی کا ماتم کریں۔

یوں قتل سے بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا
افسوس کہ فرعون کو انگلش کی نہ سوجھی۔۔۔

copied through an unknown source**

14/09/2024

دلیر بن کر زندگی گزاریں۔ شرافت اور عاجزی اچھی چیز ہے لیکن اس معاشرے میں زندہ رہنے کے لیے آپ کے پاس کرپٹ ، دو نمبر ، منفی اور فضول ترین لوگوں سے نمٹنے کی صلاحیت ہونا ضروری ہے ورنہ آپ اپنی شرافت کے بوجھ تلے ہی مارے جائیں گے۔ یہاں الٹا نظام ہے کہ ایماندار لوگوں کو بددیانت لوگ آنکھیں دکھانے لگتے ہیں تو آپ کے پاس کم از کم اتنی جرآت ہونی چاہیے کہ ان کی آنکھوں کو جھکا سکیں انہیں سبق سکھا سکیں۔ ڈر ڈر کے جیتے رہیں گے تو اس سے بہتر ہے بہادری کے ساتھ ایک بار مر جائیں جو یقیناً مقررہ وقت پر ہی ممکن ہے تو آپ کیوں ڈرتے ہیں؟ چلنا سیکھیں تاکہ چلتے رہیں۔

13/09/2024

🇸🇦سعودیہ عرب🇸🇦
کی ایک سال کا بزنس ویزٹ ویزہ ہمارے پاس دستیاب ہے مناسب ریٹ میں
☎️ whatsapp : 03449485924 ☎️

Address

UG/26 , UNIVERSITY Plaza , BANNU
Bannu Cantonment
28100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923319160824

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taher ULLAH Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Taher ULLAH Shah:

Videos

Share

Category