BIN WAHED Travel and Tours Private Limited

BIN WAHED Travel and Tours Private Limited Travel & Tours Management Company Hajj & Umrah Services Visits & Group Ticketing Facilities

Travel & Tours Management Company Hajj & Umrah Services Visits & Ticketing Facilities Available Saudi Arab Visa Embassy Proccess ( OEP Facilities , overseas Employment Promotors Related Embassy Services Available )

04/05/2023

جی سی سی GCC تمام ممالک میں آسان سفر کے لیے شینگن طرز کا ویزا شروع کر سکتا ہے۔

خلیجی ریاستیں خطے کو متحد کرنا اور ایک دوسرے کے سیاحتی شعبوں کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔

جوش کورڈر - 3 مئی 2023

جی سی سی GCC ممالک اس وقت اپنا 'شینجن طرز کا' ویزا شروع کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جو تمام شراکت دار ممالک میں ایک ویزے کے تحت داخلے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس پیشرفت کا انکشاف اس سال کے عربین ٹریول مارکیٹ کے دوران ایک پینل پر ہوا جس میں وزیر سیاحت، وزارت سیاحت، مملکت بحرین، انڈر سیکریٹری ایچ ای عبداللہ الصالح، حکومت متحدہ عرب امارات، اور فہد حمیدالدین، سی ای او، سعودی ٹورازم اتھارٹی۔ (STA)۔

ماڈریٹر کے ایک سوال کے جواب میں کہ آیا جی سی سی ویزوں کے معاملے میں شینگن زون کی طرح اسی راستے سے نیچے جا سکتا ہے، تمام پینلسٹس نے جواب دیا، جس سے خلیج کی مستقبل کی تصویر اور یہ بین الاقوامی دورے کو کس طرح سپر چارج کر سکتا ہے۔ .

بحرین کے وزیر سیاحت نے کہا: ہمارے پاس بہت بڑا موقع ہے، کوشش یہ ہے کہ جی سی سی میں شامل تمام ممالک کو کیسے متحد کیا جائے۔

"ہمارے پاس 2022 میں 9.9 ملین زائرین تھے۔ کیسے؟ اس سال ایک اہم اقدام تھا، ہم نے بحرین کو جی سی سی GCC کے ساتھ ایک متحد منزل کے طور پر فروغ دینا شروع کیا۔

"اگر جی سی سی GCC کے تمام ممالک فروغ میں اپنی کوششوں کو متحد کر لیں تو مواقع ناقابل یقین ہیں۔"

نوٹ: خبر بہت طویل ہے سمجھنے کے لئے مختصر لگائی ہے، ممبران غور سے پڑھیں اور سمجھیں، ممبران اس پر کوئی سوال نہیں کہ کب ہو گا ہم جا سکیں گے وغیرہ! ابھی ان کی آپس میں بات چیت چل رہی ہے اگر کوئی مثبت کاروائی ہوئی تو اس پر بھی خبر شیئر کی دی جائے گی۔

جی سی سی GCC ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں۔

25/04/2023

*... انشاءاللہ کل یعنی 26 اپریل بروز بُدھ سے عید کی تعطیلات ختم ...*
*... صُبح 10 بجے آفس اوپن اور شام 6:30 پر آفس بند کیا جائیگا ...*

BIN WAHED Travel and Tours Private Limited

*... سعودیہ عرب ، امارات ، بخرین ، قطر ، اومان ، کویت اور دنیا کے کسی بھی کونے میں جانے والے مسافر خضرات ٹکٹس کیلئے ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں ...*

نیز

امارات ویزٹ بھی دستیاب ہے...*

*CONTACT US*
*03319160824 / 03449485924*

امارات میں غیرملکیوں کے لیے گرین اقامہ کی شرائط کیا؟پیر 24 اپریل 2023 8:16متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرملکیوں کے لیے ’...
25/04/2023

امارات میں غیرملکیوں کے لیے گرین اقامہ کی شرائط کیا؟

پیر 24 اپریل 2023 8:16

متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرملکیوں کے لیے ’گرین اقامہ‘ کی شرائط اور طریقہ کار کا تفصیلی اعلان کیا گیا ہے۔

امارات الیوم اخبار کے مطابق حکومت نے توجہ دلائی ہے کہ ’گرین اقامہ‘ 5 برس کے لیے جاری کیا جاتا ہے جس میں اقامہ ہولڈر کو اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ گرین اقامہ آزاد یا نجی کاروبار کرنے والوں اور ہنر مندوں کو دیا جاتا ہے۔ آزاد کاروبار کے خواہشمند افراد کو گرین اقامہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ شرائط پورا کرنا ہوں گی۔

آزاد ورک پرمٹ ، یہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ خواہشمند کی کم از کم تعلیم بی اے یا مساوی ہو، امیدوار کی آمدنی 3 لاکھ 60 ہزار درھم سالانہ ہو اور اس حوالے سے گزشتہ دو 2 برسوں کا ریکارڈ پیش کرنا ہو گا۔

ہنرمندوں کو گرین اقامہ کے لیے ویزہ مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا پر دیا جائے گا جن میں ملازمت کے مؤثر معاہدے کے تحت ورک پرمٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے۔

ہنرمند اقامہ حاصل کرنے کے لیے بھی کم از کم تعلیم بی اے یا مساوی ضروری ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 15 ہزار درھم ہونی چاہیے۔

نجی کاروبار کے خواہشمندوں کے لیے بھی آزاد کاروبار کے لیے گرین اقامہ کی مقررہ شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔

گرین اقامہ کی توسیع کے حوالے سے اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ 5 برس کی مدت پوری ہونے پر مزید 5 برس کے لیے توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

27ویں رات حرم مکی میں 15 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی عبادات، شب بیداری،،سعودی عرب کی تیسری تاریخ ساز توسیع کے شاندار منا...
18/04/2023

27ویں رات حرم مکی میں 15 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی عبادات، شب بیداری،،سعودی عرب کی تیسری تاریخ ساز توسیع کے شاندار مناظر،،تاریخی اسلامی مثالی طرز تعمیر کا شاہکار منصوبہ،، سعودی عرب کی قیادت کا حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے عالم اسلام کی طرف سے اظہار تشکرو اطمینان

25/03/2023

سعودی شہری اور "اقامہ ہولڈرز" کے لیے آن لائن جاپانی سیاحتی ویزہ

جمعہ 24 مارچ 2023 15:57

جاپان نے اپنے سیاحتی ویزے کی شرائط نرم کرتے ہوئے سعودی شہریوں اور "اقامہ ہولڈرز" کے لیے آن لائن ویزہ دینے کا اعلان کر دیا۔

اخبار 24 نے مملکت میں قائم جاپانی سفارت خانے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 27 مارچ 2023 سے جاپان کے لیے سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین میں کی جانے والی ترمیم پر عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔

جاپانی سفارتی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ جاپان کا سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند سعودی شہری ہوں یا مملکت میں قانونی طور پر اقامہ پر مقیم کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے وہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر شروع کی گئی ویزہ ایپ کے ذریعے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

24/03/2023

🇦🇪🇦🇪🇦🇪

*Dubai 🇦🇪 2 Year Azad Visa Available*

دبئی کا ازاد ویزہ 2 سال کا
جو بھی پروفیشن چاہیئے ہوگا سوائے ٹرانسپورٹ کے سارے مھنے مل جائیں گے

*Best Price*
*Special for agents Best fare*
*Ban City Agents Also contact*
➖➖➖➖➖➖➖➖
*بن واحد ٹریول اینڈ ٹوورز بنوں*
*03319160824 / 03449485924*

23/03/2023
16/03/2023

جی جی سی اقامہ ہولڈرز کے قریبی عزیزوں کے لیے بھی مملکت سعودیہ کا سیاحتی ویزا

اتوار 12 مارچ 2023 5:22

سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) میں مقیم غیرملکی اپنے ان قریبی عزیزوں کے لیے بھی سعودی عرب کا وزٹ ویزا جاری کرا سکتے ہیں جو جی سی سی کے اقامہ ہولڈر نہیں ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق وزارت سیاحت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مملکت کے سیاحتی ویزے کے حوالے سے مزید وضاحت جاری کی ہے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ ’جی سی سی میں مقیم کسی بھی پیشے سے تعلق رکھنے والے غیرملکی اپنے ان قریبی عزیزوں کے لیے بھی آن لائن ویزا اپلائی کر سکتے ہیں جو ان کے ہمراہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم نہیں ہیں‘۔

’ایسے غیرملکی جو جی سی سی میں اقامہ پر مقیم ہیں کے لیے یہ لازمی ہے کہ سیاحتی ویزے پر مملکت آتے وقت وہ اپنے ان قریبی عزیزوں کے ہمراہ مملکت آئیں جن کے لیے انہوں نے سیاحتی ویزا جاری کرایا ہے۔‘

واضح رہے سعودی وزارت سیاحت نے جی سی سی میں مقیم تمام غیرملکیوں کو آن لائن سعودی عرب کا سیاحتی ویزا جاری کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ قبل ازیں یہ سہولت صرف مخصوص پیشوں کے حامل غیرملکیوں کو ہی تھی جو جی سی سی میں پیشہ ورانہ اقامہ پر مقیم ہیں۔

سیاحتی ویزے پر آنے والوں کوحج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی علاوہ ازیں وہ حج سیزن میں مکہ مکرمہ بھی نہیں جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت سیاحت نے جی سی سی میں مقیم کارآمد اقامہ ہولڈر تمام غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ الیکٹرانک ویزے کے اجرا کے لیے کسی بھی پیشے سے تعلق رکھنے والے غیرملکی درخواست دے سکیں گے۔

خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں اقامہ پر مقیم غیرملکی خواہ ان کا پیشہ کوئی بھی ہو وہ سیاحتی ویزے پر مملکت آنے کے اہل ہوں گے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہجمعہ 10 مارچ 2023 16:06سعودی عرب اور ایران جمعے کو کئی برس...
13/03/2023

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ

جمعہ 10 مارچ 2023 16:06

سعودی عرب اور ایران جمعے کو کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے اور دو 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملک میں اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’یہ پیش رفت عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کے شاندار اقدام اور سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لیے چین کی حمایت کے جواب میں ہوئی ہے۔‘

’تینوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ایک معاہدہ ہو گیا ہے۔‘

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس میں ان کے درمیان سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو 2 ماہ کی مدت کے اندر اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے کا معاہدہ شامل ہے، اور اس معاہدے میں ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی تصدیق شامل ہے۔‘

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے کہ دونوں کے وزرائے خارجہ اس معاہدے پر عمل درآمد، اپنے سفیروں کی واپسی کے انتظامات اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ملیں گے۔

معاہدے کے متن کے مطابق ریاض اور تہران سنہ 2001 میں ہونے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے اور سنہ 1998 میں ہونے والے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے معاہدے کو بھی فعال کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

معاہدے پر ایران کی جانب سے اعلٰی سکیورٹی عہدیدار علی شمخانی اور سعودی عرب کے مشیر قومی سلامتی مساعد بن محمد العيبان نے دستخط کیے۔

13/03/2023

امارات میں پانچ 5 سالہ ملٹی پل فیملی سیاحتی ویزا کیسے جاری کرائیں؟

اتوار 12 مارچ 2023 5:19

متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت شہریت کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے سمارٹ سسٹم کے ذریعے پانچ 5 سالہ ملٹی پل فیملی سیاحتی ویزا متعارف کرایا ہے۔ کسی بھی ملک کے شہری مقررہ شرائط پوری کر کے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

> امارات الیوم کے مطابق وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ’فیملی ویزا ہولڈر کو 90 دن تک امارات میں قیام کی اجازات ہو گی۔ اس میں مزید 90 دن کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔‘

> بیان میں کہا گیا کہ ’ویزے کے اجرا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر امارات آنا ہو گا بصورت دیگر ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔‘

> وفاقی ادارے نے بتایا کہ ’18سال سے کم عمر بچے فیملی ویزے میں شامل ہوں گے جبکہ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویزے کے لیے علیحدہ درخواست دینا ہو گی۔‘

> بیان میں کہا گیا کہ ’فیملی سیاحتی ویزے کا زر ضمانت تین 3 ہزار 25 درہم مقرر ہے۔ ویزا فیس جس میں ہیلتھ انشورنس شامل ہوگی 750 درہم ہے۔‘

* ادارے نے فیملی ویزے کے لیے نو 9 شرائط مقرر کی ہیں۔

> ان میں لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ چھ 6 ماہ کا بینک سٹیٹمنٹ جس پر بینک کی مہر لگی ہوئی ہو،

> 4 ہزار ڈالر بینک بیلنس اور امارات سے ہیلتھ انشورنس کرانا شامل ہے۔ ویزے کا دورانیہ 180 دن ہو گا۔

> ’ویزے کے اجرا کے بعد سال میں ایک مرتبہ مزید 90 دن کی توسیع کرائی جا سکے گی۔

> ہر سال 90 دن کا حساب عیسوی کیلنڈر کے بجائے ویزے کے اجرا کی تاریخ سے ہو گا۔

> ویزا مٹی پل اور پانچ 5 سال کے لیے جاری کیا جائے گا۔‘

> بیان میں کہا گیا کہ ’امارات میں مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی صورت میں ویزا منسوخ ہو جائے گا۔‘

جی سی سی ممالک کے "تمام اقامہ ہولڈرز" کے لیے سیاحتی ویزے  کے اجرا کا اعلان کر دیاجمعرات 9 مارچ 2023 18:08سعودی وزارت سیا...
11/03/2023

جی سی سی ممالک کے "تمام اقامہ ہولڈرز" کے لیے سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا

جمعرات 9 مارچ 2023 18:08

سعودی وزارت سیاحت نے جی سی سی میں مقیم کارآمد اقامہ ہولڈر تمام غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا۔ الیکٹرانک ویزے کے اجرا کے لیے کسی بھی پیشے سے تعلق رکھنے والے غیرملکی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

سبق نیوز کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں اقامہ پر مقیم غیرملکی خواہ انکا پیشہ کوئی بھی ہو وہ سیاحتی ویزے پر مملکت آنے کے اہل ہوں گے۔ سیاحتی ویزے پر آنے والے مسلمان سیاحوں کو عمرہ ادائیگی کی بھی اجازت ہو گی۔

قبل ازیں وزارت سیاحت نے اس حوالے سے کہا تھا کہ مملکت کے سیاحتی ویزے کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے جس کا اعلان کیا جائے گا۔ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قواعد کی منظوری وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخیطب نے جاری کی ہے۔

وزارت نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک میں رہنے والے سعودی عرب کا وزٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے وزارت کے پورٹل ’روح السعودیہ‘ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں اس کے لیے۔
https://www.visitsaudi.com/en/travel-regulations

وزارت کی جانب سے سیاحتی ویزے کے حوالے سے جاری شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کے لیے لازمی ہے کہ جی سی سی میں مقیم درخواست گزار غیرملکی کا اقامہ کم از کم 3 ماہ کے لیے کارآمد ہو۔

سیاحتی ویزے مرکزی درخواست دہندہ کے ساتھ آنے والے اول درجے کے رشتہ دار اور کفیلوں کے ہمراہ آنے والے ملازمین کے لیے جاری کرایا جا سکتا ہے۔

سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے مقررہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سیاحتی ویزے پر آنے والے مقامی قوانین کا احترام کریں اس حوالے سے ان کے لیے لازم ہو گا کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی دستاویز اپنے ہمراہ رکھیں۔

سیاحتی ویزے پر آنے والوں کو حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی نہ ہی وہ افراد حج سیزن کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جا سکیں گے۔
--------------------------------------------

خلیج تعاون کونسل (Gulf Cooperation Council - GCC) (مجلس التعاون الخليجي)

کویت - بحرین - قطر - الامارات - عمان = سعودی عرب

Saudi is open to international travelers. Here’s a step-by-step review of the visa requirements that ensure a seamless journey

خبردار! ای۔ویزہ LAOS, پاکستانی نیشنل کے لئے نہیں! لاوس LAOS ایک ملک جس کو برما، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ویت نام کے بارڈر...
17/02/2023

خبردار! ای۔ویزہ LAOS, پاکستانی نیشنل کے لئے نہیں!

لاوس LAOS ایک ملک جس کو برما، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ویت نام کے بارڈرز لگتے ہیں اس ملک کا ای۔ویزہ چیک کروانے اکثر ممبران آتے ہیں اس لئے یہاں پوسٹ لگائی جا رہی ہے، یہ لاوس آفیشل ای۔ویزہ لنک ہے ہر خواہشمند یہاں سے خود چیک کر سکتا ہے ویزہ اپلیکیشن فارم میں پاکستان کا نام نہیں اس لئے اس کا ای۔ویزہ پاکستان کے لئے نہیں ہو۔

https://laoevisa.gov.la/index

یہ لنک کسی ایجنسی کی طرف سے ہے اس میں بھی پاکستان کا نام نہیں

https://application.visalaos.com/application/be258f80-ae0f-11ed-ba8b-06cc0b48b327.87af708

اس لئے اس ملک کا ای۔ویزہ جو ایک پیپر کی شکل میں ہوتا ہے اس پر کسی بھی ایجنٹ سے ڈیل مت کریں ورنہ نقصان ہو گا۔ پاکستان کے لئے سٹیکر ویزہ ہے۔

حلال کی برکتترکی کے 10 شہروں میں 9 لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ جن میں بڑے نامی گرامی بلڈرز کی تعمیر کردہ اونچی ...
16/02/2023

حلال کی برکت
ترکی کے 10 شہروں میں 9 لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ جن میں بڑے نامی گرامی بلڈرز کی تعمیر کردہ اونچی بلڈنگز بھی شامل ہیں۔ ان تمام بلڈرز کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کی گرفتاری جاری ہے۔ یہ بزرگ آيدن دورسون بھی ایک بلڈر ہیں۔ ان کے تعمیر کردہ 50 رہائشی منصوبوں میں کسی ایک کا گرنا تو دور کی بات، انہیں زلزلے سے نقصان تک نہیں پہنچا۔ جس پر ترکیا کے سوشل میڈیا میں ان کا بڑا چرچا ہے اور لوگ انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو اللہ پاک کی مدد ہے کہ اس نے مجھے رسوا نہیں کیا۔ دوسرا رزق حلال کی طلب کہ میں نے ناجائز پیسہ کمانے یا راتوں رات ارب پتی بننے کیلئے کوئی تعمیراتی پروجیکٹ شروع نہیں کیا۔ منصوبہ شروع کرنے سے قبل میں اپنے طور پر تحقیق کرکے اسے مضبوط سے مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہا۔ میں نے تعمیرات کا کام ویسے ہی شروع نہیں کیا، یہ ہمارا خاندانی پیشہ ہے۔ آیدن کسی یونیورسٹی سے تعمیرات کی جدید تعلیم سے تہی دست ہیں۔ مگر باپ کی وصیت پر عمل پیرا کہ بیٹا! چار کے بجائے ایک پیسہ کمالو، لیکن کام پائیدار طریقے سے کرو۔ چونکہ یہ علاقہ زلزلوں کا مرکز ہے۔ آیدن نے اس بات کو مدنظر رکھ کر پروجیکٹ مکمل کئے تاکہ ان کا نفع حلال ہو۔ کہتے ہیں کہ مجھے ٹھیکیدار یا انجینئرز پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ ہر کام خود اپنی نگرانی میں کراتا ہوں۔ ان کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ ایک مثالی انسان ہیں۔ اپنے مزدوروں کا بھی بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ اب مال حرام کے رسیا بلڈرز کی جمع پونجی بھی لٹ گئی اور اوپر سے قانون کی گرفت میں آکر رسوا بھی ہوگئے۔ لیکن رزق حلال کی جستجو کی برکت سے ایک تو آیدن کا سرمایہ محفوظ رہا، دوسرا وہ قوم کے ہیرو بن گئے۔ بے شک نیکی ضائع نہیں ہوتی اور جھوٹ، فریب اور دھوکے کا انجام بہت برا ہوتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی

02/02/2023

سعودی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ’آن لائن ٹرانزٹ ویزے کی سہولت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے ہے، کوئی اس سے مستثنی نہیں‘

خروج عودہ کی خلاف ورزی پر پابندی کی مدت کا تعین کیسے؟پیر 30 جنوری 2023 0:14سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قوانین م...
31/01/2023

خروج عودہ کی خلاف ورزی پر پابندی کی مدت کا تعین کیسے؟

پیر 30 جنوری 2023 0:14

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قوانین میں خروج وعودہ پر جا کر واپس نہ آنے والوں کے خلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔ جس کے بعد انہیں مملکت میں 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔

ایسے افراد جنہیں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے وہ کسی بھی دوسرے ویزے پر مقررہ مدت کے اندر مملکت نہیں آ سکتے۔

ایک شخص نے خروج وعودہ قانون کے حوالے سے دریافت کیا ’ خروج وعودہ پر پاکستان گئے ہوئے چار 4 سال اور 10 ماہ ہو چکے ہیں۔ کیا اب دوبارہ دوسرے ویزے پر مملکت جا سکتا ہوں۔ تین 3 برس کی پابندی خروج وعودہ ایکسپائری کے حوالے سے ہے یا اقامہ ایکسپائری سے؟۔

سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ خروج وعودہ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں تین 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا ہے‘۔

ایسے افراد جنہیں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے وہ ممنوعہ مدت کے دوران کسی دوسرے ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکتے البتہ ایسے افراد پابندی کی مدت کے تین 3 برس کے دوران اپنے سابق کفیل کی جانب سے جاری کردہ دوسرے ویزے پر ہی سعودی عرب آ سکتے ہیں اس کے علاوہ نہیں۔

قانونی طور پر تین 3 برس کی پابندی کا شمار خروج وعودہ ایکسپائر ہونے کے چھ 6 ماہ بعد کیا جاتا ہے جب جوازات کا خود کار سسٹم خروج وعودہ کی خلاف ورزی جسے عربی میں "خرج ولم یعد" کہا جاتا ہے رجسٹر کی جاتی ہے۔

خیال رہے خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو اس امر کا خیال رکھنا چاہئے کہ جب وہ مملکت سے خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری پر جاتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ وقت مقررہ پر واپس جائیں۔ اگر کسی مجبوری کے تحت واپس نہ جا سکیں اس صورت میں وہ اپنے اسپانسر سے رابطہ کر کے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرا سکتے ہیں۔

خروج وعودہ کی مدت میں توسیع اقامے کی مدت کے مطابق کی جاتی ہے۔ اگر اقامہ کی ایکسپائری میں چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہے تو خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کر دی جاتی ہے بصورت دیگر اقامہ کی مدت کی توسیع کرانے کے بعد خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

خروج وعودہ کی خلاف ورزی ’خرج ولم یعد‘ کا تعین دو 2 طریقوں سے کیا جاتا ہے۔
ری انٹری پر جانے والے کارکن اگر وقت مقررہ پر نہ آئیں اور ان کی ایگزٹ ری انٹری ایکسپائر ہوئے ایک 1 ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہو اس صورت میں ان کا اسپانسر کارکن کا اقامہ کینسل کرانے کے لیے انہیں ’خرج ولم یعد‘ کی کیٹگری میں شامل کر سکتا ہے۔

خرج ولم یعد کا مطلب ہوتا ہے ’جا کر واپس نہ آنے والے‘ ۔ یہ اصطلاح خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

خروج وعودہ پر جانے والے غیرملکی اگر 6 ماہ تک واپس نہ آئیں اور نہ ہی خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانے کی کوئی کارروائی کی گئی ہو اس صورت میں جوازات کا خود کار سسٹم غیرملکی کو ’خرج ولم یعد ‘ کی کیٹگری میں شامل کر دیتا ہے جس کے بعد وہ تین 3 برس تک مملکت نہیں آ سکتے۔

تین 3 برس کی پابندی کا اطلاق سسٹم میں مذکورہ کیٹگری یعنی ’خرج ولم یعد‘ کے اندراج کے بعد سے کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے یہ بھی خیال رکھا جائے کہ پابندی عائد ہونے یا خروج وعودہ ایکسپائر ہونے کے چھ 6 ماہ بعد سے تین 3 برس کا شمار کیا جائے۔ وہ افراد جنہیں تین 3 برس سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے وہ دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں البتہ مقررہ مدت سے کم ہونے پر انہیں مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

25/01/2023

السلام علیکم
میرا کاروبار میں 4 سے 5 سال ہو گئے تقریباً
بہت رکاوٹیں فیس کی
لیکن سب سے بڑی رکاوٹ کاروبار میں کو پایا
تمام بے ایمان اور فراڈیوں کو ایک نصیحت ہے
کہ جس کلائینٹ کو اپ دھوکہ دے کر چند روپے لوٹ لیتے ہو اگر اس کو اپ اچھے سروس دے کر یا کوئی سروس لے کر اپ جتنا کما سکتے ہو ایک سال میں وہ اپ سال میں 10 بندوں کو لوٹ کر بھی نہیں کما سکتے...

لہذا تمام اچھے اور با اخلاق فرڈیوں سے درخواست ہے
کہ
پلیز تھوڑی مخنت کریں

مارکیٹ کے اندر کسی بھی فیلڈ کا انتحاب کریں جو اپ کی نظر میں دلچسپ ہو اور اپ کو پسند آئے اور جہاں اپ کا دل مانے
پھر
اس فیلڈ میں بہت مخنت کریں اور اس فیلڈ میں کسی ایک پراڈکٹ کا انتخاب کر کے اس پڑاڈکٹ کے اس مرکز تک پہنچ جائے جہاں سے خریدا جاتا ہے یعنی Seller Point
اور
اس پراڈکٹ کے اس مرکز تک بھی پہنچ جائے جہاں یہ بِکتا ہے یعنی Buyer Point

تو قیمت خرید اور قیمت فروخت کے درمیان جو مارجن ہوتا ہے یعنی Profit Point

اس Profit Point کو مضبوطی سے پکڑیں اور سال تک مخنت کرتے جائیں

عنقرب اپ کا پروفیٹ اسمان کو چھو جائے گا...

لیکن اگر اپ دھوکے اور فریب سے کسی کو لوٹ کر بچوں کو رزق لے جانے کا سوچیں گے تو اپ کے بچوں کے اوپر آثر پڑیگا
اور
ایک دن مرنا بھی ہے اس کے بعد بھی اخرت کی زندگی غذاب سے بھری ہوگی...

لہذا Sell بڑھائیں اور مخنت کر کے منافع کمائیں اور معاملات ٹھیک رکھیں...

برکتیں ہوں گی..*



One of the leading Saudi Arabian airlines, Saudia, has announced that its ticket-holders can now enter the Kingdom for u...
20/01/2023

One of the leading Saudi Arabian airlines, Saudia, has announced that its ticket-holders can now enter the Kingdom for up to 4 days, or 96 hours, and will be allowed to perform Hajj and Umrah during their transit.
Such a facility is already provided by several UAE-based airlines, such as Etihad, Emirates, Fly Dubai, Air Arabia, and Air Arabia Abu Dhabi, offering transit visas of 48-96 hours along with plane tickets.

*SERENE SALE**ONLY ON CASH PAYMENT**CONTACT US THROUGH**03449485924/03319160824/03345210938*
10/01/2023

*SERENE SALE*

*ONLY ON CASH PAYMENT*

*CONTACT US THROUGH*
*03449485924/03319160824/03345210938*

عرب کی زمین کا سرسبز ہونا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی 1400 سال بعد 2023 میں رسول اللہ ﷺ کی ایک اور  پیش گوئی جو کہ...
07/01/2023

عرب کی زمین کا سرسبز ہونا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی
1400 سال بعد 2023 میں رسول اللہ ﷺ کی ایک اور پیش گوئی جو کہ قیامت کی نشانی ہے بظاہر پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔بالخصوص مکہ کے پہاڑ جس کا مشاہدہ ہم نے اپنی آنکھوں سے کیا۔

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہو گی, جب تک عربوں کی سر زمین سبزہ زاروں اور نہروں کی صورت اختیار نہیں کر لے گی اور جب تک ایسا نہیں ہو گا کہ عراق سے مکہ تک سفر کرنے والے کو صرف راستہ بھول جانے کا ڈر ہو گا اور ھرج عام ہوجائے گا۔ صحابہ کرام نے دریافت کیا: اللہ کے رسول! ھرج سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قتل
Musand ahmed ۔ 12892

30/12/2022

*Special Umrah Offer For Travel Agents Only* *Special Offer For Agents Only* _Limited Seats Available_*BOOKJNG START FRO...
28/12/2022

*Special Umrah Offer For Travel Agents Only*

*Special Offer For Agents Only*

_Limited Seats Available_

*BOOKJNG START FROM 26 DECEMBER 2022*

*_Agent Discount 2,000_*

*21 DAYS PACKAGE WITH ECONOMY CLASS BETTER HOTEL AND BEST TEAM*

*PACKAGE NO 1*

*MAKKAH HOTEL NAME : SULTAN ZAHABI OR SIMILER : 400 METERS*

*MEDINAH HOTEL NAME : FUNDIQ ZAYAB OR SIMILER : 400 METER*

*RATES FOR DIFFERENT ROOM TYPES 👇*

*SHARING : 195500 RS*
*QUAD : 203500 RS*
*TRIPLE BED : 216500 RS*
*DOUBLE BED : 232500 RS*

*PACKAGE NO 2*
*21 DAYS NEAREST HOTEL AND BETTER ACCOMANDATION*

*Makkah: JOHARAT UL MAJID OR SIMILER 400 Meters*

*Madinah: FUNDIQ ZIYAB OR SIMILER 400 Meters.*

*21 Days PACKAGE BETTER HOTEL ACCOMANDATION*

*Sharing 197,500*
*Quad 205,500*
*Triple Beds 225,500*
*Double Beds 230,500*

*PACKAGE NO 3*
*21 Days BETTER HOTELS ACCOMANDATION PACKAGE NEAR BY HARAM SHARIF*

*Sharing 205,500*
*Quad 210,500*
*Triple Beds 225,500*
*Double Beds 230, 500*

*PACKAGE NO 4 BOOKING CONTINUE FROM 26 DEC*

*21 DAYS PACKAGE STAR HOTELS*

*MAKKAH : YASMIN MAJID 3*HOTEL 500 METER*

*MEDINAH : YASMIN AL MEDINAH 21-22 NO GATE*

*Quad 215,500*
*Triple Beds 235,500*
*Double Beds 265,500*

➖➖➖➖➖➖➖➖
➖➖➖➖➖➖➖➖

_*The Package is Onle For Travel Agents*_

_*OFFICE : TIMING*_
_*09:00 Am to 6:00 Pm*_

*نوٹ* : *اگر ریال کا ریٹ بڑھ جائے گا تو ہمارے پیکج کا ریٹ بھی تبدیل ہوگا کیونکہ ہم عمرہ ویزہ اور ہوٹلز کے پیسے ریال میں ادا کرتے ہیں*
➖➖➖➖➖➖➖➖
_*..BIN WAHED TRAVEL & TOURS (PVT) LTD, BANNU (IATA)..*_

_*Address: Office /26, University Plaza, Bannu*_

_*SYED TAHIR ULLAH SHAH BUKHARI*_
📲 *+92 331-9160824*
📲 *+92 344-9485924*

_*OFFICE HELP LINE*_
☎️ *03449485924* ☎️

_*AMIN ULLAH KHAN*_
📲 *+923341913712*

_*SYED YASIR ULLAH SHAH BUKHARI*_
📲 *+923345210938*
📲 *+923374007576*

_*SYED MUDASSIR ULLAH SHAH BUKHARI*_
📲 *+923329477578*

_*FAISAL SHAH*_
📲 *+923365640462*

_*Email:*_
✉ *[email protected]*

⚫ *Website : www.binwahedgroupofcompanies.com*

Bin Wahed Travel and Tours (Pvt) Ltd. is owned by Mr. Syed Tahir Ullah Shah Bukhari & is a Travel & Tours service providing company and had affiliation with suppliers for better services comparatively to all Pakistani Travelers across the world in regards to Visa Assistance, Hotel Booking, Air Ticke...

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ہوٹل..مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے پاس ہی اس عظیم الشان رہائشی ہوٹل کا مالک حضرت عثمان رضی ال...
25/12/2022

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ہوٹل..

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے پاس ہی اس عظیم الشان رہائشی ہوٹل کا مالک حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ہے..
اس کے علاوہ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻨﮏ ﻣﯿﮟ ﺧﻠﯿﻔﮧﺀ ﺳﻮﻡ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺑﻦ ﻋﻔﺎﻥ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ ﮐﺎ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﭧ ﺍﮐﺎﻭﻧﭧ ﮨﮯ۔
ﯾﮧ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺣﯿﺮﺕ ﮨﻮ ﮔﯽ ﮐﮧ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﻨﻮﺭﮦ ﮐﯽ ﻣﯿﻮﻧﺴﭙﻠﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﯿﺪﻧﺎ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺑﻦ ﻋﻔﺎﻥ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﺟﺎﺋﯿﺪﺍﺩ ﺭﺟﺴﭩﺮﮈ ﮨﮯ۔۔
ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺑﺠﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺑﻞ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ۔۔

آج سے چودہ سو سال پہلے صحابہ کرام نے جس خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے مال و دولت کو خرچ کیا تھا وہ آج بھی صدقہ جاریہ کے شکل میں موجود ہے.. ❤️

24/12/2022

*AGENT DISCOUNT DEAL*

*Airline Tickets Caping Available*

*AIRBLUE FACE VALUE*👇

*AIRBLUE SUB AGENT ID*
*BWGAGENTS*
*BWG2022*

*PIA FACE VALUE*👇

*PIA ID*
*A400KP42*
*Feb2023*

*SERENE -8%*

*AIR ARABIA SINGLE SECTOR +500 DOUBLE SECTOR +1000*

*FLYDUBAI +500*

*FLYNAS +500*

*AIRSIAL -8%*

*SAUDI AIRLINE +2%*

*GULF AIR +2%*

*OMAN AIR +2%*

*ETIHAD AIRWAYS +2%*

*EMIRATES +2%*

*QATAR AIRWAYS +2%*

*PIA RETURN VOIDATION ( 1,000 Rs )*

*For Further Details Please Contact*
👇👇👇👇👇👇

*BIN WAHED TRAVEL & TOURS, PVT LTD*

*Please Send All Querys On*

*[email protected]*

*CONTACT : 03319160824 / 03449485924*

نئے ویزے پر آنے والے اقامہ نہ بننے پر کفالت کیسے تبدیل کرائیں؟بدھ 21 دسمبر 2022 0:09سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود...
22/12/2022

نئے ویزے پر آنے والے اقامہ نہ بننے پر کفالت کیسے تبدیل کرائیں؟

بدھ 21 دسمبر 2022 0:09

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں قانون محنت میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

معاملات کو کسی تاخیر کے بغیر فوری حل کرنے کے لیے ڈیجیٹل خدمات کا دائرہ بھی وسیع کرتے ہوئے اسے ہر ایک کی دسترس میں دیا گیا ہے تاکہ فریقین کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ ’مملکت نئے ویزے پر آیا تھا 6 ماہ گزر جانے کے باوجود سپانسر نے میرا اقامہ نہیں بنوایا کیا, دوسری جگہ کفالت تبدیل کرا سکتا ہوں؟‘

> سوال کے جواب میں وزارت افرادی قوت کی ذیلی ادارے ’قوی‘ کی جانب سے کہا گیا کہ ’اس صورت میں جب کہ کارکن کو مملکت آئے ہوئے 90 دن سے زیادہ وقت گزر چکا ہو اور آجر اقامہ جاری نہ کرائے تو کارکن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ براہ راست نئے آجر کے پاس سپانسرشپ تبدیل کر لے‘۔

واضح رہے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے انٹرنیٹ پر ’قوی‘ کے عنوان سے تجرباتی طور پر پلیٹ فارم کا جاری کیا جہاں آن لائن خدمات انجام دی جاتی ہیں۔

قوی پلیٹ فارم پر آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں لیبر مارکیٹ کے حوالے سے غیرملکی کارکنوں کے حوالے سے لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد معاملات کو نمٹایا جاتا ہے۔

قوی پلیٹ فارم پر ورک پرمٹ کے مطابق غیرملکی کارکنوں کو مملکت بلانے کے لیے ویزوں کے اجرا سے لیکر کارکنوں کی اسپانسر شپ کے معاملات بھی دیکھے جاتے ہیں۔

’قوی‘ پلیٹ فارم سے غیرملکی کارکن کی کفالت کی تبدیلی

> وزارت محنت کے آن لائن تجرباتی پلیٹ فارم ’قوی‘ پر لاگ ان کرنے کے لیے سب سے پہلے اکاونٹ بنایا جاتا ہے بعدازاں اکاونٹ کے ذریعے لاگ ان کرنے کے بعد وہاں موجود سروسز کا انتخاب کیا جائے گا۔

> پلیٹ فارم پر موجود ڈیجیٹل سروسز کا انتخاب کر کے وہاں سپانسرشپ کی تبدیلی کے براوز کو کلک کریں۔

> سپانسرشپ کی تبدیلی یعنی ’نقل خدمات‘ کا انتخاب کیے جانے پر وہاں مطلوبہ کمپنی یا ادارہ جہاں کفالت تبدیل کرنی ہے کو درج کیا جاتا ہے بعدازاں کارکن جس کی کفالت تبدیل کرنا مقصود ہو اس کے بارے میں معلومات جن میں اقامہ نمبر، پاسپورٹ کی تفصیلات ، پیشہ وغیرہ کا اندراج کیا جاتا ہے۔

> کارکن کے ساتھ کیے گئے ڈیجیٹل ورک ایگریمنٹ کو مخصوص خانے میں اپ لوڈ کیا جائے گا۔

ملازمت کا معاہدہ اپ لوڈ کرنے کے بعد نئے آجر کو چاہئے کہ وہ کارکن کواس بارے میں مطلع کر دے کہ وہ موصول ہونے والی درخواست کو منظور کرے۔

> کارکن کی جانب سے جب تک سپانسرشپ کی درخواست کو منظور نہیں کیا جائے گا کارروائی مکمل نہیں ہو گی اس صورت میں 10 دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ اس مدت کے بعد کی گئی سابقہ تمام کارروائی خود کار طریقے سے ختم ہو جاتی ہے۔

22/12/2022

*Oman 🇴🇲 90 days Visa Available in 3 days rate 160,000 Rs*

گلف ممالک میں رہنے والے سعودی ای۔ وزٹ ویزہ دئے گئے لنک سے خود ہی آنلائن اپلائی کر سکتے ہیںسعودی ای۔وزٹ ویزہ کونسے پروفی...
16/12/2022

گلف ممالک میں رہنے والے سعودی ای۔ وزٹ ویزہ دئے گئے لنک سے خود ہی آنلائن اپلائی کر سکتے ہیں

سعودی ای۔وزٹ ویزہ کونسے پروفیشن والے اپلائی کر سکتے ہیں اسی لنک میں وہ تمام پروفیشنز لکھے ہوئے ہیں اس میں اپنا ویزہ پروفیشن چیک کریں اگر ہے تو پھر اسی لنک میں دائیں طرف اوپر اپلائی آپشن ہے وہاں سے آپ اپلائی کر سکتے ہیں۔

Saudi is open to international travelers. Here’s a step-by-step review of the visa requirements that ensure a seamless journey

کیسے معلوم کریں کہ سعودی عرب آنے پر پابندی عائد ہے یا نہیں؟پیر 12 دسمبر 2022 0:04سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوا...
12/12/2022

کیسے معلوم کریں کہ سعودی عرب آنے پر پابندی عائد ہے یا نہیں؟

پیر 12 دسمبر 2022 0:04

سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کے سسٹم میں تمام افراد کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے۔ جوازات کے سسٹم میں تمام غیرملکی کارکنوں کے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کا عکس محفوظ رہتا ہے جسے ہی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نئے آنے والوں کے فنگر پرنٹ کا معائنہ کرتے ہیں پورا ڈیٹا سامنے آ جاتا ہے۔

مملکت آنے پر پابندی کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’ کیسے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب آنے پر پابندی عائد ہے یا نہیں، بعض ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ وہ معلوم کر سکتے ہیں کیا یہ درست ہے؟‘

> سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا کہنا تھا کہ ’وہ غیرملکی جو قانونی طور پر "خروج نہائی" ویزا حاصل کر کے مملکت سے گئے ہوں اور ان پر کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی گئی تھی وہ جب چاہیں کسی بھی دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں‘۔

> واضح رہے سعودی امیگریشن قوانین کے تحت ایسے افراد جنہیں کسی جرم پر عدالت کی جانب سے سزا دینے کے بعد انہیں مملکت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہو اس صورت میں وہ دوبارہ مملکت نہیں آ سکتے۔

> ایسے تارکین بھی جنہیں مملکت میں غیرقانونی طور پر قیام کے الزام میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا انہیں بھی مملکت میں تاحیات بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔

* جن افراد کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے وہ ورک ویزے پر ہی نہیں بلکہ وزٹ اور عمرہ ویزے پر بھی مملکت نہیں آ سکتے۔ ماضی میں ایسے افراد جنہیں ڈی پورٹ کیا جاتا تھا ان پر دوبارہ مملکت آنے کے حوالے محدود پابندی عائد کی جاتی تھی۔ عائد کی جانے والی محدود پابندی کے بارے میں غیر ملکی کارکن کو مطلع کر دیا جاتا تھا۔

@ رواں برس کے آغاز سے اس بارے میں قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جن افراد کو ڈی پورٹ یعنی شعبہ ترحیل کے ذریعے فنگرپرنٹ لینے کے بعد مملکت سے روانہ کیا جاتا ہے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

> خیال رہے جوازات کے پورٹل ’ابشر‘ پر بھی واضح طور پر صارفین کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ فرضی اداروں سے ہوشیار رہیں جو سرکاری معاملات کرانے کا کہتے ہیں۔

> سرکاری معاملات کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے جوازات کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے ہی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

"سعودی عرب میں داخلے کے لیے ’پرسنل وزٹ ویزے‘ کا اجراء"وزارت خارجہ نے یہ اعلان بدھ کو کیا جس کے تحت پرسنل ویزے کے حامل اف...
04/12/2022

"سعودی عرب میں داخلے کے لیے ’پرسنل وزٹ ویزے‘ کا اجراء"

وزارت خارجہ نے یہ اعلان بدھ کو کیا جس کے تحت پرسنل ویزے کے حامل افراد مملکت میں اپنے دوست احباب سعودی شہریوں سے ملنے کے لیے آ سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ افراد مکہ اور مدینہ کے مختلف مقامات میں جا سکتے ہیں اور مناسکِ عمرہ بھی ادا کر سکتے ہیں۔
شخصی یا پرسنل ویزے کے حامل افراد مذہبی مقامات کی زیارت کے علاوہ مملکت میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں میں بھی شریک ہو سکتے ہیں۔
وزارت نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کے تحت سعودی شہری دیگر ممالک سے اپنے دوستوں کو ملاقات اور عمرے کی ادائیگی کے لیے بلا سکتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ’شخصی وزٹ ویزہ‘ کی درخواست کی جا سکتی ہیں۔

29/11/2022

Best Airports in the Middle East 2022
1.🇶🇦 Doha Hamad
2.🇦🇪 Dubai
3.🇸🇦 Riyadh
4.🇧🇭 Bahrain
5.🇴🇲 Muscat
6.🇸🇦 Jeddah
7.🇸🇦 Dammam
8.🇸🇦 Medina
9.🇦🇪 Abu Dhabi
10.🇴🇲 Salalah

(Skytrax)

جن  #لوگوں نے نام میں  #تبدیلی ، یا تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرکے نیا پاسپورٹ بنوایا تھا اور  #پرانا  #پاسپورٹ منسوخ نہیں...
19/11/2022

جن #لوگوں نے نام میں #تبدیلی ، یا تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرکے نیا پاسپورٹ بنوایا تھا اور #پرانا #پاسپورٹ منسوخ نہیں کروایا تھا ان کیلئے

18/11/2022

📣 *بن واحد ٹریولز کی طرف سے شاندار عمرہ آفر*📣
اب عمرہ ویزا حاصل کریں روزانہ کی بنیاد پر۔۔۔
ارجنٹ ویزا کی سہولت بھی موجود ہے۔۔۔
ارجنٹ ویزا انشاءاللہ 2 سے 3 گھنٹے میں۔۔۔
انشاءاللہ سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کے ساتھ۔۔۔
سب سے بہترین سروسز فراہم کرنے والا ادارہ۔۔۔*

*بن واحد ٹریولز اینڈ ٹوورز پرائیویٹ لمیٹیڈ، بنوں*

15/11/2022

دسمبر کی چھٹیاں مدینہ منورہ میں گزاریں اپنی مرضی کا عمرہ پیکج لیں اور حجاز مقدس روانہ ہو جائیں...

*CONTACT US THROUGH : *03319160824*

ایک عرب نے لکھا کہ میں صبح جب اٹھا تو میری گاڑی پلاسٹک کے کور میں لپٹی ہوئی تھی، میں حیران ہوا کہ یہ کیا مذاق ہے۔ میں جب...
15/11/2022

ایک عرب نے لکھا کہ میں صبح جب اٹھا تو میری گاڑی پلاسٹک کے کور میں لپٹی ہوئی تھی، میں حیران ہوا کہ یہ کیا مذاق ہے۔ میں جب حال دریافت کرنے لگا تو مجھے میرے پڑوسی نے آواز دی اور کہا کہ یار میں اپنا گھر رنگ کر رہا تھا، تو میں نے سوچا کہ کہیں چھینٹیں آپ کی گاڑی پر نہ پڑ جائیں، تو اس لئے آپ کی گاڑی کو کور چھڑا کر محفوظ کرلیا۔
پڑوسی کا حق بہت زیادہ ہے، اس کا خیال رکھا جائے۔

Malaysia evisa    18,000/Thailand With Documents      15,000/-Egypt visa. 21,000Singapore Evisa                       18...
09/11/2022

Malaysia evisa 18,000/

Thailand With Documents 15,000/-
Egypt visa. 21,000

Singapore Evisa 18,000/-

Indonesia Evisa 70,000/-

Azerbaijan Evisa 9500/-

Combodia Evisa 18000/-

Sri lanka Evisa 17000/-

Tajikistan Evisa 320 USD

Kyrgyzstan 350 USD

Kazakhstan visa 500 USD

*BIN WAHED Travel & Tours (Pvt) Ltd, Bannu*

For Other details Visit our website

Bin Wahed Travel and Tours (Pvt) Ltd. is owned by Mr. Syed Tahir Ullah Shah Bukhari & is a Travel & Tours service providing company and had affiliation with suppliers for better services comparatively to all Pakistani Travelers across the world in regards to Visa Assistance, Hotel Booking, Air Ticke...

کینیڈا کو نئی امیگریشن پالیسی کے تحت کن شعبوں میں 14 لاکھ ملازمین کی ضرورت ہے؟مصنف, بی بی سی- 4 نومبر 2022کینیڈا کے امیگ...
09/11/2022

کینیڈا کو نئی امیگریشن پالیسی کے تحت کن شعبوں میں 14 لاکھ ملازمین کی ضرورت ہے؟

مصنف, بی بی سی- 4 نومبر 2022

کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے آئندہ تین 3 برسوں میں تقریباً 14 لاکھ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

شان فریزر کے اعلان کے مطابق

> کینیڈا سنہ 2023 میں 465,000 نئے مستقل باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔

> سنہ 2024 میں چار 4 لاکھ پچاسی 85ہزار

> جبکہ سنہ 2025 میں پانچ لاکھ مزید افراد مستقبل رہائش کی غرض سے کینیڈا کا رُخ کریں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ تارکین وطن کو اپنے ملک میں بسانے کے کینیڈا کی حکومت کے ابتدائی اہداف میں تقریباً 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کینیڈا کے اس اقدام کا بنیادی مقصد تمام محکموں میں ملازمتوں کی موجودہ کمی کو پورا کرنا ہے۔ کینیڈا کے مختلف محکموں میں ہزاروں ملازمتیں دستیاب ہیں جنھیں پُر کرنا باقی ہے۔

کینیڈا کی یہ صورتحال امریکہ اور برطانیہ کی امیگریشن پالیسیوں سے یکسر مختلف ہے۔

> برطانیہ کو اپنی امیگریشن پالیسی کے باعث سخت تنقید کا سامنا رہا ہے
> جبکہ امریکہ میں حال ہی میں ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے تحت امیگریشن کنٹرول کو مزید سخت بنا دیا گیا ہے۔

شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا میں رائج نئے امیگریشن پلان کے ذریعے اب مختلف شعبہ ہائے جات کے لیے ملازمین کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

نئے آغاز کے پیچھے ایک اہم وجہ یہ ہے کہ کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران ملازمت کی جو آسامیاں خالی ہو گئی تھیں انھیں دوبارہ پُر نہیں کیا جا سکا تھا۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے دس 10 لاکھ تک شہری فی الحال بیروزگار ہیں مگر اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یا تو وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں یا پھر وہ ایسی ملازمتیں کرنا ہی نہیں چاہتے ہیں جو کہ مارکیٹ میں فی الحال دستیاب ہیں۔ اسی لیے کینیڈا کو باہر سے ملازمین کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

اس رجحان کے علاوہ، حکومت نے جو اشارہ دیا ہے، اس کے مطابق زیادہ سے زیادہ کینیڈین شہری اپنی ملازمتوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں، جس سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا بھی ضروری ہے۔

اس کے علاوہ یہ پروگرام ان پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کو بڑھانے کی کوشش ہے جو اس وقت حکومتی امداد پر منحصر ہیں۔

لیکن وہ کون لوگ ہیں جن کی کینیڈا کی حکومت تلاش کر رہی ہے؟

صحت کا شعبہ، سافٹ ویئر اور ریستوران
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کینیڈا نے زیادہ تارکین وطن کو راغب کرنے کے لیے اپنی سرحدیں کھولی ہیں، مگر یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس پیمانے پر ایسا کیا گیا ہے۔

شان فریزر نے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا ’کینیڈین اپنی آبادی میں اضافے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ ہم افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے جا رہے ہیں، اگر ہم ایک تشویشناک آبادیاتی رجحان کو متوازن کرنے اور خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لیے جا رہے ہیں۔‘

اگرچہ حکومت نے نشاندہی کی ہے کہ ہنر مند مزدوروں کی کمی کینیڈا کی معیشت کے تمام شعبوں کو متاثر کرتی ہے، لیکن حکومتی تجزیوں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں ایک طبی خدمات کی فراہمی کا مسئلہ ہے۔

اور اس شعبے کے بعد تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ہوٹل اور سیاحت کے شعبے شامل ہے، جس میں ریستوران کی صنعت بھی شامل ہیں۔

شان فریزر کے کہا کہ ’ہمیں ملک کے تمام خطوں میں تمام شعبوں میں مزید کارکنوں کی ضرورت ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز، ٹرک ڈرائیور، گھر بنانے والے ہوں (یعنی مزدور ہوں) یا سافٹ ویئر انجینئرز ہوں۔‘

کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی، جو جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی مخالف ہے، نے رواں ہفتے اعلان کیے گئے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے، تاہم اس نے امیگریشن کھولنے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔

تاہم کچھ ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ مالیاتی بحران کی وجہ سے یہ آسان عمل نہیں ہو گا، جس کا سامنا نہ صرف کینیڈا بلکہ دنیا کی اہم معیشتیں کر رہی ہیں، اور جس کی وجہ شرح سود میں اضافہ اور افراط زر بلند ہو رہا ہے۔

اس طرح یونیورسٹی آف واٹرلُو کے ماہر اقتصادیات میکال سکوٹروڈ نے نشاندہی کی ہے کہ اگرچہ کینیڈا میں تارکین وطن کی تعداد میں اضافے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن موجودہ صورتحال اس آغاز کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہے، جسے شمالی امریکی ملک حاصل کرنا چاہتا ہے۔

میکال سکوترود نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’شرح سود میں اضافہ ان لوگوں کے لیے ملک میں داخلے کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم ایک حقیقی ٹِپنگ پوائنٹ پر ہیں جہاں بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہے۔
===============

نوٹ: ممبران خبر کے ہر پہلو کو غور سے پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ اور خود ہی سرچ کریں کہ یہ پروگرام کب شروع ہو رہا ہے اس کے بعد کنسلٹنٹ تلاش کریں کینیڈا کی کچھ اسٹیٹس میں انگلش بولی جاتی ہے اور کچھ میں فرنچ زبان بولی جاتی ہے اس لئے جس کے پاس تعلیم نہیں اور انگلش میں بھی مشکل ہے انہیں کسی بھی کنسلٹنٹ کی خدمات لینے سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو گا۔

Address

OFFICE ADRESS : #UG/26 , UNIVERSITY Plaza
Bannu Cantonment
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BIN WAHED Travel and Tours Private Limited posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BIN WAHED Travel and Tours Private Limited:

Share

Category


Other Travel Companies in Bannu Cantonment

Show All