The Asad Travel

The Asad Travel We We'll Show You The World!

واہ بھئی! خرگوش کو بھی امریکہ کا ویزہ مل گیا، اور یہاں پاکستانی ہیں کہ پوری کوششوں کے باوجود سفارت خانے کی لمبی قطاروں م...
31/10/2024

واہ بھئی! خرگوش کو بھی امریکہ کا ویزہ مل گیا، اور یہاں پاکستانی ہیں کہ پوری کوششوں کے باوجود سفارت خانے کی لمبی قطاروں میں خوار ہو رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ اب لوگوں کو اس خرگوش سے بھی کچھ ٹپس لینی پڑیں گی۔ آخر کار، جناب نے بڑی شان سے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگوائی ہے اور اعتماد کے ساتھ سفر کی تیاری میں ہیں😄

16/10/2024

یو اے ای میں پاکستانیوں و بھارتیوں کی تعداد 54 لاکھ ہوگئ۔ جو کہ کل آبادی کا 50 فی صد ہیں
اب انہیں کم ویزے ایشو ہوں گے۔آبادی میں تنوع لانے کے لیے اب ساوتھ ایشین ممالک کے ویزے کی ریشو کم ہو گی۔پاکستان کو کوٹہ بہت محدود کر دیا گیا ہے۔دیگر مسائل بھی ہیں ۔میں ان پر نہیں بتا سکتا۔

بہتر ہے کہ دیگر آپشنز پر غور کریں۔ صرف گلف ممالک میں 2023 میں آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب ہے ۔امارات میں اڑھائ لاکھ کے قریب پاکستانی آئے ۔

اب ویت نام ۔کمبوڈیا۔تھائی لینڈ ۔ازبکستان۔برونائی ۔عراق و افریقی ممالک کا رخ کرنا ہو گا ۔

اب ملازمت کے کیے مقابلہ انتہائ سخت ہو رہا ہے ۔زیادہ اچھی تیاری کے بغیر پاکستان سے نہ نکلیں۔

اگر آپ باقاعدہ گائیڈئنس لے کر چلیں گے تو آسانی رہے گی ۔یو ٹیوب۔گوگل پر ہر بات کا جواب نہیں ہوتا ۔

دوبئ کے ویزے کب کھلیں گے ۔۔۔اس کا سو فی صد درست جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔لیکن میں نے آپکو ااشاراتا اوپر بتا دیا ہے۔عقل مندوں کے لیے اس میں نشانیاں ہیں ۔سمجھ جائیں..

پشاور ائیرپورٹ بند رہے گا✈️🙋‍♂️
09/10/2024

پشاور ائیرپورٹ بند رہے گا✈️🙋‍♂️

28/09/2024

*قابل احترام مسافر حضرات* !
راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والے دھرنا/جلسہ کی وجہ سے بہت سے راستے بند ہیں لہذا تمام مسافر بروقت ایئرپورٹ پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ ٹکٹ ضائع ہونے سے بچا جا سکے..

فضا کی خوشبو بتا رہی ہے😍میرے آقاﷺ کی ولادت قریب آرہی ہے.❤️جن کے آنے سے روشن زمانہ ہوا >♥️✨  اُس نبی ﷺ کی ولادت پہ لاکھوں...
17/09/2024

فضا کی خوشبو بتا رہی ہے😍
میرے آقاﷺ کی ولادت قریب آرہی ہے.❤️
جن کے آنے سے روشن زمانہ ہوا >♥️✨
اُس نبی ﷺ کی ولادت پہ لاکھوں درود و سلام❤️❤️❤️

جدہ سے ریاضسعودیہ، مملکت سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے حال ہی میں اپنے تین ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کو جدہ ایئرپورٹ (JED...
16/09/2024

جدہ سے ریاض

سعودیہ، مملکت سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے حال ہی میں اپنے تین ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کو جدہ ایئرپورٹ (JED) سے ریاض منتقل کیا ہے۔ وہاں، انہیں fuselages کے ساتھ کسی بھی باقی کارآمد پرزوں کو چھین لیا جائے گا اور پھر ایک نئے سیاحتی مقام کے لیے استعمال کیا جائے گا جسے 'بولیورڈ رن وے' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تاہم، دونوں ہوائی اڈوں کے درمیان ایک مختصر پرواز میں وائیڈ باڈیز کی تینوں کو لے جانے کے بجائے، ہوائی جہاز کو کچھ بہت بڑے ٹرکوں کے ذریعے سڑک کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق، تینوں طیاروں کے تقریباً مکمل ہونے والے فیوزل کو گاڑیوں کے ٹریلرز پر کرین کیا گیا اور جدہ کے ہوائی اڈے سے ریاض میں ان کی آخری آرام گاہ کی طرف 530 میل (850 کلومیٹر) کے فاصلے پر لے جایا گیا۔ اس میں شامل طیارے تمام بوئنگ 777-200ER مختلف قسم کے ہیں جو کیریئر کے ساتھ سروس میں ہوتے وقت 341 مسافروں کو اپنے تین کلاس کیبن میں لے جاتے ہیں۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral ゚

انتہائی شاندار اور حیرت انگیز ہونے کے ساتھ فخر پاکستان بھی *ناقابل یقین پی آئی اے* PIA ‘مالٹا کا رقبہ صرف 315 مربع کلومی...
16/09/2024

انتہائی شاندار اور حیرت انگیز ہونے کے ساتھ فخر پاکستان بھی

*ناقابل یقین پی آئی اے* PIA

‘مالٹا کا رقبہ صرف 315 مربع کلومیٹر اور آبادی چار لاکھ 29 ہزار ہے

یوں یہ یورپ کے مختصر لیکن خوبصورت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے‘

یہ ملک یورپ میں ہونے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ایک دلچسپ رشتے میں بندھاہوا ہے‘ یہ رشتہ آپ کو بھی حیران کر دے گا‘

مالٹا نے 1971ء میں اپنی ائیر لائین بنانے کا فیصلہ کیا‘ البرٹ میزی کو منصوبے کا چیئرمین بنایا گیا‘ میزی نے سول ایوی ایشن اور ائیر لائین تشکیل دینی تھی‘ انٹرنیشنل ٹینڈر ہوا۔

ہماری پی آئی اے ایشیا کی سب سے بڑی اور کامیاب ائیر لائین تھی‘ پی آئی اے نے ٹینڈر بھر دیا‘

مالٹا کو یورپ‘ مشرق بعید اور امریکا کی کمپنیوں کی طرف سے بھی کاغذات موصول ہوئے تھے

*بورڈ نے پڑتال کی امریکا یورپ اور مشرق بعید کے ٹینڈرز مسترد کیے اور پی آئی اے کو سلیکٹ کر لیا‘*

پی آئی اے نے مالٹا کے ساتھ ائیر لائین پارٹنر شپ کی اور صرف ایک سال میں ائیر مالٹا کے نام سے یورپ میں ایک شاندار ائیر لائین کھڑی کر دی‘

*ائیر مالٹا 31مارچ 1973ء کو بنی اور پی آئی اے نے یکم اپریل 1974ء کو اس کا پہلا طیارہ ٹیک آف کرا دیا۔*

پاکستانی ماہرین نے اس ایک برس میں مالٹا کی سول ایوی ایشن بنائی‘ ائیرپورٹس کو یورپین لُک دی اور ائیر لائین کو بھی آپریشنل کر دیا

آج ائیر مالٹا یورپ کی کامیاب اور منافع بخش ائیر لائینز میں شامل ہے یہ یورپ افریقہ اور امریکا کو بھی کور کرتی ہے اور اس کی فلائیٹس مشرق بعید بھی جاتی ہیں‘

*ائیر مالٹا کو 49 برس ہو چکے ہیں‘ مالٹا کے لوگوں نے ان 49 برسوں میں پی آئی اے کا احسان یاد رکھا‘*

مالٹا دنیا کا واحد ملک ہے جس نے پی آئی اے کو اپنے تعلیمی سلیبس میں شامل کر رکھا ہے

*یہ لوگ آج بھی ساتویں جماعت کے بچوں کو پی آئی اے کی مہربانی پڑھاتے ہیں اور مالٹا کے بچے پی آئی اے پر مضمون لکھ کر آٹھویں جماعت میں جاتے ہیں۔*

یہ اس پرانے زمانے کی بات ہے جب پی آئی اے نے پوری دنیا کو حیران کردیا تھا

ہماری قومی ائیر لائین نے اس گولڈن دور میں بے شمار کمالات کیے

اس نے ائیر مالٹا کی طرح سنگا پور ائیر لائین بنائی‘ کوریا کو سول ایوی ایشن اور ائیر لائین بنانے میں مدد دی‘ ملائشین ائیر لائین بنائی اور ایمریٹس کی بنیاد رکھی‘ یہ بات آج کے زمانے میں شیخی محسوس ہوتی ہے

کہ ہم نے ایمریٹس کو کرائے پر جہاز بھی دیے تھے اور پائلٹ اور ائیر ہوسٹس بھی‘

ہم نے دنیا کی پانچ بڑی ائیر لائینز کے عملے کو ٹریننگ بھی دی تھی‘

آپ کو یہ بات بھی عجیب لگے گی کراچی کبھی ایشیا کا دروازہ ہوتا تھا
۔
ایشیا کے 80فیصد مسافر کراچی سے ہو کر یورپ‘ افریقہ اور امریکا جاتے تھے اور یورپ‘ افریقہ اور امریکا کے مسافر بھی ایشیا میں داخل ہونے سے پہلے کراچی میں اترتے تھے

لیکن وہ شاندار ماضی اور وہ شاندار ائیر لائین آج کہاں ہے؟
سیاست اور سیاست میں نجی کمپنی رکھنے والوں کی لالچ خودغرضی اور ذاتی مفاد کا شکار ہوئ۔۔۔۔۔

16/09/2024

🚨
🔝فیک ٹکٹ ،ویزہ اور سستا عمرہ پیکچ کے نام پر سکینڈل عام چل رہا بھائیوں 📣

عمرہ کرنے والوں،حاجیوں اور سیاحوں کے لیے اچھی خبر ۔۔۔۔۔۔Tourist VAT refund Aiport Countersنوٹ : آپ مفاد عامہ کی پوسٹ کو ...
12/09/2024

عمرہ کرنے والوں،حاجیوں اور سیاحوں کے لیے اچھی خبر ۔۔۔۔۔۔

Tourist VAT refund Aiport Counters

نوٹ : آپ مفاد عامہ کی پوسٹ کو شئیر یا کوپی پیسٹ کرکے اپنی وال پر ضرور لگایا کریں۔کسی نہ کسی کا بھلا ہو گا۔

سعودی عرب سمیت کافی ممالک میں اشیا پر ویلیو اینڈ ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔جو مقامی شہریوں سے وصول کیا جاتا ہے ۔سعودی عرب میں یہ ٹیکس پندرہ فی صد ہے۔سادہ الفاظ میں یوں سمجھیں کہ آپ عمرہ و حج یا سیاحت سے واپسی پر 2000 ہزار ریال کی شاپنگ کرتے ہیں تو اس میں 300 ریال ٹیکس بھی شامل ہوتا ہے ۔وہ ٹیکس قابل واپسی ہوتا ہے۔

اب جب آپ سعودیہ سے واپس جا رہے ہوں تو تمام رسیدیں سنبھال کر رکھیں اور ائیر پورٹ پر کاونٹر سے یہ رسیدیں دکھانے پر ہر ہزار ریال پر 150 ریال واپس لیں۔کچھ لوگ تو اچھی خاصی شاپنگ کرتے ہیں۔اسی مناسبت سے ان کا ٹیکس بھی ٹھیک ٹھاک بنتا ہے لیکن وہ معلومات کی عدم فراہمی کی وجہ سے واپس نہیں لے پاتے۔

سعودیہ میں کما ذکر خریداری کی شرط 1000 سعودی ریال ہے۔
دوبئ ائیر پورٹ پر بھی ایسا ہی کاونٹر قائم ہے جہاں پر آپ خریداری کی رسیدیں دکھا کر ادا شدہ ٹیکس واپس لے سکتے ہیں۔

یورپ کے بھی بہت سے ائیر پورٹس پر یہ کاونٹر موجود ہوتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی vat tax واپس لیا ہے ؟ اپنا تجربہ شئیر کریں ۔

Copy

تمام اہل وطن کو 14 اگست یوم آزادی مبارک
13/08/2024

تمام اہل وطن کو 14 اگست یوم آزادی مبارک

07/08/2024

عمرہ بمپر آفر
مکہ 400 مٹر مدینہ 550 مٹر
20 دن پیکج ڈائریکٹ فلائٹ
صرف 190,000 روپے

05/08/2024

السلام علیکم تمام دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کراچی ایمبیسی کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے کھانچے کا ریٹ بہت زیادہ ہائی ہو چکا ہے جس میں 15 سے 20 ہزار تک کھنچا چل رہا ہے جس میں نارمل کیس جمع کروانا بہت مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے میڈیکل ایکسپائر ہو رہے ہیں
جو کہ جس طرح کی صورتحال ہے ایجنسی اور زون والوں کے ہاتھ سے باہر ہے لہذا میڈیکل ایکسپائر ہونے کی وجہ سے دوبارہ کروانا پڑے گا اس میں ایجنسی یا زون ذمہ دار نہ ہوگا-
شکریہ۔

پشاور باچا خان ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کو حادثہ پشاور  باچاخان انٹر نیشینل ائیر پورٹ پر سعودی ائیر لائن میں خرابی کے...
11/07/2024

پشاور باچا خان ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کو حادثہ
پشاور باچاخان انٹر نیشینل ائیر پورٹ پر سعودی ائیر لائن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈینگ مسافروں کو باحفاظت اترا جارہا ہے، لینڈنگ کے دوران حادثے سے 10 افراد معمولی زخمی ہوئے،طیارے میں 276 مسافر دو شیرخوار بچے اور 18 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا، ایئرپورٹ ذرائع

!

اسلام آباد سے شارجہ کے ٹکٹ پر ائیرپورٹ ٹیکس اینڈ سرچارج دیکھ کر سمجھ جائیں کہ ہمیں کیسے لوٹا جا رہا ہے۔ ائیر لائن چھتیس ...
04/07/2024

اسلام آباد سے شارجہ کے ٹکٹ پر ائیرپورٹ ٹیکس اینڈ سرچارج دیکھ کر سمجھ جائیں کہ ہمیں کیسے لوٹا جا رہا ہے۔ ائیر لائن چھتیس ہزار میں لیکر جا رہی ہے جبکہ جہنمیوں کو پیٹ بھرنے کے لیے ساٹھ ہزار درکار ہیں۔ ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم بولتے نہیں اور جو بولتا ہے اسکا ساتھ دینے کی بجائے تماشائی بننا پسند کرتے ہیں۔

01/07/2024

اسلام علیکم
براے مہرابانی توجہ فرمائیں جن مسافر کی فلایٹ 01 جولائی یا اس کے بعد ہے وہ اپنے ساتھ 10 ہزار پاکستانی رقم لازمی لے کے جاے تاکہ کسی بھی وقت پریشانی سے بچ سکے...

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔یکم جولائی سے امریکا اور ک...
29/06/2024

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا

دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا

الحمدللہ عمرہ سیزن 1446 شروععمرہ پیکج کے لئے آج ہی ہم سے رابطہ کریں یا ہمارے آفس ویزے کریں۔۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖*The Asad Travel...
21/06/2024

الحمدللہ
عمرہ سیزن 1446 شروع
عمرہ پیکج کے لئے آج ہی ہم سے رابطہ کریں یا ہمارے آفس ویزے کریں۔۔۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*The Asad Travel (Besham)*
*🏢 1st Floor Main Bazar Besham Shangla*
*☎️ 0996-400032*
*📱 0346-9432475/0318-4882475*
*📧 [email protected]*

16/06/2024

دی آسد ٹریول کی طرف سے تمام مسافر بھائیوں کو میری طرف سے عیدالاضحٰی بہت بہت مبارک ہو.

Address

Besham
Besham Qala

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923469432475

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Asad Travel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Asad Travel:

Share

Category


Other Travel Companies in Besham Qala

Show All