چولستان میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ
آپ بھی میرا سا?
Address
Chowki, Tehsil Samahni
Bhimber
10080
Telephone
Website
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Pakpattan News Pk. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Videos
Shortcuts
خوبصورت سماہنی میں ٹورازم
میں نے آج سے 3سال پہلے سماہنی میں ٹورازم پر جب کام شروع کیا تو اس وقت مجھے بہت تھوڑی امید تھی کہ یہاں اتنا کام کر سکوں گا کیونکہ اس وقت یہاں ٹوریسٹ آنے کو تیار نہ تھے اور محکمہ ٹورازم کا بھی اس علاقہ کو سیاحتی مقام بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور اس وقت یہاں لوگوں کو بھی بہت کم امید تھی کہ یہ علاقہ سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ اس وجہ سے میرے بہت سارے دوست میری حوصلہ افزائی کی بجائے زوروشور سے حوصلہ شکنی کرتے تھے لیکن چند دوست ایسے بھی تھے جو مجھے قدم قدم پر حوصلہ دیتے اور مجھے قیمتی مشوروں سے نوازتے اور میرے ساتھ ملکر گینتی بیلچہ چلاتے تھے ۔ مجھے یقین تھا کہ یہ خوبصورت وادی پنجاب کے بالکل قریب یعنی لاہور سے 180کلو میٹر کے فاصلے پر ہے یہاں بہت بڑی آبشاریں ہیں تاریخی عمارتیں باولیاں اور چشمے ہیں خوبصورت سر سبز جنگلات ہیں زگ زیگ راستے ہیں اورساٹھ کلو میٹر لمبی وادی میں کئی وادیاں ہیں اور جنڈی چونترہ ۔ پیر گلی ۔ کالچھ،رعل،درھال ،کڈیالہ،پوناجیسے پرفضا مقامات کی وجہ سے میں اس علاقہ کو سیاحتی مقام بنا سکتا ہوں ۔ میں نے اپنی مدد آپ کے تحت جنڈی چونترہ کے قریب ایک 500میٹر کا موٹر سائیکل کے لیے پہاڑی پر راستہ بنایا پھر6موڑ کے قریب ایک ٹیکری پر بیٹھنے کی جگہ اوروہاں تک موٹر سائیکل کا راستہ بنادیا (اس جگہ کومحکمہ ٹورازم نے ٹک شاپ،باتھ روم،نماز کی جگہ کے لئے منظور کر لیا ہے)اسکے بعد چوکی کے قریب سونا روڈ پر ایک جگہ ٹینٹ لگانے کے لیے بنائی ہائیکنگ ٹریک بنایا وہاں درخت لگائے موٹر سائیکل کے لیے راستہ بنایا(اس جگہ کوبھی محکمہ ٹورازم نے ابھی پارک اور جھیل کے لیے منظور کر لیا ہے)اس کے بعد میں نے خضر نگر میں خوبصورت واٹر فال کا راستہ بنایا اور سدھیڑی واٹر فال کا موٹر سائیکل کے لیے راستہ بنایا اور ابھی حال ہی میں کھنہ واٹر فال کا آدھا راستہ بنادیا ہے شروع میں جب ٹوریسٹ آتے توانکومالا پہنا کر استقبال کرتا جب آبشار پر جاتے تو فیتہ کٹوا کر انکی حوصلہ افزائی کرتا ۔ انتہائی سستی رہائیش،کھانے اور سیر کروائی تاکہ پاکستان بھر میں مشہور جائے کہ سماہنی آزاد کشمیر بہت سستا سیاحتی مقام ہےسماہنی میں کئی بار کیمپنگ (ایک رات کے لئے ٹینٹ ویلج)کا انتظام کیا بائیک ریلی نکالی اب ٹوریسٹ یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں اور محکمہ ٹورازم نے میری لگاتار محنت کو دیکھتے ہوئے سماہنی میں پکنک پوائنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہےاگر گورنمنٹ یہاں پارک،جھیل،رعل میں میدان کومنی اسٹیڈیم بنادے ،رعل میں وائلڈلائف پارک جو کہ کشمیر کا پہلا پارک ہو گابنادےاور رعل یاجنڈی چونترہ کے مقام پر چئیر لفٹ لگا دےاور پرفضا مقامات پر اپنے گیسٹ ہاوس بنا دے تو میں نہیں سمجھتا کہ سماہنی سے کوئی ایک بندہ بھی عرب ممالک میں جائے گا سماہنی کا نقشہ ہی بدل جائےگا یہاں گیسٹ ہاوس اور ہوٹلز کی بھرمار ہو گی پورے روڈ پر ٹک شاپ اورکنٹین پر پورا دن کاروبار ہو گا ہمارے بازاروں میں صاف ستھری دکانیں بن جائیں گی جہاں کشمیری شالز،گفٹس اورمیوہ جات فروخت ہوں گےاور باہر کے لوگ اہلیان سماہنی کی قسمت پر ناز کریں گے میں نے ایک گراونڈ بنانا تھا وہ بنا دیا سیاحوں میں اس وادی کو متعارف کروادیا محکمہ ٹورازم کو یہاں بلوالیا اور اہلیان سماہنی کو بتا دیا کہ سماہنی سیاحتی علاقہ ہے اب ہم دوسرے دور میں داخل ہو گئے ہیں اب ہمیں منصوبہ بندی کرنی ہے کہ یہاں گیسٹ ہاوس ،ہوٹلز،کنٹین،ٹک شاپ بنانی ہیں دیسی کھانوں کے مراکز بنانے ہیں ملبوسات کی کوئی خاص پراڈکٹ جو ہماری عورتیں گھروں میں بنا سکیں تاکہ پاکستان سے آنے والے ٹوریسٹ اسے خریدیں ہم دیسی مرغیوں اور پرندوں کی افزائش کریں،باغات لگائیں،مچھلی فارم بنائیں تاکہ ہماری آمدنی میں اضافہ ہوگورنمنٹ کو چاہیے کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو اور عرب ممالک سےواپس آنے والوں اور غریب افراد کو بغیر سود کے گاڑیاں اور قرضے دے تاکہ وہ اپنا کاروبار کر سکیں ایک اہم مسئلہ جو ٹوریسٹ کو درپیش ہے وہ ہے پولیس کی کئی چیک پوسٹ پر چیکنگ تواگر بھمبر انٹری پر پولیس مکمل تلاشی،کاغذات کی جانچ پڑتال کرے اور محکمہ ٹورازم کا نمائندہ سماہنی میں ٹوریسٹ پوائنٹ سے متعلقہ معلوماتی بروشر دےاور این او سی جاری کردے تاکہ دوبارہ پولیس اور ٹوریسٹ کا قیمتی ٹائم ضائع نہ ہو اور ہر گاڑی یا بائیک کے 50روپے لیں تاکہ گورنمنٹ زیادہ سے زیادہ معلوماتی بروشر کے ذریعیے معلومات دےجس میں پکنک پوائنٹس کی نشان دہی ہو،انتظامیہ اور ہوٹلز کے نمبرز درج ہوں ۔ سماہنی کی خوبصورت واٹر فالز اور پرفضا مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے لئےفیس بک پیج Asia Ajk Tourism اورSamahni Ajk Tourism کا وزٹ کریں یوٹیوب پرSamahni Azad Kashmir Asia Tourism کے نام سے بہت ساری ویڈیوز موجود ہیں سیف اللہ ایشیاء ٹورازسماہنی آزاد کشمیروٹس اپ نمبر03165018000 ای میل ایڈریس [email protected]