Social Boost

Social Boost Tourists info centre,all other social activities which relates to Chitral Specially Festivals etc.
(6)

27/09/2024

نشکو میں 2018 سے زیر تعمیر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی بلڈنگ مکمل نہیں ہو سکی،ذمہ دار کون۔۔۔؟

26/09/2024

تحریر:انوار الحق
پاکستان میں جب بھی ایسے نیک لوگوں کا شمار ہوگا جنہوں نے اپنی زندگی انسانیت کے نام پر وقف کردی تو مجھے پورا یقین ہے کہ اس فہرست میں سینٹر محمد طلحہ محمود صاحب کا نام ضرور شامل کیا جائے گا۔
سینیٹر محمد طلحہ محمود اپنے فاؤنڈیشن کے زریعے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عالم انسانیت کی خدمت کر رہیں ہیں۔اس عظیم کام میں سب سے پُر کشش بات یہ ہے کہ وہ یہ خدمت اپنی زاتی وسائل سے کر رہیں ہیں۔آج تک انہوں نے عوام سے کسی قسم کا کوئی چندہ،زکوۃ اور صدقات نہیں لیۓ اور نہ آئندہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ملاحظہ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کرونا کے خطرناک وباء کے دوران سینیٹر محمد طلحہ محمود پورے پاکستان میں لوگوں کے گھروں تک خود راشن پہنچا رہے تھے۔انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے ہر ایک کونے میں پہنچ کر لوگوں تک راشن پہنچایا۔کرونا کے دوران کاروباری حضرات کا کاروبار مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہوا تھا، اگر سینیٹر محمد طلحہ محمود صاحب چاہتے تو وہ اپنے کاروبار کے بارے میں سوچتے لیکن انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح مانا ہے اسلئے انہوں نے کس بھی چیز کی پرواہ کئے بغیر پاکستان اور چترال میں بھی راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا۔

یہی سینیٹر محمد طلحہ محمود صاحب کی شخصیت ہے،یہی انکا وقار ہے اور اسی فراخ دلی کی وجہ سے اللہ تعالی نے انہیں اتنا نوازا ہے اور نوازتا ہی جا رہا ہے۔آج بھی ان کی سماجی خدمات چترال بھر میں چل رہے ہیں،ہمیں بحیثیت مسلمان و چترالی اُن کے اِن عظیم خدمات پر اُنکو سلام پیش کرنا چاہیے۔

چترال یونیورسٹی کی طرف سے داخلوں کیلئے مختلف علاقوں میں Admission کیمپ لگانے کا تفصیل نیچے درج ہے
25/09/2024

چترال یونیورسٹی کی طرف سے داخلوں کیلئے مختلف علاقوں میں Admission کیمپ لگانے کا تفصیل نیچے درج ہے

24/09/2024

قشقار سپورٹس کمپلیکس چترال میں پریکٹس پولو میچ کے مناظر۔۔۔۔۔۔

عین جوانی میں ہی اس دار فانی سے کوچ کر اپنے رب کے حضور پیش ہونے والے اشتیاق احمد عرف اکاش کیلئے ان کے دوست اقبال الدین ک...
23/09/2024

عین جوانی میں ہی اس دار فانی سے کوچ کر اپنے رب کے حضور پیش ہونے والے اشتیاق احمد عرف اکاش کیلئے ان کے دوست اقبال الدین کی ان کی یاد میں لکھے گئے چند سطور ........

میرا یار بھی چل بسا
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎

یقین نہیں تھا کہ اکاش اتنی جلدی ہم سے روٹھ کر جائے گا
لیکن دنیا کی حقیقت تو سب کو پتہ ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ لینا ہے اکاش اپنی مراد پوری کرکے رب کے حضور چلے گئے یقیناً وہ بہت خوش ہونگے کیونکہ پیاری امی 9 مہینے سے اپنے لخت جگر کا بےتابی سے انتظار کررہی تھی آخر کا ماں کی محبت نے اپنے جگر گوشے کو ہم سے چھین کر اپنے پاس اللہ پاک کی جنتوں میں ایک ساتھ رہنے کے لیے بہت جلدی بلا لیا یقینا ماں اور بیٹا رب کریم کی جنتوں میں بہت خوش ہونگے
اکاش اور میری دوستی بڑی طویل اور یارانہ بے تکلفی کا ایک تعلق تھا
کلاس میں ہم ہمیشہ ساتھ بیٹھتے تھے کلاس کے دوران بھی بہت زیادہ ہنسی مذاق ہوتا تھا نوبت یہاں تک پہنچ اتی تھی کہ دوسرے کلاس فیلو ساتھی اس بات پر ناراض ہوتے تھے کہ آپکی وجہ سے ہم ڈسٹرپ ہورہے ہیں
اور جب پیپر کا مرحلہ شروع ہوتا تھا تو ہم پہلے اکر انتظار کرتے اگر پیپر تھوڑا لیٹ شروع ہونے لگے تو اکاش آٹھ کر کہتا کہ سرجی ذرا جلدی کرلیں ہم رٹہ والے لوگ ہے دو گھنٹے سے ذیادہ ہم یاد نہیں رکھ سکتے ۔
خیر یہ باتیں تو ازراہ مذاق کے طور پر کہہ دیا کرتے تھے حالانکہ اکاش بہت ذہین اور قابل انسان تھا
اکاش انتہائی خوش اخلاق خوش مزاج اور خوش لباس تھا جیسے بھی حالات ہو اکاش صاف ستھرے شلوار قمیص اور واسکٹ کے ساتھ اپنی شخصیت کو برقرا رکھتے تھے جسکا ہر جاننے والا شخص معترف ہے
اکاش اپنی پوری زندگی اپنی شخصیت کو کمزور نہ ہونے دیا لوگوں سے ہنس کر ملنا گپ شب لگانا سیر پہ جانا اچھا کھانا ہمیشہ پسند کرتے تھے پوری کلاس سے سب سے منفرد اور لاڈلا تھا ۔
اکاش سے آخری ملاقات غالباً دو دن پہلے جب میں بازار میں تھا کہ اکاش کا فون آیا اور کہا کہ ناظم صاحب کہاں ہو میں نے کہا کہ میں بازار میں ہوں خیر وہاں ہم دونوں ساتھ بیٹھ کر ہوٹل میں کھانا کھاکر اس نے کہا کہ معدنیات کے دفتر چلتے ہیں میرا تھوڑا کام ہے وہاں، انکے ساتھ معدنیات کے دفتر تک گیا ہنسی مذاق میں کہا کہ آج کل ٹائم نہیں دے رہے ہو کیا چل رہا ہے کچھ ذیادہ پیسہ ہاتھ تو نہیں لگا، وہاں سے مجھے کچھ ضروری کام پہ جانا تھا اکاش وہاں پہ مصروف رہا میں نے کہا کہ آپ یہاں سے فارغ ہوکر پھر رابطہ کرلیں تب تک میں بھی کام سے فارغ ہوتا ہوں کاش اگر پتہ ہوتا کہ بندہ جلد ہی بچھڑنے والا ہے میں وہاں سے کھبی نہ جاتا
اکاش کی زندگی دوسروں سے بہت مختلف تھی کھبی کھبار خوش گپوں میں ہمیشہ ایک ہی شعر سنایا کرتے تھے کہ
زندگی میں تجھ پہ اعتبار بہت کی
تو رنگین خیالوں کے سوا کچھ بھی نہیں
یقینا یہ شعر اکاش کی زندگی پہ صادق آتا ہے اور ہم سب کے لئے یہ سبق کہ اس فانی دنیا صرف رنگین خیالوں کے سوا کچھ بھی نہیں
کل اپنے پیارے دوست کی لحد کو قبر پہ اتارا تو ہزاروں اشکبار آنکھیں جن میں یار دوست کلاس فیلو اور بہت سارے احباب ہر ایک اس گواہی کے ساتھ آنسو بہا رہے تھے کہ اکاش اپنی زندگی کو ہمیشہ مسکرا کر گزار دی اور اجل بھی عین اس وقت حاضری دی کہ چترال شہر میں جاری سات روزہ فہم القرآن کلاس کے مدرس مولانا محمد اسماعیل صاحب کو اختتامی درس کے ساتھ چترال سے رخصت کرکے چکدرہ چھوڑ کر واپس گھر اتے ہوئے رات کے ایک بجے بچھیلی کے مقام پر روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوکر ہمیشہ کے لئے خالق حقیقی سے جاملے
اللہ پاک سے دعا یہی ہے کہ انکی انسانی لعزشوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین۔

22/09/2024

تبلیغی اجتماع کے دوسرے دن پولو گراؤنڈ چترال میں نماز مغرب کے بعد بیان جاری،ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید اجتماع گاہ میں موجود....

*پاکستان آرمی میں بھرتی شروع**پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ آفیسر بھرتی ہونے کے شاندار موقع**پی ایم اے 155 لانگ کورس میں ر...
22/09/2024

*پاکستان آرمی میں بھرتی شروع*

*پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ آفیسر بھرتی ہونے کے شاندار موقع*

*پی ایم اے 155 لانگ کورس میں رجسٹریشن کا آغاز 16 ستمبر سے شروع ہے۔۔۔*

*اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 اکتوبر 2024 ہے۔*

20/09/2024

چترال Expo کے حوالے سے میری رپورٹ GNN کے اسکرین پر

18/09/2024

چترال تورکہو بوزند روڈ میں کام بند ھونے کی وجہ سے ورکوپ میں جلسہ جاری ہے

18/09/2024
16/09/2024
دو روزہ چترال ایکسپو میں بہترین اسٹال کا انعام پانے والی خاتون اور کیلاش کی باقی خواتین اور شرکاء کا منہاز الدین ( ڈائری...
16/09/2024

دو روزہ چترال ایکسپو میں بہترین اسٹال کا انعام پانے والی خاتون اور کیلاش کی باقی خواتین اور شرکاء کا منہاز الدین ( ڈائریکٹر جنرل کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی خیبر پختونوا ) کے ساتھ گروپ فوٹو

15/09/2024

ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور چترال چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ EXPO میں 3rd پرائز کا انعام جیتنے والے Northern Nectars کے Owner "کریم بھائی" کی گفتگو ملاحظہ کریں۔۔۔۔

15/09/2024

Copy
آج کل پاکستان میں ایسے سیاسی لیڈرز کا ملنا بہت مشکل ہے جنہیں سچ میں عوام کا احساس ہو اور قومی خزانے کی پرواہ ہو۔ایک سچے اور عوای لیڈر کے دل میں عوام کے لئے درد اور احساس ہوتا ہے اسلئے وہ کبھی بھی عوامی وسائل کو بے دریغ استعمال نہیں کرتا، وہ کبھی بھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرتا ہے۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود صاحب کا شمار پاکستان کے ان چند اور نایاب سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے آج تک پاکستان کی غریب عوام کا احساس کرتے ہوئے کبھی بھی پاکستان کی حکومت سے کسی قسم کا کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔انہوں نے ہمیشہ اپنے اخراجات خود اٹھاۓ اور خود اپنے وسائل استعمال کر کے دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر ایک کونے میں انسانیت کی خدمت کی ہے۔بحیثیت پاکستانی قوم ہم ان کو انکے اس جزبے پر سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان جیسے سیاست دانوں سے ہمیں نوازے۔
آمین ثم آمین❤❤

ویڈیو:انوار الحق

14/09/2024
13/09/2024

AD
کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے خلاف ال پارٹیز،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے کامیاب دھرنے کے بعد مطالبات کی منظوری ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زبانی،مطالبات یہ تھے،(1)AD کا ٹرانسفر (2) AD کے خلاف انکوائری۔۔۔۔۔دونوں مطالبات تسلیم کرنے کے بعد احتجاجی دھرنا ختم

13/09/2024
12/09/2024

گورنمنٹ ہائی سکول موڑکہو وریجون کے طالبعلم محمد سلمان ڈویژنل مقابلہ سوات میں اپرچترال کی نمائندگی کرتے ہوئے نعت پیش کر رہے ہیں

12/09/2024

UNHCR
کے تعاون سے SHARP (Society For Human
Rights & Prisoners Aid)
کی طرف سے چترال پولیس کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،SHARP پاکستان کے نمائندگان نے پولیس کے شرکاء کو بنیادی انسانی حقوق خاص کر مہاجرین کے حقوق کے بارے میں اگاہی دی،

12/09/2024

گرم چشمہ شاہ سلیم افغانستان بارڈر:

محمد طلحہ محمود فاونڈیشن چترال کے ہر ایک کونے میں انسانی زندگی آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
لوئر چترال کے دور دراز علاقے گرم چشمہ شاہ سلیم میں محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف مقامی لوگوں کے لئے سڑک بنائی گئی۔اس کے علاوہ ندی کو پار کرنے کے لئے ایک پل بھی بنایا گیا۔یہاں پر مقامی بجلی گھر پچھلے کئی عرصے سے بند پڑا ہوا ہے اس کی بحالی کے لئے مقامی لوگوں نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی خدمت میں درخواست کی۔اہلیانِ علاقہ نے اس عمل پر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

11/09/2024

Address

Chitral
17200

Telephone

+923458854757

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Boost posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Social Boost:

Videos

Share


Other Tourist Information Centers in Chitral

Show All

You may also like