Romeo786 vlogs

Romeo786 vlogs

21/03/2024
( افغانستان اور مسلہ فلسطین ) افغانستان ہمیشہ سے جنگ کا میدان بنا رہا ہے اٹھارویں صدی اٹھا کر دیکھ لیں برطانیہ نے  افغان...
20/10/2023

( افغانستان اور مسلہ فلسطین )

افغانستان ہمیشہ سے جنگ کا میدان بنا رہا ہے اٹھارویں صدی اٹھا کر دیکھ لیں برطانیہ نے افغانستان پر کئی حملے کئے کئی بار بیچ میں آیا سخت نقصان اٹھایا لیکن یہاں حکومت نا بنا سکا اس کے بعد روس نے بھی
اپنا زور آزمایا روس کو بھی منہ کی کھانی پڑگئی اس کے بعد ایک مہمان کی کی خاطر دوبارہ سے ملک آگ میں چلا گیا اور بیس سال کے لمبے عرصہ تک انتہائی مشکل حالات میں یہ زمین کا ٹکڑا سلگتا رہا بلا آخرامریکہ کی خواہش پر قطر کے توسط سے مشن اختتام کو پہنچا اور افغانستان اس بار تیزی سے اپنی نئی جدید پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ابھی صرف چوبیس ماہ ہوئے ہیں فضائی طاقت نا ہونے کے برابر ہے زمینی فوج کو کسی حد تک بہتر بنا چکے ہیں اور تیزی سے ایک مضبوط لشکر کی تیاری ہو رہی ہے اللّه پاک کامیابی عطاء فرمائے ۔۔۔

اب فلسطین کے مسلہ پر بعض لوگ یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کے انہوں نے ہمارا دل توڑ دیا ہے بھائی فرض کرتے ہیکہ طالب جان اسرائیل کو دھمکی لگاتا ہے تو اس دھمکی کے بعد کچھ کر کے دکھانا ہوگا نا تو طالب کے پاس لانگ رینج مزائل موجود ہیں اور نا آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے F-35 جنگی طیارے ہیں جو چند منٹ میں فلسطین پہنچ جائیں اور تباہی پھیلا کر واپس پہنچ جائیں ۔۔۔۔
اور نا زمینی طور پر سے کسی جگہ سے مکمل لشکر کشی کر سکتا ہے کیونکہ بیچ میں طویل لمبا سفر کئی ممالک آتے ہیں اور طالب کو تو کسی مسلم ملک نے بھی قبول نہیں کیا ہوا کے ان کے ساتھ جنگی معاہدہ ہو کے ان کے بیسز اور جنگی اڈو کو استعمال کر سکتے ہوں ۔۔
ممکن ہیکہ اگر طالب کوئی دھمکی لگائے یا ظاہری طور پر کوئی کروائی کرے تو اسرائیل ، امریکہ ، دوبارہ سے افغانستان میں بمباری شروع کردینگے پھر ایک کے بجائے دو نقصان ہونگے اور مدد تو پھر کوئی نہیں کریگا ماضی آپ کے سامنے ہے ۔۔۔
ابھی تو فلسطین کا مسلہ پورے زورو پر ہے جب ایسے کچھ حالات نہیں بھی تھے تب بھی افغانستان میں فلسطین کے حق میں بورڈ لگے ہوئے تھے سرکاری فوجیوں کے موجودگی میں عوام نے ان کو حق میں ریلیاں نکالی ہے ۔۔

یہ جتنے بھی وطن پرست ، قوم پرست ، مسلک پرست ،خوارج ، ایرانی ، رافضی ، پروپیگنڈا کر رہے ہیں یہ صرف اپنے دل کو تسکین اور اپنے اندر کا کیڑا مارنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔۔۔
آپ اپنے ملک ، اپنے شیخ ، اپنے مسلک کے لوگوں سے سوال کرو طالب کو چھوڑ دو انہوں نے جو کرنا ہے وه کر لینگے ...

یہ طریقہ اور پروپیگنڈا بہت پرانا ہے کے جب بھی وه مضبوط ہونے لگے تو ان کو مسلکی ، قومیت ، پر مبنی مسائل کے زریعے سے کنٹرول کرو اس کے لئے خوارج تو فی سبیل اللہ موجود ہیں اور ان کے چمچے بھی وافر مقدار میں موجود ہیں ۔۔۔۔
اصل میں ان لوگوں کو خارش ہوتی ہے تو جس ملک میں یہ ہوتے ہیں وہاں تو یہ بات کر نہیں سکتے ان کی پھٹتی ہے تو پھر پروپیگنڈا میں لگ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
خود ان کے نیچے ایلفی لگی ہوئی ہے جب بھی یہ اپنی جگہ سے اٹھتے ہیں بستر ساتھ پھنسا ہوتا ہے اور باتیں یہ طالب کے پیچھے کرتے ہیں جنہوں نے قربانی دی ہے۔۔

تم بھی آگے بڑھو اور خود کر کے بتاؤ
چلو وه تو غلط ہیں آپ آکر ہم کو بتا دیں کے کیسے کرنا ہے کیا کرنا چاہئے وغیرہ ؟؟؟

دور سے دوسروں کے بچوں کو مرتا دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے نا ؟
جیسے جہاد کی آیات تو صرف افغانی مسلمانوں پر اتری ہیں اور سمجھ صرف آپ کو سہی آئی ہے . شاباش بیٹا ۔۔۔

عالمی سطح کی سب تنظیمیں ان کے ساتھ ہیں وه کچھ نہیں بول رہے وه تو قریب بھی ہیں لیکن یہ تو بظاہر ہے کیا پتہ اندر کیا ہو رہا ہے ہاتھی کے دانت ہوں ۔۔۔

خود تو آپ بیس روپے والا سموسہ لے لو تو جب تک ہضم نا ہو کسی کو بتاتے نہیں لیکن وه جو کریں آپ سب حضرات کو اس کی خبر ہونی چاہئے ۔۔

کیونکہ پھر آپ لوگوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں ۔۔

بھائی بیس روپے کی ایلفی ملتی ہے جوڑ لے تو اپنا دل _____😊🖤

( جاری ہے )

10/10/2023

تین مزے ایک ساتھ
پٹھانوں کی مشہور سوغات لڑمون بنانے کا طریقہ سیکھئے
سیکھئے قصاب کا ہنر صرف 20 منٹ میں جانور کاٹنے کا طریقہ
اور جانئے وزیر آباد گجرات کی مشہور چھری کی بارے میں

کچھ دن پہلے وائرل ھونے والی بچی کی ویڈیو ۔جس میں وہ اپنی چھوٹی بہن کیلئے روٹی کی فکر میں رورہی تھی ۔بچی کا والد فوت ھوچک...
23/08/2023

کچھ دن پہلے وائرل ھونے والی بچی کی ویڈیو ۔
جس میں وہ اپنی چھوٹی بہن کیلئے روٹی کی فکر میں رورہی تھی ۔
بچی کا والد فوت ھوچکا ھے اور گھر میں کھانے کو کچھ نہیں تھا ۔
ویڈیو وائرل ھونے کے بعد مخیر حضرات نے بے انتہا مدد کی
کسی نے نقد 10 ہزار
کسی نے 20 ہزار
کسی نے 35
ایک شخص نے 5 لاکھ نقد بیجے
اور بچی کے گھر بہت سارا راشن بھی پہنچا دیا گیا ۔۔۔۔۔

😉
23/08/2023

😉

27/03/2023

اہل سنت بھائیو کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سیرت و سنت سے آپ نے کچھ نہیں سیکھا ؟
جبکہ
بے شک ہمارے نبی ص اخلاق کے بلند ترین درجہ پر فائض ہیں ❤️

26/03/2023

آنے والے مون سون پچھلے بار سے زیادہ خطرناک ہونگے
ناسا

23/02/2023

ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں اگر آپ گھریلوں استعمال کیلئے نئی الیکٹرانک بیٹری لینا چاہتے ہیں یا پرانی بیٹری بیچنا چاہتے ہیں
تو اپنے تجربے کے مطابق آپکو دو اصلاح دونگا 👇

07/02/2023

گاؤں کی سادہ زندگی
نہ شور شرابہ نہ فتنہ فساد
دنیا کی ٹینشن سے بے نیاز پرسکون زندگی
چڑیوں کی سریلی دھنوں کے بیچوں بیچ
گاؤں کی خوبصورت زندگی

‏ایک عرب نوجوان ایک جگہ اپنے رشتے کیلئے لڑکی پر شرعی نظر ڈالنے کیلئے گیا۔لڑکا بیٹھک میں لڑکی کے باپ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ...
06/02/2023

‏ایک عرب نوجوان ایک جگہ اپنے رشتے کیلئے لڑکی پر شرعی نظر ڈالنے کیلئے گیا۔لڑکا بیٹھک میں لڑکی کے باپ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ نقاب پہنے ہوئے ایک پردے دار لڑکی اندر آئی، لمحہ بھر کیلئے لڑکے کو بغور دیکھا اور کچھ کہے بغیر واپس چلی گئی۔

نوجوان نے لڑکی کے باپ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا:
‏اس نے تو نقاب نہیں ہٹایا اور نہ ہی میں نے دیکھا ہے ۔
لڑکی کے باپ نے کہا:
بیٹے، اس نے مجھے کہا تھا کہ اگر مجھے لڑکا پسند نہ آیا تو میں نے نقاب نہیں اتارنا۔
نوجوان سمجھتا تھا شریعت نے یہ رعایت بس اْسی کیلئے رکھ چھوڑی ہے...
شریعت ♥️

01/02/2023

کچھ تاریخی حقائق

آنکھوں کو ٹھنڈا کیجئے ❤️دنیا کا وہ خوبصورت ترین نقشہ جہاں پر شیخین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ وحضرت عمرفاروق رضی اللہ ...
15/12/2022

آنکھوں کو ٹھنڈا کیجئے ❤️
دنیا کا وہ خوبصورت ترین نقشہ جہاں پر شیخین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ وحضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ حضرت محمدمصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کےقدموں میں ارام فرماء رہے ہے

08/12/2022

إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِى الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (19).

ترجمہ: یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔“ آسان ترجمہ قرآن)

یہ تصویر نہیں ایک نوحہ ہے۔"ایک سرکاری ہسپتال کے بیڈ پر پڑی دو لاشوں میں سے ایک لاش لیجنڈ اداکار افضال احمد کی ہے ، جو مع...
07/12/2022

یہ تصویر نہیں ایک نوحہ ہے۔

"ایک سرکاری ہسپتال کے بیڈ پر پڑی دو لاشوں میں سے ایک لاش لیجنڈ اداکار افضال احمد کی ہے ، جو معروف اداکار ہونے کے ساتھ تماثیل تھیٹر لاہور کے مالک بھی تھے۔ "
ایسے کئی اداکار اور گلوکار ہم نے دیکھ چکے ہیں کہ جو اپنے دور میں اور عروج کے زمانے میں سٹیج پر آتے ہیں تو ہال میں موجود ہجوم اٹھ اٹھ کر دیر تک تھالیوں سے ان کا استقبال کرتے ہیں،جب وہ گاتے ہیں تو ان کے ہر گن کے ساتھ کراوڈ یوں ہلتی ہے کہ انسان ڈر جاتا ہے کہ ایک شخصیت میں اتنی جاذبیت اور کشش؟ گویا وہ سٹیج کا خدا ہے۔ پروگرام کے بعد لوگ آٹوگراف لینے کیلئے تڑپتے ہیں۔

لیکن ۔۔۔
جب چہرے کا رنگ ماندھ پڑ جاتا ہے اور انڈسٹری میں خریدار نہیں رہتا۔۔۔
اور جب ڈھلتی عمر کے ساتھ گلا بیٹھ جاتا اور آواز میں جان نہیں رہتی کہ سامعین اٹھ کر چل جاتے ہیں تو یہ لوگ استعمال شدہ ٹشو پیپر کی طرح ردی کی ٹھوکری میں رلتے ہیں۔اکثر ایسے لوگ بستر مرگ پر اپنے چاہنے والوں کو صدا دے دے کر بے یار و مددگار دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب ہم نے دیکھا ہے کہ مسجد کے فرش پر بچوں کو قاعدہ پڑھانے والا ایک گمنام مولوی صاحب کے جنازے میں لوگ رش میں سڑکوں پر جوتے چھوڑ کر آبلہ پا دوڑتے ہیں۔
یہ ایک حقیقت ہے ایک جاندار حقیقت، کہ دنیا والے جب دنیا سے بستر گول کر چلنے لگتے ہیں تو انتہائی بد حالی اور کسمپرسی کی حالت میں جاتے ہیں جبکہ دین والے لوگ جب دنیا سے جاتے ہیں تو ایک خلقت ان کو قبر تک چھوڑ کر جاتی ہیں۔

خدارا!اپنی نسل کو دین سے جوڑ دیجئے۔

(یہ پیغام گلی گلی ہر اس اداکار کیلئے بھی،جو ٹک ٹاکر کہلاتا ہے۔)

06/12/2022

اسلام آباد Centaurus Mal کو یوں اچانک کیوں سیل کر دیا گیا؟

06/12/2022

میں یوتیا نہیں مگر حق بات کرو گا

04/12/2022

یہ پرندہ مجھے چاہیے کسی کے پاس ہے تو پلیز کنٹیکٹ می

بریکنگ نیوز  صحافی آتیش محسود پر تشدد کرنے والے ٹھیکیدار نجیب اور ان کے ساتھیوں کو  آج عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ج...
02/12/2022

بریکنگ نیوز
صحافی آتیش محسود پر تشدد کرنے والے ٹھیکیدار نجیب اور ان کے ساتھیوں کو آج عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جس کے بعد پولیس نے ٹھکیدار نجیب کو ساتھیوں سمیت کمرا عدالت سے گرفتار کر لیا
(وزیرستان)

02/12/2022

جہاں پاکستان گوگل کو پیسے ادا کرتا ہے وہاں انڈیا گوگل سے الٹا پیسے کما کیسے رہا ہے ؟
ایک ایسی تلخ حقیقت جسے آپ برداشت نہیں کر پائیں گے

02/12/2022

فیسبک ایکاؤنٹ میں بینک ایکاؤنٹ ایڈ کریں
سٹارز آن کریں اور reel ویڈیو سے پیسے کمائیں
آسان طریقہ ہے خود ٹرائی کریں

نامور سائنسدان اور مشہور کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہمیں دوبار مصر گیا اور قاہرہ میں دون...
01/12/2022

نامور سائنسدان اور مشہور کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ
میں دوبار مصر گیا اور قاہرہ میں دونوں بار اہرام مصر کی سیر کی. پہلی مرتبہ ھم مصری حکومت کی دعوت پر گئے تھے اور بعد میں اپنی فیملی کے ساتھ سفیرِ پاکستان اَنور کمال کی دعوت پر گیا تھا.
اہرام مصر کی تعمیر میں اس قدر سائنسی راز پوشیدہ ہیں کہ میں نے چاہا کہ آپ کو ان سے آگاہ کروں. آپ پڑھ کر یقین نہیں کرینگے مگر یہ حقیقت پر مبنی حقائق ہیں، پڑھیئے:-
1. جو پتھر اہرام کی تعمیر میں لگائے گئے ہیں انکا وزن 2 سے 15 ٹن تک ھے.
2. اہرام میں تقریباً 30 لاکھ پتھر لگائے گئے ہیں.
3. فرعون کے کمرے کی چھت پر جو پتھر لگا ھے اسکا وزن 70 ٹن ھے یعنی 70 ہزار کلوگرام اور آج تک کوئی یہ حل پیش نہیں کرسکا کہ کس طرح بنانے والوں نے اتنا بڑا اور وزنی پتھر چھت پر لگایا.
4. اِہرام کی بلندی 149.4 میٹر ھے اور آپکو تعجب ہوگا کہ زمین اور سورج کے درمیان 149.4 ملین کلومیٹر کا فاصلہ ھی ھے.
5. اہرام کے اندر جانے کا راستہ ایک ستارہ یعنی شمالی پول کی سمت بتلاتا ھے اور اندرونی راستہ سگ ستارہ (Sirius Star) کی جانب اشارہ کرتا ھے، (جسکا ذکر سورۃ نجم آیت 49 میں آیا ھے).
6. اگر آپ گوشت کا تازہ ٹکڑا اہرام کے کمرے میں رکھیں گے تو وہ سڑے گا نہیں بلکہ خشک ہوجائے گا، یہ راز آج تک راز ھی ھے.
7. اہرام کے سرکم فرینس (محیط) کو اگر اسکی اونچائی سے تقسیم کیا جائے تو یہ 3.14 کے برابر ھے جو ریاضی اور فزکس میں پائی کے طور پر استعمال ہوتا ھے یعنی اگر کسی دائرے کے محیط کو اسکے قطر سے تقسیم کریں تو یہ عدد ملتا ھے، یہ ناقابل یقین کرشمہ ھے.
8. رات کے وقت اہرام چمکتا ھے کیونکہ اس پر برقی رنگ کی پالش کی گئی ھے جس طرح بعض گھڑیوں کا ڈائل رات کو چمکتا ھے کیونکہ اسکی سوئیوں اور نمبروں پر تابکار دھات ریڈیم کے رنگ کی پالش ہوتی ھے.
9. تینوں اہراموں کی لائن، آسمان میں چمکنے والے ستاروں
(Belt of Orinion) کے متوازی (Parallel) ھے.
10. سال میں ایک دن سورج کی شعائیں اہرام کے اندر داخل ہوتی ہیں، یہ دن فرعون کا یومِ پیدائش ھے.
11. اہرام میں رکھی تلواریں اور چھریاں زنگ آلود نہیں ہوتیں حالانکہ ہزاروں برسوں سے وہ وہاں موجود ہیں اور سائنسدان آج تک اس راز کو نہیں سمجھ سکے.
12. اہرام کے چند کمروں میں بہت سے آلات بند ہوجاتے ہیں اور سائنسدان آج تک یہ راز حل نہیں کرسکے.
13. تعجب کی بات ھے اور راز ھے کہ تینوں اہراموں سے جو لکیر گزرتی ھے وہ بحر اوقیانوس میں واقع برمودا ٹرائی اینگل اور بحرالکاہل میں واقع فارموسا ٹرائی اینگل کو آپس میں ملاتی ھے. یہ دونوں جگہیں اپنی عجیب خصوصیات کی وجہ سے بہت مشہور ہیں. یہاں ہوائی جہاز، بحری جہاز، غائب ہوجاتے ہیں اور کمپاس کام کرنا بند کر دیتے ہیں.
14. بڑے اہرام میں 3 کمرے ہیں، دو زمین سے اوپر ہیں اور ایک زمین کے اندر اور کہا جاتا ہے کہ Mirabo نامی شخص، ماہر انجینئر نے یہ اہرام تقریباً 20 برسوں میں بنایا تھا اور ایک لاکھ مزدوروں نے اسکی تعمیر میں جان کھوئی تھی.
15. اہرام کی بنیاد کے چاروں رُخ نہایت تعجب کے ساتھ زمین کی چاروں سمتوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں اور اس حیرت انگیز دریافت کی مدد سے بیسویں صدی عیسوی میں اپنے نتائج کو درست کیا جاتا تھا.
16. جو دائرہ (Orbit) اہرام کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ھے وہ تمام براعظموں اور سمندروں کو بالکل برابر دو حصوں میں تقسیم کرتا ھے، انکا رقبہ ایک دوسرے سے برابر ھے.
17. اگر بلیڈز وہاں رکھ دیئے جائیں تو وہ نہایت تیز ہوجاتے ہیں. سائنسدان یہ راز بھی حل نہیں کرسکے.
18. سائنسدان کہتے ہیں کہ جو باتیں آج تک پرانی چیزوں اور رازوں سے ملی ہیں وہ سمندر میں قطرے کے برابر ہیں.
19. ایک امریکی پروفیسر نے یہ تمام راز بتاتے ہوئے کہا کہ یہ راز اس بات کے شاہد ہیں کہ یہ کسی بیرونی، آسمانی مخلوق کی کارکردگی ھے، زمینی مخلوق اتنی عقل و فہم نہیں رکھتی تھی یا رکھ سکتی ھے,
**** رموز و اثرار اہرامِ مصر ****

یہ کسی عام فقیر کی تصویر نہیں بلکہ سجاول تحصیل ٹھٹہ (سندھ) سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف کہانی نویس اور ناول نگار محت...
30/11/2022

یہ کسی عام فقیر کی تصویر نہیں بلکہ سجاول تحصیل ٹھٹہ (سندھ) سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف کہانی نویس اور ناول نگار محترم مشتاق کاملانی صاحب ہیں۔ کاملانی صاحب سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ذہین ترین طالب علموں میں سے ایک تھے۔ مشتاق احمد کاملانی صاحب فر فر انگریزی بولتے ہیں، فارسی، پنجابی اور اردو تو جیسے آپ کی مادری زبانیں ہوں
ان کی لکھی ہوئی کہانیاں آل انڈیا ریڈیو اور آکاشوانی پر بھی چلتی رہیں مشتاق احمد کاملانی صاحب نے اپنے افسانے “گونگی بارش” اور “چپٹا لہو” لکھ کر سندھی افسانے نگاری میں وہ نام پیدا کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کا نام کہانی اور افسانہ نگاروں کی صفحہ اول میں شمار ہونے لگا.
کاملانی صاحب نے اپنا ناول “رولو” عین گریجویشن کے امتحاں کے دوران ہی لکھا تھا۔ جنرل ضیاء الحق مرحوم کے مارشل لاء کے زمانے میں ایک کہانی “گھٹی ہوئی فضا” کے نام سے بھی لکھی ہے۔
اس نامور ادیب کے چھوٹے سے گھر پر قبضہ کیا گیا ہے اور اب یہ سالوں سے دن کے وقت ٹھٹہ کی گلیوں میں اور رات کو سجاول کے بس سٹاپ پر بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کاملانی صاحب کے چہرے پر آپ کو بیک وقت دو مخالف کیفیتیں دیکھنے کو ملیں گے، یعنی آنکھوں میں آنسو، اور ہونٹوں پر تمام انسانیت پر طنزیہ مسکراہٹ…
خدارا ! مشتاق کاملانی صاحب کے ساتھ ہو رہے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیے ورنہ مشتاق کاملانی صاحب کے ذیل کے اس جملے پر ہی عمل کر لیجیئے جو انھوں نے ایک کہانی میں لکھا ہے۔
"اگر خدا نے تمہارے منہ میں زبان رکھی ہے اور اسے سچ کہنے کے لیے اس کا استعمال نہیں کرتے، تو ایک احسان کرو، اسے کٹوالو… اور ہاں! جہاں اتنی محنت ہوگی، وہاں ایک کام اور بھی کروا لینا… اپنی یہ ناک بھی کٹوا دینا…، انسانیت کو تم پر کم از کم شرم تو نہ آسکے۔"

(کاپي)

25/11/2022

امیروں 🙄

انکے مزہب یا قانون میں صفائی نصف ایمان نہیںقطر : جاپانی تماشائی کھیل ختم ہونے کے بعد گروانڈ سے کوڑا صاف کرتے ہوئے یہ کیم...
23/11/2022

انکے مزہب یا قانون میں صفائی نصف ایمان نہیں

قطر : جاپانی تماشائی کھیل ختم ہونے کے بعد گروانڈ سے کوڑا صاف کرتے ہوئے
یہ کیمرہ کے آگے شومنٹ نہیں بلکہ انکی تربیت کا نتیجہ ہے

Address

Village Band Kurai Tehsil Pahar Pure District Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29111

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Romeo786 vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Romeo786 vlogs:

Videos

Share