Ever Green Tours

Ever Green Tours Ever Green Tours is a tourists Company being operated by a group of outdoor passionate persons havin
(6)

Lets Explore with Ever Green Tours For more information & booking WhatsApp  # 0346 525 1978
24/05/2022

Lets Explore with Ever Green Tours

For more information & booking
WhatsApp # 0346 525 1978

25/02/2021

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے معروف سیاح شعیب گنڈہ پور جو اب تک 85 ممالک گھوم چکے ہیں سے دامان ٹی وی کے سٹوڈیو میں دلچسپ گفتگو رہی۔
مکمل انٹرویو دیکھیے اور اپنی رائے سے ضرور نوازیے۔
اور ہاں ویڈیو ددوستوں کیساتھ شیئر کرنا مت بھولیے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=774444700122678

ہاں بھیا ۔۔ ٹھنڈے ٹھار سوات کی گرما گرم فوڈ سٹریٹ سے درویش کباب کڑاہی پیش خدمت ہے۔ لنک پر کلک کیجئے۔۔ ویڈیو میں مزیدار ک...
26/01/2021

ہاں بھیا ۔۔ ٹھنڈے ٹھار سوات کی گرما گرم فوڈ سٹریٹ سے درویش کباب کڑاہی پیش خدمت ہے۔ لنک پر کلک کیجئے۔۔ ویڈیو میں مزیدار کڑھائی کا چسکا لیجئے اور چٹخارے لیتے ہوئے چینل سبسکرائب کر دیجئے۔

ملتے ہیں پھر !!!

https://www.youtube.com/watch?v=ovCjv-QEy2c&t=3s

: https://www.instagram.com/rjehsanbaloch/Facebook: https://www.facebook.com/rj.ehsanFood Street Swat Pakistan I Taste Kabab Karhai I Virtua...

بحرین بازار وادی سوات کا سب سے خوبصورت بازار ہے۔ اس کی بناوٹ اور چکا چوند سے دیکھنے لائق ہے۔ اس بازار میں چہل قدم کا اپن...
21/01/2021

بحرین بازار وادی سوات کا سب سے خوبصورت بازار ہے۔ اس کی بناوٹ اور چکا چوند سے دیکھنے لائق ہے۔ اس بازار میں چہل قدم کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے آپ بھی بحرین بازار کی سیر کیجئے
ویڈیو پسند آئے تو لائک کیجئے اور پہلے سے نہیں کیا تو چینل ضرور سبسکرائب کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=65zR-sMYIoQ

: https://www.instagram.com/rjehsanbaloch/Facebook: https://www.facebook.com/rj.ehsanBehrain Bazar evening walk I Swat Valley Pakistan I Vir...

اکثر سیاح سردیوں میں کالام جانے سے ہچکچاتے ہیں اور پوچھتے پھرتے ہیں کہ سڑک کی حالت کیا ہوگی اور کیا برف میں سفر کرنا ممک...
12/01/2021

اکثر سیاح سردیوں میں کالام جانے سے ہچکچاتے ہیں اور پوچھتے پھرتے ہیں کہ سڑک کی حالت کیا ہوگی اور کیا برف میں سفر کرنا ممکن ہے۔ یہ مختصر گائیڈ آپ کےلئے بنائی ہے ۔
دیکھیں اور دوستوں کیساتھ شیئر کردیں
مزید ٹریول ویڈیوز کے لئے چینل ضرور سبسکرائب کریں۔

https://youtu.be/VHhAKcBqQ7o

Kalam Road in snow I Virtual Guide I Jan 2021Instagram: https://www.instagram.com/rjehsanbaloch/Facebook: https://www.facebook.com/rj.ehsanSnow f...

700 سال پرانا تاریخی قلعہ بلتت،  والیان ہنزہ کے جاہ و جلال و شان وشوکت کی چند بچی کچھی نشانیوں میں سے ایک ہے جسے شمال کے...
30/11/2020

700 سال پرانا تاریخی قلعہ بلتت، والیان ہنزہ کے جاہ و جلال و شان وشوکت کی چند بچی کچھی نشانیوں میں سے ایک ہے جسے شمال کے ماتھےکا جھومر کہنا بے جا نہ ہوگا۔ اس تاریخی قلعے کا ورچوئل ٹور کیجئے میری اس نئی ویڈیو میں۔
مزید ویڈیوز کے لیے سبسکرائب کا بٹن دبا دیجئے گا 🤗
https://youtu.be/Jy1wA_CSP3Y

Years old Baltit Fort Hunza Pakistan I Complete history & Inside tour Instagram: https://www.instagram.com/rjehsanbaloch/Facebook: https://www...

کھنڈا پیک مہم ( آخری قسط ) یہ بیس کیمپ پر ہمارا دوسرا دن تھا۔ صبح پانج بجے ہی ذیشان بھائی نے سب کو جگا دیا۔ تیاری کرتے ا...
23/11/2020

کھنڈا پیک مہم ( آخری قسط )
یہ بیس کیمپ پر ہمارا دوسرا دن تھا۔ صبح پانج بجے ہی ذیشان بھائی نے سب کو جگا دیا۔ تیاری کرتے اور سامان سنبھالتے ہمیں 7 بج گئے۔ ٹھنڈ اتنی زیادہ تھی کہ ساتھ بہتی ندی کے اوپری سطح جم چکی تھی۔ ہم پانچ بندے ( کمال حیدر، ذیشان، ڈاکٹر ماہر، سیف اللہ مروت اور ناچیز ) گائیڈ اسلم کے ساتھ فائنل پُش کے لئے روانہ ہوئے۔ چوٹی تک پہنچنے کےلئے دو راستے تھے۔ ایک جنگل سے ہو کر چوٹی کی بغل سے اوپر چڑھنا تھا جبکہ دوسرا بالکل سیدھا ناک کی سیدھ میں تھا۔ یہ قدرے مشکل لیکن مختصر تھا۔ ہم نے یہی راستہ چنا اور چڑھائی چڑھتے ہوئے دن ایک بجے چوٹی پرپہنچے۔ یہ 40 ڈگری زاویے کی چڑھائی تھی ۔ یوں جیسے ہم کسی دیوار پر چڑھ رہے ہوں۔ چوٹی پر پہنچ کی احساسات ہی مختلف تھے۔ یہاں سے ساری وادی سرن اور الائی کے نظارے اور کاغان ویلی کی چوٹیاں دل میں اترتے محسوس ہوئے۔ ٹھنڈ کافی زیادہ تھی اس لئے کچھ وقت گزار کر ہم نے واپسی کی راہ لی۔
ویڈیو پسند آئے تو دوستوں کیساتھ شیئر کر دیں اور پہلے سے نہیں کیا تو چینل سبسکرائب کر دیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=7nJaIFGbdrw&t=17s

Khanda Peak Summit 3884m I Complete Guide I Part 3 / 3 1st Episode : https://www.youtube.com/watch?v=pN1FU... 2nd Episode: https://www.youtube.com/watch?v=XO...

کھنڈا پیک مہم ( قسط اول ) سرن ویلی مانسہرہ سے شنکیاری جاتے ہوئے مغرب کی جانب انتہائی دلفریب و سحر انگیز وادی ہے۔  یہاں ت...
09/11/2020

کھنڈا پیک مہم ( قسط اول )

سرن ویلی مانسہرہ سے شنکیاری جاتے ہوئے مغرب کی جانب انتہائی دلفریب و سحر انگیز وادی ہے۔ یہاں تین چوٹیاں موسی کا مصلی، چرکو پیک اور کھنڈا سر ٹریکرز کو دعوت نظارہ دیتی ہے۔
اس نومبر کے ابتدائی ایام کچھ ہم خیال دوستوں کے ہمراہ کھنڈا پیک سر کرنے کا پلان بنایا۔ ہم نے اپنا سفر مانسہرہ سے براستہ موٹروے تھاکوٹ، شنکیاری، جبوڑی منڈہ گچھہ گاوں تک کیا۔ یہاں سے باقاعدہ ٹریک کا آغاز ہوا جو دریائے سرن کے کنارے ڈھور گاوں تک تھا۔
اس ویڈیو میں آپ منڈہ گچھہ تا ڈھور ویلج ٹریک کی ویڈیو / گائیڈ دیکھیں گے۔

لوگ خزاں دیکھنے گلگت بلتستان جاتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کبھی سرن ویلی کی خزاں رت دیکھیں۔ مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔
ویڈیو پسند آئے تو لائک کریں۔ تبصرہ لازمی کریں اور چینل سبسکرائب کرنا مت بھولیں۔

https://youtu.be/pN1FUaU9WsU

Khanda Peak Siran Valley I Complete Guide I Mandagucha to Dhor Village I Ep-01 Instagram: https://www.instagram.com/rjehsanbaloch/ Facebook: https://www.face...

داگری ریسٹ ہاوس المعروف داگری بنگلہ برطانوی دور حکومت میں 120 سال قبل جنگل کے بیچوں بیچ تعمیر کیا گیا۔  2005 کے زلزلے نے...
15/09/2020

داگری ریسٹ ہاوس المعروف داگری بنگلہ برطانوی دور حکومت میں 120 سال قبل جنگل کے بیچوں بیچ تعمیر کیا گیا۔ 2005 کے زلزلے نے اس تاریخی ریسٹ ہاوس کو کافی نقصان پہنچایا۔ اس ویڈیو میں آپ پہلی مرتبہ نہ صرف اسکے اندرونی مناظر دیکھیں گے بلکہ اسکی خستہ حالی اور تاریخی پس منظر پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

https://youtu.be/IB26_3WTNQY

Dagri Bangla Inside Tour - History & Current Condition by Khanabadosh Travels Instagram: https://www.instagram.com/khanabadosh... Facebook: https://www.faceb...

25/08/2020

وفادار ساتھی
اس بار ٹریک پر جانے سے پہلے پختہ ارادہ تھا کہ ٹریکنگ شوز اور سٹک نئی لیکر جاونگا ۔ سوچ کو عملی جامہ پہنانے متعلقہ آوٹ لیٹس پر بھی گیا لیکن جانے کیوں دل مطمئن نہ ہوا۔ یوں احساس ابھرا جیسے بندہ کسی سے تعلق جوڑنے سے پہلے تذبذب کا شکار ہوتا ہے۔ بہرحال ٹریک کیا اور خوب کیا۔ عقدہ کھلا کہ یہ جو اتنی آسانی سے ٹریکس ہو جاتے ہیں ان میں اہم کردار میرے ٹریکنگ شوز اور سٹک ادا کرتے ہیں۔ یہ میرے وفادار ہیں۔ پچھلے تین سالوں سے میرے ساتھ ہر ٹریک پر گئے اور کبھی دھوکہ نہ دیا۔
شاید یہی وجہ تھی کہ ٹریک کے لیے " نئے ساتھی" یعنی بوٹ اور سٹک چننے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوئی۔
یہ مجھے بہت عزیز ہیں۔ اتنے کہ ان کے سامنے بعض انسانوں کی وفاداری پانی بھرتی نظر آتی ہے۔

داگری بنگلہ ٹریک
ایوبیہ نیشنل پارک ۔ نتھیا گلی
تفصیلی ویڈیو بہت جلد انشا اللہ
Channel link
https://www.youtube.com/channel/UCfzYCGcA1Avvg2MLoPgECrQ

Travel to north is incomplete without crossing Hussaini Suspension Bridge.  For more travel subscribe me on YouTube. htt...
15/08/2020

Travel to north is incomplete without crossing Hussaini Suspension Bridge.
For more travel subscribe me on YouTube.

https://youtu.be/FaBh5rsewOw

Crossing Hussain Bridge Challenge Accepted I Borith Lake I Last Part For Complete Gilgit Baltistan Travel Series click bellow https://www.youtube.com/playlis...

ہوپر گلیشئر دنیا کا واحد گلیشئر ہے جسکے لیے آبادی سے نیچے اترنا پڑتا ہے۔  ہوپر گلیشئر ٹریک اور یہاں گزرے لمحات پر مبنی و...
08/08/2020

ہوپر گلیشئر دنیا کا واحد گلیشئر ہے جسکے لیے آبادی سے نیچے اترنا پڑتا ہے۔ ہوپر گلیشئر ٹریک اور یہاں گزرے لمحات پر مبنی ویڈیو آپکی نظر۔ پسند آئے تو دوستوں کیساتھ شیئر کردیں اور چینل سبسکرائب کرنا مت بھولیں 🤗

https://youtu.be/-TUP54nnNH0

Walk on Hopper Glacier Nagar Valley Pakistan I Nagar Dastan I Part 4 Part 1 Link ; https://www.youtube.com/watch?v=MZ-c7uzLmoI&t=191s Part 2 Link ; https://w...

اگر آپ فیری میڈوس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو مشورہ دونگا کہ اپر فیری میڈوس ضرور جائیں۔ لوئر فیری میڈوس کی نسبت یہ ...
06/08/2020

اگر آپ فیری میڈوس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو مشورہ دونگا کہ اپر فیری میڈوس ضرور جائیں۔ لوئر فیری میڈوس کی نسبت یہ نانگا پربت کے زیادہ قریب اور نظارے دلفریب ہیں۔ پاس ہی رائے کوٹ گلیشیئر ہے جس سے ماحول ہم ٹھنڈا رہتا ہے۔ بلدار ان ریزارٹ کے اونر شیر حیات بھائی مہمان نوازی میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ بہترین رہائش ، کاٹیجیز ، گرم پانی، کھانا پینا دستیاب ہے۔ یہاں سے نانگا پربت ویو پوائنٹ فقط آدھے گھنٹے کی واک پر ہے جبکہ ڈیڑھ گھنٹۓ میں آپ نگانگا پربت کی گود میں موجود پربت لیک کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
میرا ریفرنس دیں گے تو ڈسکائونٹ بھی ملے گا :)

تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں ۔

Fairyland of North I Upper Fairy Meadows I Buldar Inn Resort I Complete Guide I 2020 Nanga Parbat in the Pakistani Himalaya is the 9-th highest peak in the W...

https://youtu.be/MMEpz73SobI لیجئے جناب ! نگر داستان ٹریول سیریز کے تیسرے حصے میں گلگت بلتستان کے منفرد ذائقوں سے لطف اٹ...
30/07/2020

https://youtu.be/MMEpz73SobI

لیجئے جناب ! نگر داستان ٹریول سیریز کے تیسرے حصے میں گلگت بلتستان کے منفرد ذائقوں سے لطف اٹھائیے۔ ویڈیو پسند آئے تو دوستوں سے ضرور شیئر کیجئیے اور چینل سبسکرائب کرنا مت بھولیں۔

آپکا خانہ بدوش

Traditional Street Food in Gilgit Baltistan I Nagar Valley Pakistan I Rakaposhi View Point I Part 3 Part 1 link : https://www.youtube.com/watch?v=MZ-c7uzLmoI...

سیاح ہیں۔ نلتر نہیں دیکھا۔ تو پھر آپ نے کیا دیکھا۔ ؟؟برفیلی چوٹیوں،  سبزہ زاروں اور بہتے چشموں کی سرزمین وادی نلتر کی سی...
25/07/2020

سیاح ہیں۔ نلتر نہیں دیکھا۔ تو پھر آپ نے کیا دیکھا۔ ؟؟
برفیلی چوٹیوں، سبزہ زاروں اور بہتے چشموں کی سرزمین وادی نلتر کی سیر کے لیے ویڈیو دیکھیں۔
اگر پہلے سے نہیں کیا تو چینل ضرور سبسکرائب کریں۔

" نگر داستان " ٹریول سیریز کی دوسری قسط
https://youtu.be/pRaNdGKkH3Y

Naltar Valley Pakistan I A Day in Paradise I Nagar Dastan I Part 2 Naltar Valley Pakistan is one of the most famous tourist attractions in Northern Pakistan....

Here is the 1st episode of my Gilgit Baltistan travelogue series ( Nagar Dastan ). Dont forget to like, comment and subs...
19/07/2020

Here is the 1st episode of my Gilgit Baltistan travelogue series ( Nagar Dastan ).
Dont forget to like, comment and subscribe my channel.

Link is given bellow
https://youtu.be/MZ-c7uzLmoI

Gilgit Chalain is the 1st episode of Nagar Dastan Travelogue by Khanabadosh Travels. We started our travel from Islamabad via Haripur, Balakot, Naran , Babus...

مستنصر حسین تارڑ کے مطابق مناپن راکا پوشی کا گیٹ وے ہے اور اشو تھنگ کا سید اسرار حسین اس کا داروغہ۔ سید اسرار حسین نگروی...
14/07/2020

مستنصر حسین تارڑ کے مطابق مناپن راکا پوشی کا گیٹ وے ہے اور اشو تھنگ کا سید اسرار حسین اس کا داروغہ۔ سید اسرار حسین نگرویلی کے سیاحتی مقام مناپن میں اشوتھنگ نامی ہوٹل کے مالک ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کا انسائیکلوپیڈیا ہیں۔ راکا پوشی سے جڑی کئی دیومالائی کہانیاں اور پریوں چڑیلوں کے قصے ازبر ہیں۔ ان کی محفل میں بندہ جب قصہ سننے بیٹھ جائے تو وقت گزرنے کا پتہ نہیں چلتا۔ مناپن وزٹ کے دوران ان سے ملاقات ہوئی تو بصد اصرار ان سے راکا پوشی کے کاہنوں اور پریوں کی داستان سنی۔ یہ طلسم ہوشربا داستان آپ کو کسی فیری لینڈ میں لے جاتی ہے۔ آپ بھی اس ویڈیو کو مکمل دیکھیں اور قراقرم کے تاج محل کی اساطیری کہانیوں سے لطف اندوز ہوں۔
چینل سبکسرائب کرنا مت بھولیں۔
https://youtu.be/qu91HMak04Y
Syed Israr Hussain from Oshu Thang Minapin telling fairy tales of mighty Rakaposhi ( Taj Mahal of Karakuram ). A must watch video.
Dont forget to Subscribe my YouTube Channel for more interesting travel videos
🥰

Fairy Tale of Rakaposhi ; According to Mustansar Hussain Tarrar, Manapan is a gateway to Rakaposhi and Syed Israr Hussain of Asho Theang it's janitor. Syed I...

کسی سیانے نے کہا تھا حسین مقامات تک پہنچنے کے رستے عموما" خطرناک و تھکا دینے والے ہوتے ہیں۔  دیکھئے گلگت بلتستان کی حسین...
10/07/2020

کسی سیانے نے کہا تھا حسین مقامات تک پہنچنے کے رستے عموما" خطرناک و تھکا دینے والے ہوتے ہیں۔ دیکھئے گلگت بلتستان کی حسین وادی نلتر تک پہنچنے کا پرخطر مگر انتہائی حسین رستہ جو سیدھا جنت ارضی تک پہنچاتا ہے۔
چینل سبسکرائب کرنا مت بھولیے 😋

https://youtu.be/KG4m_TIOOAQ

Naltar is a valley near Gilgit, Hunza and Nomal in the Gilgit–Baltistan region of Pakistan. Naltar is about 54 kilometres from Gilgit and can be reac...

10/07/2020

یہ مختصر ویڈیو ان کےلئے جو ناران کی تازہ ترین صورتحال اور سیاحتی سرگرمیوں بارے جاننے کےلئے بے تاب ہیں۔

Address

Huzaifa Center , Opp Haqnawaz Park D. I. Khan
Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

03465251978

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ever Green Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ever Green Tours:

Videos

Share