04/09/2024
🫱🏻🫲🏽السلام و علیکم
گروپ میں موجود تمام بہن بھائی میری بات پر تھوڑی توجہ دیں۔ یہ بات میں اس لیے کر رہا ہوں کہ کل کو آپ بھی اس پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔
میں ایک ٹریول ایجنٹ ہوں اور میں کھل کر آپکو ایک حقیقت سے آگاہ کر رہا ہوں۔آپ کی عمرہ پراسیسنگ میں تین مراحل ہیں۔
ویزہ، ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ۔
ویزہ ریٹ: 40,000
اسلام آباد/پشاور/لاہور سے ٹکٹ ریٹ ڈاریکٹ: 135,000
آپ رہائش نہ بھی لیں پھر بھی یہ پیسے آپکو ہر حال میں لگانے ہیں۔
فرض کریں پیکج کی کل قیمت دو لاکھ روپے ہے۔
175,000 ویزہ اور ٹکٹ ہو گیا۔ ایجنٹ کمیشن 5000 بھی الگ کر لیں۔
20,000 میں ہم ایجنٹ آپکو 20 دن کیسے سٹار ہوٹل دیں؟آپ کی ڈیمانڈ سٹار کی ہوتی ہے۔ پیسے آپ اکانومی کلاس کے دیتے ہیں۔ سچی بات اگر آپکو بتائی جائے تو آپ کہتے ہیں مہنگا ہے۔
خدا راہ اکانومی اور سٹار کا فرق جانیں۔
میرا ارادہ بالکل کسی کی دل آزاری کرنا نہیں۔12 سال سے میں یہ کام کر رہا ہوں اور اللہ کو حاضر جان کر یہ بات کہتا ہوں کہ سچ اور جھوٹ ملا کر بولنا پڑتا ہے۔ میں نے بہت کوشش کی ہے کہ ہر شخص کے ساتھ انصاف کر سکوں لیکن عوام خود ایجنٹ کو مجبور کرتی ہے کہ وہ انہیں سبز باغ دکھائے۔دس میں سے ایک بندہ بات سمجھتا ہے باقی سب پیسے کو دیکھتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے اگر آپ کی استطاعت نہیں ہے تو ایجنٹ کا بھی جینا حرام نہ کریں اور اپنا بھی عمرہ برباد نہ کریں۔