Himalaya Club

Himalaya Club Himalayan Club is a tourism company, promoting the arts, culture and tourism � ��

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کشمیرسمیت مختلف سیاحتی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  سیاحوں کا رش...
30/07/2024

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کشمیرسمیت مختلف سیاحتی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاحوں کا رش کم ہونے پر جنگلی حیات پکنک منانے نکل آئے.....!

ٓسمان  سے کچھ نیچے بابوسرٹاپ سے لیاگیا گٹی داس کا ایک سحرانگیز منظر۔۔۔۔! بشکریہ اپنا موبائلMuavia Kashmiry
14/07/2024

ٓسمان سے کچھ نیچے بابوسرٹاپ سے لیاگیا گٹی داس کا ایک سحرانگیز منظر۔۔۔۔!

بشکریہ اپنا موبائل
Muavia Kashmiry

تمام احباب نوٹ فرمالیں ۔۔۔۔خصوصاً نیلم والے احباب دھیان رکھیں۔۔۔اپنے اردگرد۔۔۔۔۔!!
17/05/2024

تمام احباب نوٹ فرمالیں ۔۔۔۔خصوصاً نیلم والے احباب دھیان رکھیں۔۔۔اپنے اردگرد۔۔۔۔۔!!

اگر آپ پہاڑوں پر نہیں چڑھتے۔۔۔۔۔۔ گھاس پر نہیں چلتے ۔۔۔۔۔۔چائے نہیں پیتے ۔۔۔۔۔شاعری نہیں پڑھتے۔۔۔۔ بارش میں نہیں بھیگتے ...
08/05/2024

اگر آپ پہاڑوں پر نہیں چڑھتے۔۔۔۔۔۔ گھاس پر نہیں چلتے ۔۔۔۔۔۔چائے نہیں پیتے ۔۔۔۔۔شاعری نہیں پڑھتے۔۔۔۔ بارش میں نہیں بھیگتے ۔۔۔۔۔کتابیں نہیں پڑھتے۔۔۔۔۔۔ دریاؤں کے کنارے نہیں بیٹھتے۔۔۔۔۔ چاندنی راتوں سے عشق نہیں کرتے ۔۔۔۔۔خود سے محبت نہیں کرتے تو پھرآپ جینے کا مزہ نہیں چکھ سکتے۔۔۔۔یقیناً آپ زندگی کی ان گنت نعمتوں سے محروم ہیں۔۔۔۔۔۔!

معاویہ کشمیری
MMuavia Kashmiry

ہمارے گاؤں کے معمرترین شخص جناب چاچامنشی عالم خان صاحب جس کی عمر اس وقت لگ بھگ 130سال سے اوپر ہے ۔منشی عالم خان صاحب نے ...
20/04/2024

ہمارے گاؤں کے معمرترین شخص جناب چاچامنشی عالم خان صاحب جس کی عمر اس وقت لگ بھگ 130سال سے اوپر ہے ۔منشی عالم خان صاحب نے ڈوگرہ دور حکومت میں سرینگر سےتعلیم حاصل کی اور اس کے بعد تقریباً 14برس مقامی سکول میں تدریس کے فرائض سرانجام دیے ،جناب منشی عالم خان صاحب اردو میں خط شکستہ لکھتے ہیں۔عید الفطر کے موقع پر برادرکبیرحضرت مولاناڈاکٹر عبدالخالق ہمدرد صاحب Abdul Khaliq Hamdard کے ساتھ ان سے ملاقات کے لئے

آجا کہ ابھی ضبط کا موسم نہیں گزراآجا کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ہے۔۔شاعر محسن نقویاڑنگ کیل وادی نیلم آزادکشمیرفوٹوکریڈیٹ ...
01/02/2024

آجا کہ ابھی ضبط کا موسم نہیں گزرا
آجا کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ہے
۔
۔
شاعر محسن نقوی
اڑنگ کیل وادی نیلم آزادکشمیر
فوٹوکریڈیٹ : MHTOORI

28/01/2024

For Nature lover's.

جب تنگ اور دشوار گزار راستوں میں دو پہاڑی شہزادیوں کی کسی موڑ پہ اچانک ملاقات ہوتی ہے تو کچھ اس طرح کا سین بنتاہے، پہلے ...
21/09/2023

جب تنگ اور دشوار گزار راستوں میں دو پہاڑی شہزادیوں کی کسی موڑ پہ اچانک ملاقات ہوتی ہے تو کچھ اس طرح کا سین بنتاہے، پہلے رک کر ایک دوسرے کو بغور دیکھتی ہیں اور پھر ایک پیچھے ہٹتی ہے اور دوسری آگے بڑھ جاتی ہے ۔۔۔!

02/09/2023

تاؤبٹ گریس ویلی کا ایک دلکش منظر

  ۔سکردو :آج صبح  دیوسائی ٹاپ پر حادثے میں 5 افراد جان بحق 2 زخمی ہوئے، حادثے میں زخمی شخص کا کہنا تھا سامنے سے آتے ہوئے...
07/07/2023

۔

سکردو :آج صبح دیوسائی ٹاپ پر حادثے میں 5 افراد جان بحق 2 زخمی ہوئے، حادثے میں زخمی شخص کا کہنا تھا سامنے سے آتے ہوئے ٹیوٹا گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی
جس کے باعث گاڑی کے ٹکر کی وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں جا گری اس حادثے میں 5 افراد جان بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے زرائع کے مطابق حادثے کےزخمیوں میں
میر کلام ولد خان محمد ساکنہ کوئٹہ عمر 52 سال اور بی بی عائشہ دختر میرکلام عمر 22سال شامل ہیں،جبکہ
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں درج زیل افراد شامل ہیں۔
١)تاج بی بی زوجہ میر کلام عمر 50 سال
٢)بی بی صدیقہ دختر میر کلام عمر 25 سال
٣) محمد ادریس خان ولد میرکلام عمر 30 سال
٤)محمد کامل خان ولد نیر کلام عمر چودہ سال
٥) محمد سہیل ولد امیر حاتم عمر 42 سال بتیجہ میر کلام

سکردو : افسوسناک حادثے میں جان بحق افراد ایک ہی گھرانے سے ہیں اور کوئٹہ سے سکردو سیروتفریح کے لئے آئے تھے ۔

چلہانہ سے لیکر تاؤبٹ تک نیلم ویلی کے خوب صورت نظارے۔۔جنت جیسے خوب صورت مناظر ۔زمین پر اگر جنت دیکھنی ہے تو نیلم ویلی کے ...
18/06/2023

چلہانہ سے لیکر تاؤبٹ تک نیلم ویلی کے خوب صورت نظارے۔۔
جنت جیسے خوب صورت مناظر ۔
زمین پر اگر جنت دیکھنی ہے تو نیلم ویلی کے خوب صورت میدان ،پہاڑ ،ٹھنڈے چشمے ،سرسبز کھیت ،ٹھنڈی ہوائیں،جھیلیں ،آبشاریں ،دیکھ سکتے ہیں
#نیلم جنت نظیر وادی

Himalaya Club

مظفرآباد کے نواح، جہلم ویلی کا ایک منظر
30/05/2023

مظفرآباد کے نواح، جہلم ویلی کا ایک منظر

شہر مظفرآباد 💚💙
29/05/2023

شہر مظفرآباد 💚💙

شاردہ میں خوبصورت لوکیشن پے ہمارے دوست اشرف نگار گیسٹ ہاؤس چلا رہے ہیں، ٹوریسٹ حضرات ان کی میزبانی کا شرف حاصل کر سکتے ہ...
29/05/2023

شاردہ میں خوبصورت لوکیشن پے ہمارے دوست اشرف نگار گیسٹ ہاؤس چلا رہے ہیں، ٹوریسٹ حضرات ان کی میزبانی کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔

سابقہ سالوں کی نسبت اس سال سیاح کا رجعان نیلم ویلی کی طرف زیادہ دیکھنے میں ملا ہے۔مری سانحہ کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات ...
23/05/2023

سابقہ سالوں کی نسبت اس سال سیاح کا رجعان نیلم ویلی کی طرف زیادہ دیکھنے میں ملا ہے۔مری سانحہ کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
نیلم کا باشندہ ہونے کے ناطے میں پورے پاکستان سے آنے والے اپنے مہمانوں کو نیلم ویلی میں خوش آمدید کہتا ہوں اور جو دوست بھی اس سال سیاحت کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں انکو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ نیلم ویلی ضرور آئیں۔
ویسے تو ہمارا پورا کشمیر بہت خوبصورت ہے میرپور کے ساحل سے لے کر چکوٹھی سے تاوبٹ تک خوبصورتی ہی خوبصورتی ہے لیکن جو خوبصورتی نیلم ویلی میں ہے وہ کہیں بھی نظر نہیں آتی پہاڑ,آبشاریں چشمے,دریا,جھیلیں مطلب کے قدرتی حسن۔
ویسے تو نیلم ویلی کا زیادہ تر ایریا تقریباً بارہ ماہ کھلا رہتا ہے لیکن سردیوں میں کیل سے آگے کچھ وقت کے لۓ بند رہتا ہے۔
نیلم ویلی آنے والے سیاح حضرات سے چند گزارشات ہیں۔
☜عید,محرم اور اس طرح کی چھٹیوں میں نیلم ویلی میں سیاح کا رش بڑھ جاتا ہے اور ہوٹلز کم ہونے کی وجہ سے سیاح حضروت خاص کر فیملیز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لۓ ایسے مخصوص دنوں میں کوشش کریں کہ سفر سے پہلے ہوٹل کی بکنگ کروا لیا کریں۔
☜ہر علاقے کا اپنا رہن سہن,کلچر ہوا کرتا ہے اسی طرح نیلم ویلی کا بھی اپنا ایک کلچر ہے سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ نیلم ویلی کی روایات و کلچر کا نا صرف خیال رکھیں بلکے انکا احترام کریں۔
☜الحمدللہ نیلم ویلی کی زیادہ تر عوام پڑھی لکھی اور معاشی طور پر مستحکم ہیں لیکن چند بچے گھر والوں سے چھپ کر سیاحوں سے پیسے مانگتے ہیں اس لۓ ایسے بچوں کو پیسے دے کر گداگری جیسی لعنت کا عادی نا بنائیں۔
☜نیلم ویلی کی زیادہ تر عوام پڑھی لکھی بااخلاق اور شرعی اصولوں کی پابند ہے اس لۓ انکے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں انشاللہ بدلے میں آپ کو بھی
عزت و احترام ملے گا۔
سیاحت سے جڑے نیلم ویلی کے دوستوں سے چند گزارشات۔
☜نیلم ویلی کی رویت ہے کہ دشمن بھی گھر آ جاۓ تو اس کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن پورے پاکستان سے آنے والے سیاح ہمارے بھائی ہیں انکا خیال اسی طرح رکھیں جس طرح گھر آۓ مہمانوں کا رکھتے ہیں۔
☜یہ تو قدرتی بات ہے کہ ایک دفع ہی زیادہ سارا کھانے والا بندہ پھر تھوڑے سے بھی رہ جاتا ہے جس کی مثالیں بھی موجود ہیں اس لۓ سیاح کا رش ہو یا نا ہو کسی کی مجبوری سے فائدہ نا اٹھانا
☜کھانے,رہائش اور باقی سروسز کی قیمتیں رش والے دنوں میں بھی وہی لیں جو عام دنوں میں لیتے ہیں۔
☜اپنے کلچر کی حفاظت کریں اگر کوئی اسکی خلاف ورزی کر رہا ہو تو پیار سے سمجھائیں پھر بھی نا سمجھیں تو متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع کریں۔
☜ویسے تو ٹوریسٹ پولیس بہت بہترین کام کر رہی ہے لیکن انتظامیہ سے گزارش ہے کہ سیاح حضرات کو گائیڈ کرنے کے علاوہ ہوٹل و گیسٹ ہاؤسز کے معیار اور ریٹس کو ضرور چیک کریں۔
اگر آپ بھی نیلم ویلی جانے کا پروگرام بنا رہیں ہیں تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں
Phullawai Bahrain | Neelum Valley |

Address

Sharda, Neelum Valley
Folowai
13200

Telephone

+923345200837

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Himalaya Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Himalaya Club:

Videos

Share

Category

Himalaya Club

Join us to explore the Beautiful Pakistan.