11/11/2023
گلگت بلتستان ھوٹل ایسوسی ایشن کا اھم ھنگامی اجلاس زیر صدارت راجہ ناصر صدر گلگت بلتستان ھوٹل ایسوسی ایشن گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں گلگت شہر کے ھوٹل مالکان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان ھوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کوثر حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ھوٹل انڈسٹری پر ٹیکس لگانے کی صوبائی کابینہ کے فیصلے کو سیاحت کے شعبے کی ریڑھ کی ھڈی کو تباہ کرنے کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔
گلگت بلتستان کی ھوٹل انڈسٹری سے کم و بیش ایک لاکھ گھرانوں کا روزگار وابسطہ ھے۔سیاحت سے تاجر برادری کا کاروبار بھی وابسطہ ھے۔
صوبائی کابینہ نے گندم کے نرخ بڑھا کر گلگت بلتستان کی مظلوم و محکوم عوام کو مزید غربت میں دھکیلنے کا ناکام منصوبہ بنایا ہے جسے ھم کسی صورت کامیاب ھونے نہیں دینگے۔
اجلاس میں سولر سسٹم پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ھوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کاروباری طبقے کو سہولیات دینے کی بجائے زبردستی قرضوں کے بوجھ تلے دفن کرنا چاہتی ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔سولر پالیسی گلگت بلتستان میں ناکام منصوبہ ھے اور 30% شرح سود کسی بھی بینک کو دینا ملک کی موجودہ مشکل معاشی بدترین حالات میں ناممکن ھے۔
حکومت کی ذمہ داری ھے کہ عوام اور کاروباری طبقے کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔
گلگت بلتستان ھوٹل ایسوسی ایشن صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ھے ظالمانہ غیر قانونی ٹیکسز کے نفاز اور گندم کی قیمتوں کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے بصورت دیگر عوام سیاستدانوں کابوریا بستر گول کرنے پر مجبور ھونگے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان،انجمن تاجران گلگت بلتستان،رینٹ اے کار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان،ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ،گلگت بلتستان یوتھ ،سول سوسائٹی اور پشتنی باشندگان گلگت بلتستان و دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد اگلا لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔