LIFE Adventure GUEST House,Tours & Travels

LIFE Adventure GUEST House,Tours & Travels The Life Adventure Guest House,Tours & Travels and Blossom inn With Bed and Breakfast.

We are Conveniently Located at Zulfiqar Abad opposite Jamat Khana Naveed Shaheed Road Jutial Gilgit Pakistan

02/01/2025

Frozen Khalti Lake Ghizer Gilgit Baltistan

29/12/2024
11/11/2023

A thrilling match demonstrated by both teams NLI A vs GBS A , Well done blue Green is the winner
Score 5-6

07/11/2023

Polo season

24/08/2023

Jaglot Skardu express way Gilgit-Baltistan

24/08/2023

KURUMBER Lake Ghizer Gilgit

24/08/2023

Wel come to Gilgit

24/08/2023

NANGA PARBAT MOUNTAIN Rupal Face

24/08/2023

Heaven on earth

25/07/2022

شندور پولو فیسٹیول 2k22 کا سنسنی خیز فائنل مقابلہ
گلگت اے چترال اے complete video Of Final Match 👍❣️Wacth And enjoy

کیا گلگت بلتستان پرامن ہے ؟پچھلے چند دنوں میں مجھے تقریباً کوئی تیس میسجز ایسے آئے جس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ " کیا گلگ...
24/06/2022

کیا گلگت بلتستان پرامن ہے ؟

پچھلے چند دنوں میں مجھے تقریباً کوئی تیس میسجز ایسے آئے جس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ " کیا گلگت بلتستان فیملی کے ساتھ آنے کے لئے محفوظ جگہ ہے"
ظاہر ہے یہ سوال پوچھنے والے وہ احباب تھے جو پہلے کبھی گلگت نہیں آئے تھے ورنہ وہ ہرگز یہ سوال نہ پوچھتے۔
تو دوستو میں آپ کو بتاتا چلوں کہ گلگت بلتستان ہمارے پورے ملک میں سب سے زیادہ پرامن ، مہمان نواز ، پرخلوص اور خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے ۔
یہاں امن و امان کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پوری دنیا سے آئے غیر ملکی مرد و خواتین یہاں پر بغیر کسی سیکورٹی کے عام لوگوں کی طرح عام پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کسی خوف اور ڈر کے سفر کر رہے ہوتے ہیں اور آخر میں ان کے تاثرات یہ ہوتے ہیں کہ ہم تو پاکستان کے حوالے سے بہت منفی باتیں سن کر آئے تھے لیکن یہاں آ کر پتہ چلا کہ پاکستان تو ایک پر امن اور مہمان نواز ملک ہے اور یہاں گلگت کے علاقے جتنے خوبصورت ہیں اتنے ہی یہاں کے لوگ اچھے ، مددگار اور سلجھے ہوئے ہیں ۔
آپ میں سے بہت سارے دوست میری اس بات کی تصدیق کریں گے کہ خدانخواستہ گلگت میں کہیں بھی کسی بھی جگہ پر کسی کو کوئی پریشانی ہوتی ہے یا کسی دوست کی گاڑی خراب ہو جاتی ہے، چاہے وہ اکیلا شخص ہے، یا سارے مرد حضرات ہیں یا ساتھ کوئی فیملی ہے، تو وہ جس بھی جگہ پر موجود ہوں وہاں کے مقامی لوگ آ کر نہ صرف ان کا مسئلہ حل کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنا مہمان بنا کر اپنے گھر لے جا کر ان کی خاطر مدارت کرتے ہیں اور جب تک ان کا متعلقہ مسئلہ اچھے سے حل نہیں ہو جاتا انہیں اپنا مہمان ٹھہراتے ہیں، کیونکہ یہاں گلگت میں ہمارے نزدیک آپ لوگ کسٹمرز نہیں بلکہ ہمارے مہمان ہوتے ہیں اور مہمان خدا کی رحمت ہیں ۔

ایک مرتبہ ہمارے پاس ایک اکیلی کینیڈین خاتون آئی ہوئی تھی جن کی عمر ستائیس سال تھی اور وہ ڈیڑھ مہینے سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا وزٹ کر رہی تھی ۔ راکاپوشی بیس کیمپ کے ٹریک کے سلسلے میں ان کا آنا ہمارے مناپن ہوا ۔ جب وہ بیس کیمپ کا ٹریک کر کے واپس مناپن آئیں تو ان سے پوچھا کہ "آپ ڈیڑھ مہینے سے گلگت کے مختلف علاقوں میں گھوم رہی ہیں اور ٹریکس بھی کر رہی ہیں اور زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر رہی ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ یہاں پر آپ کا اوور آل تجربہ کیسا رہا "
اس خاتون نے جواب دیا کہ " میں اب تک تقریباً ستر (70) ملکوں کا سفر کر چکی ہوں، جن میں بہت سارے یورپ کے ملک بھی شامل ہیں اور ایسے ممالک بھی ہیں جہاں سارا سال سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے اور یہ بات میں مکمل ہوش و حواس میں کہہ رہی ہوں کہ میرا اب تک کا سب سے بہترین سفر ، بہترین تجربہ پاکستان کا رہا ہے اور میں نے خود کو یہاں پر باقی تمام ممالک کی نسبت زیادہ محفوظ پایا ہے اور یہاں پر مجھے جو عزت دی گئی وہ کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملی۔"
جب اس خاتون نے یہ جواب دیا تو یقین جانئے بطور پاکستانی میرا سر فخر سے بلند ہو گیا اور میں نے رب کا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمارے ملک کو جہاں اتنی خوبصورتی سے نوازا ہے وہیں ہمارے لوگ اپنے دلوں کی خوبصورتی سے اس کا حق بھی ادا کرتے ہیں ۔

تو دوستو ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں ایک مرتبہ پھر یہ کہتا ہوں کہ آپ مکمل اطمینان اور تسلی سے اپنی فیملیز کے ہمراہ گلگت بلتستان کا سفر کر سکتے ہیں اور خواتین بھی بغیر کسی پریشانی اور گہبراہٹ کے یہاں پر آ سکتی ہیں کیونکہ یہ جگہ آپ کے لئے الحمدللہ home away from home ہے اور آپ یہاں سے اپنے ساتھ خوبصورت یادیں لے کر واپس جائیں گے کیونکہ گلگت بلتستان مہمان نوازوں کی سر زمین ہے، یہ وہ پہاڑوں کا دیس ہے جہاں آ کر آپ کو ایسا لگتا ہے جیسے یہ آپ کا اپنا گھر ہے اور یہ لوگ آپ کی فیملی ہیں کیونکہ
سب پھول ہیں ایک گلدان کے ہیں
ہم گلگت بلتستان کے ہیں
گلگتی The Son of Soil

23/06/2022

Where World’s Mightiest Mountain Ranges Meet

10/01/2022

Address

OPPOSITE TWIN BRIDGES RIVER VIEW Road
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LIFE Adventure GUEST House,Tours & Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to LIFE Adventure GUEST House,Tours & Travels:

Videos

Share